بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلرَّحۡمٰنُۙ
رحمان (خدا ) نے
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ
قرآن کی تعلیم دی ۔
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ
اسی نے انسان کوپیدا کیا
عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ
اس کو (اسی نے ) بیان کی تعلیم دی
اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ
سورج اور چاند ایک حساب سے (چل رہے ہیں )
وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ
اور بوٹیاں (بیل) اور درخت سجدہ کررہے ہیں ۔
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ
اور اسی نے آسمان کوبلند کیا اور ترازو قائم کی
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ
تاکہ تم تولنے میں کمی بیشی نہ کرو ۔
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ
اور وزن کرو انصاف کے ساتھ اور تول میں کمی مت کرو ۔
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ
اور اسی نے لوگوں کے لئے زمین بچھائی۔
فِيۡهَا فَاكِهَةٌ  ۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِ‌ ۖ
اس میں میوے اور کھجور کے درخت ہیں جن کے خوشوں پر غلاف ہوتے ہیں ۔
وَالۡحَبُّ ذُو الۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُ‌ۚ
اور اس میں دانے بھی (غلہ کے) جس میں بھوسہ بھی ہوتا ہے اور خوشبودار پھول بھی ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ
اسی نے انسان کو ٹھیکرے کی طرح کھنکھناتی مٹی سے پیدا کیا۔
وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍ‌ۚ
اور جنّات کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے ۔
رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِ‌ۚ
وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ
اس نے دو دریا جاری کئے جو آپس میں مل جاتے ہیں ۔
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِ‌ۚ
دونوں کے درمیان ایک آڑ ہے کہ وہ اس سے آگے تجاوز نہیں کرسکتے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے۔
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُ‌ۚ
دونوں (دریاؤں ) سے موتی اور مونگے نکلتے ہیں ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِ‌ۚ
اور اسی کیلئے جہاز ہیں جو سمندرمیں پہاڑوں کی طرح اونچے کھڑے ہوئے ہیں ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے ۔
كُلُّ مَنۡ عَلَيۡهَا فَانٍ‌ ۚ‌ ۖ
جو کچھ زمین پر ہے سب فنا ہونے والا ہے
وَّيَبۡقٰى وَجۡهُ رَبِّكَ ذُو الۡجَلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ‌ۚ
اور تمہارے رب کی ذات جو عظمت وجلال والی ہے ‘باقی رہے گی
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے ۔
يَسۡـَٔـلُهٗ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ كُلَّ يَوۡمٍ هُوَ فِىۡ شَاۡنٍ‌ۚ
آسمانوں اور زمین والے اسی سے مانگتے ہیں ہرروز اس کی ایک الگ شان ہے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے۔
سَنَفۡرُغُ لَـكُمۡ اَيُّهَ الثَّقَلٰنِ‌ۚ
اے جن وانس ہم عنقریب تمہاری طرف متوجہ ہوتے ہیں
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے ۔
يٰمَعۡشَرَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ اِنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ اَنۡ تَنۡفُذُوۡا مِنۡ اَقۡطَارِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ فَانْفُذُوۡا‌ؕ لَا تَنۡفُذُوۡنَ اِلَّا بِسُلۡطٰنٍ‌ۚ
اے جن وانس کے گروہ تم آسمانوں اور زمین کے کنارے سے باہر نکل جانے کی قدرت رکھتے ہو تو نکل جاؤ اور زور کے بغیر تو تم نہیں نکل سکتے (اور زور تو ہے نہیں )۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤگے۔
يُرۡسَلُ عَلَيۡكُمَا شُوَاظٌ مِّنۡ نَّارٍ ۙ وَّنُحَاسٌ فَلَا تَنۡتَصِرٰنِ‌ۚ
تم پر آگ کے شعلے اور دھواں چھوڑ دیا جائے گا پس تم اس کا مقابلہ نہ کرسکو گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
فَاِذَا انْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ وَرۡدَةً كَالدِّهَانِ‌ۚ
پس جب آسمان پھٹ جائے گا اور تیل کی طرح سرخ ہوجائے گا۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاو گے ۔
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـٴَـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّ‌ۚ
اس روز نہ تو کسی انسان سے اس کے گناہ کے بارے میں پوچھا جائے گا اور نہ جن سے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے۔
يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِ‌ۚ
گنہگار اپنے چہروں سے ہی پہچان لئے جائیں گے پس سر کے بالوں اور پاؤں سے وہپکڑ لئے جائیں گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے ۔
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ‌ۘ
یہی وہ جہنم ہے جس کی تکذیب گنہ گار کیا کرتے تھے۔
يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍ‌ۚ
وہ دوزخ اور کھولتے ہوئے پانی میں چکر لگاتے ہوں گے ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِ‌ۚ
اور جو اپنے رب کے سامنے کھڑے ہونے سے ڈرا اس کے لئے دو باغ ہوں گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے۔
ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍ‌ۚ
وہ دونوں باغ کئی شاخوں والے ہوں گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِ‌ۚ
ان میں دو چشمے بہہ رہے ہوں گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے۔
فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِ‌ۚ
ان میں سب قسمکے میوے دودو ہوں گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے۔
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍ‌ؕ وَجَنَی الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍ‌ۚ
وہ تکیہ لگائے ہوئے ایسے بچھونوں پر ہوں گے جن کے استر اطلس کے ہیں ۔ اور دونوں باغوں کے پھل قریب ہوں گے ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ‌ۚ
ان میں نیچی نگاہ والی عورتیں ہیں جن کو ان سے پہلے نہ کسی انسان نے چھوا ہوگا اورنہ کسی جن نے ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ۚ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُ‌ۚ
گویا کہ وہ یاقوت اورمرجان ہیں ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُ‌ۚ
نیکی کا بدلہ نیکی کے سوااور کچھ نہیں ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِ‌ۚ
اور ان د و باغوں کے علاوہ اور دوباغ ہیں ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
مُدۡهَآمَّتٰنِ‌ۚ
وہ دونوں گہرے سبز ہوں گے جیسے سیاہ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ
پس اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے۔
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِ‌ۚ
دونوں باغوں میں دو چشمے ابل رہے ہوں گے ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤگے۔
فِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌ‌ۚ
ان دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کوجھٹلاؤ گے
فِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌ‌ۚ
ان میں نیک خو خوب رو عور تیں ہوں گی ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِ‌ۚ
وہ گوری رنگت والی عورتیں خیموں میں مستور ہوں گی ۔
‌فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے۔
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّ‌ۚ
ان کو ان سے پہلے نہ کسی انسان نے ہاتھ لگایا ہوگا اور نہ کسی جن نے ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ‌ۚ
پس اے جن و انس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتو ں کو جھٹلاؤ گے
مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍ‌ۚ
وہ لوگ سبز مشجّر اور عجیب خوبصورت مسندوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے ۔
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ
پس اے جن وانس تم اپنے رب کی کون کونسی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے
تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ
(اے محمدؐ ) بڑا با برکت ہے نام آپ ؐ کے رب کا جوعظمت اور احسان والا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark