بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ
قسم ہے ستارے کی جب وہ ڈوب جائے ۔
مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰى‌ۚ
تمہار ے رفیق (محمد ؐ) نہ راستہ بھولے ہیں نہ بھٹکے ہیں
وَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ
اور نہ ہی اپنی خواہش نفسانی سے بات کرتے ہیں ۔
اِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ
ان کی بات صرف وحی ہے جوان کی طرف بھیجی جاتی ہے۔
عَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ
ان کو نہایت قوت والے نے سکھایا
ذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ
وہ بڑا طاقتور ہے پھروہ پوری طرح ظاہر ہوا
وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰى ؕ
جبکہ وہ آسمان کے اوپری کنارے پر تھا ۔
ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ
پھر وہ نزدیک آیا اور آگے بڑھا
فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰى‌ۚ
سو دو کمانوں کے فاصلہ پر یا اس سے بھی کم (ہوگئے )
فَاَوۡحٰۤى الٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ
پھر اللہ نے اپنے بندے کی طرف وہ وحی بھیجی جوبھیجنی تھی
مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى
آنکھ نے جو دیکھا دل نے نہیں جھٹلایا
اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى
کیا تم ان سے جھگڑتے ہواس پر جوانہوں نے دیکھا۔
وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ
انہوں نے اس کو ایکاور مرتبہ دیکھا ہے۔
عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى
سدرۃ المنتھیٰ کے پاس
عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ
اس کے قریب جنت المأویٰ ہے
اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ
جبکہ اس سدرۃ المنتیٰ پر چھارہا تھا وہ جو چھا رہا تھا۔
مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى
ان کی نگاہ نہ بہکی نہ حد سے بڑھی
لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى
انہوں نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں ۔
اَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ
کیا تم نے لات اورعزّی۔
وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى
اور تیسرے منات کودیکھا ہے۔
اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى
کیا تمہارے لئے تو بیٹے ہوں اور اللہ کے لئے بیٹیاں ۔
تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى
یہ تو بڑی بھونڈی تقسیم ہے۔
اِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍ‌ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُ‌ۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ
یہ تو صرف نام ہی نام ہیں ۔جوتم نے اور تمہارے آباء واجدادنے رکھ لئے ہیں جن کے بارے میں اللہ نے کوئی سند نازل نہیں کی یہ تو صرف گمان کی پیروی کررہے ہیں اور خواہشات نفسانی کے پیچھے چل رہے ہیں حالانکہ انکے رب کی جانب سے ان کے پاس ہدایت آچکی ہے۔
اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰى   ۖ
کیا انسان کواس کی ہر تمنا مل جاتی ہے۔
فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى
آخرت اور دنیا تو اللہ ہی کے لئے ہے۔
وَكَمۡ مِّنۡ مَّلَكٍ فِى السَّمٰوٰتِ لَا تُغۡنِىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡــًٔــا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اَنۡ يَّاۡذَنَ اللّٰهُ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡضٰى
اور آسمانوں میں بہت سے فرشتے ہیں جن کی سفارش کچھ بھی فائدہ نہیں دیتی مگر بعد اس کے کہ اللہ جس کے لئے چاہے اوراس کی سفارش کرنے سے راضی ہو
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ لَيُسَمُّوۡنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ تَسۡمِيَةَ الۡاُنۡثٰى
جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ فرشتوں کے زنانے نام رکھتے ہیں
وَمَا لَهُمۡ بِهٖ مِنۡ عِلۡمٍ‌ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ‌ۚ وَاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡـًٔـاۚ
حالانکہان کو اس کا علم نہیں ۔وہ صرف گمان پر چلتے ہیں اور حق کے مقابلے میں گمان کچھ کام نہیں آتا ۔
فَاَعۡرِضۡ عَنۡ مَّنۡ تَوَلّٰى ۙ عَنۡ ذِكۡرِنَا وَلَمۡ يُرِدۡ اِلَّا الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا ؕ
جو ہماری یاد سے منھ پھیرلے اور صرف دنیوی زندگی کا خواہاں ہوتو آپ ؐ بھی اس سے اعراض کرلیجئے۔
ذٰلِكَ مَبۡلَـغُهُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ‌ ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِيۡلِهٖ ۙ وَهُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اهۡتَدٰى
ان کے علم کی بس یہی انتہا ہے بے شک تمہارا رب اس کو خوب جانتا ہےجو راستے سے بھٹک گیا اوراس سے بھی خوب واقف ہے جو راہِ راست پر ہے۔
وَلِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِۙ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَسَآءُوۡا بِمَا عَمِلُوۡا وَيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوۡا بِالۡحُسۡنٰى‌ ۚ
اور اللہ ہی کے لئے ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں اورزمین میں ہے تاکہ اللہ بدکاروں کو ان کے اعمال کا بدلہ دےاورنیکو کاروں کو ان کے اعمال نیک کا اچھا صلہ دے ۔
اَلَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓٮِٕرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفوَاحِشَ اِلَّا اللَّمَمَ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ وَاسِعُ الۡمَغۡفِرَةِ‌ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِكُمۡ اِذۡ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَاِذۡ اَنۡتُمۡ اَجِنَّةٌ فِىۡ بُطُوۡنِ اُمَّهٰتِكُمۡ‌ۚ فَلَا تُزَكُّوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ‌ ؕ هُوَ اَعۡلَمُ بِمَنِ اتَّقٰى
وہ لوگ ایسے ہیں جوسوائے چھوٹی موٹی لغزشوں کے بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کے کاموں سے بچتے ہیں ۔ بے شک تمہارا رب بڑی بخشش والا ہے وہ تم کو خوب جانتا ہے جب اس نے تم کو مٹی سے پیدا کیا اور جب تم اپنی ماؤں کے پیٹ میں بچے تھے پس تم اپنے آپ کوپاک وصاف نہ بتاؤ وہ تقویٰ والوں کو خوب جانتا ہے
اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ تَوَلّٰىۙ
بھلا آپ ؐ نے اس شخص کودیکھا جو (راہ ِ حق سے ) روگرداں ہوگیا
وَاَعۡطٰى قَلِيۡلًا وَّاَكۡدٰى
تھوڑا مال دیا پھر روک دیا
اَعِنۡدَهٗ عِلۡمُ الۡغَيۡبِ فَهُوَ يَرٰى
کیا اس کے پاس غیب کا علم ہے کہ وہ اس کو دیکھ رہا ہے
اَمۡ لَمۡ يُنَبَّاۡ بِمَا فِىۡ صُحُفِ مُوۡسٰىۙ
کیا اس کو خبر نہیں پہنچی اس کی جوصحیفوں میں ہے موسیٰ ؑ کے
وَاِبۡرٰهِيۡمَ الَّذِىۡ وَفّٰىٓ  ۙ
اور ابراہیم ؑ کے بھی جس نے اپنا قول وقرار پورا کیا۔
اَلَّا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰىۙ
یہ کہ کوئی شخص دوسرے کا بوجھ نہ اٹھائے گا
وَاَنۡ لَّيۡسَ لِلۡاِنۡسَانِ اِلَّا مَا سَعٰىۙ
اور یہ کہ انسان کوصرف اس کی کوشش کا پھل ملتا ہے
وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى
اور یہ کہ انسان کی کوشش بہت جلد دیکھی جائے گی۔
ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ
پھر اس کو پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ
اور یہ کہ تمہارے رب کے پاس ہی سب کو پہنچنا ہے۔
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ
اور یہ کہ وہی ہے جوہنساتا ہے اور رلاتا ہے۔
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَا ۙ
اور وہی موت دیتا ہے اور زندگی بخشتا ہے
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ
اور یہ کہ اس نے نر او ر مادہ دو قسم کے جوڑے پید اکئے۔
مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى
(یعنی ) نطفہ سے جو (رحم میں ) ڈالا جاتا ہے۔
وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ
اور یہ کہ دوبارہ اٹھانا (قیامت میں ) اسی کے ذمہ ہے ۔
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ
اور وہی ہے جو مالدار بناتا ہے اورمفلس بناتا ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ
اور وہی شعریٰ کا مالک ہے۔
وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَا۟ ۨالۡـٮُٔـوْلٰى ۙ
اس نے عاد اول کو ہلاک کیا ۔
وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ
اور ثمود کو بھی پھر کسی کو نہیں چھوڑا۔
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُ‌ؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ
اوران سے پہلے نوحؑ کی قوم کوجو بڑے ہی ظالم اور زیادہ سرکش تھے۔
وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ
اور اسی نے الٹی ہوئی بستیوں کو دے پٹکا ۔
فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰى‌ۚ
پھر ان پر چھا گیا جوچھا گیا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى
پس اے انسان تو اپنے رب کی کونسی نعمت پر جھگڑا کر یگا ۔
هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى
یہ(محمدؐ) بھی اگلے ڈرانے والوں میں سے ایک ڈرانے والا ہے
اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُ‌ۚ
قریب میں آنے والی چیز نزدیک آپہنچی
لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌ ؕ
اس کو اللہ کے سوائےکوئی ہٹا نہ سکے گا۔
اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ
کیا تم اس کلام پر تعجب کرتے ہو
وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ
ہنستے ہو اور روتے نہیں ۔
وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ
اور تم غفلت میں ہو
فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا ۩
پس اللہ کے آگے سجدہ کرو اور (اسی کی بلا شرکت ) عبادت کرو
×
Preferred translation language Font size Bookmark