بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا جَآءَكَ الۡمُنٰفِقُوۡنَ قَالُوۡا نَشۡهَدُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُ اللّٰهِ ‌ۘ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوۡلُهٗ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَـكٰذِبُوۡنَ‌ ۚ
اے پیغمبر جب منافقین آ پؐ کے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں ہم گواہی دیتے ہیں کہ آپ ؐ اللہ کے پیغبر ہیں اور اللہ جانتا ہے کہ حقیقت میں آپؐ یقیناً اس کے پیغمبر ہیں اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ بیشک یہ لوگ جھوٹے ہیں ۔
اِتَّخَذُوۡۤا اَيۡمَانَهُمۡ جُنَّةً فَصَدُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّهُمۡ سَآءَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
انہوں نے اپنی قسموں کو ڈھال بنالیا ہے پس لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکتے ہیں بے شک برے ہیں وہ کام جویہ کرتے ہیں ۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ اٰمَنُوۡا ثُمَّ كَفَرُوۡا فَطُبِعَ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَهُمۡ لَا يَفۡقَهُوۡنَ
یہ اس لئے کہ یہ (پہلے ) ایما ن لائے پھر کافر ہوگئے پس ان کے دلوں پر مہر لگادی گئی پس وہ اب سمجھتے ہی نہیں ۔
وَاِذَا رَاَيۡتَهُمۡ تُعۡجِبُكَ اَجۡسَامُهُمۡ‌ ؕ وَاِنۡ يَّقُوۡلُوۡا تَسۡمَعۡ لِقَوۡلِهِمۡ‌ ؕ كَاَنَّهُمۡ خُشُبٌ مُّسَنَّدَةٌ   ‌ؕ يَحۡسَبُوۡنَ كُلَّ صَيۡحَةٍ عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ هُمُ الۡعَدُوُّ فَاحۡذَرۡهُمۡ‌ ؕ قَاتَلَهُمُ اللّٰهُ‌ اَنّٰى يُـؤۡفَكُوۡنَ
اورجب آپ ؐ ان کو دیکھیں تو ان کے جسم آپ ؐ کو خوشنما لگیں اورجب وہ گفتگو کریں تو آپ ؐ انکی باتیں غور سے سن لیں گویا یہ لکڑیاں ہیں جو دیوار کے سہارے لگادی گئی ہیں ہر زو رکی آواز کویہ سمجھتے ہیں کہ وہ ان پر ہی پڑے گی وہ دشمن ہیں ۔ آپ ؐ ا ن سے احتیاط کرنا خدا ان کو ہلاک کرے وہ کدھر بھٹکے جارہے ہیں
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ تَعَالَوۡا يَسۡتَغۡفِرۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ لَـوَّوۡا رُءُوۡسَهُمۡ وَرَاَيۡتَهُمۡ يَصُدُّوۡنَ وَهُمۡ مُّسۡتَكۡبِرُوۡنَ
اور جب ا ن سے کہا جاتا ہے آؤ اللہ کے رسول تمہارے لئے استغفار کردیں تو وہ اپنا سر گھمادیتے ہیں اور آپ ؐ ان کو دیکھیں گے کہ تکبر کرتے ہوئے وہ منھ پھیر لیتے ہیں
سَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ اَسۡتَغۡفَرۡتَ لَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تَسۡتَغۡفِرۡ لَهُمۡؕ لَنۡ يَّغۡفِرَ اللّٰهُ لَهُمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ
آپ ؐ ان کے لئے استغفار کریں یا نہ کریں ان کےحق میں برابر ہے اللہ ہرگز ان کو نہیں بخشے گا بے شک اللہ نافرمان لوگوں کوہدایتنہیں دیتا۔
هُمُ الَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ لَا تُنۡفِقُوۡا عَلٰى مَنۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ حَتّٰى يَنۡفَضُّوۡا‌ؕ وَلِلّٰهِ خَزَآٮِٕنُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَفۡقَهُوۡنَ
یہی وہ لوگ ہیں جو کہتے ہیں کہ جو لوگ رسول ِ خدا کے پاس رہتے ہیں ان پر کچھ خرچ نہ کرو یہاں تک کہ وہ خود بخود بھاگ جائیں اوراللہ کے لئے ہیں آسمانوں اور زمین کے خزانے لیکن منافقین نہیں سمجھتے۔
يَقُوۡلُوۡنَ لَٮِٕنۡ رَّجَعۡنَاۤ اِلَى الۡمَدِيۡنَةِ لَيُخۡرِجَنَّ الۡاَعَزُّ مِنۡهَا الۡاَذَلَّ ‌ؕ وَلِلّٰهِ الۡعِزَّةُ وَلِرَسُوۡلِهٖ وَلِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ وَلٰـكِنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
کہتے ہیں کہ اگر ہم مدینہ لوٹ جائیں توعزت والے ذلیل لوگوں کووہاں سے نکال دیں گے حالانکہ عزت تو اللہ ہی کے لئے ہے اس کے رسول کے لئے ہے اور ایمان لانے والوں کے لئے ہے لیکن منافقین یقین ہی نہیں کرتے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُلۡهِكُمۡ اَمۡوَالُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ عَنۡ ذِكۡرِ اللّٰهِ‌ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
اے ایمان والو تمہارا مال اور تمہاری اولاد تم کو اللہ کی یاد سےغافل نہ کردے اورجو ایسا کریگا تو وہ لوگ خسارہ اٹھانے والے ہیں
وَاَنۡفِقُوۡا مِنۡ مَّا رَزَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ اَحَدَكُمُ الۡمَوۡتُ فَيَقُوۡلَ رَبِّ لَوۡلَاۤ اَخَّرۡتَنِىۡۤ اِلٰٓى اَجَلٍ قَرِيۡبٍۙ فَاَصَّدَّقَ وَاَكُنۡ مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اور جو مال ہم نےتم کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرو اس وقت سے پہلے کہ تم میں سے کسی کی موت آجائے تو یہ کہنے لگے اے میرے رب تو نے مجھے اور تھوڑی مدت کے لئے مہلت کیوں نہیں دی کہ میں خیرات کرلیتا اورنیک لوگوں میں ہوجاتا۔
وَلَنۡ يُّؤَخِّرَ اللّٰهُ نَفۡسًا اِذَا جَآءَ اَجَلُهَا‌ؕ وَاللّٰهُ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
اور جب کسی کو موت آجاتی ہے تو اللہ ہر گز اس کو مہلت نہیں دیتا ۔ اور اللہ تمہارے اعمال سے خبردار ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark