بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَلۡحَمۡدُ لِلّٰهِ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ جَاعِلِ الۡمَلٰٓٮِٕكَةِ رُسُلًا اُولِىۡۤ اَجۡنِحَةٍ مَّثۡنٰى وَثُلٰثَ وَرُبٰعَ ؕ يَزِيۡدُ فِى الۡخَـلۡقِ مَا يَشَآءُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
ہر قسم کی تعریف اللہ ہی کو سزاوار ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے اورفرشتوں کو قاصد بنانے والا ہے جن کے دو دو ‘تین تین ‘ اور چار چار پر ہیں ۔ وہ پیدائش میں جو چاہتا ہے بڑھادیتا ہے بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔
مَا يَفۡتَحِ اللّٰهُ لِلنَّاسِ مِنۡ رَّحۡمَةٍ فَلَا مُمۡسِكَ لَهَا ۚ وَمَا يُمۡسِكۡ ۙ فَلَا مُرۡسِلَ لَهٗ مِنۡۢ بَعۡدِه ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اللہ جو (در) رحمت لوگوں کے لئے کھول دے اس کو کوئی بند کرنے والا نہیں ہے اور جس کو وہ روک دے تو اس کے بعد کوئی اس کو بھیجنے والا نہیں اور وہ زبردست اورحکمت والا ہے ۔
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اذۡكُرُوۡا نِعۡمَتَ اللّٰهِ عَلَيۡكُمۡؕ هَلۡ مِنۡ خَالِـقٍ غَيۡرُ اللّٰهِ يَرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِؕ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۖ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ
اے لوگو اللہ کے تم پر جو احسانات ہیں ان کو یاد کروکیا اللہ کے سوا اورکوئی خالق ہے جو تم کو آسمان اورزمین سے رزق دیتا ہے اس کے سوا کوئیمعبود نہیں پھر تم کہاں الٹے جاتے ہو
وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كُذِّبَتۡ رُسُلٌ مِّنۡ قَبۡلِكَؕ وَاِلَى اللّٰهِ تُرۡجَعُ الۡاُمُوۡرُ
اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو (آپ غم نہ کریں ) آپ سے پہلے بھی پیغمبر جھٹلائے گئے ہیں اور سب کام اللہ ہی کی طرف پہنچتے ہیں ۔
يٰۤـاَيُّهَا النَّاسُ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاوَلَا يَغُرَّنَّكُمۡ بِاللّٰهِ الۡغَرُوۡرُ
اے لوگو اللہ کا وعدہ حق ہے توتم کو دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈال دے اورفریب دینے والا (شیطان ) تم کوفریب نہ دے ۔
اِنَّ الشَّيۡطٰنَ لَـكُمۡ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوۡهُ عَدُوًّا ؕ اِنَّمَا يَدۡعُوۡا حِزۡبَهٗ لِيَكُوۡنُوۡا مِنۡ اَصۡحٰبِ السَّعِيۡرِؕ
شیطان تمہارا دشمن ہے ۔ اسے دشمن ہی سمجھتے رہو وہ اپنے گروہکواس لئے بلاتا ہے تاکہ وہ دوزخ والوں میں ہوجائیں ۔
اَ لَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ ؕ وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ
جن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئےسخت عذاب ہے اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک عمل کرتے رہے ان کے لئے بخشش اوربڑا ثواب ہے ۔
اَفَمَنۡ زُيِّنَ لَهٗ سُوۡٓءُ عَمَلِهٖ فَرَاٰهُ حَسَنًا ؕ فَاِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ ‌ۖ  فَلَا تَذۡهَبۡ نَـفۡسُكَ عَلَيۡهِمۡ حَسَرٰتٍ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَصۡنَـعُوۡنَ
تو کیا ایسا شخص جسکا عمل بد اس کو آراستہ کرکے دکھایا گیا اور وہ اسکو اچھا سمجھنے لگے (نیکو کار کی طرح ہوسکتا ہے) بیشک اللہ جسکو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے سو ان پر افسوس کرکے آپ کی جان نہ جاتی رہے بے شک اللہ ان سب اعمال سے واقف ہے جو یہ لوگ کرتے ہیں
وَاللّٰهُ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ الرِّيٰحَ فَتُثِيۡرُ سَحَابًا فَسُقۡنٰهُ اِلٰى بَلَدٍ مَّيِّتٍ فَاَحۡيَيۡنَا بِهِ الۡاَرۡضَ بَعۡدَ مَوۡتِهَا ؕ كَذٰلِكَ النُّشُوۡرُ
اللہ ہے جو ہوائیں چلاتا ہے اوروہ بادلوں کو اٹھاتی ہیں پھر ہم ان کو بے جان شہر کی طرف ہانک لیجاتے ہیں پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد زندہ کردیتے ہیں اسی طرح مردوں کا بھی اٹھنا ہوگا ۔
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ الۡعِزَّةَ فَلِلّٰهِ الۡعِزَّةُ جَمِيۡعًا ؕ اِلَيۡهِ يَصۡعَدُ الۡـكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالۡعَمَلُ الصَّالِحُ يَرۡفَعُهٗ ؕ وَ الَّذِيۡنَ يَمۡكُرُوۡنَ السَّيِّاٰتِ لَهُمۡ عَذَابٌ شَدِيۡدٌ  ؕ وَمَكۡرُ اُولٰٓٮِٕكَ هُوَ يَبُوۡرُ
جو عزت چاہتا ہے تو تمام تر عزت اللہ ہی کے لئے ہے اسی کی طرف پاکیزہ کلمات چڑھتے ہیں اورنیک عمل اس کو چڑھاتا ہے اور جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے سختعذاب ہے اور ان کا مکر نابود ہوجائے گا ۔
وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ مِّنۡ تُرَابٍ ثُمَّ مِنۡ نُّطۡفَةٍ ثُمَّ جَعَلَـكُمۡ اَزۡوَاجًا ؕ وَمَا تَحۡمِلُ مِنۡ اُنۡثٰى وَلَا تَضَعُ اِلَّا بِعِلۡمِهؕ وَمَا يُعَمَّرُ مِنۡ مُّعَمَّرٍ وَّلَا يُنۡقَصُ مِنۡ عُمُرِهٖۤ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ
اور اللہ نے تم کو مٹی سے پیدا کیاپھر نطفے سے پھر تم کو جوڑے جوڑے بنایا اور کوئی عورت نہ حاملہ ہوتی ہے اور نہ جنتی ہے مگر اس کے علم واطلاع سے ۔ اور نہ کسی بڑی عمر والے کو عمر زیادہ دی جاتی ہے اور نہ کسی کی عمر کم کیجاتی ہے مگر یہ سب لوح محفوظ میں ہے ۔ اور بیشک یہ اللہ کو آسان ہے
وَمَا يَسۡتَوِىۡ الۡبَحۡرٰنِ ‌ۖ  هٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ سَآٮِٕغٌ شَرَابُهٗ وَ هٰذَا مِلۡحٌ اُجَاجٌ ؕ وَمِنۡ كُلٍّ تَاۡكُلُوۡنَ لَحۡمًا طَرِيًّا وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡنَ حِلۡيَةً تَلۡبَسُوۡنَهَا ۚ وَتَرَى الۡـفُلۡكَ فِيۡهِ مَوَاخِرَ لِتَبۡـتَـغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖ وَلَعَلَّـكُمۡ تَشۡكُرُوۡنَ
اور دونوں دریا برابر نہیں ہوسکتے ایکمیٹھا ہے پیاس بجھانے والا جس کا پینا آسان ہے اوردوسرا کھاری تلخ اور دونوں میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو (مچھلی ) اور زیور (موتی ) نکالتے ہو جسے پہنتے ہو اور دریا میں تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ پانی کو پھاڑتی ہوئی چلتی ہیں تاکہ تم اس کے فضل کو ڈھونڈو اور تاکہ تم شکر کرو۔
يُوۡلِجُ الَّيۡلَ فِى النَّهَارِ وَيُوۡلِجُ النَّهَارَ فِى الَّيۡلِ ۙ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ ‌ۖ  كُلٌّ يَّجۡرِىۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ لَـهُ الۡمُلۡكُ ؕ وَالَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡ قِطۡمِيۡرٍؕ
وہی رات کو دن میں داخل کرتا ہے اور وہی دن کو رات میں داخل کرتا ہے۔ اور اسی نے سورج اورچاند کوکام میں لگارکھا ہے ہر ایک وقت مقرر تک چلتا رہیگا ۔ یہی تمہارا رب ہے اسی کے لئے بادشاہت ہے اور جن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو وہ کھجور کی گٹھلی کے چھلکے کے برابر بھی اخیتار نہیں رکھتے ۔
اِنۡ تَدۡعُوۡهُمۡ لَا يَسۡمَعُوۡا دُعَآءَكُمۡ‌ ۚ وَلَوۡ سَمِعُوۡا مَا اسۡتَجَابُوۡا لَـكُمۡ ؕ وَيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يَكۡفُرُوۡنَ بِشِرۡكِكُمۡ ؕ وَلَا يُـنَـبِّـئُكَ مِثۡلُ خَبِيۡرٍ
اگر تم ان کو پکارو تو وہ تمہاری پکار نہیں سنیں گے اور اگر سن بھی لیں تو تمہاری بات کو قبول نہیں کریں گے اورقیامت کے دن تمہارے شرک سے انکار کردیں گے اور (خدائے ) باخبر کی طرح تم کو کوئی نہ بتلائے گا ۔
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اَنۡتُمُ الۡفُقَرَآءُ اِلَى اللّٰهِۚ وَاللّٰهُ هُوَ الۡغَنِىُّ الۡحَمِيۡدُ
اے لوگو تم سب اللہ کے محتاج ہو اور اللہ ہی بے پروا اور سزاوار حمد وثنا ہے ۔
اِنۡ يَّشَاۡ يُذۡهِبۡكُمۡ وَيَاۡتِ بِخَلۡقٍ جَدِيۡدٍۚ
اگر وہ چاہے توتم کو نابود کردے اورایک نئی مخلوق لے آئے
وَمَا ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ بِعَزِيۡزٍ
اوریہ کام اللہ کے لئے کچھ مشکل بھی نہیں
وَ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرَىٰ ؕ وَاِنۡ تَدۡعُ مُثۡقَلَةٌ اِلٰى حِمۡلِهَا لَا يُحۡمَلۡ مِنۡهُ شَىۡءٌ وَّلَوۡ كَانَ ذَا قُرۡبٰى ؕ اِنَّمَا تُنۡذِرُ الَّذِيۡنَ يَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ بِالۡغَيۡبِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ ؕ وَمَنۡ تَزَكّٰى فَاِنَّمَا يَتَزَكّٰى لِنَفۡسِهٖ ؕ وَاِلَى اللّٰهِ الۡمَصِيۡرُ
اورکوئی شخص دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا اور اگر کوئی بوجھ تلے دبا ہوا شخص کسی کو بوجھ اٹھانے کے لئے بلائے گا تب بھی کچھ بوجھ نہ اٹھایا جائے گا اگر چہ کہ وہ قرابتی ہو آپ تو صرف ایسے لوگوں کو ڈرا سکتے ہیں جو بن دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں اورنماز قائم کرتے ہیں اور جو کوئی پاک ہوتا ہے وہ اپنے لئے پاک ہوتا ہے اور اللہ ہی کی طرف لوٹنا ہے ۔
وَمَا يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ ۙ
اوراندھا اور آنکھوں والا برابر نہیں ہوسکتے ۔
وَلَا الظُّلُمٰتُ وَلَا النُّوۡرُۙ
اور نہ اندھیرا اور اجالا
وَلَا الظِّلُّ وَلَا الۡحَـرُوۡرُۚ
اورنہ سایہاور دھوپ
وَمَا يَسۡتَوِى الۡاَحۡيَآءُ وَلَا الۡاَمۡوَاتُ ؕ اِنَّ اللّٰهَ يُسۡمِعُ مَنۡ يَّشَآءُ ۚ وَمَاۤ اَنۡتَ بِمُسۡمِعٍ مَّنۡ فِى الۡقُبُوۡرِ
اور نہ زندے اور مردے برابر ہوسکتے ہیں ۔ اللہ سناتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ اور آپ ان لوگوں کو جو قبروں میں ہیں نہیں سناسکتے
اِنۡ اَنۡتَ اِلَّا نَذِيۡرٌ
آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ بَشِيۡرًا وَّنَذِيۡرًاؕ وَاِنۡ مِّنۡ اُمَّةٍ اِلَّا خَلَا فِيۡهَا نَذِيۡرٌ
ہم نے آپ کو حق دے کر خوشخبری سنانے والا اورڈرانے والا بناکر بھیجا ہے اور کوئی امت ایسی نہیں جس میں کوئی ڈرانے والا نہ آیا ہو۔
وَاِنۡ يُّكَذِّبُوۡكَ فَقَدۡ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ۚ جَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَبِالزُّبُرِ وَبِالۡكِتٰبِ الۡمُنِيۡرِ
اور اگر یہ آپ کو جھٹلائیں تو جو لوگ ان سے پہلے گذرے ہیں وہ بھی جھٹلاچکے ہیں ۔ ان کے پاس ان کے پیغمبر نشانیاں اور صحیفےاور روشن کتاب لے کر آئے تھے
ثُمَّ اَخَذۡتُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فَكَيۡفَ كَانَ نَـكِيۡرِ
پھر میں نے کافروں کو پکڑا سو دیکھو میرا انکارکیسا رہا ۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً ‌ۚ فَاَخۡرَجۡنَا بِهٖ ثَمَرٰتٍ مُّخۡتَلِفًا اَلۡوَانُهَاؕ وَمِنَ الۡجِبَالِ جُدَدٌۢ بِيۡضٌ وَّحُمۡرٌ مُّخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُهَا وَغَرَابِيۡبُ سُوۡدٌ
کیا تم نے نہیں دیکھا کہ اللہ نے آسمان سے پانی اتارا پھر ہم نے اس سےمختلف رنگوں کے پھل نکالے اور پہاڑوں میں بھی سفید اورسرخ گھاٹیاں ہیں جن کی رنگتیں مختلف ہیں اور بعض گہرے سیاہ ہیں ۔
وَمِنَ النَّاسِ وَالدَّوَآبِّ وَالۡاَنۡعَامِ مُخۡتَلِفٌ اَلۡوَانُهٗ كَذٰلِكَ ؕ اِنَّمَا يَخۡشَى اللّٰهَ مِنۡ عِبَادِهِ الۡعُلَمٰٓؤُا ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيۡزٌ غَفُوۡرٌ
اور اسی طرح انسانوں اور جانوروں اورچار پایوں میں بھی ایسے ہیں جن کے رنگ الگ الگ ہیں ۔ اللہ سے تو اس کے بندوں میں سے وہی ڈرتے ہیں جو صاحب علم ہیں بے شک اللہ زبردست اور بخشنے والا ہے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ يَتۡلُوۡنَ كِتٰبَ اللّٰهِ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً يَّرۡجُوۡنَ تِجَارَةً لَّنۡ تَبُوۡرَۙ
جو لوگ اللہ کی کتاب پڑھتے ہیں اور نماز کی پابندی کرتے ہیں اورجو کچھ ہم نے دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر ا خرچ کرتے ہیں وہ ایسی تجارت کے امید وار ہیں جو کبھی تباہ نہ ہوگی۔
لِيُوَفِّيَهُمۡ اُجُوۡرَهُمۡ وَيَزِيۡدَهُمۡ مِّنۡ فَضۡلِهٖ ؕ اِنَّهٗ غَفُوۡرٌ شَكُوۡرٌ
کیونکہ اللہ ان کو ان کا پورا اجر دیگا اوراپنے فضل سےکچھ زیادہ ہی دے گا وہ تو بخشنے والا قدردان ہے ۔
وَالَّذِىۡۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ مِنَ الۡكِتٰبِ هُوَ الۡحَـقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيۡنَ يَدَيۡهِؕ اِنَّ اللّٰهَ بِعِبَادِهٖ لَخَبِيۡرٌۢ بَصِيۡرٌ
اور جو کتاب ہم نے آپ کی طرف نازلکی ہے وہ حق ہے اوران کتابوں کی تصدیق کرتی ہے جو اس سے پہلے کی ہیں بے شک اللہ اپنے بندوں سےخبر دار ہے اور دیکھنے والا ہے ۔
ثُمَّ اَوۡرَثۡنَا الۡكِتٰبَ الَّذِيۡنَ اصۡطَفَيۡنَا مِنۡ عِبَادِنَاۚ فَمِنۡهُمۡ ظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمِنۡهُمۡ مُّقۡتَصِدٌ ‌ۚ وَمِنۡهُمۡ سَابِقٌۢ بِالۡخَيۡرٰتِ بِاِذۡنِ اللّٰهِؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَضۡلُ الۡكَبِيۡرُؕ
پھر ہم نے ان لوگوں کوکتاب کا وارث بنایا جن کو ہم نے اپنے بندوں میں سے چن لیا پھر ان میں سے کوئی اپنے آپ پر ظلم کرنے والا ہے اورکوئی ان میں سے میانہ رو ہے اورکوئی ان میں سے اللہ کی توفیق سے آگے نکل جانے والا ہے یہی بڑا فضل ہے ۔
جَنّٰتُ عَدۡنٍ يَّدۡخُلُوۡنَهَا يُحَلَّوۡنَ فِيۡهَا مِنۡ اَسَاوِرَ مِنۡ ذَهَبٍ وَّلُـؤۡلُؤًا ۚ وَلِبَاسُهُمۡ فِيۡهَا حَرِيۡرٌ
جاودانی باغ ہیں جن میں وہ داخل ہوں گے وہاں ان کو سونے کے کنگن اورموتی پہنائے جائیں گے اوران کا لباس وہاں ریشمی ہوگا۔
وَقَالُوا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡۤ اَذۡهَبَ عَـنَّا الۡحَزَنَ ؕ اِنَّ رَبَّنَا لَـغَفُوۡرٌ شَكُوۡرُ ۙ
اور وہ کہیں گے اللہ کا شکر جس نے ہم سے رنج وغم دور کردیا بے شک ہمارا رب البتہ بخشنے والا قدردان ہے۔
اۨلَّذِىۡۤ اَحَلَّنَا دَارَ الۡمُقَامَةِ مِنۡ فَضۡلِهٖ‌ۚ لَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا نَصَبٌ وَّلَا يَمَسُّنَا فِيۡهَا لُـغُوۡبٌ
جس نے اپنے فضل سے ہم کو ہمیشہ رہنے کے مقام میں اتارا یہاں ہم کو نہ مشقت پہنچے گی اورنہ ہم کو تھکن ہوگی۔
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَهُمۡ نَارُ جَهَنَّمَ‌ۚ لَا يُقۡضٰى عَلَيۡهِمۡ فَيَمُوۡتُوۡا وَلَا يُخَفَّفُ عَنۡهُمۡ مِّنۡ عَذَابِهَا ؕ كَذٰلِكَ نَـجۡزِىۡ كُلَّ كَفُوۡرٍۚ
اورجن لوگوں نے کفر کیا ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے ۔ نہ ا ن پر قضا ہی آئے گی کہ وہ مرجائیں اورنہ ان سے عذاب ہی ہلکا کیا جائے گا ۔اسی طرح ہم ہر ناشکرے کو سزا دیتے ہیں
وَهُمۡ يَصۡطَرِخُوۡنَ فِيۡهَا ‌ۚ رَبَّنَاۤ اَخۡرِجۡنَا نَـعۡمَلۡ صَالِحًـا غَيۡرَ الَّذِىۡ كُـنَّا نَـعۡمَلُؕ اَوَلَمۡ نُعَمِّرۡكُمۡ مَّا يَتَذَكَّرُ فِيۡهِ مَنۡ تَذَكَّرَ وَجَآءَكُمُ النَّذِيۡرُؕ فَذُوۡقُوۡا فَمَا لِلظّٰلِمِيۡنَ مِنۡ نَّصِيۡرٍ
اور وہ اس میں چلّائیں گے اے ہمارے رب ہم کو (یہاں سے ) نکال ہم نیک کام کریں گے بر خلاف اس کے جوپہلے کرتے تھے کیا ہم نے تم کو اتنی عمر نہیں دی تھی کہ اس میں جو سونچنا چاہتا وہ سونچ لیتا اور تمہارے پاس ڈرانے والا بھی آیا تواب (کئے کا) مزہ چکھو ۔ پس ظالموں کا کوئی مدد گار نہیں
اِنَّ اللّٰهَ عٰلِمُ غَيۡبِ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
بے شک اللہ ہی جاننے والا ہےآسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتوں کا ۔ وہ دلوں کے بھیدوں کو جانتا ہے۔
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَـكُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ فِى الۡاَرۡضِ ؕ فَمَنۡ كَفَرَ فَعَلَيۡهِ كُفۡرُهٗ ؕ وَلَا يَزِيۡدُ الۡـكٰفِرِيۡنَ كُفۡرُهُمۡ عِنۡدَ رَبِّهِمۡ اِلَّا مَقۡتًا ۚ وَلَا يَزِيۡدُ الۡـكٰفِرِيۡنَ كُفۡرُهُمۡ اِلَّا خَسَارًا
وہی توہے جس نے تم کو زمین میں قائم مقام بنایا تو جس نے کفر کیا تو اس کے کفر کا وبال اسی پر ہے اور کافروں کے لئے ان کا کفر ان کے رب کے نزدیک ناراضی ہی بڑھائے گا اورکافروں کے حق میں ان کا کفر نقصان ہی بڑھاتا ہے
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ شُرَكَآءَكُمُ الَّذِيۡنَ تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ؕ اَرُوۡنِىۡ مَاذَا خَلَقُوۡا مِنَ الۡاَرۡضِ اَمۡ لَهُمۡ شِرۡكٌ فِى السَّمٰوٰتِ‌ ۚ اَمۡ اٰتَيۡنٰهُمۡ كِتٰبًا فَهُمۡ عَلٰى بَيِّنَتٍ مِّنۡهُ ۚ بَلۡ اِنۡ يَّعِدُ الظّٰلِمُوۡنَ بَعۡضُهُمۡ بَعۡضًا اِلَّا غُرُوۡرًا
آپ کہئے کہ بھلا اپنے ان شریکوں کا حال تو بتاؤجن کو تم اللہ کے سوا پکارتے ہو مجھے بتاؤ کہ انہوں نے زمین میں کیا بنایا ۔ یا کچھ آسمان میں ان کی شرکت ہے ۔ یا ہم نے ان کو کتاب دی ہے کہ وہ اس کی کسی روشن دلیل پر قائم ہیں بلکہ یہ ظالم ایک دوسرے سے محض نرے دھوکے کاوعدہ کرتے ہیں
اِنَّ اللّٰهَ يُمۡسِكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ اَنۡ تَزُوۡلَا ۚوَلَٮِٕنۡ زَالَــتَاۤ اِنۡ اَمۡسَكَهُمَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنۡۢ بَعۡدِهٖ ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيۡمًا غَفُوۡرًا
اللہ نے آسمانوں اور زمین کو تھامے رکھا ہے کہ کہیں ٹل نہ جائیں ۔اگر وہ ٹل جائیں تو کون ہے جو ان کو تھام سکے سوائے اللہ کے ۔ بے شک وہ برد بار اوربخشنے والا ہے۔
وَاَ قۡسَمُوۡا بِاللّٰهِ جَهۡدَ اَيۡمَانِهِمۡ لَٮِٕنۡ جَآءَهُمۡ نَذِيۡرٌ لَّيَكُوۡنُنَّ اَهۡدٰى مِنۡ اِحۡدَى الۡاُمَمِۚ فَلَمَّا جَآءَهُمۡ نَذِيۡرٌ مَّا زَادَهُمۡ اِلَّا نُفُوۡرًا ۙ
اور انہوں نے اللہ کی بڑی زور دار قسمیں کھائی تھیں کہ اگر ان کے پاس کوئی ڈرانے والا آجائے تووہ ہر امت سے بڑھ کر ہدایت پر ہوں گے مگر جب ان کے پاس ڈرانے والا آگیا توان کو اس سے نفرت ہی بڑھی ۔
اۨسۡتِكۡبَارًا فِى الۡاَرۡضِ وَمَكۡرَ السَّيّیٴِؕ وَلَا يَحِيۡقُ الۡمَكۡرُ السَّيِّـئُ اِلَّا بِاَهۡلِهٖ ؕ فَهَلۡ يَنۡظُرُوۡنَ اِلَّا سُنَّتَ الۡاَوَّلِيۡنَ ۚ فَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَبۡدِيۡلًا ۚ وَلَنۡ تَجِدَ لِسُنَّتِ اللّٰهِ تَحۡوِيۡلًا
دنیا میں غرور کی وجہ سے اور بری چالوں کے سبب ۔ اور بری چالوں کا وبال تو انہیں اختیار کرنے والوں پر ہی پڑتا ہے یہ لوگ اگلوں کی روش کے سوا اور کسی چیز کے منتظر نہیں ہیں ۔ پس آپ اللہ کی سنت میں کبھی تبدیلی نہیں پائیں گے اور آپ اللہ کے طریقے میں کبھی تغیر نہیں پائیں گے۔
اَوَلَمۡ يَسِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَيَنۡظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ وَكَانُوۡۤا اَشَدَّ مِنۡهُمۡ قُوَّةً ؕ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُعۡجِزَهٗ مِنۡ شَىۡءٍ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَلِيۡمًا قَدِيۡرًا
کیا ان لوگوں نے زمین میں سیر نہیں کی کہ دیکھ لیں کہ کیا انجام ہواان کا جو ان سے پہلے تھے حالانکہ وہ ان سے زیادہ قوت والے تھے اور اللہ ایسا تو نہیں کہآسمانوں اور زمین میں کوئی اس کو عاجز کرسکے بے شک وہ سب کچھجاننے والا اورقدرت رکھنے والا ہے
وَلَوۡ يُـؤَاخِذُ اللّٰهُ النَّاسَ بِمَا كَسَبُوۡا مَا تَرَكَ عَلٰى ظَهۡرِهَا مِنۡ دَآ بَّةٍ وَّلٰـكِنۡ يُّؤَخِّرُهُمۡ اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّىۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ فَاِنَّ اللّٰهَ كَانَ بِعِبَادِهٖ بَصِيۡرًا
اوراگر اللہ لوگوں کو ان کے اعمال کے سبب پکڑ تا توروئے زمین پر ایک چلنے پھرنے والے کو بھی نہ چھوڑ تا۔ لیکن وہ ان کو ایک وقت مقرر تک ڈھیل دئے ہوئے ہے ۔ پھر جب ان کا وقت آجائے گا تو اللہ اپنے بندوں کو آپ خود دیکھنے والا ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark