بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يُسَبِّحُ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ الۡمَلِكِ الۡقُدُّوۡسِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ
جو چیز آسمانوں اورجو چیز زمین میں ہے وہ سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔ جو بادشاہ اور پاک ذات زبردست حکمت والا ہے۔
هُوَ الَّذِىۡ بَعَثَ فِى الۡاُمِّيّٖنَ رَسُوۡلًا مِّنۡهُمۡ يَتۡلُوۡا عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتِهٖ وَيُزَكِّيۡهِمۡ وَيُعَلِّمُهُمُ الۡكِتٰبَ وَالۡحِكۡمَةَ وَاِنۡ كَانُوۡا مِنۡ قَبۡلُ لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ
وہی تو ہے جس نے ان پڑھوں میں ان ہی میں سے ایک پیغمبر بناکر بھیجا ۔ جو ان کے سامنے اس کی آیتیں پڑھتے اور ان کو پاک کرتے ہیں اور ان کو کتاب (خدا ) اورحکمت (دانائی ) سکھاتے ہیں اور اس سے پہلے یہ لوگ یقینی گمراہی میں تھے ۔
وَّاٰخَرِيۡنَ مِنۡهُمۡ لَمَّا يَلۡحَقُوۡا بِهِمۡ‌ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اوران میں سے آخرین کی طرف بھی جو ابھی (اگلے ) امئیین سے نہیں ملے اور وہ زبردست حکمت والا ہے۔
ذٰلِكَ فَضۡلُ اللّٰهِ يُؤۡتِيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ‌ ؕ وَاللّٰهُ ذُو الۡفَضۡلِ الۡعَظِيۡمِ
یہ اللہ کا فضل ہے جسے چاہتا ہے دیتا ہے ۔اور اللہ بڑے فضل والا ہے
مَثَلُ الَّذِيۡنَ حُمِّلُوا التَّوۡرٰٮةَ ثُمَّ لَمۡ يَحۡمِلُوۡهَا كَمَثَلِ الۡحِمَارِ يَحۡمِلُ اَسۡفَارًا‌ ؕ بِئۡسَ مَثَلُ الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
جن لوگوں کے سرپر تورات لدوائی گئی پھر انہوں نے اس کی (تعمیل ) کے بوجھ کو نہیں اٹھایا ۔ ان کی مثال گدھے کی سی ہے ۔ جس پر بڑی بڑی کتابیں لدی ہیں ان لوگوں کی مثال بری ہے جو اللہ کی نشانیوں کو جھٹلاتے ہیں اور اللہ ظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا ۔
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ هَادُوۡۤا اِنۡ زَعَمۡتُمۡ اَنَّكُمۡ اَوۡلِيَآءُ لِلّٰهِ مِنۡ دُوۡنِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الۡمَوۡتَ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
آپ ؐ کہدیجئے اے یہود اگر تم کو یہ دعویٰ ہے کہ تم ہی اللہ کے دوست ہو ۔ نہ کہ اور تو ذرا موت کی تمنّا توکرو ۔ اگر تم اس دعویٰ میں سچے ہو۔
وَلَا يَتَمَنَّوۡنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌۢ بِالظّٰلِمِيۡنَ
اور وہ لوگ ان اعمال کے سبب جو وہ کرچکے ہیں ہرگز موت کی تمنّا نہیں کریں گے اور اللہ ظالموں کواچھی طرح جانتا ہے ۔
قُلۡ اِنَّ الۡمَوۡتَ الَّذِىۡ تَفِرُّوۡنَ مِنۡهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِيۡكُمۡ‌ ثُمَّ تُرَدُّوۡنَ اِلٰى عٰلِمِ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ فَيُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
آپ ؐ کہدیجئے کہ جس موت سے تم گریز کرتے ہو وہ تمہارے سامنے آکر رہے گی پھرتم سب لوٹا ئے جاؤ گے اس ہستی کی طرف جوپوشیدہ اور ظاہر کو جاننے والی ہے پھر وہ تمہیں وہ سب کچھ بتائے گاجوتم (دنیا میں ) کرتے تھے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا نُوۡدِىَ لِلصَّلٰوةِ مِنۡ يَّوۡمِ الۡجُمُعَةِ فَاسۡعَوۡا اِلٰى ذِكۡرِ اللّٰهِ وَذَرُوا الۡبَيۡعَ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اے ایمان والو جب جمعہ کے دن نماز کے لئے اذان دی جائےاللہ کی یاد (خطبہ اور نماز ) کے لئے دوڑو اور خرید وفروخت ترک کردو ۔ اگر تم سمجھو تویہ چیز تمہارے لئے بہتر ہے
فَاِذَا قُضِيَتِ الصَّلٰوةُ فَانْتَشِرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللّٰهِ وَاذۡكُرُوا اللّٰهَ كَثِيۡرًا لَّعَلَّكُمۡ تُفۡلِحُوۡنَ
پس جب نماز سے فراغت ہوجائے تو زمین پر پھیل جاؤاور اللہ کا فضل تلاش کرو ۔ اوراللہ کو کثرت سے یاد کیا کرو ۔ تاکہ تم کامیاب ہوجاؤ
وَاِذَا رَاَوۡا تِجَارَةً اَوۡ لَهۡوَا۟ ۨانْفَضُّوۡۤا اِلَيۡهَا وَتَرَكُوۡكَ قَآٮِٕمًا‌ ؕ قُلۡ مَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ مِّنَ اللَّهۡوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ‌ ؕ وَاللّٰهُ خَيۡرُ الرّٰزِقِيۡنَ
اورجب یہ لوگ تجارت یا تماشا دیکھ پاتے ہیں توادھر دوڑ جاتے ہیں اورآپ ؐ کو (منبر پر ) کھڑا چھوڑ دیتے ہیں آپؐ کہدیجئے جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ تماشا اورتجارت سے بہتر ہے اور اللہ سب سے بہتر رزق دینے والا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark