بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تُقَدِّمُوۡا بَيۡنَ يَدَىِ اللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ‌ وَ اتَّقُوا اللّٰهَ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَمِيۡعٌ عَلِيۡمٌ
اے ایمان والو اللہ اوراس کے رسول پر سبقت مت لیجاؤ اور خدا سےڈرتے رہو بیشک اللہ سننے والا اور جاننے والا ہے۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَرۡفَعُوۡۤا اَصۡوَاتَكُمۡ فَوۡقَ صَوۡتِ النَّبِىِّ وَلَا تَجۡهَرُوۡا لَهٗ بِالۡقَوۡلِ كَجَهۡرِ بَعۡضِكُمۡ لِبَعۡضٍ اَنۡ تَحۡبَطَ اَعۡمَالُكُمۡ وَاَنۡـتُمۡ لَا تَشۡعُرُوۡنَ
اے ایمان والو اپنی آوازیں پیغمبر کی آواز سےاونچی نہ کرو اور جس طرح آپس میں تم زور زور سے باتیں کرتے ہو اسی طرح آپؐ سے زور زور سےنہ بولا کرو کہ تمہارے اعمال برباد ہو جائیں گے اور تم کو خبر تک نہ ہوگی
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَغُضُّوۡنَ اَصۡوَاتَهُمۡ عِنۡدَ رَسُوۡلِ اللّٰهِ اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ امۡتَحَنَ اللّٰهُ قُلُوۡبَهُمۡ لِلتَّقۡوٰى‌ؕ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ عَظِيۡمٌ
جو لوگ رسول کے سامنے پست آواز سے بات کرتے ہیں یہ وہی ہیں جن کے دل اللہ نے تقویٰ کے لئےآزمالئے ہیں ان کے لئے بخشش ہے اور اجر عظیم ہے
اِنَّ الَّذِيۡنَ يُنَادُوۡنَكَ مِنۡ وَّرَآءِ الۡحُجُرٰتِ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ
جو لوگ حجروں کے باہر سےآپؐ کوپکارتے ہیں ان میں اکثر لوگوں کو عقل نہیں ہے
وَلَوۡ اَنَّهُمۡ صَبَرُوۡا حَتّٰى تَخۡرُجَ اِلَيۡهِمۡ لَـكَانَ خَيۡرًا لَّهُمۡ‌ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
اور اگر یہ لوگ صبر کرتے یہاں تک کہآپؐ خود نکل کر ان کے پاس آجاتے توان کے لئے بہتر ہوتا اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَكُمۡ فَاسِقٌ ۢ بِنَبَاٍ فَتَبَيَّنُوۡۤا اَنۡ تُصِيۡبُوۡا قَوۡمًا ۢ بِجَهَالَةٍ فَتُصۡبِحُوۡا عَلٰى مَا فَعَلۡتُمۡ نٰدِمِيۡنَ
اے ایمان والواگر کوئی بے ہودہ تمہارے پاس کوئی خبر لائے تو تم اچھی طرح تحقیق کرلیا کرو کہیں تمہاری نادانی سے لوگوں کونقصان نہ پہنچ جائے پھر اپنے کئے پر تم کو پشیمان ہونا پڑے
وَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّ فِيۡكُمۡ رَسُوۡلَ اللّٰهِ‌ؕ لَوۡ يُطِيۡعُكُمۡ فِىۡ كَثِيۡرٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ لَعَنِتُّمۡ وَ لٰـكِنَّ اللّٰهَ حَبَّبَ اِلَيۡكُمُ الۡاِيۡمَانَ وَزَيَّنَهٗ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ وَكَرَّهَ اِلَيۡكُمُ الۡكُفۡرَ وَالۡفُسُوۡقَ وَالۡعِصۡيَانَ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الرّٰشِدُوۡنَۙ
اور جان رکھو کہ تم میں خدا کے پیغمبر ہیں اگر وہ بہت سی باتوں میں تمہاری بات مان لیں گے تو تم مشکل میں پڑجاؤ گے لیکن اللہ نے تم کو ایمان کی محبت دی اور اس سے تمہارے دلوں کو مزین کردیا اور کفر ‘گناہ اور نافرمانی سے تم کو نفرت دلا دی یہی لوگ ہدایت پر ہیں ۔
فَضۡلًا مِّنَ اللّٰهِ وَنِعۡمَةً  ؕ وَاللّٰهُ عَلِيۡمٌ حَكِيۡمٌ
اللہ کے فضل اور اس کے احسان سے اور اللہ جاننے والا اورحکمت والا ہے۔
وَاِنۡ طَآٮِٕفَتٰنِ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ اقۡتَتَلُوۡا فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا‌ۚ فَاِنۡۢ بَغَتۡ اِحۡدٰٮهُمَا عَلَى الۡاُخۡرٰى فَقَاتِلُوا الَّتِىۡ تَبۡغِىۡ حَتّٰى تَفِىۡٓءَ اِلٰٓى اَمۡرِ اللّٰهِ ‌ۚ فَاِنۡ فَآءَتۡ فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَهُمَا بِالۡعَدۡلِ وَاَقۡسِطُوۡا ؕ‌ اِنَّ اللّٰهَ يُحِبُّ الۡمُقۡسِطِيۡنَ
اگر مومنوں میں سے دو گروہ آپس میں لڑ پڑیں تو ان میں صلح رادو اگر ان میں سے ایک فریق دوسرے پر زیادتی کر ے تو زیادتی کرنے والے سے لڑو یہاں تک کہوہ خدا کی طرف رجوع ہوجائے پس اگر وہ رجوع ہوجائے تو ان دونوں کے درمیان مساوات کے ساتھ صلح کرادو اور انصاف سے کام لو بے شک انصاف کرنے والوں کو اللہ پسند کرتا ہے
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ اِخۡوَةٌ فَاَصۡلِحُوۡا بَيۡنَ اَخَوَيۡكُمۡ ‌ۚ‌وَاتَّقُوا اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ
ایمان والے تو آپس میں بھائی ہیں پس اپنے دو بھائیوں میں صلح کرادو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحمت کی جائے ۔
يٰۤاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا يَسۡخَرۡ قَوۡمٌ مِّنۡ قَوۡمٍ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنُوۡا خَيۡرًا مِّنۡهُمۡ وَلَا نِسَآءٌ مِّنۡ نِّسَآءٍ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُنَّ خَيۡرًا مِّنۡهُنَّ‌ۚ وَلَا تَلۡمِزُوۡۤا اَنۡفُسَكُمۡ وَلَا تَنَابَزُوۡا بِالۡاَلۡقَابِ‌ؕ بِئۡسَ الِاسۡمُ الۡفُسُوۡقُ بَعۡدَ الۡاِيۡمَانِ‌ ۚ وَمَنۡ لَّمۡ يَتُبۡ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوۡنَ
اے ایمان والو نہ تو مردوں کو مردوں پر ہنسنا چاہئے ممکن ہے وہ لوگ ان سے بہتر ہوں اورنہ عورتیں دوسری عورتوں کا ٹھٹھہ کریں شاید کہ وہ ان سے بہتر ہوں اور اپنے مومن بھائی کوعیب مت لگاؤ اورنہ ایک دوسرے کوبرے لقب سے پکارو ایمان لانے کے بعد برا نام گناہ ہے اور جولوگباز نہ آئیں تو وہ ظالم لوگ ہیں
يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اجۡتَنِبُوۡا كَثِيۡرًا مِّنَ الظَّنِّ اِنَّ بَعۡضَ الظَّنِّ اِثۡمٌ‌ وَّلَا تَجَسَّسُوۡا وَلَا يَغۡتَبْ بَّعۡضُكُمۡ بَعۡضًا‌ ؕ اَ يُحِبُّ اَحَدُكُمۡ اَنۡ يَّاۡكُلَ لَحۡمَ اَخِيۡهِ مَيۡتًا فَكَرِهۡتُمُوۡهُ‌ ؕ وَاتَّقُوا اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ رَّحِيۡمٌ
اے ایمان والو بہت سے گمانوں سےبچتے رہو کیوں کہ بعض گمان گناہ ہوتے ہیں اور ایک دوسرے کی احوال کی جاسوسی مت کرو اورنہ کوئی دوسرے کی غیبت کرے کیاتم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرے گا کہ وہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے اس سے تم نفرت کروگے اور اللہ سے ڈرو بے شک اللہ توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے۔
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّا خَلَقۡنٰكُمۡ مِّنۡ ذَكَرٍ وَّاُنۡثٰى وَجَعَلۡنٰكُمۡ شُعُوۡبًا وَّقَبَآٮِٕلَ لِتَعَارَفُوۡا‌ ؕ اِنَّ اَكۡرَمَكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ اَ تۡقٰٮكُمۡ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌ خَبِيۡرٌ
اے لوگوہم نے تم کو ایک مرد اور ایک عورت سے پیدا کیا اور تم کو قوموں اورقبیلوں میں بنایا تاکہ ایک دوسرے کوشناخت کرسکو بے شک خدا کے پاس تم میں زیادہ عزت والا وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیز گار ہے بے شک اللہ جاننے والا اور خبر دار ہے۔
قَالَتِ الۡاَعۡرَابُ اٰمَنَّا‌ ؕ قُلْ لَّمۡ تُؤۡمِنُوۡا وَلٰـكِنۡ قُوۡلُوۡۤا اَسۡلَمۡنَا وَلَمَّا يَدۡخُلِ الۡاِيۡمَانُ فِىۡ قُلُوۡبِكُمۡ‌ ۚ وَاِنۡ تُطِيۡعُوا اللّٰهَ وَرَسُوۡلَهٗ لَا يَلِتۡكُمۡ مِّنۡ اَعۡمَالِكُمۡ شَيۡـًٔــا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
دیہاتی کہتے ہیں کہ ہم ایمان لے آئے آپ ؐ کہدیجئے تم ایمان نہیں لائے بلکہ کہو ہم اسلام لائے ہیں اور ایمان تو تمہارے دلو ں میں داخل ہی نہیں ہوا اگر تم اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کروگے تو اللہ تمہارے اعمال میں کچھ کمی نہ کرے گا بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔
اِنَّمَا الۡمُؤۡمِنُوۡنَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا بِاللّٰهِ وَرَسُوۡلِهٖ ثُمَّ لَمۡ يَرۡتَابُوۡا وَجَاهَدُوۡا بِاَمۡوَالِهِمۡ وَاَنۡفُسِهِمۡ فِىۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الصّٰدِقُوۡنَ
مومن تو وہ لوگ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک میں نہ پڑے اور اللہ کے راستے میں جان ومال سے جہاد کیا یہی لوگ سچے ہیں (ایما ن کے دعویٰ میں )۔
قُلۡ اَ تُعَلِّمُوۡنَ اللّٰهَ بِدِيۡـنِكُمۡ ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
آپ ؐ کہدیجئے کیا تم خدا کو اپنی دینداری سے مطلع کرتے ہو حالانکہ اللہ تو آسمانوں اور زمین کی سب چیزوں سے واقف ہے اور اللہ ہر چیز کوجانتا ہے
يَمُنُّوۡنَ عَلَيۡكَ اَنۡ اَسۡلَمُوۡا‌ ؕ قُلْ لَّا تَمُنُّوۡا عَلَىَّ اِسۡلَامَكُمۡ‌ ۚ بَلِ اللّٰهُ يَمُنُّ عَلَيۡكُمۡ اَنۡ هَدٰٮكُمۡ لِلۡاِيۡمَانِ اِنۡ كُنۡـتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
یہ لوگ آپؐ پر احسان جتاتے ہیں کہ اسلام کوقبول کیا آپؐ کہدیجئے تم اپنے اسلام لانے کا مجھ پر احسان مت جتاؤ بلکہ اللہ نے تم پر احسان کیا کہ اس نے تمہیں ایمان کی طرف ہدایت کی بشرطیکہ تم سچے ہو۔
اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ غَيۡبَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَاللّٰهُ بَصِيۡرٌۢ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ
بے شکاللہ آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کو جانتا ہے اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark