بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَّخِذُوۡا عَدُوِّىۡ وَعَدُوَّكُمۡ اَوۡلِيَآءَ تُلۡقُوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ وَقَدۡ كَفَرُوۡا بِمَا جَآءَكُمۡ مِّنَ الۡحَـقِّ‌ ۚ يُخۡرِجُوۡنَ الرَّسُوۡلَ وَاِيَّاكُمۡ‌ اَنۡ تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ رَبِّكُمۡ ؕ اِنۡ كُنۡـتُمۡ خَرَجۡتُمۡ جِهَادًا فِىۡ سَبِيۡلِىۡ وَ ابۡتِغَآءَ مَرۡضَاتِىۡ ‌ۖ  تُسِرُّوۡنَ اِلَيۡهِمۡ بِالۡمَوَدَّةِ ‌ۖ  وَاَنَا اَعۡلَمُ بِمَاۤ اَخۡفَيۡتُمۡ وَمَاۤ اَعۡلَنۡتُمۡ‌ؕ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡهُ مِنۡكُمۡ فَقَدۡ ضَلَّ سَوَآءَ السَّبِيۡلِ
اے ایمان والو!اگر تم میرے راستے میں لڑنے اور میری خوشنودی حاصل کرنے کی غرض سے نکلے ہوتوتم میرے اور میرے دشمنوں دوست نہ بناؤتم ان کے پاس دوستی کے پیامات بھیجتے ہو ۔ حالانکہ انہوں نے تو اس حق کا انکار کیا ہے جو تمہارے پاس آیا ہے انہوں نے پیغمبر کو اور تم کو محض اس وجہ سے (مکہ سے ) نکال دیا کہ تم تمہارے رب پر ایمان لائے ہوتم ان کی طرف خفیہ پیغاماتِ محبت بھیجتے ہو اور میں تمہاری ان تمام باتوں کو جانتا ہوں جن کو تم چھپاتے ہو یا علی الاعلان کرتے ہو اور تم میں سے کوئی ایسا کر ے تو وہ سیدھے راستے سےبھٹک گیا
اِنۡ يَّثۡقَفُوۡكُمۡ يَكُوۡنُوۡا لَـكُمۡ اَعۡدَآءً وَّيَبۡسُطُوۡۤا اِلَيۡكُمۡ اَيۡدِيَهُمۡ وَاَلۡسِنَتَهُمۡ بِالسُّوۡٓءِ وَوَدُّوۡا لَوۡ تَكۡفُرُوۡنَؕ
اگر یہ تم پر قابو پالیں توتمہارے دشمن ہوجائیں اور تم پر برائی کے ساتھدست اندازی اور زبان درازی کرنے لگ جائیں وہ یہ چاہتے ہیں کہ تم کافر ہوجاؤ۔
لَنۡ تَـنۡفَعَكُمۡ اَرۡحَامُكُمۡ وَلَاۤ اَوۡلَادُكُمۡ ۛۚ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ ۛۚ يَفۡصِلُ بَيۡنَكُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
نہ تو تمہارے رشتے تم کو فائدہ دیں گے اور نہ تمہاری اولاد ۔ قیامت کے دن وہی تمہارے درمیان فیصلہ کریگا ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ دیکھ رہا ہے
قَدۡ كَانَتۡ لَـكُمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ فِىۡۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَالَّذِيۡنَ مَعَهٗ‌ۚ اِذۡ قَالُوۡا لِقَوۡمِهِمۡ اِنَّا بُرَءٰٓؤُا مِنۡكُمۡ وَمِمَّا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَفَرۡنَا بِكُمۡ وَبَدَا بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ الۡعَدَاوَةُ وَالۡبَغۡضَآءُ اَبَدًا حَتّٰى تُؤۡمِنُوۡا بِاللّٰهِ وَحۡدَهٗۤ اِلَّا قَوۡلَ اِبۡرٰهِيۡمَ لِاَبِيۡهِ لَاَسۡتَغۡفِرَنَّ لَـكَ وَمَاۤ اَمۡلِكُ لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ ‌ؕ رَبَّنَا عَلَيۡكَ تَوَكَّلۡنَا وَاِلَيۡكَ اَنَـبۡنَا وَاِلَيۡكَ الۡمَصِيۡرُ
ابراہیم ؑ میں اور ان کے ساتھیوں میں تمہارے لئے ایک عمدہ نمونہ ہے۔جب انہوں نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ ہم بے زار ہیں تم سے بھی اور اللہ کے سوا جن کو تم پوجتے ہو (ان سے بھی) ہم تمہارے منکر ہیں ۔ ہم میں اور تم میں ہمیشہ کے لئے عداوت اوربغض پیدا ہوچکا ہے جب تک کہ تم ایک اللہ پر ایمان نہ لاؤ سوائے ابراہیم ؑ کے اس قول کے جو انہوں نے اپنے والد سے کہا تھا میں تمہارے لئے مغفرت مانگوں گا اور میں اللہ کے مقابلے میں کسی چیز کا اختیار نہیں رکھتا اے ہمارے رب ہم تجھ پر ہی بھروسہ کرتے ہیں اورتیری ہی طرف رجوع ہوتے ہیں اورتیرے ہی حضور ہم کو لوٹنا ہے۔
رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةً لِّلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا وَاغۡفِرۡ لَـنَا رَبَّنَا‌ ۚ اِنَّكَ اَنۡتَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اے ہمارے رب ہم کو کافروں کا تختۂ مشق نہ بنا اے ہمارے رب ہمارے گناہ معاف کرنا بیشک تو غالب اورحکمت والا ہے۔
لَقَدۡ كَانَ لَـكُمۡ فِيۡهِمۡ اُسۡوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَنۡ كَانَ يَرۡجُوا اللّٰهَ وَالۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ‌ ؕ وَمَنۡ يَّتَوَلَّ فَاِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ
بےشک ان (بزرگ) لوگوں میں تمہارے لئے اچھا نمونہ ہے یعنی ایسے شخص کے لئے جو اللہ اور آخرت کے دن کا اعتقاد رکھتا ہے اورجو روگردانی کرے توبے شک اللہ بے پروا اور لائق تعریف ہے ۔
عَسَى اللّٰهُ اَنۡ يَّجۡعَلَ بَيۡنَكُمۡ وَبَيۡنَ الَّذِيۡنَ عَادَيۡتُمۡ مِّنۡهُمۡ مَّوَدَّةً ؕ وَاللّٰهُ قَدِيۡرٌ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
ہوسکتا ہے کہ اللہ قریب میں ہی تم میں اور ان لوگوں میں جن سے تم دشمنی رکھتے ہو دوستی پیدا کردے اور اللہ قدرت رکھتا ہے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
لَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ لَمۡ يُقَاتِلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَلَمۡ يُخۡرِجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ اَنۡ تَبَرُّوۡهُمۡ وَ تُقۡسِطُوۡۤا اِلَيۡهِمۡ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ
اللہ تم کو ان لوگوں کے ساتھ احسان اورانصاف کا برتاؤ کرنے سے نہیں منع کرتا جن لوگوں نے تم سے دین کے بارے میں جنگ نہیں کی ۔ اور تم کو تمہارے گھروں سے نہیں نکالا اللہ معاف کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے
اِنَّمَا يَنۡهٰٮكُمُ اللّٰهُ عَنِ الَّذِيۡنَ قَاتَلُوۡكُمۡ فِى الدِّيۡنِ وَاَخۡرَجُوۡكُمۡ مِّنۡ دِيَارِكُمۡ وَظَاهَرُوۡا عَلٰٓى اِخۡرَاجِكُمۡ اَنۡ تَوَلَّوۡهُمۡ‌ۚ وَمَنۡ يَّتَوَلَّهُمۡ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
اللہ ضرور ان لوگوں سے دوستی کرنے سے تم کو منع کرتا ہے جنہوں نے دین کے بارے میں تم سے جنگ کی اور تم کو تمہارے گھروں سے نکالا اور (اگر نہیں نکالا تو ) تم کو نکالنے میں دوسرے نکالنے والوں کی مدد کی ۔ اور جو لوگ ان سے دوستی رکھتے ہیں پس وہی ظالم ہیں ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِذَا جَآءَكُمُ الۡمُؤۡمِنٰتُ مُهٰجِرٰتٍ فَامۡتَحِنُوۡهُنَّ‌ ؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ بِاِيۡمَانِهِنَّ‌ ۚ فَاِنۡ عَلِمۡتُمُوۡهُنَّ مُؤۡمِنٰتٍ فَلَا تَرۡجِعُوۡهُنَّ اِلَى الۡكُفَّارِ‌ ؕ لَا هُنَّ حِلٌّ لَّهُمۡ وَلَا هُمۡ يَحِلُّوۡنَ لَهُنَّ‌ ۚ وَاٰ تُوۡهُمۡ مَّاۤ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ وَلَا جُنَاحَ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ تَنۡكِحُوۡهُنَّ اِذَاۤ اٰ تَيۡتُمُوۡهُنَّ اُجُوۡرَهُنَّ‌ ؕ وَلَا تُمۡسِكُوۡا بِعِصَمِ الۡكَوَافِرِ وَسۡــَٔـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقۡتُمۡ وَلۡيَسۡــَٔـلُوۡا مَاۤ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ ذٰلِكُمۡ حُكۡمُ اللّٰهِ‌ ؕ يَحۡكُمُ بَيۡنَكُمۡ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اے ایمان والو جب تمہارے پاس مومن عورتیں ہجرت کرکے آئیں تو تم ان کا امتحان کیا کرو اللہ ان کے ایمان کو بہتر جانتا ہے ۔ پس اگر تم کو معلوم ہوجائے (امتحان کے ذریعہ )کہ وہ مومن ہیں تو تم ان کو کافروں کے پاس واپس مت بھیجو (کیونکہ ) نہ تو وہ عورتیں ان کے لئے حلال ہیں اور نہ وہ ان عورتوں کے لئے انہوں نے (ان عورتوں ) پر جو خرچ کیا ہے وہ دیدو اگر ان عورتوں سے نکاح کرلو تو کچھ گناہ نہ ہوگا جبکہ تم ان کا مہر ان کو دیدو اورکافر عورتوں کی ناموس کواپنے قبضے میں مت رکھو (ان کو واپس کردو ) اور جو تم نے خرچ کیا ہے وہ ان سے طلب کرلو اور جو کچھ انہوں نے خرچ کیا ہے وہ تم سے طلب کرلیں یہ اللہ کا حکم ہے اللہ تمہارے درمیان فیصلہ کرتا ہے اور اللہ جاننے والا حکمت والا ہے
وَاِنۡ فَاتَكُمۡ شَىۡءٌ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡ اِلَى الۡكُفَّارِ فَعَاقَبۡتُمۡ فَاٰ تُوا الَّذِيۡنَ ذَهَبَتۡ اَزۡوَاجُهُمۡ مِّثۡلَ مَاۤ اَنۡفَقُوۡا‌ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ الَّذِىۡۤ اَنۡـتُمۡ بِهٖ مُؤۡمِنُوۡنَ
اور اگر تمہاری بیویوں سے کوئی بیوی کافروں میں رہ جائے پھر تمہاری نوبت آئے توجن کی بیبیاں ہاتھ سے نکل گئی ہیں جتنا مہر انہوں نے ان پر خرچ کیا تھا اس کے برابر تم ان کو دیدو ۔ اور اس اللہ سے ڈرو جس پر تم ایمان لائے ہو
يٰۤاَيُّهَا النَّبِىُّ اِذَا جَآءَكَ الۡمُؤۡمِنٰتُ يُبَايِعۡنَكَ عَلٰٓى اَنۡ لَّا يُشۡرِكۡنَ بِاللّٰهِ شَيۡــًٔا وَّلَا يَسۡرِقۡنَ وَلَا يَزۡنِيۡنَ وَلَا يَقۡتُلۡنَ اَوۡلَادَهُنَّ وَلَا يَاۡتِيۡنَ بِبُهۡتَانٍ يَّفۡتَرِيۡنَهٗ بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِنَّ وَاَرۡجُلِهِنَّ وَلَا يَعۡصِيۡنَكَ فِىۡ مَعۡرُوۡفٍ‌ فَبَايِعۡهُنَّ وَاسۡتَغۡفِرۡ لَهُنَّ اللّٰهَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اے پیغمبر جب تمہارے پاس مومن عورتیں اس بات پر بیعت کرنے کے لئے آئیں کہ وہ خدا کے ساتھ نہ شرک کریں گی اور نہ چوری کریں گی نہ بدکاری کریں گی ۔ اورنہ اپنی اولاد کوقتل کریں گی اور نہ بہتان کی اولاد لائیں گی جنکو وہ اپنی ہی (اپنے شوہر کے نطفہ سے جننا) ثابت کردیں اور اچھی باتوں میں آ پؐ کی نافرمانی نہیں کریں گی تو آپؐ ان سے بیعت لے لیں اور اللہ سے ان کے لئے مغفرت طلب کریں بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَتَوَلَّوۡا قَوۡمًا غَضِبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ قَدۡ يَــٮِٕـسُوۡا مِنَ الۡاٰخِرَةِ كَمَا يَــٮِٕـسَ الۡكُفَّارُ مِنۡ اَصۡحٰبِ الۡقُبُوۡرِ
اے ایمان والو تم ان لوگوں سے دوستی مت کرو ۔ جن پر اللہ غصّہ ہوا ہے وہ اللہ کی رحمت سے اسی طرحمایوس ہوچکے ہیں جس طرح کافروں کو مردوں (اہل قبور) کے جی اٹھنے کی امید نہیں ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark