بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓمّٓ‌ ۚ
(الّم ) ۔
اَحَسِبَ النَّاسُ اَنۡ يُّتۡرَكُوۡۤا اَنۡ يَّقُوۡلُوۡۤا اٰمَنَّا وَهُمۡ لَا يُفۡتَـنُوۡنَ
کیا یہ سمجھتے ہیں کہ لوگ (صرف) یہ کہنے سے کہ ہم ایمان لائے چھوڑ دئے جائیں گے اوران کی آزمائش نہیں ہوگی
وَلَقَدۡ فَتَـنَّا الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ فَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ صَدَقُوۡا وَلَيَعۡلَمَنَّ الۡكٰذِبِيۡنَ
ہم نے ان سے پہلے جولوگ تھے ان کو بھی آزمایا ہے سواللہ ان لوگوں کو ضرور جان لے گا جو سچے ہیں اور ضرور معلوم کرلے گا ان کو جو جھوٹے ہیں
اَمۡ حَسِبَ الَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ السَّيِّاٰتِ اَنۡ يَّسۡبِقُوۡنَا‌ ؕ سَآءَ مَا يَحۡكُمُوۡنَ
کیا وہ لوگ جو برے کام کرتے ہیں یہ سمجھے ہوئے ہیں کہ وہ ہم سے بچ جائیں گے براہےوہ فیصلہ جویہ کرتے ہیں
مَنۡ كَانَ يَرۡجُوۡا لِقَآءَ اللّٰهِ فَاِنَّ اَجَلَ اللّٰهِ لَاٰتٍ‌ؕ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اورجو کوئی اللہ کے دیدار کی توقع رکھتا ہے تو اللہ کا وعدہ ضرورآنے والا ہے ۔ اور وہ سننے والا جاننے والاہے
وَمَنۡ جَاهَدَ فَاِنَّمَا يُجَاهِدُ لِنَفۡسِهٖؕ اِنَّ اللّٰهَ لَـغَنِىٌّ عَنِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اورجو کوئی محنت کرتا ہے تو اپنے ہیفائدے کے لئے اور اللہ تو جہاں والوں سے بے پروا ہے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُكَفِّرَنَّ عَنۡهُمۡ سَيِّاٰتِهِمۡ وَلَـنَجۡزِيَنَّهُمۡ اَحۡسَنَ الَّذِىۡ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اور جو لوگ ایمان لائےاور نیک کام کئے ہم ان کے گناہوں کو ان سے دور کردیں گے اوران کو اعمال کابہتر بدلہ دیں گے۔
وَوَصَّيۡنَا الۡاِنۡسَانَ بِوَالِدَيۡهِ حُسۡنًا‌ ؕ وَاِنۡ جَاهَدٰكَ لِتُشۡرِكَ بِىۡ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ فَلَا تُطِعۡهُمَا ؕ اِلَىَّ مَرۡجِعُكُمۡ فَاُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اورہم نے انسان کو اپنے ماں باپ کے ساتھاچھا سلوک کرنے کا حکم دیا ہے اور (اے مخاطب ) اگر وہ تجھ پرزور ڈالیں کہ تو میرے ساتھ کوئی ایسا شریک بنائے جس کی تجھ کوخبر نہیں توان کا کہنا نہ ماننا تم سب کو میری طرف ہی لوٹنا ہے پھر جو کچھ تم کرتے تھے میں تم کو بتلاؤں گا۔
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَـنُدۡخِلَـنَّهُمۡ فِى الصّٰلِحِيۡنَ
اورجو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئےہم ان کو نیک لوگوں میں داخل کریں گے
وَمِنَ النَّاسِ مَنۡ يَّقُوۡلُ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ فَاِذَاۤ اُوۡذِىَ فِى اللّٰهِ جَعَلَ فِتۡنَةَ النَّاسِ كَعَذَابِ اللّٰهِؕ وَلَٮِٕنۡ جَآءَ نَـصۡرٌ مِّنۡ رَّبِّكَ لَيَـقُوۡلُنَّ اِنَّا كُنَّا مَعَكُمۡ‌ؕ اَوَلَـيۡسَ اللّٰهُ بِاَعۡلَمَ بِمَا فِىۡ صُدُوۡرِ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہم اللہ پر ایمان لائے جب اللہ کی راہ میں ان کو ایذا پہنچی تو لوگوں کے ستانے کو اللہ کے عذاب کی طرحسمجھنے لگے اور اگر آپ کے رب کی طرف سے مدد پہنچتی ہے تمہارے ساتھ تھے کیا اہل عالم کے سینوں میں جو کچھ ہے اللہ اس سے واقف نہیں ہے
وَلَيَـعۡلَمَنَّ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَلَيَـعۡلَمَنَّ الۡمُنٰفِقِيۡنَ
اوراللہ ان کو ضرور معلوم کرلے گا جو مومن ہیں اور ان کو (بھی ) معلوم کرلے گا جومنافق ہیں
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوا اتَّبِعُوۡا سَبِيۡلَـنَا وَلۡـنَحۡمِلۡ خَطٰيٰكُمۡ ؕ وَمَا هُمۡ بِحٰمِلِيۡنَ مِنۡ خَطٰيٰهُمۡ مِّنۡ شَىۡءٍ‌ؕ اِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ
اور کافر مومنوں سے کہتے ہیں ہمارے راستے پر چلو ہمتمہارے گناہ اٹھالیں گےحالانکہ وہ ان کے گناہ کا کچھ بھی بوجھ اٹھانے والےنہیں ہیں اور بیشک وہ جھوٹے ہیں ۔
وَلَيَحۡمِلُنَّ اَ ثۡقَالَهُمۡ وَاَ ثۡقَالًا مَّعَ اَثۡقَالِهِمۡ‌ وَلَـيُسۡــَٔـلُنَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَمَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
اور البتہ وہ اپنے گناہوں کے بوجھ اٹھائیں گے اوراپنے بوجھ کے ساتھ اور بوجھ بھی اور قیامت کے دن ان سے پوچھ ہوگی ان باتوں کی جو گھڑ تے تھے
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖ فَلَبِثَ فِيۡهِمۡ اَلۡفَ سَنَةٍ اِلَّا خَمۡسِيۡنَ عَامًا ؕ فَاَخَذَهُمُ الطُّوۡفَانُ وَهُمۡ ظٰلِمُوۡنَ
اور تحقیق ہم نے نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا تووہ ان میں پچاس برس کم ایک ہزار سال رہے پھر ان کو طوفان (کے عذاب) نے آپکڑااس حال میں کہ وہ گنہ گار تھے
فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَاَصۡحٰبَ السَّفِيۡنَةِ وَجَعَلۡنٰهَاۤ اٰيَةً لِّـلۡعٰلَمِيۡنَ
پھر ہم نے نوح کو اور کشتی والوں کو نجات دی اور کشتی کواہل عالم کے لئے موجب عبرت بنادیا
وَاِبۡرٰهِيۡمَ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَاتَّقُوۡهُ‌ ؕ ذٰلِكُمۡ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡـتُمۡ تَعۡلَمُوۡنَ
اور ابراہیم کو (ہم نے بھیجا) توانہوں نے اپنی قوم سے کہا اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم سمجھتے ہو۔
اِنَّمَا تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡثَانًا وَّتَخۡلُقُوۡنَ اِفۡكًا‌ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ لَا يَمۡلِكُوۡنَ لَـكُمۡ رِزۡقًا فَابۡتَغُوۡا عِنۡدَ اللّٰهِ الرِّزۡقَ وَاعۡبُدُوۡهُ وَاشۡكُرُوۡا لَهٗ ؕ اِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
تم اللہ کو چھوڑ کر محض بتوں کو پوجتے ہو اور جھوٹی باتیں تراشتے ہو ۔ تماللہ کے سوائے جن کی پرستش کررہے ہو وہ تم کو رزق دینے کا اختیار نہیں رکھتےپس رزق تلاش کروتو اللہ ہی کے پاس اوراسی کی بندگی کرو اور اسی کا شکر کرو اور اسی کی طرف تم کو لوٹنا ہے۔
وَاِنۡ تُكَذِّبُوۡا فَقَدۡ كَذَّبَ اُمَمٌ مِّنۡ قَبۡلِكُمۡ‌ؕ وَمَا عَلَى الرَّسُوۡلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِيۡنُ
اوراگر تم مجھے جھٹلاتے ہو تو تم سے پہلے بھی بہت سی امتیں (اپنے پیغمبروں کو) جھٹلاچکے ہیں اورپیغمبر کا ذمہ توپیغام صاف طور پر پہنچادینا ہے۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا كَيۡفَ يُبۡدِئُ اللّٰهُ الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ ؕ اِنَّ ذٰلِكَ عَلَى اللّٰهِ يَسِيۡرٌ
کیاان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ کس طرح مخلوق کوپیدا کرتا ہے پھر اس کو دوبارہ پیدا کرے گا یہ اللہ کے لئے بڑی آسان بات ہے
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ بَدَاَ الۡخَـلۡقَ‌ ثُمَّ اللّٰهُ يُنۡشِئُ النَّشۡاَةَ الۡاٰخِرَةَ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ‌ۚ
کہدیجئے کہ ملک میں چلو پھرو اوردیکھو کہ اللہ نے مخلوق کو کس طرح پہلی مرتبہ پیدا کیا ہے پھر اللہ ہی دوسری اٹھان اٹھائے گا۔ بے شک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
يُعَذِّبُ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَرۡحَمُ مَنۡ يَّشَآءُ ‌ۚ وَاِلَيۡهِ تُقۡلَبُوۡنَ
وہ جسے چاہے عذاب دے اور جس پر چاہےرحم کرے ۔ اور تم سب اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے۔
وَمَاۤ اَنۡـتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ‌ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا نَصِيۡرٍ
اورتم اس کو نہ زمین میں (چھپ کر ) عاجز کرسکتے ہو اور نہ آسمان میں (اڑکر) اورتمہارے لئے اللہ کے سوا نہ تو کوئی دوست ہے اورنہ مددگار
وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ وَلِقَآٮِٕهٖۤ اُولٰٓٮِٕكَ يَٮِٕسُوۡا مِنۡ رَّحۡمَتِىۡ وَاُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
اور جن لوگوں نے اللہ کی آیتوں اوراس کے دیدار کا انکار کیا وہ میری رحمت سے ناامید ہوگئے ہیں ۔ اوریہی وہ لوگ ہیں جن کے لئے دردناک عذاب ہوگا
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا اقۡتُلُوۡهُ اَوۡ حَرِّقُوۡهُ فَاَنۡجٰٮهُ اللّٰهُ مِنَ النَّارِ ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
توان کی قوم کا جواب اس کے سوا کچھ نہیں تھا کہ اسے قتل کردو یا اس کو جلادو مگراللہ نے ان کو آگ سے بچا لیا اس واقعہ میں ایمان والوں کے لئے کئی نشانیاں ہیں ۔
وَقَالَ اِنَّمَا اتَّخَذۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡثَانًا ۙ مَّوَدَّةَ بَيۡنِكُمۡ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ‌ۚ ثُمَّ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ يَكۡفُرُ بَعۡضُكُمۡ بِبَعۡضٍ وَّيَلۡعَنُ بَعۡضُكُمۡ بَعۡضًا  وَّمَاۡوٰٮكُمُ النَّارُ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ نّٰصِرِيۡنَ ۙ
اور (ابراہیم نے) کہا تم اللہ کو چھوڑ کر بتوں کو جو معبود بنا بیٹھے ہووہ دنیوی زندگی میں آپسی تعلقات کی وجہ سے ہے پھر قیامت کے دن تم ایک دوسرے کی دوستی کا انکار کرو گے اورایک دوسرے پر لعنت کرو گے اور تمہارا ٹھکانہ دوزخ ہوگا اورتمہارا کوئی مدد گار نہ ہوگا۔
فَاٰمَنَ لَهٗ لُوۡطٌ‌ۘ وَقَالَ اِنِّىۡ مُهَاجِرٌ اِلٰى رَبِّىۡ ؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اس کے باوجود ان پر صرف لوط ایمان لائے ۔ اور (ابراہیم نے) کہا میں اپنے پروردگار کی طرف ترک وطن کرکے جانے والا ہوں بے شک وہ زبردست اورحکمت والاہے۔
وَوَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ وَجَعَلۡنَا فِىۡ ذُرِّيَّتِهِ النُّبُوَّةَ وَالۡكِتٰبَ وَاٰتَيۡنٰهُ اَجۡرَهٗ فِى الدُّنۡيَا ‌ۚ وَاِنَّهٗ فِى الۡاٰخِرَةِ لَمِنَ الصّٰلِحِيۡنَ
اورہم نے ان کو اسحاق (بیٹا ) اور یعقوب (پوتا) عنایت کئے اور ان کی اولاد میں پیغمبری اور کتاب کے سلسلے کو جاری رکھا اور ہم نے ان کاصلہ انکو دنیا میں دیا اور وہ آخرت میں نیک لوگوں میں ہوں گے۔
وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اِنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الۡفَاحِشَةَ مَا سَبَـقَكُمۡ بِهَا مِنۡ اَحَدٍ مِّنَ الۡعٰلَمِيۡنَ
اور لوط کو بھی بھیجا جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا تم (ایسی) بے حیائی(کے کام) کرتے ہو کہ تم سے پہلے دنیا میں کسی نے وہ کام نہیں کئے۔
اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ وَتَقۡطَعُوۡنَ السَّبِيۡلَ ۙ وَتَاۡ تُوۡنَ فِىۡ نَادِيۡكُمُ الۡمُنۡكَرَ ‌ؕ فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُوا ائۡتِنَا بِعَذَابِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
کیاتممردوں کے پاس (لذت یابی کے لئے ) آتے ہو اور تم راستہ مارتے ہو اور اپنی مجلسوں میں ناپسندیدہ کام کرتے ہو تو ان کی قوم کا جواب بس یہی تھا کہ وہ بولےاگر تم سچے ہوتوہم پر اللہ کا عذاب لے آؤ
قَالَ رَبِّ انْصُرۡنِىۡ عَلَى الۡقَوۡمِ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
لوط نے دعا کی اے میرے ربشریر لوگوں کے مقابلے میں میری مدد فرما
وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ بِالۡبُشۡرٰىۙ قَالُـوۡۤا اِنَّا مُهۡلِكُوۡۤا اَهۡلِ هٰذِهِ الۡقَرۡيَةِ ‌ۚ اِنَّ اَهۡلَهَا كَانُوۡا ظٰلِمِيۡنَ‌ ۖ ‌ۚ
اور جب ہمارے فرشتےابراہیم کے پاس خوش خبری لے کر آئے توکہنے لگے ہم اس بستی کے لوگوں کوہلاک کردینے والے ہیں کیوں کہ یہاں کے باشندے گنہ گار ہیں ۔
قَالَ اِنَّ فِيۡهَا لُوۡطًا ‌ؕ قَالُوۡا نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَنۡ فِيۡهَا‌ لَـنُـنَجِّيَـنَّهٗ وَاَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ
ابراہیم نے کہا اس میں لوط بھی ہیں انہوں نے کہا کہ جولوگ وہاں رہتے ہیں ہمیں معلوم ہے اورہم ان کو اور ان کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز ان کی بیوی کے کہ وہ رہ جانے والوں میں ہوگی
وَلَمَّاۤ اَنۡ جَآءَتۡ رُسُلُـنَا لُوۡطًا سِىۡٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعًا وَّقَالُوۡا لَا تَخَفۡ وَلَا تَحۡزَنۡ‌ اِنَّا مُنَجُّوۡكَ وَاَهۡلَكَ اِلَّا امۡرَاَتَكَ كَانَتۡ مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ
اورجب ہمارے فرشتےلوط کے پاس آئے تووہ ناخوش ہوئے اور ان کے (آنے کی ) وجہ سے تنگ دل ہوئے ۔ تو فرشتوں نے کہا خوف نہ کیجئے اور نہ رنج کیجئے ہم آپ کو اور آپ کے گھر والوں کو بچالیں گے بجز آپ کی بیوی کے کہوہ رہ جانے والوں میں ہوگی۔
اِنَّا مُنۡزِلُوۡنَ عَلٰٓى اَهۡلِ هٰذِهِ الۡقَرۡيَةِ رِجۡزًا مِّنَ السَّمَآءِ بِمَا كَانُوۡا يَفۡسُقُوۡنَ
ہم اس بستی والوں پر ایک آسمانی عذابان کی بدکرداریوں کے سبب نازل کرنے والے ہیں
وَلَقَد تَّرَكۡنَا مِنۡهَاۤ اٰيَةًۢ بَيِّنَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اورہم نےاس بستی کے ظاہر نشان رکھ چھوڑے ہیں سمجھ رکھنے والوں کے لئے
وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا ۙ فَقَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ وَ ارۡجُوا الۡيَوۡمَ الۡاٰخِرَ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ
اورمدین کی طرفان کے بھائی شعیب کو (بھیجا) توانہوں نے کہا اے قوم کے لوگو اللہ کی عبادت کرو اور قیامت کے دن کی توقع رکھو اور ملک میں فساد مچاتے مت پھرو
فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَتۡهُمُ الرَّجۡفَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَ
مگر انہوں نے ان کو جھٹلایاپس زلزلے نے ان کو پکڑا پھر وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے ہوئے رہ گئے ۔
وَعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَقَدْ تَّبَيَّنَ لَـكُمۡ مِّنۡ مَّسٰكِنِهِمۡ‌ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ وَكَانُوۡا مُسۡتَـبۡصِرِيۡنَۙ
اورقوم عاداور ثمود کوبھی (ہلاک کردیا گیا) اور یہ بات ان کے گھروں سے تم پر ظاہر ہوچکی ہے اورشیطان نے ا نکے اعمال (بد) کوان کی نظروں میں مستحسن کر دکھایا اور ان کوسیدھے راستے سے روک دیا حالانکہ وہ ہوشیار تھے
وَقَارُوۡنَ وَفِرۡعَوۡنَ وَهَامٰنَ‌ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مُّوۡسٰى بِالۡبَيِّنٰتِ فَاسۡتَكۡبَرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كَانُوۡا سٰبِقِيۡنَ ‌ ۖ ‌ ۚ
اور قارون اور فرعون اور ھامان کو (بھی ہلاک کردیا ) اور ان کے پاس موسیٰ کھلی نشانیاں لے کر آئے لیکن انہوں نے ملک میں سرکشی کی اور وہ ہم سے بچ نہ سکے
فَكُلًّا اَخَذۡنَا بِذَنۡۢبِهٖ‌ ۚ فَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَرۡسَلۡنَا عَلَيۡهِ حَاصِبًا‌ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَخَذَتۡهُ الصَّيۡحَةُ‌ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ خَسَفۡنَا بِهِ الۡاَرۡضَ‌ ۚ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ اَغۡرَقۡنَا‌ ۚ وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيَـظۡلِمَهُمۡ وَلٰـكِنۡ كَانُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
توہم نے سب کو ان کے گناہوں کے سبب پکڑا اوران میں سے بعض پرتوہم نے پتھروں کا مینہ برسایا اور کچھ ایسے تھے جن کو ہولناک چیخ نے پکڑ لیا اور ان میں کچھ ایسے تھے جن کوہم نے زمین میں دھنسادیا اوران میں سے کچھ کوہم نے غرق کردیا اوراللہ ایسا تو نہ تھا کہ ان پر ظلم کرتا لیکن یہی لوگ اپنے آپ پر ظلم کررہے تھے
مَثَلُ الَّذِيۡنَ اتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اَوۡلِيَآءَ كَمَثَلِ الۡعَنۡكَبُوۡتِ ‌ۖۚ اِتَّخَذَتۡ بَيۡتًا ‌ؕ وَ اِنَّ اَوۡهَنَ الۡبُيُوۡتِ لَبَيۡتُ الۡعَنۡكَبُوۡتِ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ
جن لوگوں نے اللہ کے سوا دوسروں کو کار ساز تجویز کر رکھا ہے ان کی مثال مکڑی کی سی ہے جس نے (اپنا ) ایک گھر بنایا اور بے شک تمام گھروں میں کمزورمکڑی کا گھر ہوتا ہے کاش یہ اس بات کوجانتے۔
اِنَّ اللّٰهَ يَعۡلَمُ مَا يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ شَىۡءٍ‌ؕ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُ
اللہ توہر چیز (کی حقیقت) کو جانتا ہے جسےیہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں اور وہ زبردست اور حکمت والا ہے۔
وَتِلۡكَ الۡاَمۡثَالُ نَضۡرِبُهَا لِلنَّاسِ‌ۚ وَمَا يَعۡقِلُهَاۤ اِلَّا الۡعٰلِمُوۡنَ
اورہم ان مثالوں کو لوگوں کے (سمجھانے کے) لئے بیان کرتے ہیں اوران کو توعلم والے ہی سمجھتے ہیں ۔
خَلَقَ اللّٰهُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضَ بِالۡحَـقِّ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اللہ نے آسمانوں اور زمین کو حکمت کے ساتھپیدا کیا ہے بے شک اس میں ایمان لانے والوں کے لئے نشانی ہے۔
اُتۡلُ مَاۤ اُوۡحِىَ اِلَيۡكَ مِنَ الۡكِتٰبِ وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ ‌ؕ اِنَّ الصَّلٰوةَ تَنۡهٰى عَنِ الۡفَحۡشَآءِ وَالۡمُنۡكَرِ‌ؕ وَلَذِكۡرُ اللّٰهِ اَكۡبَرُ ‌ؕ وَاللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تَصۡنَعُوۡنَ
(اے پیغمبر) جوکتاب آپ کی طرف وحی کی گئی ہے اس کو پڑھا کیجئے اورنماز قائم کیجئے بیشک نماز بے حیائی اوربری باتوں سے روکتی ہے اورالبتہ اللہ کاذکر بہت بڑا (کام) ہے اور تم جوکچھ کرتے ہو اللہ جانتا ہے۔
وَلَا تُجَادِلُوۡٓا اَهۡلَ الۡكِتٰبِ اِلَّا بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ ۖ اِلَّا الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مِنۡهُمۡ‌ وَقُوۡلُوۡٓا اٰمَنَّا بِالَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡنَا وَاُنۡزِلَ اِلَيۡكُمۡ وَاِلٰهُـنَا وَاِلٰهُكُمۡ وَاحِدٌ وَّنَحۡنُ لَهٗ مُسۡلِمُوۡنَ
اور اہل کتاب سے جھگڑا مت کرو بجز اس طریقے کے جونہایت اچھا ہو ہاں ان میں سے جو بے انصافی کریں (تو ان سے مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو کتاب ہم پر نازل کی گئی ہے اور جو (کتابیں ) تم پر اتری ہیں ہم سب پر ایمان رکھتے ہیں اورہمارا اورتمہارا معبود ایک ہے اور ہم اس کے فرمانبردار ہیں
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ الۡكِتٰبَ‌ؕ فَالَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ‌ۚ وَمِنۡ هٰٓؤُلَاۤءِ مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِهٖ ‌ؕ وَ مَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا الۡكٰفِرُوۡنَ
اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اتاری ہے توجن لوگوں کو ہم نے کتابیں دیں وہ ان کو مانتے ہیں اور بعض تو ان مکہ والوں میں سے بھی اس کو مانتے ہیں اورہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جونافرمان ہیں
وَمَا كُنۡتَ تَـتۡلُوۡا مِنۡ قَبۡلِهٖ مِنۡ كِتٰبٍ وَّلَا تَخُطُّهٗ بِيَمِيۡنِكَ‌ اِذًا لَّارۡتَابَ الۡمُبۡطِلُوۡنَ
اور آپ اس سے پہلے کوئی کتاب نہیں پڑھتے تھے اور نہ اسے اپنے ہاتھ سے لکھ ہی سکتے تھے ایسا ہوتا تو یہ جھوٹے ضرور شک کرتے
بَلۡ هُوَ اٰيٰتٌۢ بَيِّنٰتٌ فِىۡ صُدُوۡرِ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ‌ؕ وَمَا يَجۡحَدُ بِاٰيٰتِنَاۤ اِلَّا الظّٰلِمُوۡنَ
بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں جوان لوگوں کے سینوں میں محفوظ ہیں جن کوسمجھ دی گئی ہے اورہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو بے انصاف ہیں
وَقَالُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ اٰيٰتٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ‌ؕ قُلۡ اِنَّمَا الۡاٰيٰتُ عِنۡدَ اللّٰهِ ؕ وَاِنَّمَاۤ اَنَا۟ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌ
اور(کافر ) کہتے ہیں کہ اس (رسول ) پر اس کے پروردگار کی جانب سے نشانیاں کیو ں نہیں اتریں کہدیجئے کہ نشانیاں تو اللہ کے پاس ہیں اور میں توکھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
اَوَلَمۡ يَكۡفِهِمۡ اَنَّاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَيۡكَ الۡكِتٰبَ يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَرَحۡمَةً وَّذِكۡرٰى لِقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا ان کویہ کافی نہیں ہے کہ ہم نے آپ پر کتاب نازل کی جو ان پر پڑھ کر سنائی جاتی ہے بے شک اس میں ایمان والوں کے لئے رحمت اور نصیحت ہے
قُلۡ كَفٰى بِاللّٰهِ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ شَهِيۡدًا ‌ۚ يَعۡلَمُ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ ؕ وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوْا بِالۡبَاطِلِ وَكَفَرُوۡا بِاللّٰهِ ۙ اُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡخٰسِرُوۡنَ
کہدیجئےکہ میرے اورتمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے وہ ان سب چیزوں کوجانتا ہے جوآسمانوں اور زمین میں ہیں اور جن لوگوں نے باطل پر یقین کیا اور اللہ کا انکار کیا وہی نقصان اٹھانے والے ہیں
وَيَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِ‌ؕ وَلَوۡلَاۤ اَجَلٌ مُّسَمًّى لَّجَآءَهُمُ الۡعَذَابُؕ وَلَيَاۡتِيَنَّهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
اور یہ لوگ آپ سے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں اور اگر ایک وقت مقرر نہ ہوتا تو ا ن پر عذاب آگیا ہوتا اوروہ ان پر ضرور اچانک آکر ہی رہے گا اوران کو خبر بھی نہ ہوگی
يَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالۡعَذَابِؕ وَ اِنَّ جَهَنَّمَ لَمُحِيۡطَةٌ ۢ بِالۡكٰفِرِيۡنَۙ
اوریہ لوگ آپ سے عذاب کے لئے جلدی کررہے ہیں اوردوزخ توکافروں کو گھیرنے والی ہے۔
يَوۡمَ يَغۡشٰٮهُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ فَوۡقِهِمۡ وَمِنۡ تَحۡتِ اَرۡجُلِهِمۡ وَيَقُوۡلُ ذُوۡقُوۡا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
جس دن عذاب ان کو ان کے اوپر سے اور ان کے پاؤں کے نیچے سے گھیر لیگا اور کہے گا جو کام تم کیا کرتے تھے (اب ) ان کا مزہ چکھو ۔
يٰعِبَادِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّ اَرۡضِىۡ وَاسِعَةٌ فَاِيَّاىَ فَاعۡبُدُوۡنِ
اے میرے مومن بندو میری زمین بہت کشادہ ہے تو تم میری ہی عبادت کرو
كُلُّ نَفۡسٍ ذَآٮِٕقَةُ الۡمَوۡتِ ثُمَّ اِلَيۡنَا تُرۡجَعُوۡنَ
ہرجاندار موت کا مزہ چکھنے والا ہے پھر تم ہماری طرف لوٹ کر آؤ گے
وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوا وَعَمِلُوۡا الصّٰلِحٰتِ لَـنُبَـوِّئَنَّهُمۡ مِّنَ الۡجَـنَّةِ غُرَفًا تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا ‌ؕ نِعۡمَ اَجۡرُ الۡعٰمِلِيۡنَ‌ۖ
اور جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ہم ان کو بہشت کے بالا خانوں میں جگہ دیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں وہ ہمیشہ ان میں رہیں گے ۔ یہ نیک عمل کرنے والوں کا اچھا بدلہ ہے ۔
الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَلٰى رَبِّهِمۡ يَتَوَكَّلُوۡنَ
جنہوں نے صبر کیا اوراپنے رب پر بھروسہ کیا
وَكَاَيِّنۡ مِّنۡ دَآبَّةٍ لَّا تَحۡمِلُ رِزۡقَهَا ۖ اللّٰهُ يَرۡزُقُهَا وَاِيَّاكُمۡ‌‌ۖ وَهُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اور بہت سےجانور ایسے ہیں جواپنا رزق اٹھائے نہیں پھرتے ۔ اللہ ان کو رزق دیتا ہے اورتم کوبھی اوروہ سننے والا اور جاننے والا ہے
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ لَيَقُوۡلُنَّ اللّٰهُ‌ۚ فَاَنّٰى يُؤۡفَكُوۡنَ
اگر ان سے آپ پوچھیں کہ آسمانوں اور زمین کوکس نے پیدا کیا اورکس نے سورج اورچاند کو زیر فرمان کیا توکہیں گے اللہ ۔ توپھر کہاں الٹے جارہے ہو ۔
اَللّٰهُ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ وَيَقۡدِرُ لَهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمٌ
اللہ اپنے بندوں میں سےجسے چاہتا ہے فراخ روزی دیتا ہے اورجس کو چاہے ماپ کر دیتا ہے ۔ بے شک اللہ ہر چیز سے واقف ہے
وَلَٮِٕنۡ سَاَلۡتَهُمۡ مَّنۡ نَّزَّلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَحۡيَا بِهِ الۡاَرۡضَ مِنۡۢ بَعۡدِ مَوۡتِهَا لَيَقُوۡلُنَّ اللّٰهُ‌ؕ قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ‌ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡقِلُوۡنَ
اوراگر تم ان سے پوچھو کہ آسمان سے پانی کس نے نازل کیا پھر اس سے زمین کو اس کے مرنے کے بعد کس نے زندہ کیا تو وہ کہیں گے اللہ نے۔ آپ کہدیجئے اللہ کا شکر ہے لیکن ان میں کے اکثر نہیں سمجھتے ۔
وَمَا هٰذِهِ الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَاۤ اِلَّا لَهۡوٌ وَّلَعِبٌ‌ؕ وَاِنَّ الدَّارَ الۡاٰخِرَةَ لَهِىَ الۡحَـيَوَانُ‌ۘ لَوۡ كَانُوۡا يَعۡلَمُوۡنَ
اور دنیا کی زندگی تو صرف کھیل اورتماشا ہے اور ہمیشہ کی زندگی کا (مقام) تو آخرت کا گھر ہے کاش یہ لوگ سمجھتے
فَاِذَا رَكِبُوۡا فِى الۡفُلۡكِ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَ ۚ فَلَمَّا نَجّٰٮهُمۡ اِلَى الۡبَـرِّ اِذَا هُمۡ يُشۡرِكُوۡنَۙ
پھر جب یہ کشتی پر سوار ہوتے ہیں تو اللہ کو پکار تے ہیں دین کو اسی کے لئے خالص کرتے ہوئے پھر جب وہ ان کو نجات دے کر خشکی پر پہنچاتا ہے تو جھٹ وہ شرک کرنے لگتے ہیں ۔
لِيَكۡفُرُوۡا بِمَاۤ اٰتَيۡنٰهُمۡ ۙۚ وَلِيَتَمَتَّعُوۡا‌فَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ
تاکہ ہم نے ان کو جودیا ہے اس کی ناشکری کریں اور تاکہ فائدہ اٹھاتے رہیں سوعنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا حَرَمًا اٰمِنًا وَّيُتَخَطَّفُ النَّاسُ مِنۡ حَوۡلِهِمۡ‌ ؕ اَفَبِالۡبَاطِلِ يُؤۡمِنُوۡنَ وَبِنِعۡمَةِ اللّٰهِ يَكۡفُرُوۡنَ
کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے حرم کو مقام امن بنایا ہے اور لوگ اس کے گرد و نواح میں سے اچک لئے جاتے ہیں ۔ کیا یہ لوگ باطل پر اعتقاد رکھتے ہیں اور اللہ کی نعمتوں کی ناشکری کرتے ہیں
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِالۡحَـقِّ لَـمَّا جَآءَهٗ‌ؕ اَلَيۡسَ فِىۡ جَهَـنَّمَ مَثۡوًى لِّلۡكٰفِرِيۡنَ
اور اس سے بڑھ کر زیادہ ظالم اورکون ہوگا جو اللہ پر جھوٹ باندھے یا جب اس کے پاس حق آئے تو اس کو جھٹلائے کیا کافروں کا جہنم میں ٹھکانہ نہیں ہے
وَالَّذِيۡنَ جَاهَدُوۡا فِيۡنَا لَنَهۡدِيَنَّهُمۡ سُبُلَنَا ‌ؕ وَاِنَّ اللّٰهَ لَمَعَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور جن لوگوں نےہمارے لئے محنت کی ہم ان کو ضرور اپنے راستے دکھائیں گے اور اللہ تو بے شک نیکوکاروں کے ساتھ ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark