بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
حٰمٓ‌‌ ۚ
حٰم
تَنۡزِيۡلُ الۡكِتٰبِ مِنَ اللّٰهِ الۡعَزِيۡزِ الۡحَكِيۡمِ
یہ نازل کی ہوئی کتاب ہے خدائے غالب اور دانا کی طرف سے۔
اِنَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ
بے شک آسمانوں اورزمین میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں ۔
وَفِىۡ خَلۡقِكُمۡ وَمَا يَبُثُّ مِنۡ دَآبَّةٍ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَۙ
اورتمہاری پیدائش میں بھی اور ان جانوروں میں جن کو اللہ نے پھیلا رکھا ہے یقین کرنے والوں کے لئے نشانیا ں ہیں
وَاخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنَ السَّمَآءِ مِنۡ رِّزۡقٍ فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا وَ تَصۡرِيۡفِ الرِّيٰحِ اٰيٰتٌ لِّقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اسی طرح دن اور رات کے یکے بعد دیگرے آنے جانے میں اورجو (ذریعہ) رزق اللہ نے آسمان سے نازل کیا پھر اس سے مردہ زمین کو زندہ کیا اس میں ہواؤں کے بدلنے میں نشانیاں ہیں عقل والوں کے لئے
تِلۡكَ اٰيٰتُ اللّٰهِ نَـتۡلُوۡهَا عَلَيۡكَ بِالۡحَقِّ‌ ‌ۚ فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَ اللّٰهِ وَاٰيٰتِهٖ يُؤۡمِنُوۡنَ
یہ خدا کی آیتیں ہیں جو تم کو سچائی کے ساتھ پڑھ کر سناتے ہیں پس خدا اوراس کی آیتوں کے بعد کس بات پر یہ ایمان لائیں گے ؟
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ اَفَّاكٍ اَثِيۡمٍۙ
ہرجھوٹے گنہگار کے لئے ہلاکت ہے۔
يَّسۡمَعُ اٰيٰتِ اللّٰهِ تُتۡلٰى عَلَيۡهِ ثُمَّ يُصِرُّ مُسۡتَكۡبِرًا كَاَنۡ لَّمۡ يَسۡمَعۡهَا‌ ۚ فَبَشِّرۡهُ بِعَذَابٍ اَ لِيۡمٍ
جب اس پر آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں تو سن لیتا ہے پھر غرور سے ضد کرتا ہے گویا کہ اس نے سنا ہی نہیں ۔پس اس کو درد ناک عذاب کی خوشخبری دیدو۔
وَاِذَا عَلِمَ مِنۡ اٰيٰتِنَا شَيۡــًٔـا ۨاتَّخَذَهَا هُزُوًا‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ مُّهِيۡنٌ ؕ
اورجب ہماری آیتوں میں سے کچھ اسے معلوم ہوجاتی ہیں تو وہ اس کا ٹھٹھہ کرتا ہے ایسے لوگوں کے لئے ذلّت کا عذاب ہے۔
مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ جَهَنَّمُۚ وَلَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُمۡ مَّا كَسَبُوۡا شَيۡــًٔـا وَّلَا مَا اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ‌ ۚ وَلَهُمۡ عَذَابٌ عَظِيۡمٌؕ
ان کے آگے جہنّم ہے (جہاں ) نہ وہ چیزیں کام آئیں گی جو دنیا میں انہوں نے کمائی تھیں اورنہ وہ لوگ جن کو وہ خدا کے سوا دوست بنا رکھے تھے اور ان کے لئے بڑا عذاب ہے۔
هٰذَا هُدًى‌ ‌ۚ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَهُمۡ عَذَابٌ مِّنۡ رِّجۡزٍ اَلِيۡمٌ
یہ ہدایت کی (کتاب) ہے اور جو لوگ اپنے رب کی آیتوں کا انکار کرتے ہیں ان کو سخت قسم کا دردناک عذاب ہے ۔
اَللّٰهُ الَّذِىۡ سَخَّرَ لَـكُمُ الۡبَحۡرَ لِتَجۡرِىَ الۡفُلۡكُ فِيۡهِ بِاَمۡرِهٖ وَلِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ‌ۚ
خدا ہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے قابو میں کردیا تاکہ اس کے حکم سے اس میں کشتیاں چلیں اورتاکہ تم اس کے فضل (روزی) کو تلاش کرسکو اور تاکہ تم شکر کرو
وَسَخَّرَ لَـكُمۡ مَّا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا مِّنۡهُ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اور جتنی چیزیں آسمانوں میں اورجتنی چیزیں زمین میں ہیں ان سب کو تمہارے بس میں کردیا بے شک اس میں اللہ کی نشانیاں ہیں
قُلْ لِّلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا يَغۡفِرُوۡا لِلَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ اَيَّامَ اللّٰهِ لِيَجۡزِىَ قَوۡمًۢا بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
ان لوگوں کے لئے جوغور کرتے ہیں ۔ ایمان لانے والوں سے کہدو کہ ان لوگوں کو معاف کردیں جو خدا کے دنوں کا یقین نہیں کرتے تاکہ اللہ ان لوگوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے
مَنۡ عَمِلَ صَالِحًـا فَلِنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ اَسَآءَ فَعَلَيۡهَا‌ ثُمَّ اِلٰى رَبِّكُمۡ تُرۡجَعُوۡنَ
جوکوئی نیک کام کرے گا تو اس کے فائدے کیلئے اورجوبرا کرے گا تو اس کا وبال اسی پر ہے پھر تم سب اپنے رب کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡكِتٰبَ وَالۡحُكۡمَ وَالنُّبُوَّةَ وَرَزَقۡنٰهُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلۡنٰهُمۡ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَ‌ۚ
اور ہم نے بنی اسرائیل کو کتاب ‘حکومت اورنبوت دی اور ان کواچھی اورپاک چیزیں دیں اور انہیں اہل عالم پر فضیلت دی۔
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ بَيِّنٰتٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ‌ ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ ۙ بَغۡيًاۢ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
اور ان کو دین کے دلائل بھی عطا کئے۔ لیکن انہوں نے اختلاف بھی کیا توعلم آچکنے کے بعد محض ضدّا ضدّي سے بے شک تمہارا رب ان کے درمیان قیامت کے دن ان تمام معاملات میں فیصلہ کرے گا جن میں وہ اختلاف رکھتے ہیں ۔
ثُمَّ جَعَلۡنٰكَ عَلٰى شَرِيۡعَةٍ مِّنَ الۡاَمۡرِ فَاتَّبِعۡهَا وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
پھر ہم نے تم کو دین کے ایک راستے پر کردیا سو آپ ؐ اسی راستے پر چلئے اوران جہلاء کی خواہشوں کے پیچھے نہ چلنا
اِنَّهُمۡ لَنۡ يُّغۡنُوۡا عَنۡكَ مِنَ اللّٰهِ شَيۡــًٔـا‌ ؕ وَ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ بَعۡضُهُمۡ اَوۡلِيَآءُ بَعۡضٍ‌ ۚ وَاللّٰهُ وَلِىُّ الۡمُتَّقِيۡنَ
یہ خدا کے سامنے تمہارے کسی کام نہیں آئے گا ۔ اور ظالم لوگ ایک دوسرے کے دوست ہوتے ہیں اور اللہ پرہیز گاروں کا دوست ہے۔
هٰذَا بَصَاٮِٕرُ لِلنَّاسِ وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّقَوۡمٍ يُّوۡقِنُوۡنَ
یہ قرآن لوگوں کے لئے بصیرتوں کا ذریعہ اورہدایت اور رحمت ہے یقین کرنے والوں کے لئے۔
اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ اجۡتَـرَحُوا السَّيِّاٰتِ اَنۡ نَّجۡعَلَهُمۡ كَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ۙ سَوَآءً مَّحۡيَاهُمۡ وَمَمَاتُهُمۡ‌ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
جولوگ برے کام کرتے ہیں کیا وہ خیال کرتے ہیں کہ ہم ا ن کو ا ن لوگوں کے برابر کردیں گے جوایمان لائے اور نیک عمل کئے ان کی حیات و موت یکساں ہوگی یہ برا حکم لگاتے ہیں
وَ خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِالۡحَقِّ وَلِتُجۡزٰى كُلُّ نَفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اور اللہ نے آسمانوں اورزمین کوحکمت کے ساتھ پیدا کیا اورتاکہ ہر شخص کواس کے اعمال کا بدلہ ملے اوران پر ظلم نہیں کیا جائے گا۔
اَفَرَءَيۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ وَاَضَلَّهُ اللّٰهُ عَلٰى عِلۡمٍ وَّخَتَمَ عَلٰى سَمۡعِهٖ وَقَلۡبِهٖ وَجَعَلَ عَلٰى بَصَرِهٖ غِشٰوَةً  ؕ فَمَنۡ يَّهۡدِيۡهِ مِنۡۢ بَعۡدِ اللّٰهِ‌ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
بھلا آپ ؐ نے دیکھا اس شخص کوجس نے اپنی خواہش کواپنا معبود بنا رکھا ہے اور سمجھ بوجھ کے باوجود اللہ نے اس کو گمراہ کردیا ہے اور اس کے کانوں اوردل پر مہر لگادی اوراس کی آنکھوں پر پردہ ڈال دیا اب خدا کے سوا اسے کون راہ دکھا سکتا ہے کیا تم نصیحت نہیں حاصل کرتے ؟
وَقَالُوۡا مَا هِىَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنۡيَا نَمُوۡتُ وَنَحۡيَا وَمَا يُهۡلِكُنَاۤ اِلَّا الدَّهۡرُ‌ؕ وَمَا لَهُمۡ بِذٰلِكَ مِنۡ عِلۡمٍ‌ ۚ اِنۡ هُمۡ اِلَّا يَظُنُّوۡنَ
اوروہ کہتے ہیں کہ ہماری زندگی توبس یہی دنیوی زندگی ہے کہ (یہیں ) مرتے اور جیتے ہیں اور ہمیں تو زمانہ مار دیتا ہے ان کو اس کا کچھ علم نہیں وہ صرف گمان سے کام لے رہے ہیں
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ مَّا كَانَ حُجَّتَهُمۡ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اورجب ان پر ہماری کھلی آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو بس ان کا یہی استدلال ہوتا ہے کہ اگر تم سچے ہوتو ہمارے باپ دادا کوزندہ کر لاؤ۔
قُلِ اللّٰهُ يُحۡيِيۡكُمۡ ثُمَّ يُمِيۡتُكُمۡ ثُمَّ يَجۡمَعُكُمۡ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
کہدو کہ اللہ ہی تم کوجلاتا ہے پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر تم سب کو قیامت کے دن جمع کرے گا جس کے آنے میں کچھ شک نہیں لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔
وَلِلّٰهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَيَوۡمَ تَقُوۡمُ السَّاعَةُ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّخۡسَرُ الۡمُبۡطِلُوۡنَ
اوراللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہت اور جس روزقیامت قائم ہوگی اس روز باطل والے گھاٹے میں رہیں گے۔
وَتَرٰى كُلَّ اُمَّةٍ جَاثِيَةً‌ كُلُّ اُمَّةٍ تُدۡعٰۤى اِلٰى كِتٰبِهَا ؕ اَلۡيَوۡمَ تُجۡزَوۡنَ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اور آپ ؐ دیکھیں گے ہر فرقہ کوکہ وہ گھٹنوں کے بل ہوگا ہر فرقہ کو ان کے نامۂ اعمال کی طرف بلایا جائے گا آج تم کو تمہارے اعمال کا پورا پورا بدلہ ملے گا
هٰذَا كِتٰبُنَا يَنۡطِقُ عَلَيۡكُمۡ بِالۡحَقِّ‌ؕ اِنَّا كُنَّا نَسۡتَنۡسِخُ مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
یہ ہماری کتاب تمہارے مقابلہ میں سچ بولے گی تم جو کچھ کرتے تھےہم لکھواتے تھے۔
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَيُدۡخِلُهُمۡ رَبُّهُمۡ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ‌ ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡمُبِيۡنُ
پس جولوگ ایمان لائے اورنیک کام کئے سو ان کو اللہ اپنی رحمت میں داخل کرے گا یہی کھلی ہوئی کامیابی ہے۔
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اَفَلَمۡ تَكُنۡ اٰيٰتِىۡ تُتۡلٰى عَلَيۡكُمۡ فَاسۡتَكۡبَرۡتُمۡ وَكُنۡتُمۡ قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ
لیکن جو لوگ کافر ہیں (ان سے کہا جاے گا)کیا تم پر ہماری آیتیں نہیں پڑھی جاتی تھیں لیکن تم نے تکبر کیا اور تم نافرمان لوگ تھے۔
وَاِذَا قِيۡلَ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّالسَّاعَةُ لَا رَيۡبَ فِيۡهَا قُلۡتُمۡ مَّا نَدۡرِىۡ مَا السَّاعَةُ ۙ اِنۡ نَّـظُنُّ اِلَّا ظَنًّا وَّمَا نَحۡنُ بِمُسۡتَيۡقِنِيۡنَ
اورجب ان سے کہا جاتا تھا کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے اور قیامت کے بارے میں کوئی شک نہیں توتم کہتے تھے ہم نہیں جانتے کہ قیامت کیا ہے ہم تو اس کو ایک ظنی امر سمجھتے ہیں اس پر ہم کو یقین نہیں آتا۔
وَبَدَا لَهُمۡ سَيِّاٰتُ مَا عَمِلُوۡا وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اوران پر ان کے اعمال کی برائی ظاہر ہو جائے گی اور ان کو وہ عذاب گھیر لے گا جس کا وہ مذاق اڑایا کرتے تھے۔
وَقِيۡلَ الۡيَوۡمَ نَنۡسٰٮكُمۡ كَمَا نَسِيۡتُمۡ لِقَآءَ يَوۡمِكُمۡ هٰذَا وَمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ
اوران سے کہا جائے گا کہ آج ہم تم کو اسی طرح بھلا دیں گے جس طرح اس دن کے آنے کوتم نے بھلادیا تھا اورتمہارا ٹھکانہ دوزخ ہے اور تمہارے لئے کوئی مددگار نہیں ۔
ذٰلِكُمۡ بِاَنَّكُمُ اتَّخَذۡتُمۡ اٰيٰتِ اللّٰهِ هُزُوًا وَّغَرَّتۡكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا‌ ۚ فَالۡيَوۡمَ لَا يُخۡرَجُوۡنَ مِنۡهَا وَلَا هُمۡ يُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
یہ اس وجہ سے ہے کہ تم نے اللہ کی آیتوں کی ہنسی اڑائی تھی اورتم کو دنیوی زندگی نے دھوکہ میں ڈال دیا پس آج یہ لوگ دوزخ سے نکلنے والے نہیں ہیں اورنہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی۔
فَلِلّٰهِ الۡحَمۡدُ رَبِّ السَّمٰوٰتِ وَرَبِّ الۡاَرۡضِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
پس ساری تعریف خدا ہی کو سزا وار ہے جوآسمانوں ‘زمین اورعالموں کا رب ہے
وَلَهُ الۡكِبۡرِيَآءُ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اوراسی کی بڑائی ہےآسمانوں میں اور زمین میں ۔ اور وہی غالب اورحکمت والا ہے ۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark