بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اللہ ہی کی پاکی بیان کرتی ہیں وہ سب چیزیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لِمَ تَقُوۡلُوۡنَ مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ
اے ایمان والو ایسی بات تم کیوں کہا کرتے ہو جو تم نہیں کرتے ۔
كَبُرَ مَقۡتًا عِنۡدَ اللّٰهِ اَنۡ تَقُوۡلُوۡا مَا لَا تَفۡعَلُوۡنَ
اللہ کے پاس یہ بات بڑی ناراضی کی ہے کہ تم ایسی بات کہو جو کرتے نہیں
اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الَّذِيۡنَ يُقَاتِلُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِهٖ صَفًّا كَاَنَّهُمۡ بُنۡيَانٌ مَّرۡصُوۡصٌ
بے شک اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو چاہتا ہے جو اس کے راستے میں اس طرح مل کر لڑتے ہیں جس طرح سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں
وَاِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ لِمَ تُؤۡذُوۡنَنِىۡ وَقَد تَّعۡلَمُوۡنَ اَنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡؕ فَلَمَّا زَاغُوۡۤا اَزَاغَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الۡفٰسِقِيۡنَ
اور یاد کرو اس وقت کو جبکہ موسیٰ ؑ نے اپنی قوم سے کہا کہ اے میری قوم تم مجھے کیوں ایذا پہنچاتے ہو حالانکہ تم جانتے ہو کہ میں تمہاری طرف اللہ کا فرستادہ ہوں ۔ پس جب وہ (اس پر بھی) ٹیڑھے ہوئے تو اللہ نے بھی ان کے دلوں کو ٹیڑھا کردیا اور اللہ نافرمان قوم کو ہدایت نہیں دیتا
وَاِذۡ قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ يٰبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اِنِّىۡ رَسُوۡلُ اللّٰهِ اِلَيۡكُمۡ مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَىَّ مِنَ التَّوۡرٰٮةِ وَمُبَشِّرًۢا بِرَسُوۡلٍ يَّاۡتِىۡ مِنۡۢ بَعۡدِى اسۡمُهٗۤ اَحۡمَدُ‌ؕ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ
اور وہ وقت بھی یاد کرو جب مریم کے بیٹے عیسیٰ ؑ نے کہا کہ اے بنی اسرائیل میں تمہاری طرف خدا کا بھیجا ہوا پیغمبر ہوں اور تصدیق کرتا ہوں اس توراۃ کی جو مجھ سے پہلے آچکی ہے اور خوشخبری دیتا ہوں ایک پیغمبر کی جو میرے بعد آئیں گے ان کا نام احمد ہوگا پھر جب (وہ پیغمبر ) ان کے پاس کھلی نشانیاں لے کر آئے تو انہوں نے کہا یہ توکھلا جادو ہے
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ وَهُوَ يُدۡعٰٓى اِلَى الۡاِسۡلَامِ‌ ؕ وَاللّٰهُ لَا يَهۡدِى الۡقَوۡمَ الظّٰلِمِيۡنَ
اور اس سےبڑھ کر ظالم اورکون ہوگا جس کو اسلام کی طرف بلایا جائے تو وہ اللہ پر ہی جھوٹ باندھے اللہظالم لوگوں کو ہدایت نہیں دیتا۔
يُرِيۡدُوۡنَ لِيُطۡفِــُٔـوۡا نُوۡرَ اللّٰهِ بِاَ فۡوَاهِهِمْ وَاللّٰهُ مُتِمُّ نُوۡرِهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡكٰفِرُوۡنَ
یہ لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اللہ کے نور کو اپنی پھونکوں سے بجھادیں ۔ حالانکہ اللہ اپنی روشنی کو پورا کرکے رہے گا خواہ کا فر ناخوش ہی ہوں ۔
هُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ رَسُوۡلَهٗ بِالۡهُدٰى وَدِيۡنِ الۡحَـقِّ لِيُظۡهِرَهٗ عَلَى الدِّيۡنِ كُلِّهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُشۡرِكُوۡنَ
وہی توہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اوردینِ حق دیکر بھیجا تاکہ تمام ادیان پر اسے غالب کردے خواہ مشرکین کوناپسند ہی ہو ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا هَلۡ اَدُلُّكُمۡ عَلٰى تِجَارَةٍ تُنۡجِيۡكُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ اَلِيۡمٍ
اے ایمان والو کیا تم کو ایسی تجارت بتاؤں جو تمہیں دردناک عذاب سے نجات دے۔
تُؤۡمِنُوۡنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ وَتُجَاهِدُوۡنَ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ بِاَمۡوَالِكُمۡ وَاَنۡفُسِكُمۡ‌ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَۙ
یعنی تم اللہ پر اور اسکے رسول پر ایمان لاؤ اور اللہ کے راستے میں اپنے اموال اوراپنی جانوں سے جہاد کرو ۔ اگر تم سمجھو تویہ تمہارے لئےبہتر ہے۔
يَغۡفِرۡ لَـكُمۡ ذُنُوۡبَكُمۡ وَيُدۡخِلۡكُمۡ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ وَمَسٰكِنَ طَيِّبَةً فِىۡ جَنّٰتِ عَدۡنٍ‌ؕ ذٰلِكَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُۙ
وہ تمہارے گناہ بخش دے گا۔ اورتم کو ایسے باغوں میں جن کے نیچے نہریں جاری ہیں اورہمیشہ کی جنتوں میں عمدہ مکانات میں داخل کرے گا ۔یہی بڑی کامیابی ہے۔
وَاُخۡرٰى تُحِبُّوۡنَهَا‌ ؕ نَصۡرٌ مِّنَ اللّٰهِ وَفَـتۡحٌ قَرِيۡبٌ‌ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورایک اور چیز جس کو تم چاہتے ہو ۔ یعنی اللہ کی طرف سے مدد اورقریبی فتح (بھی ) ہوگی اور مومنوں کو اس کی خوشخبری آپؐ سنادیجئے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا كُوۡنُوۡۤا اَنۡصَارَ اللّٰهِ كَمَا قَالَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ لِلۡحَوٰارِيّٖنَ مَنۡ اَنۡصَارِىۡۤ اِلَى اللّٰهِ‌ؕ قَالَ الۡحَـوٰرِيُّوۡنَ نَحۡنُ اَنۡصَارُ اللّٰهِ‌ فَاٰمَنَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ مِّنۡۢ بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ وَكَفَرَتۡ طَّآٮِٕفَةٌ ۚ فَاَيَّدۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا عَلٰى عَدُوِّهِمۡ فَاَصۡبَحُوۡا ظٰهِرِيۡنَ
اے ایمان والو اللہ کے مدد گار بن جاؤ ۔ جیسا کہعیسیٰ ؑ بن مریم ؑ نے حواریوں سے کہا ۔ اللہ کی طرف (بلانے میں ) میرے مددگار کون ہیں تو حواریوں نے کہا ہم اللہ کے مددگار ہیں پس بنی اسرائیل میں سے ایک گروہ تو ایمان لایا اور ایک گروہ کافر رہا پھر ہم نے ایمان لانے والوں کی ان کے دشمنوں کے مقابلے میں مدد کی اوروہ غالب ہوگئے
×
Preferred translation language Font size Bookmark