بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
يٰسٓ ۚ
يسٓ
وَالۡقُرۡاٰنِ الۡحَكِيۡمِ ۙ
قسم ہے قرآن حکیم کی
اِنَّكَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ
کہ بے شک آپ منجملہ پیغمبروں میں سے ہیں
عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍؕ
(اور) سیدھے راستے پر ہیں
تَنۡزِيۡلَ الۡعَزِيۡزِ الرَّحِيۡمِ ۙ
(یہ ) خدائے زبردست مہربان کی جانب سے اتارا ہوا ہے
لِتُنۡذِرَ قَوۡمًا مَّاۤ اُنۡذِرَ اٰبَآؤُهُمۡ فَهُمۡ غٰفِلُوۡنَ
تاکہ آپ ان لوگوں کو ڈرائیں جن کے باپ دادے ڈرائے نہیں گئے تھے ۔ پس وہ غفلت میں ہیں
لَقَدۡ حَقَّ الۡقَوۡلُ عَلٰٓى اَكۡثَرِهِمۡ فَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
ان میں سے اکثر پر اللہ کی بات ثابت ہوچکی ہے سو یہ ایمان نہیں لائیں گے
اِنَّا جَعَلۡنَا فِىۡۤ اَعۡنَاقِهِمۡ اَغۡلٰلًا فَهِىَ اِلَى الۡاَ ذۡقَانِ فَهُمۡ مُّقۡمَحُوۡنَ
ہم نے ان کی گردنوں میں طوق ڈال دئے ہیں پس وہ تھوڑیوں تک (پھنسے ہوئے ہیں ) تو ان کے سر اونچے ہوگئے ہیں
وَجَعَلۡنَا مِنۡۢ بَيۡنِ اَيۡدِيۡهِمۡ سَدًّا وَّمِنۡ خَلۡفِهِمۡ سَدًّا فَاَغۡشَيۡنٰهُمۡ فَهُمۡ لَا يُبۡصِرُوۡنَ
اورہم نے ان کے آگے بھی آڑ پیدا کر رکھی ہے اوران کے پیچھے بھی آڑ لگادی ہے پھر اوپر سے ڈھانک دیا ہے تویہ دیکھ نہیں سکتے
وَسَوَآءٌ عَلَيۡهِمۡ ءَاَنۡذَرۡتَهُمۡ اَمۡ لَمۡ تُنۡذِرۡهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
اوران کے حق میں آپ کا ڈرانا یا نہ ڈرانا دونوں برابر ہے ۔ یہ ایمان نہیں لائیں گے
اِنَّمَا تُنۡذِرُ مَنِ اتَّبَعَ الذِّكۡرَ وَخَشِىَ الرَّحۡمٰنَ بِالۡغَيۡبِۚ فَبَشِّرۡهُ بِمَغۡفِرَةٍ وَّاَجۡرٍ كَرِيۡمٍ
آپ تو اس کو ہی ڈر سناسکتے ہیں جو نصیحت پر چلتا ہے اور بن دیکھے رحمان سے ڈرتا ہے سو اس کو خوشخبری سنادیجئے بخشش کی اور باعزت ثواب کی ۔
اِنَّا نَحۡنُ نُحۡىِ الۡمَوۡتٰى وَنَكۡتُبُ مَا قَدَّمُوۡا وَاٰثَارَهُمۡؕؔ وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ فِىۡۤ اِمَامٍ مُّبِيۡنٍ
بے شک ہم ہی مُردوں کو زندہ کرتے ہیں اور وہ جو کچھ آگے بھیج چکے ہیں اور جو پیچھے چھوڑ گئے ہیں ہم لکھتے جاتے ہیں اور ہم نے ایک واضح کتاب میں اس کو محفوظ کرلیا ہے
وَاضۡرِبۡ لَهُمۡ مَّثَلًا اَصۡحٰبَ الۡقَرۡيَةِ ‌ۘ اِذۡ جَآءَهَا الۡمُرۡسَلُوۡنَۚ
اور آپ ان کے سامنے ایک بستی والوں کا قصہ بیان کیجئے جب ان کے پاس پیغمبر آئے
اِذۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهِمُ اثۡنَيۡنِ فَكَذَّبُوۡهُمَا فَعَزَّزۡنَا بِثَالِثٍ فَقَالُـوۡۤا اِنَّاۤ اِلَيۡكُمۡ مُّرۡسَلُوۡنَ
(یعنی) جب ہم نے ان کی طرف دو پیغمبر بھیجے تو انہوں نے ان کو جھٹلایا پھر ہم نے تیسرے سے تائید کی تو وہ بولےہم تمہاری طرف بھیجے گئے ہیں ۔
قَالُوۡا مَاۤ اَنۡـتُمۡ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا ۙ وَمَاۤ اَنۡزَلَ الرَّحۡمٰنُ مِنۡ شَىۡءٍۙ اِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا تَكۡذِبُوۡنَ
انہوں نے کہا تم تو ہماری طرح کے ایک بشر ہو اور اللہ نے کوئی چیز نازل نہیں کی ۔ تم تو محضجھوٹ بولتے ہو ۔
قَالُوۡا رَبُّنَا يَعۡلَمُ اِنَّاۤ اِلَيۡكُمۡ لَمُرۡسَلُوۡنَ
انہوں نے کہا ہمارا رب جانتا ہے کہ ہم تمہاری طرف بے شک بھیجے گئے ہیں
وَمَا عَلَيۡنَاۤ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اور ہمارا ذمہ تو بس واضح طور پر (حکم) پہنچا دیتا ہے۔
قَالُـوۡۤا اِنَّا تَطَيَّرۡنَا بِكُمۡۚ لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهُوۡا لَنَرۡجُمَنَّكُمۡ وَلَيَمَسَّنَّكُمۡ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
انہوں نے کہا ہم تو تم کو منحوس سمجھتے ہیں اگر تمباز نہ آؤ تو ہم تمہیں سنگسار کردینگے اور تم کوہماری طرف سے سخت تکلیف پہنچیگی ۔
قَالُوۡا طٰۤٮِٕـرُكُمۡ مَّعَكُمۡؕ اَٮِٕنۡ ذُكِّرۡتُمۡ ؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ مُّسۡرِفُوۡنَ
کہنے لگے تمہاری نحوست تمہارے ساتھ ہے کیا اسکا سبب یہ ہیکہ تم کو نصیحت کیگئی بلکہ تم تو حد سے آگے بڑھ جانے والے لوگ ہو۔
وَجَآءَ مِنۡ اَقۡصَا الۡمَدِيۡنَةِ رَجُلٌ يَّسۡعٰى قَالَ يٰقَوۡمِ اتَّبِعُوا الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ
اور ایک شخص (مسلم) شہر کے کسی دور کے مقام سے دوڑتا ہوا آیا کہنے لگا اے میری قوم پیغمبروں کی راہ پر چلو۔
اتَّبِعُوۡا مَنۡ لَّا يَسۡــٴَــلُكُمۡ اَجۡرًا وَّهُمۡ مُّهۡتَدُوۡنَ
ایسوں کی راہ پر چلو جو تم سے صلہ نہیں مانگتے اور وہ سیدھے رستے پر ہیں
وَمَا لِىَ لَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
اورمیرے پاس کیا عذر ہے کہ میں اس کی پرستش نہ کروں جس نے مجھے پیدا کیا اوراسکی طرف تم کو لوٹ کر جانا ہے
ءَاَ تَّخِذُ مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً اِنۡ يُّرِدۡنِ الرَّحۡمٰنُ بِضُرٍّ لَّا تُغۡنِ عَنِّىۡ شَفَاعَتُهُمۡ شَيۡـــًٔا وَّلَا يُنۡقِذُوۡنِ‌ۚ
کیا میں اس کو چھوڑ کر اوروں کو معبود بنالوں کہ اگر اللہ مجھے کچھ تکلیف پہنچانا چاہے تو ان کی سفارش مجھے کچھ بھی فائدہ نہ دے گی اور نہ وہ چھڑا سکیں گے (اگر میں نے ایسا کیا )
اِنِّىۡۤ اِذًا لَّفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
تب تو میں صریح گمراہی میں جا پڑا۔
اِنِّىۡۤ اٰمَنۡتُ بِرَبِّكُمۡ فَاسۡمَعُوۡنِؕ
میں تمہارے رب پر ایمان لایاسو میری بات سن لو
قِيۡلَ ادۡخُلِ الۡجَـنَّةَ ؕ قَالَ يٰلَيۡتَ قَوۡمِىۡ يَعۡلَمُوۡنَۙ
حکم ہوا جا جنّت میں داخل ہوجا کہا کاش میری قوم کو یہ بات معلوم ہوجاتی۔
بِمَا غَفَرَلِىۡ رَبِّىۡ وَجَعَلَنِىۡ مِنَ الۡمُكۡرَمِيۡنَ
کہ اللہ نے مجھے بخش دیا اور مجھ کو عزت داروں میں شامل کردیا
وَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنۡۢ بَعۡدِهٖ مِنۡ جُنۡدٍ مِّنَ السَّمَآءِ وَمَا كُـنَّا مُنۡزِلِيۡنَ
اورہم نے اس کے بعد اس کی قوم پر آسمان سے کوئی لشکر (فرشتوں کا ) نہیں اتارا اورنہ ہم اتارنے والے تھے
اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ خٰمِدُوۡنَ
وہ تو بس ایکچنگھاڑ تھی اور وہ سب (اسی سے ) بجھ کر (مرکر ) رہ گئے
يٰحَسۡرَةً عَلَى الۡعِبَادِ ؔ‌ۚ مَا يَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ رَّسُوۡلٍ اِلَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
بندوں پر افسوس ہے کہان کے پاس جب کبھی کوئی پیغمبر آیا توانہوں نے اس کا ٹھٹھہ اڑایا۔
اَلَمۡ يَرَوۡا كَمۡ اَهۡلَـكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنَ الۡقُرُوۡنِ اَنَّهُمۡ اِلَيۡهِمۡ لَا يَرۡجِعُوۡنَؕ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان سے پہلے بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا تھا اب وہ ان کی طرف لوٹ کر نہیں آتے۔
وَاِنۡ كُلٌّ لَّمَّا جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ
اور ان میں کوئی ایسا نہیں کہ اجتماعی طور پر حاضر نہ کئے جائیں گے
وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الۡاَرۡضُ الۡمَيۡتَةُ ۖۚ اَحۡيَيۡنٰهَا وَاَخۡرَجۡنَا مِنۡهَا حَبًّا فَمِنۡهُ يَاۡكُلُوۡنَ
اورایک نشانی ان کے لئے مردہ زمین ہے کہ ہم نے اس کو زندہ کیا اور اس میں سے اناج اگایا سو اس سے یہ لوگ کھاتے ہیں ۔
وَجَعَلۡنَا فِيۡهَا جَنّٰتٍ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّاَعۡنَابٍ وَّفَجَّرۡنَا فِيۡهَا مِنَ الۡعُيُوۡنِۙ
اوراس میں بنائے ہم نے کھجوروں اور انگوروں کے باغ اور اس میں چشمے جاری کئے ۔
لِيَاۡكُلُوۡا مِنۡ ثَمَرِهٖ ۙ وَمَا عَمِلَـتۡهُ اَيۡدِيۡهِمۡ‌ ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ
تاکہ یہ ان کے پھل کھائیں اورانکے ہاتھوں نے ان کو نہیں بنایا کیا یہ پھر بھی شکر نہیں کرتے۔
سُبۡحٰنَ الَّذِىۡ خَلَقَ الۡاَزۡوَاجَ كُلَّهَا مِمَّا تُنۡۢبِتُ الۡاَرۡضُ وَمِنۡ اَنۡفُسِهِمۡ وَمِمَّا لَا يَعۡلَمُوۡنَ
پاک ہے وہ خدا جس نے زمین سے نباتات کے اور خود ان کے اور جن چیزوں کی ان کو خبر نہیں ان سب کے بھی جوڑے بنائے
وَاٰيَةٌ لَّهُمُ الَّيۡلُ ۖۚ نَسۡلَخُ مِنۡهُ النَّهَارَ فَاِذَا هُمۡ مُّظۡلِمُوۡنَۙ
اورایک نشانیان لوگوں کے لئے رات ہے کہ ہم اس میں سے دن کو کھینچ لیتے ہیں تو یکایک وہ اندھیرے میں ہوجاتے ہیں
وَالشَّمۡسُ تَجۡرِىۡ لِمُسۡتَقَرٍّ لَّهَا ‌ؕ ذٰلِكَ تَقۡدِيۡرُ الۡعَزِيۡزِ الۡعَلِيۡمِؕ
اورایک نشانی آفتاب ہے جو اپنے مقررہ ٹھکانے کی طرف چلتا رہتا ہے یہ خدا ئے غالب اور دانا کا مقرر کیا ہوا اندازہ ہے۔
وَالۡقَمَرَ قَدَّرۡنٰهُ مَنَازِلَ حَتّٰى عَادَ كَالۡعُرۡجُوۡنِ الۡقَدِيۡمِ
اورچاندکی بھی ہم نے منزلیں مقرر کی ہیں یہاں تک وہ ایسا رہ جاتا ہے جیسا کہ کھجور کی پرانی شاخ۔
لَا الشَّمۡسُ يَنۡۢبَغِىۡ لَهَاۤ اَنۡ تُدۡرِكَ الۡقَمَرَ وَلَا الَّيۡلُ سَابِقُ النَّهَارِ‌ؕ وَكُلٌّ فِىۡ فَلَكٍ يَّسۡبَحُوۡنَ
نہ تو سورج سے ہی یہ ممکن ہے کہ وہ چاند کو پکڑے اورنہ رات دن سے آگے بڑھ سکتی ہے اورسب اپنے دائرے میں تیر رہے ہیں ۔
وَاٰيَةٌ لَّهُمۡ اَنَّا حَمَلۡنَا ذُرِّيَّتَهُمۡ فِى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ
اور ایک نشانی ان کے لئے یہ ہے کہ ہم نے ان کی اولاد کوبھری ہوئی کشتی میں سوار کیا ۔
وَخَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ مِّثۡلِهٖ مَا يَرۡكَبُوۡنَ
اورہم نے ان کے لئے ایسی ہی اورچیزیں پیدا کیں جن پر وہ سوار ہوتے ہیں
وَاِنۡ نَّشَاۡ نُغۡرِقۡهُمۡ فَلَا صَرِيۡخَ لَهُمۡ وَلَا هُمۡ يُنۡقَذُوۡنَۙ
اوراگر ہم چاہیں توان کو غرق کردیں نہ پھر ان کا کوئی فریاد رس ہوگا اورنہ وہ بچائے جائیں گے
اِلَّا رَحۡمَةً مِّنَّا وَمَتَاعًا اِلٰى حِيۡنٍ
سوائے ہماری رحمت کے جس کا تقاضہ یہ ہے کہ ان کو ایک مدت تک فائدہ پہنچایا جائے
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اتَّقُوۡا مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡكُمۡ وَمَا خَلۡفَكُمۡ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ
اورجب ان سےکہا جاتا ہے کہ تم لوگ ڈرو اس (عذاب ) سے جو تمہارے آگے اورپیچھے ہے تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔
وَمَا تَاۡتِيۡهِمۡ مِّنۡ اٰيَةٍ مِّنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِمۡ اِلَّا كَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَ
اور ان کے پاس ان کے رب کی آیتوں میں سے کوئی آیت نہیں آئی کہ جس سے وہ روگردانی نہ کرتے ہوں
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ اَنۡفِقُوۡا مِمَّا رَزَقَكُمُ اللّٰهُ ۙ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنُطۡعِمُ مَنۡ لَّوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ اَطۡعَمَهٗٓ ۖ  اِنۡ اَنۡـتُمۡ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
اورجب ان سے کہا جاتا ہے کہ اللہ نے تم کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے خرچ کرو توکافر مسلمانوں سے یوں کہتے ہیں کیا ہم ایسے لوگوں کو کھانا کھلائیں جن کو اگر اللہ چاہتا تو خود کھلا دیتا ۔ تم تو صریح غلطیمیں پڑے ہو
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اوریہ بھی کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہوتو یہ وعدہ کب (پورا ) ہوگا۔
مَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً تَاۡخُذُهُمۡ وَهُمۡ يَخِصِّمُوۡنَ
یہ لوگ تو بس ایک چنگھاڑ کے منتظر ہیں جو ان کو آپکڑے گی اس حال میں کہ وہ سب آپس میں جھگڑ رہے ہوں گے
فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ تَوۡصِيَةً وَّلَاۤ اِلٰٓى اَهۡلِهِمۡ يَرۡجِعُوۡنَ
وہ نہ تو وصیت ہی کرسکیں گے اورنہ اپنے گھر والوں کے پاس واپس جاسکیں گے
وَنُفِخَ فِى الصُّوۡرِ فَاِذَا هُمۡ مِّنَ الۡاَجۡدَاثِ اِلٰى رَبِّهِمۡ يَنۡسِلُوۡنَ
اورجس وقت صور پھونکا جائے گا تو یہ لوگ اپنی قبروں سے (نکل کر ) اپنے رب کی طرف دوڑ پڑیں گے۔
قَالُوۡا يٰوَيۡلَنَا مَنۡۢ بَعَثَنَا مِنۡ مَّرۡقَدِنَاۘؔ؄هٰذَا مَا وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ وَصَدَقَ الۡمُرۡسَلُوۡنَ
کہیں گے ہائے ہماری کم بختی ہم کو ہماری قبرو ں سے کس نے اٹھایا یہ وہی تو ہے جس کا خدائے رحمان نے وعدہ کیا تھا اور پیغمبروں نے سچ کہا تھا
اِنۡ كَانَتۡ اِلَّا صَيۡحَةً وَّاحِدَةً فَاِذَا هُمۡ جَمِيۡعٌ لَّدَيۡنَا مُحۡضَرُوۡنَ
وہ بس ایک زور کی آواز ہوگی جس سے یکایک سب جمع ہوکر ہمارے پاس حاضر کردئیے جائیں گے۔
فَالۡيَوۡمَ لَا تُظۡلَمُ نَفۡسٌ شَيۡـــًٔا وَّلَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اس روز کسی شخص پر کچھ ظلم نہ ہوگا اورتم کو ان ہی اعمال کا بدلہ ملے گا جو تم کیا کرتے تھے ۔
اِنَّ اَصۡحٰبَ الۡجَـنَّةِ الۡيَوۡمَ فِىۡ شُغُلٍ فٰكِهُوۡنَ‌ۚ
بیشک جنّت والے اس دن اپنے مشغلوں میں خوشدل ہوں گے
هُمۡ وَاَزۡوَاجُهُمۡ فِىۡ ظِلٰلٍ عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِ مُتَّكِـــُٔوۡنَ
وہ اور ان کی بیویاں سایوں میں مسہر یوں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے۔
لَهُمۡ فِيۡهَا فَاكِهَةٌ وَّلَهُمۡ مَّا يَدَّعُوۡنَ‌ ۖ‌ۚ
ان کے لئے وہاں میوے ہوں گے اورجو چاہیں گےان کو ملے گا۔
سَلٰمٌ قَوۡلًا مِّنۡ رَّبٍّ رَّحِيۡمٍ
رب مہربان کی طرف سے (ان کو) سلام فرمایا جائے گا۔
وَامۡتَازُوا الۡيَوۡمَ اَيُّهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اوراے مجرمو آج تم اہل ایمان سے الگ ہوجاؤ۔
اَلَمۡ اَعۡهَدۡ اِلَيۡكُمۡ يٰبَنِىۡۤ اٰدَمَ اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوا الشَّيۡطٰنَ‌‌ۚ اِنَّهٗ لَـكُمۡ عَدُوٌّ مُّبِيۡنٌ ۙ
اے اولاد آدم کیا میں نے تم سے نہیں کہہ دیا تھا کہ تم شیطان کی عبادت نہ کرناوہ تمہارا صریح دشمن ہے
وَّاَنِ اعۡبُدُوۡنِىۡ ؔ‌ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ
اوریہ کہ تم میری ہی عبادت کرنا یہی سیدھا راستہ ہے
وَلَقَدۡ اَضَلَّ مِنۡكُمۡ جِبِلًّا كَثِيۡرًا‌ ؕ اَفَلَمۡ تَكُوۡنُوۡا تَعۡقِلُوۡنَ
اور اس نے تم میں سے ایک کثیر مخلوق کو گمراہ کردیا ہے سوکیا تم سمجھتے نہیں تھے۔
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ كُنۡتُمۡ تُوۡعَدُوۡنَ
یہی وہجہنم ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔
اِصۡلَوۡهَا الۡيَوۡمَ بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡفُرُوۡنَ
آج اپنے کفر وانکار کے بدلہ میں تم اس میں داخل ہوجاؤ۔
اَلۡيَوۡمَ نَخۡتِمُ عَلٰٓى اَفۡوَاهِهِمۡ وَتُكَلِّمُنَاۤ اَيۡدِيۡهِمۡ وَتَشۡهَدُ اَرۡجُلُهُمۡ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
آج ہم ان کے مونہوں پر مہر لگادیں گے اور ان کے ہاتھ ہم سے کلام ہوں گے اوران کے پاؤں گواہی دیں گے جو کچھ وہ کیا کرتے تھے
وَلَوۡ نَشَآءُ لَـطَمَسۡنَا عَلٰٓى اَعۡيُنِهِمۡ فَاسۡتَبَقُوا الصِّرَاطَ فَاَنّٰى يُبۡصِرُوۡنَ
اگر ہم چاہتے تو انکی آنکھوں کو (مٹاکر ) اندھا کردیتے ۔ پھر یہ راستے کی طرف دوڑتے توکہاں دیکھتے ۔ ا
وَلَوۡ نَشَآءُ لَمَسَخۡنٰهُمۡ عَلٰى مَكَانَتِهِمۡ فَمَا اسۡتَطَاعُوۡا مُضِيًّا وَّلَا يَرۡجِعُوۡنَ
ور اگر ہم چاہیں توان کی جگہ ان کی صورتیں بدل دیں ۔ پس وہ وہاں سے نہ آگے چل سکیں گے اورنہ پیچھے لوٹ سکیں گے
وَمَنۡ نُّعَمِّرۡهُ نُـنَكِّسۡهُ فِى الۡخَـلۡقِ‌ؕ اَفَلَا يَعۡقِلُوۡنَ
اور جس کو ہم بڑی عمر دیتے ہیں تواس کو مخلوق میں اوندھا کردیتے ہیں سوکیا یہ نہیں سمجھتے
وَمَا عَلَّمۡنٰهُ الشِّعۡرَ وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهٗؕ اِنۡ هُوَ اِلَّا ذِكۡرٌ وَّقُرۡاٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ
اورہم نے اس کو شعر کہنا نہیں سکھایا اورنہ وہ چیز اس کو شایاں ہے یہ تو بس ایک نصیحت اور صاف قرآن ہے۔
لِّيُنۡذِرَ مَنۡ كَانَ حَيًّا وَّيَحِقَّ الۡقَوۡلُ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ
تاکہ ایسے شخص کو ڈرائے جوزندہ ہے اورتاکہ کافروں پر حجت پوری ہوجائے
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا خَلَقۡنَا لَهُمۡ مِّمَّا عَمِلَتۡ اَيۡدِيۡنَاۤ اَنۡعَامًا فَهُمۡ لَهَا مٰلِكُوۡنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے ان کے لئے اپنے ہاتھوں کی بنائی ہوئی چیزوں میں سے چوپائے پیدا کئے جس کے یہ مالک بنے ہیں
وَذَلَّـلۡنٰهَا لَهُمۡ فَمِنۡهَا رَكُوۡبُهُمۡ وَمِنۡهَا يَاۡكُلُوۡنَ
اورہم نے ان کو ان کے قابو میں کردیا سو بعض ان کی سواریاں ہیں اور کسی کویہ کھاتے ہیں ۔
وَلَهُمۡ فِيۡهَا مَنَافِعُ وَمَشَارِبُ‌ؕ اَفَلَا يَشۡكُرُوۡنَ
اوران کے لئے ان میں دوسرے فائدے بھی ہیں اورپینے کی چیزیں بھی تو یہ شکر کیوں نہیں کرتے
وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لَّعَلَّهُمۡ يُنۡصَرُوۡنَؕ
اورانہوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنالئے اس امید پر کہ ان کو ان سے مدد ملے۔
لَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ نَصۡرَهُمۡۙ وَهُمۡ لَهُمۡ جُنۡدٌ مُّحۡضَرُوۡنَ
لیکن وہ ان کی مدد کر ہی نہیں سکتے اوروہ ان کے حق میں (مخالف) فوج ہوکر حاضر کئے جائیں گے
فَلَا يَحۡزُنۡكَ قَوۡلُهُمۡ‌ۘ اِنَّا نَـعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ
توان کی باتیں آپ کو غمناک نہ کردیں یہ جو کچھ چھپاتے اورظاہر کرتے ہیں ہمیں سب معلوم ہے۔
اَوَلَمۡ يَرَ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ نُّطۡفَةٍ فَاِذَا هُوَ خَصِيۡمٌ مُّبِيۡنٌ
کیا انسان کویہ معلوم نہیں کہ ہم نے اس کو نطفہ سے پیدا کیا سو وہ علانیہ جھگڑنے لگا۔
وَضَرَبَ لَـنَا مَثَلًا وَّ نَسِىَ خَلۡقَهٗ‌ ؕ قَالَ مَنۡ يُّحۡىِ الۡعِظَامَ وَهِىَ رَمِيۡمٌ
اورہمارے لئے عجیب مثالیں بولنے لگا اوراپنی پیدائش کو بھول گیا کہنے لگا جب ہڈیاں بوسیدہ ہوجائیں گی تو ان کو کون زندہ کرے گا۔
قُلۡ يُحۡيِيۡهَا الَّذِىۡۤ اَنۡشَاَهَاۤ اَوَّلَ مَرَّةٍ‌ ؕ وَهُوَ بِكُلِّ خَلۡقٍ عَلِيۡمُ ۙ
کہدیجئے ان کو وہ زندہ کرے گا جس نے ان کو پہلی بار پیدا کیا تھا اور وہ سب طرح کا پیدا کرنا جانتا ہے۔
اۨلَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمۡ مِّنَ الشَّجَرِ الۡاَخۡضَرِ نَارًا فَاِذَاۤ اَنۡـتُمۡ مِّنۡهُ تُوۡقِدُوۡنَ
وہی جس نے تمہارے لئے سبز درخت سے آگ پیدا کی پھرتم اس سے اورآگ سلگا لیتے ہو
اَوَلَيۡسَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يَّخۡلُقَ مِثۡلَهُمۡؔؕ بَلٰی وَهُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ
بھلا جس نے آسمانوں اور زمین تو کو پیدا کیاکیا وہ اس بات پر قادر نہیں کہ ان کو پھر ویسا ہی پیدا کردے کیوں نہیں اور وہ تو بڑا پیدا کرنے والا اورجاننے والا ہے
اِنَّمَاۤ اَمۡرُهٗۤ اِذَاۤ اَرَادَ شَیْــٴً۬ــا اَنۡ يَّقُوۡلَ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُ
اس کی شان تو یہ ہے کہ جب وہ کسی چیز کا ارادہ کرتا ہے تواس سے کہہ دیتا ہے ہوجا تووہ ہوجاتی ہے
فَسُبۡحٰنَ الَّذِىۡ بِيَدِهٖ مَلَـكُوۡتُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
وہ ذات پاک ہے جس کے ہاتھ میں ہر چیز کی بادشاہت ہے اوراسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark