بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
قٓ ۚ وَالۡقُرۡاٰنِ الۡمَجِيۡدِۚ
(قٓ) قسم ہے قرآن مجید کی
بَلۡ عَجِبُوۡۤا اَنۡ جَآءَهُمۡ مُّنۡذِرٌ مِّنۡهُمۡ فَقَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ هٰذَا شَىۡءٌ عَجِيۡبٌ‌ۚ
بلکہ ان کو تعجب ہوا کہ ان کے پاس ان میں سے ہی ایک (بشر ) ڈرانے والا (پیغمبر) آیا تو کافروں نے کہا یہ تو عجیب بات ہے۔
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا ‌ۚ ذٰلِكَ رَجۡعٌ ۢ بَعِيۡدٌ
کیا جب ہم مر جائیں اورمٹی ہوجائیں تو (پھر زندہ ہوں گے ) یہ تو بڑی دور کی بات ہے
قَدۡ عَلِمۡنَا مَا تَنۡقُصُ الۡاَرۡضُ مِنۡهُمۡ‌ۚ وَعِنۡدَنَا كِتٰبٌ حَفِيۡظٌ
ہم جانتے ہیں کہ ان کو کتنا زمین کم کرتی (کھا جاتی ) ہے اور ہمارے پاس لوح محفوظ (میں سب کچھ ) ہے۔
بَلۡ كَذَّبُوۡا بِالۡحَقِّ لَمَّا جَآءَهُمۡ فَهُمۡ فِىۡۤ اَمۡرٍ مَّرِيۡجٍ
بلکہ انہوں نے حق کا انکار کیا جب کبھی حق ان کے پاس آیا پس وہ ایک الجھی کیفیت میں مبتلا ہیں
اَ فَلَمۡ يَنۡظُرُوۡۤا اِلَى السَّمَآءِ فَوۡقَهُمۡ كَيۡفَ بَنَيۡنٰهَا وَزَ يَّـنّٰهَا وَمَا لَهَا مِنۡ فُرُوۡجٍ
کیا انہوں نے آسمان کی طرف اوپر نہیں دیکھا ہم نے کس طرح اسے بنایا اور پھر کس طرح (اسے ستاروں سے) سجایا اور اس میں کوئی شگاف تک نہیں
وَالۡاَرۡضَ مَدَدۡنٰهَا وَاَلۡقَيۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ وَاَنۡۢبَتۡنَا فِيۡهَا مِنۡ كُلِّ زَوۡجٍۢ بَهِيۡجٍ ۙ
اور زمین کو ہم نے پھیلایا اوراس میں پہاڑوں کو جمایا اور اس میں ہر طرح کی خوشنما چیزیں اگائیں ۔
تَبۡصِرَةً وَّذِكۡرٰى لِكُلِّ عَبۡدٍ مُّنِيۡبٍ
تاکہ رجوع لانے والے بندوں کے لئے بصیرت اور نصیحت حاصل ہو۔
وَنَزَّلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً مُّبٰـرَكًا فَاَنۡۢبَـتۡـنَا بِهٖ جَنّٰتٍ وَّحَبَّ الۡحَصِيۡدِ ۙ
اورآسمان سے ہم نےبرکت والا پانی برسایا اور اس میں بہت سے باغ اور کھیتی کا اناج پیدا کیا
وَالنَّخۡلَ بٰسِقٰتٍ لَّهَا طَلۡـعٌ نَّضِيۡدٌ ۙ
اور لمبی لمبی کھجوریں جن کے گچھے تہہ بہ تہہ ہوتے ہیں ۔
رِّزۡقًا لِّلۡعِبَادِ‌ ۙ وَاَحۡيَيۡنَا بِهٖ بَلۡدَةً مَّيۡـتًا‌ ؕ كَذٰلِكَ الۡخُـرُوۡجُ
بندوں کو رزق دینے کے لئے اور اس پانی سے مردہ زمین کو ہم نے پھر سے زندہ کردیا بس اسی طرح (قیامت کے دن) نکلنا ہوتا ہے
كَذَّبَتۡ قَبۡلَهُمۡ قَوۡمُ نُوۡحٍ وَّاَصۡحٰبُ الرَّسِّ وَثَمُوۡدُۙ
ان سے پہلے نوح ؑ کی قوم ‘کنویں والے اور ثمود بھی جھٹلاچکے ہیں
وَعَادٌ وَّفِرۡعَوۡنُ وَاِخۡوَانُ لُوۡطٍۙ
اورعاد‘ فرعون اور لوط کے بھائی
وَّاَصۡحٰبُ الۡاَيۡكَةِ وَقَوۡمُ تُبَّعٍ‌ؕ كُلٌّ كَذَّبَ الرُّسُلَ فَحَقَّ وَعِيۡدِ
اور بن کے رہنے والے اور قوم تبّع (غرض ان سب نے پیغمبروں کوجھٹلایا) تو میری وعید (عذاب کی) ان پر پوری ہوگئی
اَفَعَيِيۡنَا بِالۡخَـلۡقِ الۡاَوَّلِ‌ؕ بَلۡ هُمۡ فِىۡ لَبۡسٍ مِّنۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ
کیا ہم تھک گئے پہلی بار پیدا کرنے سے بلکہ یہ لوگازسرِ نو پیدا کرنے میں شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ وَنَعۡلَمُ مَا تُوَسۡوِسُ بِهٖ نَفۡسُهٗ ۖۚ وَنَحۡنُ اَقۡرَبُ اِلَيۡهِ مِنۡ حَبۡلِ الۡوَرِيۡدِ
ہم نے انسان کو پیدا کیا اورہم جانتے ہیں ان وسوسوں کو جو اس کے جی میں پیدا ہوتے ہیں اور ہم انسان سے اس کی شہ رگ سے بھی زیادہ قریب ہیں
اِذۡ يَتَلَقَّى الۡمُتَلَقِّيٰنِ عَنِ الۡيَمِيۡنِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيۡدٌ
جب دو اخذ کرنے والے اخذ کرتے رہتے ہیں (لکھتے رہتے ہیں ) جو کہ دائیں جانب اور بائیں جانب بیٹھے رہتے ہیں
مَا يَلۡفِظُ مِنۡ قَوۡلٍ اِلَّا لَدَيۡهِ رَقِيۡبٌ عَتِيۡدٌ
وہ کوئی لفظ زبان سے جوں ہی نکالتا ہے اس کے پاس ایک نگہبان تیار رہتا ہے
وَ جَآءَتۡ سَكۡرَةُ الۡمَوۡتِ بِالۡحَـقِّ‌ؕ ذٰلِكَ مَا كُنۡتَ مِنۡهُ تَحِيۡدُ
اور موت کی سختی نے حق بات ظاہر کردی یہ وہ چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ ‌ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡوَعِيۡدِ
اور صور پھونکا جائے گا وہ دنوعیدکا ہے۔
وَجَآءَتۡ كُلُّ نَفۡسٍ مَّعَهَا سَآٮِٕقٌ وَّشَهِيۡدٌ
اور ہر شخص سامنے آئے گا (اس طرح کہ) ایک اس کو اپنے ساتھ لائے گااور ایک اس کے اعمال کا گواہ ہوگا
لَقَدۡ كُنۡتَ فِىۡ غَفۡلَةٍ مِّنۡ هٰذَا فَكَشَفۡنَا عَنۡكَ غِطَآءَكَ فَبَصَرُكَ الۡيَوۡمَ حَدِيۡدٌ
بے شک تو اس دن سے غفلت میں تھا ہم نے تجھ سے پردہ اٹھادیا تو آج تیری نگاہتیز ہے
وَقَالَ قَرِيۡـنُهٗ هٰذَا مَا لَدَىَّ عَتِيۡدٌ ؕ
اس کے بعدوہ فرشتہ جو اس کے ساتھ رہتا تھا کہے گا کہ یہ (اعمال نامہ ) میرے پاس تیار ہے
اَلۡقِيَا فِىۡ جَهَنَّمَ كُلَّ كَفَّارٍ عَنِيۡدٍۙ
(پھر حکم ہوگا) ہر سرکش ناشکرے کوتم دونوں مل کر دوزخ میں ڈالدو
مَّنَّاعٍ لِّلۡخَيۡرِ مُعۡتَدٍ مُّرِيۡبِ ۙ
نیکی سے روکنے والا حد سے بڑھنے والا اور شک میں ڈالنے والا۔
اۨلَّذِىۡ جَعَلَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَاَلۡقِيٰهُ فِى الۡعَذَابِ الشَّدِيۡدِ
جس نے اللہ کے ساتھ اورمعبود قرار دئے تھے پس اسکو سخت عذاب میں ڈال دو۔
قَالَ قَرِيۡنُهٗ رَبَّنَا مَاۤ اَطۡغَيۡتُهٗ وَلٰـكِنۡ كَانَ فِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ
اس کا ساتھی شیطان کہے گا میں نے اس کو گمراہ نہیں کیا بلکہ یہ خود ہی پرلے درجے کی گمراہی میں تھا
قَالَ لَا تَخۡتَصِمُوۡا لَدَىَّ وَقَدۡ قَدَّمۡتُ اِلَيۡكُمۡ بِالۡوَعِيۡدِ
اللہ فرمائے گا ہمارے پاس جھگڑا مت کرومیں نے پہلے ہی تمہارے پاس (عذاب) وعید بھیج دی تھی۔
مَا يُبَدَّلُ الۡقَوۡلُ لَدَىَّ وَمَاۤ اَنَا بِظَلَّامٍ لِّلۡعَبِيۡدِ
ہمارے پاس بات بدلا نہیں کرتی اور میں بندوں پر ظلم کرنے والا نہیں ہوں
يَوۡمَ نَـقُوۡلُ لِجَهَـنَّمَ هَلِ امۡتَلَـئْتِ وَتَقُوۡلُ هَلۡ مِنۡ مَّزِيۡدٍ
جس دن دوزخ سے کہیں گے کیا تو بھر گئی ہے وہ کہے گی کیا کچھ اور بھی ہے
وَاُزۡلِفَتِ الۡجَـنَّةُ لِلۡمُتَّقِيۡنَ غَيۡرَ بَعِيۡدٍ
اور جنت پرہیزگاروں کے قریب کردی جائے گی کہ فاصلہ زیادہ نہ ہوگا۔
هٰذَا مَا تُوۡعَدُوۡنَ لِكُلِّ اَوَّابٍ حَفِيۡظٍ‌ۚ
یہ وہ چیز ہےجس کا وعدہ ہر اس شخص کے لئے کیا گیا تھا جو رجوع لانے والا اور حفاظت کرنے والا ہے۔
مَنۡ خَشِىَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَيۡبِ وَجَآءَ بِقَلۡبٍ مُّنِيۡبِۙ
جو خدا سے بغیر دیکھے ڈرتا ہے اوررجوع لانے والا دل لیکر آیا ہے
اۨدۡخُلُوۡهَا بِسَلٰمٍ‌ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُلُوۡدِ
اس میں سلامتی کے ساتھ داخل ہوجاؤیہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے۔
لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ فِيۡهَا وَلَدَيۡنَا مَزِيۡدٌ
وہاں وہجو چاہیں گے ان کو ملے گا اور ہمارے پاس اور بھی زیادہ ہے
وَكَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَشَدُّ مِنۡهُمۡ بَطۡشًا فَنَقَّبُوۡا فِى الۡبِلَادِ ؕ هَلۡ مِنۡ مَّحِيۡصٍ
ہم ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کرچکے جو قوت میں ان سے بڑھ کر تھے اورتمام شہروں کو چھانتے پھر تے تھے کیا کوئی فرار کا راستہ تھا ؟
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَذِكۡرٰى لِمَنۡ كَانَ لَهٗ قَلۡبٌ اَوۡ اَلۡقَى السَّمۡعَ وَهُوَ شَهِيۡدٌ
بے شک اس میں اس شخص کے لئے بڑی نصیحت ہے جس کے پاس (سمجھنے والا ) دل اور متوجہ ہوکرسننے والا کان ہو
وَلَقَدۡ خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ‌ۖ وَّمَا مَسَّنَا مِنۡ لُّغُوۡبٍ
اور ہم نے آسمانوں اور زمین اوران کے درمیان جو مخلوقات ہیں ان کوچھ دن میں پیدا کیا اورہم کوکچھ بھی تھکن نہیں ہوئی۔
فَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ قَبۡلَ طُلُوۡعِ الشَّمۡسِ وَقَبۡلَ الۡغُرُوۡبِ‌ۚ
پس کافر جو کہتے ہیں آپؐ اس پر صبر کیجئے اور آفتاب طلوع ہونے سے پہلے اور اس کے غروب ہونے سے پہلے اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کیجئے۔
وَمِنَ الَّيۡلِ فَسَبِّحۡهُ وَاَدۡبَارَ السُّجُوۡدِ
اور رات کے بعض اوقات میں بھی اور نمازوں کے بعد
وَاسۡتَمِعۡ يَوۡمَ يُنَادِ الۡمُنَادِ مِنۡ مَّكَانٍ قَرِيۡبٍۙ
اورسنو جس دن ایک پکارنے والا قریب سے ہی پکارے گا۔
يَوۡمَ يَسۡمَعُوۡنَ الصَّيۡحَةَ بِالۡحَـقِّ‌ ؕ ذٰلِكَ يَوۡمُ الۡخُـرُوۡجِ
جس دن لوگ اس چیخ کویقیناً سن لیں گے وہی نکل پڑنے کا دن ہے
اِنَّا نَحۡنُ نُحۡىٖ وَنُمِيۡتُ وَاِلَيۡنَا الۡمَصِيۡرُۙ
ہم ہی تو زندہ کرتے ہیں اورہم ہی مارتے ہیں اور ہمارے ہی پاس سب کو پلٹ کر آنا ہے۔
يَوۡمَ تَشَقَّقُ الۡاَرۡضُ عَنۡهُمۡ سِرَاعًا‌ ؕ ذٰلِكَ حَشۡرٌ عَلَيۡنَا يَسِيۡرٌ
جس دن زمین ان پر سے پھٹ جائے گی اور وہ دوڑ پڑیں گےیہ جمع کرنا ہمیں آسان ہے۔
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَقُوۡلُوۡنَ‌ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِجَـبَّارٍ‌ فَذَكِّرۡ بِالۡقُرۡاٰنِ مَنۡ يَّخَافُ وَعِيۡدِ
یہ لوگ جوکچھ کہتے ہیں ہم کو اس کا بخوبی علم ہے اور آپ ؐ ان پر زبردستی کرنے والے نہیں ہیں پس آپ اس قرآن کے ذریعہ اس کو ڈرائیے جوہماری وعید سے ڈرتا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark