بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
حٰمٓ
(حم)
عٓسٓقٓ
(عسق)
كَذٰلِكَ يُوۡحِىۡۤ اِلَيۡكَ وَاِلَى الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِكَۙ اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اسی طرح خدائے غالب و دانا تمہاری طرف اورتم سے پہلے پیغمبروں کی طرف وحی بھیجتا رہا ہے
لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَهُوَ الۡعَلِىُّ الۡعَظِيۡمُ
اسی کے اختیار میں ہے جوکچھ آسمانوں میں ہے اورجوکچھ زمین میں ہے اور وہ سب سے برتر اور گرامی قدر ہے۔
تَـكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِنۡ فَوۡقِهِنَّ‌ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يُسَبِّحُوۡنَ بِحَمۡدِ رَبِّهِمۡ وَيَسۡتَغۡفِرُوۡنَ لِمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اَلَاۤ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ
قریب ہے کہ آسمان اوپر سے (خدا کی عظمت یا بوجھ کے سبب) پھٹ پڑیں اور وہ فرشتے اپنے رب کی تسبیح وتحمید کرتے ہیں اوراہل زمین کے لئے معافی مانگتے ہیں ۔ آگاہ ہوجاؤ کہ بے شک اللہ بخشنے والا مہربان ہے
وَالَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ اللّٰهُ حَفِيۡظٌ عَلَيۡهِمۡ‌ۖ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِوَكِيۡلٍ
اور جن لوگوں نے اس کے سوا (دوسرے) کارساز بنا رکھے ہیں وہ اللہ کی نظر میں ہیں اورتم ان پر داروغہ نہیں ہو
وَكَذٰلِكَ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ قُرۡاٰنًا عَرَبِيًّا لِّـتُـنۡذِرَ اُمَّ الۡقُرٰى وَمَنۡ حَوۡلَهَا وَتُنۡذِرَ يَوۡمَ الۡجَمۡعِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ‌ؕ فَرِيۡقٌ فِى الۡجَنَّةِ وَفَرِيۡقٌ فِى السَّعِيۡرِ
اوراسی طرح ہم نے وحی کی ہے تمہاری طرف قرآن کوعربی میں تاکہ بڑے گاؤں (یعنی مکہ کے) رہنے والوں اور اس کے آس پاس والوں کو ڈر سناؤ اور ڈراؤ قیامت کے دن سے جس میں کچھ شک نہیں ۔ ایک فریق جنت میں ہوگا اورایک فریق دوزخ میں ۔
وَلَوۡ شَآءَ اللّٰهُ لَجَعَلَهُمۡ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّلٰـكِنۡ يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖ‌ؕ وَالظّٰلِمُوۡنَ مَا لَهُمۡ مِّنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ
اگر اللہ چاہتاتو ان سب کو ایک ہی جماعت بنادیتا لیکن وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرلیتا ہے اور ظالموں کے لئے (قیامت میں ) نہ کوئی دوست ہے اورنہ مدد گار
اَمِ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ‌ۚ فَاللّٰهُ هُوَ الۡوَلِىُّ وَهُوَ يُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
کیا انہوں نے اس کے (سوا) بھی کار ساز بنائے ہیں پس اللہ ہی تو کارساز ہے اوروہی مردوں کوزندہ کرے گا اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
وَمَا اخۡتَلَـفۡتُمۡ فِيۡهِ مِنۡ شَىۡءٍ فَحُكۡمُهٗۤ اِلَى اللّٰهِ‌ ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبِّىۡ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُۖ وَاِلَيۡهِ اُنِيۡبُ
اور تم جس بات میں اختلاف کرتے ہو تو اس کا فیصلہ خدا کے ہی ہاتھ ہے وہ اللہ میرا رب ہے میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
فَاطِرُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنۡ اَنۡفُسِكُمۡ اَزۡوَاجًا وَّ مِنَ الۡاَنۡعَامِ اَزۡوَاجًا‌ ۚ يَذۡرَؤُكُمۡ فِيۡهِ‌ ؕ لَيۡسَ كَمِثۡلِهٖ شَىۡءٌ ‌ۚ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ
(وہ) آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اسی نے تمہارے لئے تمہاری ہی جنس سے جوڑے بنائے اورچار پایوں کے بھی جوڑے بنائے اوراسی طرح تم کو پھیلاتا رہتا ہے اس کی جیسی کوئی چیز نہیں اوروہ ہر بات کا سننے والا اوردیکھنے والا ہے۔
لَهٗ مَقَالِيۡدُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ۚ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ؕ اِنَّهٗ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
اسی کے ہاتھ آسمانوں اور زمین کی کنجیاں ہیں وہ جس کو چاہے روزی زیادہ دیتا ہے اورجس کو چاہے کم بے شک وہ ہر چیز کا سننے والا ہے۔
شَرَعَ لَـكُمۡ مِّنَ الدِّيۡنِ مَا وَصّٰى بِهٖ نُوۡحًا وَّالَّذِىۡۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ وَمَا وَصَّيۡنَا بِهٖۤ اِبۡرٰهِيۡمَ وَمُوۡسٰى وَعِيۡسٰٓى اَنۡ اَقِيۡمُوا الدِّيۡنَ وَ لَا تَتَفَرَّقُوۡا فِيۡهِ‌ؕ كَبُـرَ عَلَى الۡمُشۡرِكِيۡنَ مَا تَدۡعُوۡهُمۡ اِلَيۡهِ‌ ؕ اَللّٰهُ يَجۡتَبِىۡۤ اِلَيۡهِ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡۤ اِلَيۡهِ مَنۡ يُّنِيۡبُ
اسی نے تمہارے لئے دین کا وہ راستہ مقرر کیا جس کا اس نے نوحؑ کو حکم دیا تھا اورجس کو ہم نے (اے محمد ؐ) وحی کے ذریعہ آپ ؐ کے پاس بھیجا ہے اورجس کا ابراہیم ؑ اور موسیٰؑ اور عیسیٰ ؑکوحکم دیا تھا وہ یہ کہ دین کو قائم رکھنا اور اس میں پھوٹ نہ ڈالنا مشرکین پر وہ بات گرا ں گذرتی ہے جس کی طرف آپ ؐ ان کو بلارہے ہیں ۔ اللہ اپنی طرف جس کو چاہے کھینچ لیتا ہے اورجو خدا کی طرف رجوع کرے اسے اپنی طرف رسائی دے دیتا ہے
وَمَا تَفَرَّقُوۡۤا اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ مَا جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ بَغۡيًاۢ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى لَّقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ وَ اِنَّ الَّذِيۡنَ اُوۡرِثُوا الۡكِتٰبَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ مُرِيۡبٍ
اوریہ لوگ جوفرقہ فرقہ ہوگئے تو ان کے پاس علم حق آنے کے بعدمحض ضدّا ضدّي سے ہوئے ہیں آپ ؐ کے رب کی طرف سے ایک مقرر وقت کے لئے بات ٹہر چکی نہ ہوتی تو ان کے درمیان فیصلہ کردیا جاتا اور جو لوگ ان کے بعد خدا کی کتاب کے وارث ہوئے وہ اس کے بارے میں شبہ کی الجھن میں گرفتار ہیں ۔
فَلِذٰلِكَ فَادۡعُ‌ ۚ وَاسۡتَقِمۡ كَمَاۤ اُمِرۡتَ‌ۚ وَلَا تَتَّبِعۡ اَهۡوَآءَهُمۡ‌ۚ وَقُلۡ اٰمَنۡتُ بِمَاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ مِنۡ كِتٰبٍ‌‌ۚ وَاُمِرۡتُ لِاَعۡدِلَ بَيۡنَكُمُ‌ؕ اَللّٰهُ رَبُّنَا وَرَبُّكُمۡ‌ؕ لَـنَاۤ اَعۡمَالُـنَا وَلَـكُمۡ اَعۡمَالُكُمۡ‌ۚ لَا حُجَّةَ بَيۡنَنَا وَبَيۡنَكُمُ‌ؕ اَللّٰهُ يَجۡمَعُ بَيۡنَنَا‌ۚ وَاِلَيۡهِ الۡمَصِيۡرُؕ
پس آپ ؑ اسی دین کی طرف بلاتے رہنا اورجیسا آپ کو حکم ہوا ہے اسی پر قائم رہنا اور ان کی خواہشوں پر نہ چلنا اور کہدیجئے میں ایمان رکھتا ہوں اس کتاب پر جو اللہ نے نازل کی ہے اور مجھے حکم ہوا ہے کہ تمہارے درمیان انصاف کروں اللہ ہی ہمارا اور تمہارا رب ہے ہمارے اعمال ہمارے لئے اورتمہارے اعمال تمہارے لئے ہم میں اور تم میں کچھ بحث نہیں اللہ ہم سب کو اکھٹا کرے گا اوراسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
وَالَّذِيۡنَ يُحَآجُّوۡنَ فِى اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا اسۡتُجِيۡبَ لَهٗ حُجَّتُهُمۡ دَاحِضَةٌ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ وَعَلَيۡهِمۡ غَضَبٌ وَّلَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ
اور جو لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں بعد اس کے کہ ایمان لانے والے اسے مان چکے ہیں تو ان کے رب کے نزدیک ان کی حجّت باطل ہے اوران پر خدا کا غضب اور ان کے لئے سخت عذاب ہے۔
اَللّٰهُ الَّذِىۡۤ اَنۡزَلَ الۡكِتٰبَ بِالۡحَقِّ وَالۡمِيۡزَانَ‌ؕ وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِيۡبٌ
اللہ ہی ہے جس نے سچائی کے ساتھ کتاب نازل کی اورترازو (بھی ) اورتم کو کیا معلوم شاید قیامت آپہنچی ہو
يَسۡتَعۡجِلُ بِهَا الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهَا‌ ۚ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مُشۡفِقُوۡنَ مِنۡهَا ۙ وَيَعۡلَمُوۡنَ اَنَّهَا الۡحَقُّ ‌ ؕ اَلَاۤ اِنَّ الَّذِيۡنَ يُمَارُوۡنَ فِى السَّاعَةِ لَفِىۡ ضَلٰلٍۢ بَعِيۡدٍ
وہ لوگ جلدی کررہے ہیں جو اس پر ایمان نہیں رکھتے اورجو مومن ہیں وہ اس سے ڈرتے ہیں اورجانتے ہیں کہ وہ بر حق ہے آگاہ ہوجاؤ کہ جو لوگ قیامت کے بارے میں جھگڑتے ہیں وہ پرلے درجے کی گمراہی میں ہیں ۔
اَللّٰهُ لَطِيۡفٌۢ بِعِبَادِهٖ يَرۡزُقُ مَنۡ يَّشَآءُ‌ۚ وَهُوَ الۡقَوِىُّ الۡعَزِيۡزُ
اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے جس کو چاہتا ہے رزق دیتا ہے وہ زور والا (اور) زبردست ہے ۔
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ حَرۡثَ الۡاٰخِرَةِ نَزِدۡ لَهٗ فِىۡ حَرۡثِهٖ‌ۚ وَمَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ حَرۡثَ الدُّنۡيَا نُؤۡتِهٖ مِنۡهَا وَمَا لَهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ مِنۡ نَّصِيۡبٍ
جو شخص آخرت کی کھیتی کا طلب گار ہے تو ہم اس کی کھیتی میں ترقی دیں گے اور جو شخص دنیا کی کھیتی کا خواستگار ہے اس کو ہم اس میں سے دیں گے اوراسکا آخرت میں کچھ حصہ نہ ہوگا۔
اَمۡ لَهُمۡ شُرَكٰٓؤُا شَرَعُوۡا لَهُمۡ مِّنَ الدِّيۡنِ مَا لَمۡ يَاۡذَنۡۢ بِهِ اللّٰهُ‌ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةُ الۡفَصۡلِ لَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ وَاِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
کیا ان کے کچھ شریک جنہوں نے ان کے لئے ایسا دین مقرر کیا ہے جس کا خدا نے حکم نہیں دیا اوراگر ایک قول فیصل مقرر نہ ہوتا تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا اورجو ظالم ہیں ان کے لئے درد ناک عذاب ہے۔
تَرَى الظّٰلِمِيۡنَ مُشۡفِقِيۡنَ مِمَّا كَسَبُوۡا وَهُوَ وَاقِعٌۢ بِهِمۡ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فِىۡ رَوۡضَاتِ الۡجَـنّٰتِ‌ۚ لَهُمۡ مَّا يَشَآءُوۡنَ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَضۡلُ الۡكَبِيۡرُ
تم دیکھو گے کہ ظالم اپنے اعمال (کے وبال سے ) ڈر رہے ہوں گے اور وہ ا ن پر ضرور پڑے گا جولوگ ایمان لائے اورنیک عمل کرتے رہے وہ بہشت کے باغوں میں ہوں گے وہ جوکچھ چاہیں گے ان کے رب کے پاس ملے گا یہی بڑا انعام ہے
ذٰلِكَ الَّذِىۡ يُبَشِّرُ اللّٰهُ عِبَادَهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ‌ؕ قُلْ لَّاۤ اَسۡـَٔـــلُـكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا اِلَّا الۡمَوَدَّةَ فِى الۡقُرۡبٰى‌ؕ وَمَنۡ يَّقۡتَرِفۡ حَسَنَةً نَّزِدۡ لَهٗ فِيۡهَا حُسۡنًا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوۡرٌ شَكُوۡرٌ
یہی وہ (انعام ) ہے جس کی خدا اپنے بندوں کو بشارتدیتا ہے جو ایمان لاتے اور نیک کام کرتے ہیں کہدو میں اس کا صلہ تم سے نہیں مانگتا بجز رشتہ داری کی محبت کے اورجو کوئی نیکی کریگا ہم اس کیلئے اس میں اور خوبی زیادہ کریں گےبے شک خدا بخشنے والا قدر دان ہے۔
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا‌ ۚ فَاِنۡ يَّشَاِ اللّٰهُ يَخۡتِمۡ عَلٰى قَلۡبِكَ‌ ؕ وَيَمۡحُ اللّٰهُ الۡبَاطِلَ وَيُحِقُّ الۡحَقَّ بِكَلِمٰتِهٖۤ‌ ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے خدا پر جھوٹ باندھا ہے سواگرخدا چاہے تو آپ ؐکے دل پر مہر لگادے ۔ اور اللہ جھوٹ کو نابود کردیتا ہے اور اپنے احکام سے حق کوثابت کرتا ہے بے شک وہ سینہ تک کی باتوں کو جانتا ہے۔
وَهُوَ الَّذِىۡ يَقۡبَلُ التَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهٖ وَيَعۡفُوۡا عَنِ السَّيِّاٰتِ وَيَعۡلَمُ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ۙ
اوروہی تو ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا اور ان کے قصور معاف فرماتا ہے اوروہ جانتا ہے وہ سب جوتم کرتے ہو۔
وَيَسۡتَجِيۡبُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَيَزِيۡدُهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ‌ؕ وَالۡكٰفِرُوۡنَ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ
اوردعا قبول کرتا ہےان کی جو ایمان لائے اور نیک کام کئے اور ان کو اپنے فضل سے اور زیادہ دیتا ہے اور جو کافر ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے۔
وَلَوۡ بَسَطَ اللّٰهُ الرِّزۡقَ لِعِبَادِهٖ لَبَغَوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَلٰكِنۡ يُّنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَآءُ ‌ؕ اِنَّهٗ بِعِبَادِهٖ خَبِيۡرٌۢ بَصِيۡرٌ
اور اگر خدا اپنے تمام بندوں کوروزی فراخ کردیتاتو وہ زمین میں فساد کرنے لگتے لیکن وہ جو چاہتا ہے اندازے کے ساتھ نازل کرتا ہے وہ اپنے بندوں کوجانتااور دیکھتا ہے
وَهُوَ الَّذِىۡ يُنَزِّلُ الۡغَيۡثَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَا قَنَطُوۡا وَيَنۡشُرُ رَحۡمَتَهٗ‌ ؕ وَهُوَ الۡوَلِىُّ الۡحَمِيۡدُ
اور وہی تو ہے جو لوگوں کے ناامید ہوجانے کے بعدبارش برساتا ہے اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے اور وہ کار ساز اورقابلِ تعریف ہے۔
وَ مِنۡ اٰيٰتِهٖ خَلۡقُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَثَّ فِيۡهِمَا مِنۡ دَآبَّةٍ‌ ؕ وَهُوَ عَلٰى جَمۡعِهِمۡ اِذَا يَشَآءُ قَدِيۡرٌ
اس کی نشانیوں میں سے آسمانوں اور زمین کاپیداکرنا اور ان جانوروں کا (بھی ) جواس نے ان میں پھیلا رکھے ہیں اور وہ جب چاہے ان کے جمع کرنے پر قادر ہے۔
وَمَاۤ اَصَابَكُمۡ مِّنۡ مُّصِيۡبَةٍ فَبِمَا كَسَبَتۡ اَيۡدِيۡكُمۡ وَيَعۡفُوۡا عَنۡ كَثِيۡرٍؕ
اورجومصیبت تم کو پہنچتی ہے تو وہ تمہارےہی اعمال کی وجہ سے ہے وہ بہت سے گناہ تو معاف کردیتا ہے۔
وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ ۖۚ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ
اورتم زمین میں خدا کو عاجز نہیں کرسکتے اور اللہ کے سوانہ تو تمہارا کوئی دوست ہے اور نہ مددگار۔
وَمِنۡ اٰيٰتِهِ الۡجَوَارِ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِؕ
اور اس کی نشانیوں میں سے سمندرکے جہاز ہیں پہاڑوں جیسے۔
اِنۡ يَّشَاۡ يُسۡكِنِ الرِّيۡحَ فَيَظۡلَلۡنَ رَوَاكِدَ عَلٰى ظَهۡرِهٖؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوۡرٍۙ
اگر خدا چاہے تو ہوا ٹھرادے اورجہاز اس کی سطح پر کھڑے رہ جائیں بے شک ان میں نشانیاں ہیں ہر صابر وشاکر کے لئے۔
اَوۡ يُوۡبِقۡهُنَّ بِمَا كَسَبُوۡا وَيَعۡفُ عَنۡ كَثِيۡرٍ
یا ان کے اعمال کے سبب ان کو تباہ کردے اور بہت سے قصور اللہ معاف کردیتا ہے۔
وَّيَعۡلَمَ الَّذِيۡنَ يُجَادِلُوۡنَ فِىۡۤ اٰيٰتِنَا ؕ مَا لَهُمۡ مِّنۡ مَّحِيۡصٍ
تاکہ تباہی کے وقت وہ لوگ جو ہماری نشانیوں میں جھگڑتے ہیں جان لیں کہ ان کے لئے بچاؤ کی کوئی صورت نہیں ہے۔
فَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ فَمَتَاعُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ۚ وَمَا عِنۡدَ اللّٰهِ خَيۡرٌ وَّاَبۡقٰى لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَۚ
(لوگو ) جو مال ومتاع تم کو دیا گیا ہے وہ دنیوی زندگی کا فائدہ ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ بہتر اور زیادہ باقی رہنے والا ہے ان کے لئے جوایمان لائے اوراپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ يَجۡتَنِبُوۡنَ كَبٰٓٮِٕرَ الۡاِثۡمِ وَالۡفَوَاحِشَ وَاِذَا مَا غَضِبُوۡا هُمۡ يَغۡفِرُوۡنَ‌ۚ
اور جو لوگ بڑے بڑے گناہوں اور بے حیائی کی باتوں سے پرہیز کرتے ہیں اور جب غصّہ آتا ہے تو معاف کردیتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ اسۡتَجَابُوا لِرَبِّهِمۡ وَاَقَامُوۡا الصَّلٰوةَ وَاَمۡرُهُمۡ شُوۡرٰى بَيۡنَهُمۡ وَمِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ يُنۡفِقُوۡنَ‌ۚ
اور جو اپنے رب کا حکم مان لیتے ہیں اور نماز کے پابند ہیں اور اپنے کام آپس کے مشورے سے کرتے ہیں اورجو مال ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ اِذَاۤ اَصَابَهُمُ الۡبَغۡىُ هُمۡ يَنۡتَصِرُوۡنَ
اورجو ایسے ہیں کہ اگر ان پر ظلم ہوتو وہ برابر کا بدلہ لیتے ہیں
وَجَزٰٓؤُا سَيِّئَةٍ سَيِّئَةٌ مِّثۡلُهَا‌ۚ فَمَنۡ عَفَا وَاَصۡلَحَ فَاَجۡرُهٗ عَلَى اللّٰهِ‌ؕ اِنَّهٗ لَا يُحِبُّ الظّٰلِمِيۡنَ
اور برائی کا بدلہ تو اسی طرح کی برائی ہے پھر جو شخص معاف کردے اوراصلاح کرلے تو اس کا بدلہ اللہ کے ذمہ ہے بے شک وہ ظلم کرنے والوں کوپسند نہیں کرتا۔
وَلَمَنِ انْتَصَرَ بَعۡدَ ظُلۡمِهٖ فَاُولٰٓٮِٕكَ مَا عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ سَبِيۡلٍؕ
اورجو اپنے اوپر ظلم ہوچکنے کے بعدانتقام لے تو ایسے لوگوں پر کوئی الزام نہیں ۔
اِنَّمَا السَّبِيۡلُ عَلَى الَّذِيۡنَ يَظۡلِمُوۡنَ النَّاسَ وَ يَبۡغُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَقِّ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
الزام تو ان لوگوں پر ہے جولوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور دنیا میں ناحق فساد پھیلاتے ہیں ایسے لوگوں کے لئےدرد ناک عذاب ہے۔
وَلَمَنۡ صَبَرَ وَغَفَرَ اِنَّ ذٰلِكَ لَمِنۡ عَزۡمِ الۡاُمُوۡرِ
اورجو صبر کرے اور قصور معاف کرے تو یہ البتہ ہمت کے کام ہیں ۔
وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ وَّلِىٍّ مِّنۡۢ بَعۡدِهٖ‌ ؕ وَتَرَى الظّٰلِمِيۡنَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ يَقُوۡلُوۡنَ هَلۡ اِلٰى مَرَدٍّ مِّنۡ سَبِيۡلٍ‌ۚ
اور جس شخص کو اللہ گمراہ کردے تو اس کے بعد اس کا کوئی دوست نہیں ۔ اور آپ ان ظالموں کودیکھیں گے کہ جب وہ دوزخ کا عذاب دیکھیں گے توکہیں گے کیا دنیا میں واپس جانے کی کوئی صورت ہے ؟
وَتَرٰٮهُمۡ يُعۡرَضُوۡنَ عَلَيۡهَا خٰشِعِيۡنَ مِنَ الذُّلِّ يَنۡظُرُوۡنَ مِنۡ طَرۡفٍ خَفِىٍّ‌ ؕ وَقَالَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ الۡخٰسِرِيۡنَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَاَهۡلِيۡهِمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ اَلَاۤ اِنَّ الظّٰلِمِيۡنَ فِىۡ عَذَابٍ مُّقِيۡمٍ
اور آپؐ ان کو دیکھیں گے جب دوزخ کے سامنے لائے جائیں گے تو مارے ذلّت کے جھکے ہوئے اور چھپی نگاہ سے دیکھتے ہوں گےاور مومن کہیں گے کہ گھا ٹے میں رہنے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے قیامت کے دن اپنے آپ کو اور اپنے گھر والوں کو گھاٹے میں ڈالا خبر دار ظالم لوگ دائمی عذاب میں پڑے رہیں گے۔
وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنۡ اَوۡلِيَآءَ يَنۡصُرُوۡنَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ سَبِيۡلٍؕ
اور اللہ کے سوا ان کےکوئی دوست نہ ہوں گے کہ اللہ کے سوا ان کی مدد کرسکیں ۔ اور جس کو اللہ گمراہ کردے اس کے لئے ہدایت کا کوئی راستہ نہیں ۔
اِسۡتَجِيۡبُوۡا لِرَبِّكُمۡ مِّنۡ قَبۡلِ اَنۡ يَّاۡتِىَ يَوۡمٌ لَّا مَرَدَّ لَهٗ مِنَ اللّٰهِ‌ؕ مَا لَكُمۡ مِّنۡ مَّلۡجَاٍ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّمَا لَكُمۡ مِّنۡ نَّكِيۡرٍ
تم اپنے رب کا حکم مان لو قبل اس کے کہ وہ دن آئے جس کے لئے خدا کے یہاں سے ہٹنا نہ ہوگا اس دن تمہارے لئے کوئی پناہ گاہ نہ ہوگی اور تم سے گناہوں کا انکار بھی نہ ہوسکے گا۔
فَاِنۡ اَعۡرَضُوۡا فَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ حَفِيۡظًا‌ؕ اِنۡ عَلَيۡكَ اِلَّا الۡبَلٰغُ‌ ؕ وَاِنَّاۤ اِذَاۤ اَذَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنَّا رَحۡمَةً فَرِحَ بِهَا‌ۚ وَاِنۡ تُصِبۡهُمۡ سَيِّئَةٌۢ بِمَا قَدَّمَتۡ اَيۡدِيۡهِمۡ فَاِنَّ الۡاِنۡسَانَ كَفُوۡرٌ
پھر اگریہ منھ پھیر لیں تو ہم نے تم کو ان پر نگہبان بناکر نہیں بھیجا تمہارا کام تو صرف (حکم ) کا پہنچا دینا ہے اورجب انسان کو ہم اپنی رحمت کا مزہ چکھا تے ہیں تو اس سے وہ خوش ہوجاتا ہے اور اگر ان پر ان کے اعمال کے سبب کوئی مصیبت آتی ہے تو آدمی ناشکری کرنے لگتا ہے
لِّـلَّـهِ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ يَخۡلُقُ مَا يَشَآءُ‌ ؕ يَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ اِنَاثًا وَّيَهَبُ لِمَنۡ يَّشَآءُ الذُّكُوۡرَ ۙ
آسمانوں اور زمین کی حکومت اللہ ہی کی ہے ۔ پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے اور جسے چاہتا ہے بیٹیاں دیتا ہے اورجسے چاہتا ہے بیٹے بخشتا ہے۔
اَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانًا وَّاِنَاثًا‌ ۚ وَيَجۡعَلُ مَنۡ يَّشَآءُ عَقِيۡمًا‌ؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌ قَدِيۡرٌ
یا ان کو بیٹے اوربیٹیاں دونوں عنایت کرتا ہے اورجس کو چاہتا ہے بانجھ رکھتا ہے اور وہ جاننے والا قدرت والا ہے۔
وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ اَنۡ يُّكَلِّمَهُ اللّٰهُ اِلَّا وَحۡيًا اَوۡ مِنۡ وَّرَآىٴِ حِجَابٍ اَوۡ يُرۡسِلَ رَسُوۡلًا فَيُوۡحِىَ بِاِذۡنِهٖ مَا يَشَآءُ‌ؕ اِنَّهٗ عَلِىٌّ حَكِيۡمٌ
کسی بشر کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ خدا اس سے بات کرےمگر الہام کے ذریعہ یا پردے کے پیچھے سے یا کوئی فرشتہ بھیج دے تو وہ خدا کے حکم سے جوخدا چاہےالقاء کرے بیشک وہ برتراورحکمت والا ہے
وَكَذٰلِكَ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ رُوۡحًا مِّنۡ اَمۡرِنَا‌ ؕ مَا كُنۡتَ تَدۡرِىۡ مَا الۡكِتٰبُ وَلَا الۡاِيۡمَانُ وَلٰـكِنۡ جَعَلۡنٰهُ نُوۡرًا نَّهۡدِىۡ بِهٖ مَنۡ نَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِنَا‌ ؕ وَاِنَّكَ لَتَهۡدِىۡۤ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍۙ
اوراسی طرح ہم نے آپ ؐ کی طرف وحی بھیجی آپؐ نہیں جانتے تھے کہ کتاب (اللہ ) کیا ہے اورنہ اس کی آپؐ کوخبر تھی کہ ایمان کیا ہے لیکن ہم نے اس کو نور بنایا ہے کہ اس کے ذریعہ ہم اپنے بندوں میں سے جس کوچاہتے ہیں ہدایت دے دیتے ہیں اوربیشک آپؐ (اے محمدؐ) ایک سیدھے راستے کی ہدایت کرتے ہیں
صِرَاطِ اللّٰهِ الَّذِىۡ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ اَلَاۤ اِلَى اللّٰهِ تَصِيۡرُ الۡاُمُوۡرُ
یعنی اللہ کا راستہ جس کے لئے وہ سب کچھ ہے جوآسمانوں اور زمین میں ہےخبر دار سب کام اللہ کی ہی طرف رجوع ہوں گے
×
Preferred translation language Font size Bookmark