بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سَبَّحَ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں وہ سب جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں اور وہ غالب اور دانا ہے۔
هُوَ الَّذِىۡۤ اَخۡرَجَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ مِنۡ دِيَارِهِمۡ لِاَوَّلِ الۡحَشۡرِؔؕ مَا ظَنَنۡـتُمۡ اَنۡ يَّخۡرُجُوۡا وَظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ مَّانِعَتُهُمۡ حُصُوۡنُهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ فَاَتٰٮهُمُ اللّٰهُ مِنۡ حَيۡثُ لَمۡ يَحۡتَسِبُوۡا وَقَذَفَ فِىۡ قُلُوۡبِهِمُ الرُّعۡبَ يُخۡرِبُوۡنَ بُيُوۡتَهُمۡ بِاَيۡدِيۡهِمۡ وَاَيۡدِى الۡمُؤۡمِنِيۡنَ فَاعۡتَبِـرُوۡا يٰۤاُولِى الۡاَبۡصَارِ
وہی تو ہے جس نے اہل کتاب میں کے کافروں کوپہلی ہی بار اکھٹا کرکے ان کے گھروں سے نکال دیا تمہارے گمان میں بھی نہیں تھا کہ وہ نکل جائیں گے اور وہ بھی یہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ان کے قلعے ان کو خدا سے بچالیں گےسو اللہ نے ان کو وہاں سے آپکڑا کہ جہاں کا ان کو گمان بھی نہیں تھا اوراللہ نے ان کے دلوں میں رعب ڈال دیا کہ وہ اپنے گھروں کو خود اپنے ہاتھوں اوردوسرے مسلمانوں کے ہاتھو ں سے اجاڑنے لگے
پس اے بصیرت رکھنے والوعبرت پکڑو
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ كَتَبَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمُ الۡجَـلَاۤءَ لَعَذَّبَهُمۡ فِى الدُّنۡيَاؕ وَلَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ عَذَابُ النَّارِ
اوراگر اللہ نے ان کے بارے میں جلا وطنی نہ لکھی ہوتی تو ان کو دنیا میں ہی عذابدیتا ۔ اور آخرت میں ان کے لئے آگ کا عذاب ہے۔
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ شَآقُّوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ ۚ وَمَنۡ يُّشَآقِّ اللّٰهَ فَاِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
یہ اس لئے کہ انہوں نے اللہ اوراس کے رسول کی مخالفت کی اور جو شخص اللہ کی مخالفت کرے گا تو اللہ سخت عذاب دینے والا ہے۔
مَا قَطَعۡتُمۡ مِّنۡ لِّيۡنَةٍ اَوۡ تَرَكۡتُمُوۡهَا قَآٮِٕمَةً عَلٰٓى اُصُوۡلِهَا فَبِاِذۡنِ اللّٰهِ وَلِيُخۡزِىَ الۡفٰسِقِيۡنَ
جوتنے کھجوروں کےتم نے کاٹ ڈالے یا ان کو جڑوں پر ہی کھڑا رہنے دیا تو یہ خداکے حکم سے ہی تھا ۔ تاکہ حدسے بڑھنے والوں کو رسوا کرے
وَمَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ مِنۡهُمۡ فَمَاۤ اَوۡجَفۡتُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ خَيۡلٍ وَّلَا رِكَابٍ وَّلٰڪِنَّ اللّٰهَ يُسَلِّطُ رُسُلَهٗ عَلٰى مَنۡ يَّشَآءُ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
اور جو (کچھ ) اللہ نے اپنے رسول کو ان سے دلوایا (بغیر لڑائی کے ) سوتم نے ان پر اپنے گھوڑے نہیں دوڑائے ۔ اور نہ اونٹ لیکن خدا اپنے پیغمبروں کوجس پر چاہتا ہے مسلّط کردیتا ہے اور اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
مَاۤ اَفَآءَ اللّٰهُ عَلٰى رَسُوۡلِهٖ مِنۡ اَهۡلِ الۡقُرٰى فَلِلّٰهِ وَلِلرَّسُوۡلِ وَلِذِى الۡقُرۡبٰى وَالۡيَتٰمٰى وَالۡمَسٰكِيۡنِ وَابۡنِ السَّبِيۡلِۙ كَىۡ لَا يَكُوۡنَ دُوۡلَةًۢ بَيۡنَ الۡاَغۡنِيَآءِ مِنۡكُمۡ ؕ وَمَاۤ اٰتٰٮكُمُ الرَّسُوۡلُ فَخُذُوْهُ وَ مَا َنَهٰٮكُمۡ عَنۡهُ فَانْتَهُوۡا ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَ ؕ اِنَّ اللّٰهَ شَدِيۡدُ الۡعِقَابِۘ
اور جو (کچھ ) اللہ نے اپنے پیغمبر کو دیہاتیوں سے دلوایا ہے سو وہ اللہ کے لئے اوراس کے پیغمبر کے لئے اورقرابت داروں کے لئے اوریتیموں کے لئے اورمسکینوں کے لئے اور مسافروں کے لئے ہے تاکہ تم میں جو دولت مند ہیں ان ہی کے درمیان (یہ دولت ) گرد ش نہ کرتی رہے
اور پیغمبر تم کو جوکچھ دیں تم وہ لیلو ۔ اور وہ جس سے منع کریں تم اس سے رک جاؤ اور اللہ سے ڈرتے رہو ۔ بے شک اللہ سخت عذاب والا ہے
لِلۡفُقَرَآءِ الۡمُهٰجِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ اُخۡرِجُوۡا مِنۡ دِيَارِهِمۡ وَاَمۡوَالِهِمۡ يَبۡتَغُوۡنَ فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَرِضۡوَانًا وَّيَنۡصُرُوۡنَ اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَۚ
اور ان فقراء مہاجرین کا (بھی بالخصوص) حق ہے جن کو ان کے گھروں اورمالوں سے (زبردستی) نکال دیا گیا اورجو اللہ کے فضل اوراس کی خوشنودی کے طلبگار ہیں اور اللہ اور اس کے پیغمبر کی مدد کرتے ہیں یہی لوگ سچے ہیں
وَالَّذِيۡنَ تَبَوَّؤُ الدَّارَ وَالۡاِيۡمَانَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ يُحِبُّوۡنَ مَنۡ هَاجَرَ اِلَيۡهِمۡ وَلَا يَجِدُوۡنَ فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ حَاجَةً مِّمَّاۤ اُوۡتُوۡا وَيُـؤۡثِرُوۡنَ عَلٰٓى اَنۡفُسِهِمۡ وَلَوۡ كَانَ بِهِمۡ خَصَاصَةٌ ؕ وَمَنۡ يُّوۡقَ شُحَّ نَـفۡسِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَۚ
اوران لوگوں کے لئے بھی جو پہلے ہی سے دار الاسلام میں مقیم ہیں اور ایمان کوپکڑے ہوئے ہیں اورجو لوگ ہجرت کرکے ان کے پاس آتے ہیں ا ن سے محبت کرتے ہیں اور ان کو جومال ملتا ہے اس کے سبب یہ اپنے دلو ں میں کچھ تنگی نہیں پاتے اوران کو اپنی جانوں پر ترجیح دیتے ہیں خواہ ان پر فاقہ ہی کیوں نہ ہو
اورجو شخص اپنی طبیعت کے بخل سے بچالیا گیا تو ایسے ہی لوگ فلاح پانے والے ہیں
وَالَّذِيۡنَ جَآءُوۡ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اغۡفِرۡ لَـنَا وَلِاِخۡوَانِنَا الَّذِيۡنَ سَبَقُوۡنَا بِالۡاِيۡمَانِ وَلَا تَجۡعَلۡ فِىۡ قُلُوۡبِنَا غِلًّا لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا رَبَّنَاۤ اِنَّكَ رَءُوۡفٌ رَّحِيۡمٌ
اور جو لوگ ان مہاجرین کے بعد آئے وہ دعا کرتے ہیں اے رب ہم کو اورہمارے ان بھائیوں کوجو ہم سے پہلے ایمان لائے ۔ بخشدے اور ایمان والوں کے تعلق سے ہمارے دلوں میں کینہ نہ پیدا فرما اے ہمارے رب تو بے شک بڑا شفیق اور مہربان ہے
اَلَمۡ تَرَ اِلَى الَّذِيۡنَ نَافَقُوۡا يَقُوۡلُوۡنَ لِاِخۡوَانِهِمُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ اَهۡلِ الۡكِتٰبِ لَٮِٕنۡ اُخۡرِجۡتُمۡ لَنَخۡرُجَنَّ مَعَكُمۡ وَلَا نُطِيۡعُ فِيۡكُمۡ اَحَدًا اَبَدًاۙ وَّاِنۡ قُوۡتِلۡتُمۡ لَـنَـنۡصُرَنَّكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَشۡهَدُ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
کیا تم نے ان منافقوں کو نہیں دیکھا جو اہل کتاب میں کے اپنے کافر بھائیوں سے کہتے ہیں اگر تم کو نکال دیا گیا توہم بھی تمہارے ساتھ نکل چلیں گے اور تمہارے بارے میں کبھی کسی کی بات نہیں سنیں گے اوراگر تم سے جنگ ہوجائے تو ہم تمہاری ضرور مدد کریں گے ۔ اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ وہ جھوٹے ہیں ۔
لَٮِٕنۡ اُخۡرِجُوۡا لَا يَخۡرُجُوۡنَ مَعَهُمۡۚ وَلَٮِٕنۡ قُوۡتِلُوۡا لَا يَنۡصُرُوۡنَهُمۡۚ وَلَٮِٕنۡ نَّصَرُوۡهُمۡ لَيُوَلُّنَّ الۡاَدۡبَارَ ثُمَّ لَا يُنۡصَرُوۡنَ
اگر وہ نکاال دئے جائیں تو یہ ان کے ساتھ نہیں نکلیں گے اوراگر ان سے لڑائی ہوجائے تو یہ ان کی مدد نہیں کریں گے اور اگر مدد بھی کریں گے تو پیٹھ پھیر کر بھاگ جائیں گے پھر ا نکی مدد نہیں کی جائے گی
لَاَنۡتُمۡ اَشَدُّ رَهۡبَةً فِىۡ صُدُوۡرِهِمۡ مِّنَ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَفۡقَهُوۡنَ
اے مسلمانو !تمہارا خوف ان کے دلوں میں اللہ سے بڑھ کر ہے یہ اس لئے کہ وہ بے سمجھ لوگ ہیں
لَا يُقَاتِلُوۡنَكُمۡ جَمِيۡعًا اِلَّا فِىۡ قُرًى مُّحَصَّنَةٍ اَوۡ مِنۡ وَّرَآءِ جُدُرٍؕ بَاۡسُهُمۡ بَيۡنَهُمۡ شَدِيۡدٌ ؕ تَحۡسَبُهُمۡ جَمِيۡعًا وَّقُلُوۡبُهُمۡ شَتّٰىؕ ذٰلِكَ بِاَنَّهُمۡ قَوۡمٌ لَّا يَعۡقِلُوۡنَۚ
یہ لوگ مل کر بھی تم سے نہیں لڑیں گے مگر قلعوں والی بستیوں میں (پناہ لے کر) یا دیواروں کی آڑ (میں چھپ کر)
ان کی آپس کی لڑائی سخت ہے آپؐ شاید ان کو باہم متفق سمجھ رہے ہیں حالانکہ ان کے دل پراگندہ ہیں یہ اس لئے کہ یہ لوگ بے عقلے ہیں
كَمَثَلِ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ قَرِيۡبًا ذَاقُوۡا وَبَالَ اَمۡرِهِمۡۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌۚ
یہ لوگ ان لوگوں کی طرح ہیں جو ان سے پہلے قریب میں ہی اپنے کاموں کی سزا بھگت چکے ہیں اوران کے لئے درد ناک عذاب ہے
كَمَثَلِ الشَّيۡطٰنِ اِذۡ قَالَ لِلۡاِنۡسَانِ اكۡفُرۡۚ فَلَمَّا كَفَرَ قَالَ اِنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّنۡكَ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اللّٰهَ رَبَّ الۡعٰلَمِيۡنَ
شیطان کی سی مثال ہے (ان لوگوں کی) جو انسان سے کہتا رہا کہ کافر ہو جا پھر جب وہ کافر ہوگیا توکہنے لگا مجھے تجھ سے کوئی واسطہ نہیں ۔ میں تواللہ سے ڈرتا ہوں جو رب العالمین ہے۔
فَكَانَ عَاقِبَتَهُمَاۤ اَنَّهُمَا فِى النَّارِ خَالِدَيۡنِ فِيۡهَا ؕ وَذٰلِكَ جَزٰٓؤُا الظّٰلِمِيۡن
یہ دونوں کا انجام یہ ہوا کہ وہ دونوں دوزخ میں ہیں اورہمیشہ اس میں رہیں گے اور ظالموں کی یہی سزا ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا اتَّقُوا اللّٰهَ وَلۡتَـنۡظُرۡ نَـفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ لِغَدٍ ۚ وَاتَّقُوا اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو اللہ سے ڈرتے رہو اورہر شخص کو دیکھنا چاہئے کہ کل (قیامت) کے لئے اس نے کیا (سامان)بھیجا ہے
اللہ سے ڈرتے رہوبے شک اللہ تمہارے اعمال سے پوری طرح باخبر ہے
وَلَا تَكُوۡنُوۡا كَالَّذِيۡنَ نَسُوا اللّٰهَ فَاَنۡسٰٮهُمۡ اَنۡفُسَهُمۡؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡفٰسِقُوۡنَ
اوران لوگوں کی طرح نہ ہوجاؤ جنہوں نے خدا کو بھلادیا تو اللہ نے ان کو خود ان کی طرف سے بھلادیا
یہی لوگ نافرمان ہیں ۔
لَا يَسۡتَوِىۡۤ اَصۡحٰبُ النَّارِ وَاَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِؕ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ هُمُ الۡفَآٮِٕزُوۡنَ
اہل دوزخ اور اہل بہشت برابر نہیں ۔ جنّت والے وہی کامیاب ہونے والے ہیں
لَوۡ اَنۡزَلۡنَا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ عَلٰى جَبَلٍ لَّرَاَيۡتَهٗ خَاشِعًا مُّتَصَدِّعًا مِّنۡ خَشۡيَةِ اللّٰهِؕ وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمۡ يَتَفَكَّرُوۡنَ
اگریہ قرآن ہم کسی پہاڑ پر نازل کرتے تو اے مخاطب تودیکھتا کہ وہ خدا کے خوف سے دب جاتا اور پھٹ پڑتا
اوریہ مثالیں ہم لوگوں کے لئے بیان کرتے ہیں تاکہ وہ سوچیں ۔
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ ۚ عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ ۚ هُوَ الرَّحۡمٰنُ الرَّحِيۡمُ
وہی اللہ ہےجس کے سوا کوئی معبود نہیں وہ پوشیدہ اورظاہر باتوں کا جاننے والا ہے وہ بڑا مہربان اوررحیم ہے۔
هُوَ اللّٰهُ الَّذِىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ اَلۡمَلِكُ الۡقُدُّوۡسُ السَّلٰمُ الۡمُؤۡمِنُ الۡمُهَيۡمِنُ الۡعَزِيۡزُ الۡجَـبَّارُ الۡمُتَكَبِّرُؕ سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
وہی اللہ ہے جس کے سوا کوئی لائق عبادت نہیں وہ بادشاہ ہے پاک ہے سلامتی والا ہے
امن دینے والا ہے ۔ نگہبان ہے
غالب ہے خرابی درست کرنے والا ہے اورزبردست بڑائی والا ہے پاک ہے اللہ کی ذات مشرکین کے شرک سے۔
هُوَ اللّٰهُ الۡخَـالِـقُ الۡبَارِئُ الۡمُصَوِّرُ لَـهُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰىؕ يُسَبِّحُ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
وہی اللہ ہے جو پیدا کرنے والا ‘ایجاد واختراع کرنے والا صورتیں بنانے والا ہے سارے اچھے نام اسی کے ہیں اس کی پاکی بیان کرتے ہیں ۔ وہ سب جو آسمانوں اور زمین میں ہیں اور وہ زبردست حکمتوں والا ہے۔