بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
طٰسٓ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡقُرۡاٰنِ وَكِتَابٍ مُّبِيۡنٍۙ
طٰس
یہ قرآن اورروشن کتاب کی آیتیں ہیں
هُدًى وَّبُشۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ
(موجب ) ہدایت وخوشخبری ہیں ان مومنوں کے لئے۔
الَّذِيۡنَ يُقِيۡمُوۡنَ الصَّلٰوةَ وَيُؤۡتُوۡنَ الزَّكٰوةَ وَ هُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ يُوۡقِنُوۡنَ
جو نماز قائم کرتے ہیں اورزکواۃ دیتے ہیں اور وہ آخرت پر یقین رکھتے ہیں ۔ جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ زَيَّـنَّا لَهُمۡ اَعۡمَالَهُمۡ فَهُمۡ يَعۡمَهُوۡنَؕ
ہم نے ان کے اعمال ان کی نظروں میں آراستہکردئے ہیں پس وہ بہکے پھرتے ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَهُمۡ سُوۡٓءُ الۡعَذَابِ وَهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے برا عذاب ہے اور آخرت میں بھی گھاٹا اٹھانے والے ہیں ۔
وَاِنَّكَ لَـتُلَـقَّى الۡقُرۡاٰنَ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ عَلِيۡمٍ
اور آپ کو تو قرآن ایک حکمت والے باخبر کی جانب سےعطا کیا جارہا ہے۔
اِذۡ قَالَ مُوۡسٰى لِاَهۡلِهٖۤ اِنِّىۡۤ اٰنَسۡتُ نَارًاؕ سَاٰتِيۡكُمۡ مِّنۡهَا بِخَبَرٍ اَوۡ اٰتِيۡكُمۡ بِشِهَابٍ قَبَسٍ لَّعَلَّكُمۡ تَصۡطَلُوۡنَ
جب موسیٰ نے اپنے گھروالوں سے کہا میں نے آگ دیکھی ہے ۔ اب لاتا ہوں وہاں سے کچھ خبر یا تمہارے پاس آگ کا شعلہ لاتا ہوں تاکہ تم سینکو
فَلَمَّا جَآءَهَا نُوۡدِىَ اَنۡۢ بُوۡرِكَ مَنۡ فِى النَّارِ وَ مَنۡ حَوۡلَهَا ؕ وَسُبۡحٰنَ اللّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
جب موسیٰ آگ کے پاس پہنچےان کو آواز آئی بابرکت ہے وہ جو آگ میں ہے اور وہ بھی جو اس کے ارد گرد ہے ۔اور اللہ رب العالمین پاک ہے
يٰمُوۡسٰۤى اِنَّـهٗۤ اَنَا اللّٰهُ الۡعَزِيۡزُ الۡحَكِيۡمُۙ
اے موسیٰ بات یہ ہے کہ میں ہی اللہ ہوں زبردست اور حکمت والا۔
وَاَلۡقِ عَصَاكَ ؕ فَلَمَّا رَاٰهَا تَهۡتَزُّ كَاَنَّهَا جَآنٌّ وَّلّٰى مُدۡبِرًا وَّلَمۡ يُعَقِّبۡ ؕ يٰمُوۡسٰى لَا تَخَفۡ اِنِّىۡ لَا يَخَافُ لَدَىَّ الۡمُرۡسَلُوۡنَ ۖ
اوراپنی لاٹھی ڈال دو جب اسے دیکھا کہ وہ سانپ کی طرح حرکت کررہی ہے تو پیٹھ پھیر کر بھاگے اورپیچھے مڑکر بھی نہ دیکھا ۔ اے موسیٰ مت ڈرو میرے پاس رسول ڈرا نہیں کرتے۔
اِلَّا مَنۡ ظَلَمَ ثُمَّ بَدَّلَ حُسۡنًۢا بَعۡدَ سُوۡٓءٍ فَاِنِّىۡ غَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
بجز اس کے جس نے زیادتی کی پھر برائی کے بعد اسے نیکی سے بدل دیا
تو میں بخشنے والا مہربان ہوں ۔
وَاَدۡخِلۡ يَدَكَ فِىۡ جَيۡبِكَ تَخۡرُجۡ بَيۡضَآءَ مِنۡ غَيۡرِ سُوۡٓءٍ فِىۡ تِسۡعِ اٰيٰتٍ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَقَوۡمِهٖؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَوۡمًا فٰسِقِيۡنَ
اور تم اپنا ہاتھ اپنے گریبان میں داخل کرو وہ بغیر عیب کےسفید نکلے گا ۔نو معجزوں میں (یہ دو بھی شامل ہیں ) ان کو لیکر فرعون اور اس کی قوم کے پاس جاؤ کہ وہ نافرمان ہیں ۔
فَلَمَّا جَآءَتۡهُمۡ اٰيٰتُنَا مُبۡصِرَةً قَالُوۡا هٰذَا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌۚ
پھر جب ان کے پاس ہمارے روشن معجزے پہنچے تو وہ کہنے لگے یہ تو صریح جادو ہے ۔
وَجَحَدُوۡا بِهَا وَاسۡتَيۡقَنَـتۡهَاۤ اَنۡفُسُهُمۡ ظُلۡمًا وَّعُلُوًّا ؕ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
انہوں نے بے انصافی اورتکبر سے ان کا انکار کردیا حالانکہ ان کے دل کو (صداقت کا ) یقین ہوچکا تھا ۔ تو دیکھو فساد کرنے والوں کا انجام کیسا ہوا
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنَا دَاوٗدَ وَ سُلَيۡمٰنَ عِلۡمًا ۚ وَقَالَا الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ فَضَّلَنَا عَلٰى كَثِيۡرٍ مِّنۡ عِبَادِهِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورہم نے داؤد اورسلیمان کو ایک علم بخشا
اور وہ بولے سب تعریف اللہ کے لئے جس نے ہم کو اپنے بہت سے مومن بندوں پر فضیلت دی
وَوَرِثَ سُلَيۡمٰنُ دَاوٗدَ وَقَالَ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ عُلِّمۡنَا مَنۡطِقَ الطَّيۡرِ وَاُوۡتِيۡنَا مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍؕ اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَضۡلُ الۡمُبِيۡنُ
اورسلیمان داؤد کے قائم مقام ہوئے
اورکہا اے لوگو ہمیں (اللہ کی طرف سے ) جانوروں کی بولی سکھائی گئی ہے اور ہمیں ہر چیز (دین ودنیا سے ) دی گئی ہے بے شک یہ (اللہ کا ) صاف احسان ہے
وَحُشِرَ لِسُلَيۡمٰنَ جُنُوۡدُهٗ مِنَ الۡجِنِّ وَالۡاِنۡسِ وَالطَّيۡرِ فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ
اور سلیمان کے لئے جمع کئے گئےجنوں اور انسانوں اور پرندوں کے لشکر جو (کثرت کے سبب ) روکے جاتے تھے
حَتّٰٓى اِذَاۤ اَتَوۡا عَلٰى وَادِ النَّمۡلِۙ قَالَتۡ نَمۡلَةٌ يّٰۤاَيُّهَا النَّمۡلُ ادۡخُلُوۡا مَسٰكِنَكُمۡۚ لَا يَحۡطِمَنَّكُمۡ سُلَيۡمٰنُ وَجُنُوۡدُهٗۙ وَهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
یہاں تک کہ وہ چونٹیوں کے میدان میں پہنچے تو ایک چیونٹی نے کہا اے چیونٹیو اپنے اپنے گھروں میں داخل ہوجاؤ کہیں تم کو سلیمان اوران کا لشکر بے خبری میں کچل نہ ڈالے
فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا مِّنۡ قَوۡلِهَا وَقَالَ رَبِّ اَوۡزِعۡنِىۡۤ اَنۡ اَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ الَّتِىۡۤ اَنۡعَمۡتَ عَلَىَّ وَعَلٰى وَالِدَىَّ وَاَنۡ اَعۡمَلَ صَالِحًـا تَرۡضٰٮهُ وَاَدۡخِلۡنِىۡ بِرَحۡمَتِكَ فِىۡ عِبَادِكَ الصّٰلِحِيۡنَ
تو سلیمان اسکی بات سے مسکراکر ہنس پڑے
اورکہنے لگے اے رب مجھے توفیق عطا فرما کہ جو احسان تو نے مجھ پر اورمیرے ماں باپ پر کیا ہے اس کا شکریہ کیا کروں اور یہ کہ وہ نیک کام کروں جو تو پسند کرے اورمجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما
وَتَفَقَّدَ الطَّيۡرَ فَقَالَ مَا لِىَ لَاۤ اَرَى الۡهُدۡهُدَ ۖ اَمۡ كَانَ مِنَ الۡغَآٮِٕبِيۡنَ
اورانہوں نے جانوروں کا جائزہ لیا تو کہا کیا سبب ہے کہ ہد ہد نظر نہیں آتا کیا کہیں غائب ہوگیا ہے
لَاُعَذِّبَـنَّهٗ عَذَابًا شَدِيۡدًا اَوۡ لَا۟اَذۡبَحَنَّهٗۤ اَوۡ لَيَاۡتِيَنِّىۡ بِسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍ
میں اس کو سخت سزا دوں گا یا اسے ذبح کرڈالوں گا یا وہ میرے پاس (غیر حاضری کا ) صریح عذر پیش کرے
فَمَكَثَ غَيۡرَ بَعِيۡدٍ فَقَالَ اَحَطْتُّ بِمَا لَمۡ تُحِطۡ بِهٖ وَ جِئۡتُكَ مِنۡ سَبَاٍ ۭبِنَبَاٍ يَّقِيۡنٍ
پھر تھوڑی دیر نہ گذری کہ (ہد ہد آگیا ) کہنے لگا مجھے وہ بات معلوم ہوئی ہے جس کی آپ کو خبر نہیں ہے
(یعنی ) میں قوم سبا سے ایک یقینی خبر لایا ہوں ۔
اِنِّىۡ وَجَدتُّ امۡرَاَةً تَمۡلِكُهُمۡ وَاُوۡتِيَتۡ مِنۡ كُلِّ شَىۡءٍ وَّلَهَا عَرۡشٌ عَظِيۡمٌ
میں نے ایک عورت دیکھی کہ وہ لوگوں پر بادشاہت کرتی ہے \اور اسے ہر چیز میسّر ہے
اور اس کے پاس ایک بڑا تخت بھی ہے۔
وَجَدْتُّهَا وَقَوۡمَهَا يَسۡجُدُوۡنَ لِلشَّمۡسِ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَزَيَّنَ لَهُمُ الشَّيۡطٰنُ اَعۡمَالَهُمۡ فَصَدَّهُمۡ عَنِ السَّبِيۡلِ فَهُمۡ لَا يَهۡتَدُوۡنَۙ
میں نے دیکھا کہ وہ اوراس کی قوم اللہ کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اورشیطان نے ان کے اعمال کو ان کی نظر میں آراستہ کردیا ہےاور ان کو راستے سے روک رکھا ہے پس وہ راہ نہیں پاتے۔
اَلَّا يَسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ الَّذِىۡ يُخۡرِجُ الۡخَبۡءَ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَيَعۡلَمُ مَا تُخۡفُوۡنَ وَمَا تُعۡلِنُوۡنَ
کیوں نہیں سجد ہ کرتے اس اللہ کو جو آسمانوں اور زمین کی چھپی ہوئی چیزوں کو باہر نکالتاہے اورتمہارے پوشیدہ اور ظاہر اعمال کوجانتا ہے۔
اَللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ رَبُّ الۡعَرۡشِ الۡعَظِيۡمِ ۩
اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ۔ وہی عرش عظیم کا مالک ہے ۔
قَالَ سَنَـنۡظُرُ اَصَدَقۡتَ اَمۡ كُنۡتَ مِنَ الۡكٰذِبِيۡنَ
سلیمان نے کہا اچھا دیکھیں گے کہ تو سچا ہے یا جھوٹا ہے۔
اِذۡهَبْ بِّكِتٰبِىۡ هٰذَا فَاَلۡقِهۡ اِلَيۡهِمۡ ثُمَّ تَوَلَّ عَنۡهُمۡ فَانْظُرۡ مَاذَا يَرۡجِعُوۡنَ
یہ میرا خط لے جا اور اسے ان کی طرفڈال دے پھر ان کے پاس سے ذرا ہٹ کر دیکھ وہ کیا جواب دیتے ہیں
قَالَتۡ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اِنِّىۡۤ اُلۡقِىَ اِلَىَّ كِتٰبٌ كَرِيۡمٌ
ملکہ نے کہا اے درباریو میری طرف ایک مکتوب گرامی ڈالا گیا ہے۔
اِنَّهٗ مِنۡ سُلَيۡمٰنَ وَاِنَّهٗ بِسۡمِ اللّٰهِ الرَّحۡمٰنِ الرَّحِيۡمِۙ
وہ سلیمان کی طرف سے ہے (مضمون یہ ہے ) شروع نام سے اللہ کے جو بڑا مہرباناورنہایت رحم والا ہے۔
اَلَّا تَعۡلُوۡا عَلَىَّ وَاۡتُوۡنِىۡ مُسۡلِمِيۡنَ
مجھ سے سرکشی نہ کرو اورمطیع ہوکر میرے پا س چلے آؤ
قَالَتۡ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اَفۡتُوۡنِىۡ فِىۡۤ اَمۡرِىۡۚ مَا كُنۡتُ قَاطِعَةً اَمۡرًا حَتّٰى تَشۡهَدُوۡنِ
کہنے لگی اے دربار والو میرے معاملے میں مجھے مشورہ دو
میں کسی کام کا قطعی فیصلہ نہیں کرتی جب تک تم حاضر نہ ہوں ۔
قَالُوۡا نَحۡنُ اُولُوۡا قُوَّةٍ وَّاُولُوۡا بَاۡسٍ شَدِيۡدٍ ۙ وَّالۡاَمۡرُ اِلَيۡكِ فَانْظُرِىۡ مَاذَا تَاۡمُرِيۡنَ
انہوں نے کہا ہم بڑی طاقت والے اور زبردست جنگجو ہیں (لیکن) حکم آپ کے اختیار میں ہے تو جو حکم دیجئے گا (انجام پر) نظر رکھئے گا
قَالَتۡ اِنَّ الۡمُلُوۡكَ اِذَا دَخَلُوۡا قَرۡيَةً اَفۡسَدُوۡهَا وَجَعَلُوۡۤا اَعِزَّةَ اَهۡلِهَاۤ اَذِلَّةً ۚ وَكَذٰلِكَ يَفۡعَلُوۡنَ
بلقیس نے کہا بادشاہ جب کسی شہر میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو تباہ کردیتے ہیں اور وہاں کے عزت والوں کو ذلیل کردیتے ہیں اورایسا ہی یہ بھی کریں گے
وَاِنِّىۡ مُرۡسِلَةٌ اِلَيۡهِمۡ بِهَدِيَّةٍ فَنٰظِرَةٌۢ بِمَ يَرۡجِعُ الۡمُرۡسَلُوۡنَ
اور میں ان کی طرف بھیجتی ہوں کچھ تحفہ پھر دیکھتی ہوں کہ قاصد کیا جواب لاتے ہیں
فَلَمَّا جَآءَ سُلَيۡمٰنَ قَالَ اَتُمِدُّوۡنَنِ بِمَالٍ فَمَاۤ اٰتٰٮنِۦَ اللّٰهُ خَيۡرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰٮكُمۡۚ بَلۡ اَنۡـتُمۡ بِهَدِيَّتِكُمۡ تَفۡرَحُوۡنَ
جب قاصد سلیمان کے پاس آیا تو سلیمان نے کہا کیا تم مال سے میری امداد کرتے ہو ۔ جو کچھ اللہ نے مجھے دیا ہے وہ اس سے بہتر ہے جو تمہیں دیا ہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ سے خوش رہو ۔
اِرۡجِعۡ اِلَيۡهِمۡ فَلَنَاۡتِيَنَّهُمۡ بِجُنُوۡدٍ لَّا قِبَلَ لَهُمۡ بِهَا وَلَـنُخۡرِجَنَّهُمۡ مِّنۡهَاۤ اَذِلَّةً وَّهُمۡ صٰغِرُوۡنَ
ان کے پاس واپس ہوجاؤ ہم ان پر ایسے لشکروں سے حملہ کریں گے جن کا ان سے مقابلہ نہ ہو سکے اور ہم انکو وہاں سے بے عزت کرکے نکال دینگے اوروہ ذلیل ہوں گے
قَالَ يٰۤاَيُّهَا الۡمَلَؤُا اَيُّكُمۡ يَاۡتِيۡنِىۡ بِعَرۡشِهَا قَبۡلَ اَنۡ يَّاۡتُوۡنِىۡ مُسۡلِمِيۡنَ
سلیمان نے کہا اے دربار والو تم میں کوئی ہے جو قبل اس کے کہ وہ لوگ میرے پاس فرمانبردار ہوکر آئیں ملکہ کا تخت میرے پاس لے آئے۔
قَالَ عِفۡرِيۡتٌ مِّنَ الۡجِنِّ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ تَقُوۡمَ مِنۡ مَّقَامِكَۚ وَاِنِّىۡ عَلَيۡهِ لَـقَوِىٌّ اَمِيۡنٌ
جنات میں سے ایک قوی ہیکل جن نے کہا قبل اس کے کہ آپ اجلاس سے اٹھیں میں اس کو آپ کے پاس حاضر کردوں گا میں اسے اٹھانے کی طاقت رکھتا ہوں اور امانتدار ہوں ۔
قَالَ الَّذِىۡ عِنۡدَهٗ عِلۡمٌ مِّنَ الۡـكِتٰبِ اَنَا اٰتِيۡكَ بِهٖ قَبۡلَ اَنۡ يَّرۡتَدَّ اِلَيۡكَ طَرۡفُكَؕ فَلَمَّا رَاٰهُ مُسۡتَقِرًّا عِنۡدَهٗ قَالَ هٰذَا مِنۡ فَضۡلِ رَبِّىۡۖ لِيَبۡلُوَنِىۡٓ ءَاَشۡكُرُ اَمۡ اَكۡفُرُؕ وَمَنۡ شَكَرَ فَاِنَّمَا يَشۡكُرُ لِنَفۡسِهٖۚ وَمَنۡ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّىۡ غَنِىٌّ كَرِيۡمٌ
ایک شخص جس کو کتاب کا علم تھا کہنے لگا میں آپ کی آنکھ جھپکنے سے پہلے اسے آپ کے پاس لے آؤں گا
جب سلیمان نے تخت کو اپنے پاس رکھا ہوا دیکھا تو کہا یہ میرے رب کا فضل ہے تاکہ وہ میری آزمائش کرلے کہ میں شکر کرتا ہوں یا نا شکری کرتا ہوں اور جو شکر کرتا ہے سو وہ شکر کرے اپنے بھلے کے لئے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا رب بے پروا اور کرم کرنے والا ہے
قَالَ نَكِّرُوۡا لَهَا عَرۡشَهَا نَـنۡظُرۡ اَتَهۡتَدِىۡۤ اَمۡ تَكُوۡنُ مِنَ الَّذِيۡنَ لَا يَهۡتَدُوۡنَ
سلیمان نے کہا کہ ملکہ کے لئے اس کے تخت کی صورت بدل دو دیکھیں اس کو پتہ چلتا ہے یا وہ ان لوگوں میں ہے جن کو سمجھ نہیں ۔
فَلَمَّا جَآءَتۡ قِيۡلَ اَهٰكَذَا عَرۡشُكِؕ قَالَتۡ كَاَنَّهٗ هُوَۚ وَاُوۡتِيۡنَا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِهَا وَ كُنَّا مُسۡلِمِيۡنَ
جب وہ آپہنچی توکہا گیا کیا آپ کا تخت بھی ایسا ہی ہے ۔ اس نے کہا یہ تو گویا ہو بہو وہی ہے
اورہم کو اس سے پہلے ہی (نبوت سلیمان کا) عطا ہوگیا تھا اور ہم فرمانبردار ہوچکے ہیں
وَصَدَّهَا مَا كَانَتۡ تَّعۡبُدُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ اِنَّهَا كَانَتۡ مِنۡ قَوۡمٍ كٰفِرِيۡنَ
اور وہ جو اللہ کے سوا جس کی پرستش کرتی تھی (اللہ نے یا سلیمان نے ) اس کو اس سے روک دیا اس سے پہلے تو وہ کافروں میں سے تھی۔
قِيۡلَ لَهَا ادۡخُلِى الصَّرۡحَ ۚ فَلَمَّا رَاَتۡهُ حَسِبَـتۡهُ لُـجَّةً وَّكَشَفَتۡ عَنۡ سَاقَيۡهَا ؕ قَالَ اِنَّهٗ صَرۡحٌ مُّمَرَّدٌ مِّنۡ قَوَارِيۡرَ ۙقَالَتۡ رَبِّ اِنِّىۡ ظَلَمۡتُ نَـفۡسِىۡ وَ اَسۡلَمۡتُ مَعَ سُلَيۡمٰنَ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
پھر اس سے کہا گیا محل میں چلئے جب اس نے فرش دیکھا تو اسے گہرا پانی سمجھا ۔ اور کپڑا اٹھاکر اپنی پنڈلیاں کھول دیں ۔سلیمان نے کہا یہ ایک محل ہے جس میں (نیچے ) شیشے جڑے ہوئےہیں وہ بول اٹھی میرے رب میں اپنے آپ پر ظلم کرتی تھی اوراب سلیمان کے ساتھ اللہ کے آگے جو پروردگار عالم ہے ایمان لاتی ہوں
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا اَنِ اعۡبُدُوۡا اللّٰهَ فَاِذَا هُمۡ فَرِيۡقٰنِ يَخۡتَصِمُوۡنَ
اورہم نے ثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا کہ اللہ کی عبادت کرو تووہ دو فریق ہوکر آپس میں جھگڑنے لگے
قَالَ يٰقَوۡمِ لِمَ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ بِالسَّيِّئَةِ قَبۡلَ الۡحَسَنَةِۚ لَوۡلَا تَسۡتَغۡفِرُوۡنَ اللّٰهَ لَعَلَّكُمۡ تُرۡحَمُوۡنَ
صالح نے کہا بھائیو تم بھلائی سے پہلے برائی کے لئے کیوں جلدی کرتے ہو اوراللہ سے بخشش کیوں نہیں مانگتے تاکہ تم پر رحم کیا جائے
قَالُوا اطَّيَّرۡنَا بِكَ وَبِمَنۡ مَّعَكَ ؕ قَالَ طٰٓٮِٕرُكُمۡ عِنۡدَ اللّٰهِ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تُفۡتَـنُوۡنَ
وہ کہنے لگے تم اور تمہارے ساتھی ہمارے لئے شگون بد ہیں صالح نے کہا تمہاری بد شگونی اللہ کی طرف سے ہے بلکہ تم ایسے لوگ ہو جن کی آزمائش ہورہی ہے
وَكَانَ فِى الۡمَدِيۡنَةِ تِسۡعَةُ رَهۡطٍ يُّفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُوۡنَ
اور شہر میں نو اشخاص تھے جو ملک میں فساد کیا کرتے تھے اوراصلاح سے کام نہیں لیتے تھے ۔
قَالُوۡا تَقَاسَمُوۡا بِاللّٰهِ لَـنُبَيِّتَـنَّهٗ وَ اَهۡلَهٗ ثُمَّ لَـنَقُوۡلَنَّ لِوَلِيِّهٖ مَا شَهِدۡنَا مَهۡلِكَ اَهۡلِهٖ وَاِنَّا لَصٰدِقُوۡنَ
کہنے لگے سب اس پر اللہ کی قسم کھاؤ کہ رات کے وقت ہم صالح اور ان کے گھر والوں کو ماردیں گے پھر کہدیں گے (بوقت تحقیق ) ان کے وارثوں سے کہ ہم صالح کے گھر والوں کے موقع ہلاکت پر حاضر نہیں تھے
وَمَكَرُوۡا مَكۡرًا وَّمَكَرۡنَا مَكۡرًا وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَ
اورہم سچ کہتے ہیں
انہوں نے ایک تدبیر کی اورہم نے بھی ایک تدبیر کی اس کی ان کو خبر بھی نہیں ہوئی
فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ مَكۡرِهِمۡۙ اَنَّا دَمَّرۡنٰهُمۡ وَقَوۡمَهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَ
تودیکھو ان کی چال کا کیا انجام ہوا ہم نے ان کو اور ان کی پوری قوم کوغارت کردیا
فَتِلۡكَ بُيُوۡتُهُمۡ خَاوِيَةً ۢ بِمَا ظَلَمُوۡا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّـقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ
اب یہ ان کے گھر ہیں جو ان کے ظلم کے سبب اجڑے پڑے ہیں ۔ بلاشبہ اس (واقعہ ) میں اہل دانش کے لئے عبرت ہے ۔
وَاَنۡجَيۡنَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَ
اور ہم نے ایمان والوں اور تقویٰ والوں کو نجات دی ۔
وَلُوۡطًا اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَتَاۡتُوۡنَ الۡـفَاحِشَةَ وَاَنۡـتُمۡ تُبۡصِرُوۡنَ
اور لوط کو (یاد کرو ) جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا کہ تم بے حیائی کا کام کرتے ہو حالانکہ تم سمجھدار ہو
اَٮِٕنَّكُمۡ لَـتَاۡتُوۡنَ الرِّجَالَ شَهۡوَةً مِّنۡ دُوۡنِ النِّسَآءِؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ تَجۡهَلُوۡنَ
کیا تم عورتوں کو چھوڑ کر مردوں کے ساتھ شہوت رانی کرتے ہو حقیقت یہ ہے کہ تم جاہل لوگ ہو۔
فَمَا كَانَ جَوَابَ قَوۡمِهٖۤ اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَخۡرِجُوۡۤا اٰلَ لُوۡطٍ مِّنۡ قَرۡيَتِكُمۡۚ اِنَّهُمۡ اُنَاسٌ يَّتَطَهَّرُوۡنَ
سو ان کی قوم سے کوئی جواب بن نہ پڑا بجز اس کے وہ بولے کہ لوط کے گھر والوں کو اپنی بستی سے نکال دو یہ لوگ بڑے پاک و صاف رہنا چاہتے ہیں
فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اِلَّا امۡرَاَتَهٗ قَدَّرۡنٰهَا مِنَ الۡغٰبِرِيۡنَ
توہم نے انکو اورانکے گھر والوں کو نجات دی بجز ان کی بیوی کے کہ اس کو ہم نے پیچھے رہ جانے والوں میں مقرر کردیا تھا
وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ
اورہم نے ان پرمینھ برسایا پس برا تھا وہ مینھ جو ان پر برسا جو ڈرائے گئے تھے
قُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ وَسَلٰمٌ عَلٰى عِبَادِهِ الَّذِيۡنَ اصۡطَفٰىؕ ءٰۤللّٰهُ خَيۡرٌ اَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ
کہدیجئے سب تعریف اللہ ہی کے لئے سزا وار ہے اورسلام ہے اس کے بندوں پر جن کو اس نے چن لیا
بھلا اللہ بہترہے یا وہ جن کو یہ شریک کرتے ہیں
اَمَّنۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَاَنۡزَلَ لَـكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَآءً ۚ فَاَنۡۢبَتۡنَا بِهٖ حَدَآٮِٕقَ ذَاتَ بَهۡجَةٍ ۚ مَا كَانَ لَـكُمۡ اَنۡ تُـنۡۢبِتُوۡا شَجَرَهَا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ؕ بَلۡ هُمۡ قَوۡمٌ يَّعۡدِلُوۡنَ ؕ
یا وہ ذات بہتر ہے جس نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا اورآسمان سے پانی برسایا۔پھر ہم نے اس سے بارونق باغ اگائے ۔ یہ تمہارا کام تو نہیں تھا کہ تم ان کےدرخت اگاتے۔کیا اللہ کے ساتھ اورکوئی معبود بھی ہے (ہرگز نہیں ) بلکہ یہ لوگ دوسروں کو اللہ کے برابر ٹہراتے ہیں
اَمَّنۡ جَعَلَ الۡاَرۡضَ قَرَارًا وَّجَعَلَ خِلٰلَهَاۤ اَنۡهٰرًا وَّجَعَلَ لَهَا رَوَاسِىَ وَجَعَلَ بَيۡنَ الۡبَحۡرَيۡنِ حَاجِزًا ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ؕ بَلۡ اَكۡثَرُهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ؕ
یا وہ ذات جس نے زمین کوٹہرنے کے قابل بنایا اور اس کے بیچ میں نہریں بنائیں اوراس کے لئے پہاڑ بنائے اور دو دریاؤں کے درمیان حد فاصل بنائی ۔ کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود بھی ہے بلکہ ان میں زیادہ توسمجھتے بھی نہیں
اَمَّنۡ يُّجِيۡبُ الۡمُضۡطَرَّ اِذَا دَعَاهُ وَيَكۡشِفُ السُّوۡٓءَ وَيَجۡعَلُكُمۡ خُلَفَآءَ الۡاَرۡضِ ؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِ ؕ قَلِيۡلًا مَّا تَذَكَّرُوۡنَ ؕ
یا وہ جو بے قرار کی پکار کوسنتا ہے جب وہ اسے پکارتا ہے اور اسکی تکلیف کودور کرتا ہے اور تم کو اگلوں کا جانشین بناتا ہے ۔ کیا اللہ کے ساتھ اورکوئی معبود ہے (ہرگز نہیں ) بلکہ تم لوگ بہت کم دھیان دیتے ہو
اَمَّنۡ يَّهۡدِيۡكُمۡ فِىۡ ظُلُمٰتِ الۡبَرِّ وَ الۡبَحۡرِ وَمَنۡ يُّرۡسِلُ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ تَعٰلَى اللّٰهُ عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَؕ
یا وہ بہتر ہے جوتم کو جنگل اوردریا کے اندھیروں میں راستہ بتاتا ہے اور جو کہ ہواؤں کواپنی رحمت کے آگے خوشخبری بناکر بھیجتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی اور معبو د ہے (ہرگز نہیں ) بلکہ اللہ ان لوگوں کے شرک سے بالاتر ہے
اَمَّنۡ يَّبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ وَمَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِؕ ءَاِلٰـهٌ مَّعَ اللّٰهِؕ قُلۡ هَاتُوۡا بُرۡهَانَكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
یا وہ جو خلق کوپہلی بارپیدا کرتا ہے پھر اس کو دوبارہ زندہ کرتا ہے اور جو تم کو آسمان اورزمین سے رزق دیتا ہے کیا اللہ کے ساتھ کوئی معبود ہے (ہرگزنہیں ) کہدیجئے اگر تم سچے ہوتو دلیل پیش کرو
قُلْ لَّا يَعۡلَمُ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ الۡغَيۡبَ اِلَّا اللّٰهُؕ وَمَا يَشۡعُرُوۡنَ اَيَّانَ يُبۡعَثُوۡنَ
کہدیجئے جوکوئی آسمانوں اور زمین میں ہے وہ غیب کی بات نہیں جانتابجز اللہ کے
اورنہ یہ جانتے ہیں کہ کب (زندہ کرکے) اٹھائے جائیں گے
بَلِ ادّٰرَكَ عِلۡمُهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ بَلۡ هُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡهَا بَلۡ هُمۡ مِّنۡهَا عَمُوۡنَ
بلکہ آخرت کے بارے میں ان کا علم نیست ہوچکا ہے ۔ بلکہ ان کو اس میں شبہ ہے بلکہ اس سے وہ اندھے ہیں
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا وَّاٰبَآؤُنَاۤ اَٮِٕنَّا لَمُخۡرَجُوۡنَ
اور کافر یہ کہتے ہیں کہ جب ہم اورہمارے باپ دادا مٹی ہوجائیں گے توکیا پھر (قبروں سے ) نکالے جائیں گے۔
لَـقَدۡ وُعِدۡنَا هٰذَا نَحۡنُ وَاٰبَآؤُنَا مِنۡ قَبۡلُۙ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ
یہ وعدہ ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے پہلے سے ہوتا چلا آرہاہے ۔ یہ توصرف اگلے لوگوں کی بے سندباتیں ہیں
قُلۡ سِيۡرُوۡا فِى الۡاَرۡضِ فَانْظُرُوۡا كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ
کہدیجئے زمین میں چلو پھرو اوردیکھو کہ گنہ گاروں کاکیسا انجام ہوا
وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَلَا تَكُنۡ فِىۡ ضَيۡقٍ مِّمَّا يَمۡكُرُوۡنَ
اور ان کے حال پر غم نہ کھانا اوروہ جو فریب کررہے ہیں ان سے تنگ دل بھی نہ ہونا
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اوریہ لوگ کہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہوتو بتاؤ کہ وہ وعدہ کب پورا ہوگا۔
قُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ رَدِفَ لَـكُمۡ بَعۡضُ الَّذِىۡ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
کہدیجئے کہ جس عذاب کے لئے تم جلدی کررہے ہو شاید اس میں سے کچھ تمہاری پیٹھ پر آچکا ہو
وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُوۡنَ
اور آپ کے رب کا تو لوگوں پر بڑا فضل ہے ۔ لیکن ان میں کے اکثر شکر نہیں کرتے۔
وَاِنَّ رَبَّكَ لَيَـعۡلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوۡرُهُمۡ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ
اورآپ کا پروردگار وہ سب کچھ جانتا ہے جو ان کے سینوں میں پوشیدہ ہے اور وہ بھی جسے وہ ظاہر کرتے ہیں ۔
وَمَا مِنۡ غَآٮِٕبَةٍ فِى السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ
اورآسمانوں اورزمین میں ایسی چھپی ہوئی کوئی چیز نہیں جو لوح محفوظ میں نہیں ہے
اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَقُصُّ عَلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَكۡثَرَ الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
بے شک یہ قرآن بنی اسرائیل پر اکثر وہ باتیں جن میں وہ اختلاف کرتے ہیں بیان کردیتا ہے۔
وَاِنَّهٗ لَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّلۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اور بیشک وہ ایمان والوں کے لئے ہدایت اوررحمت ہے
اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ بِحُكۡمِهٖۚ وَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الۡعَلِيۡمُ ۙۚ
یقیناً آپ کا ربان کے درمیان اپنے حکم سے فیصلہ کرے گا
اوروہ زبردست اورجاننے والا ہے۔
فَتَوَكَّلۡ عَلَى اللّٰهِؕ اِنَّكَ عَلَى الۡحَـقِّ الۡمُبِيۡنِ
پس آپ اللہ پر بھروسہ کیجئے۔یقیناً آپ صریح حق پر ہیں
اِنَّكَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰى وَلَا تُسۡمِعُ الصُّمَّ الدُّعَآءَ اِذَا وَلَّوۡا مُدۡبِرِيۡنَ
البتہ آپ مردوں کوسنا نہیں سکتے ۔ اورنہ بہروں کو آوازسناسکتے ہیں (خصوصاً) جب وہ پیٹھ پھیر کرچل دیں ۔
وَمَاۤ اَنۡتَ بِهٰدِى الۡعُمۡىِ عَنۡ ضَلٰلَتِهِمۡؕ اِنۡ تُسۡمِعُ اِلَّا مَنۡ يُّؤۡمِنُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
اورنہ آپ اندھوں کو ان کی گمراہی سے (بچاکر) راہ دکھا سکتے ہیں آپ تو ان ہی کوسنا سکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان لاتے ہیں اوروہ فرمانبردار بھی ہوجاتے ہیں
وَ اِذَا وَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ اَخۡرَجۡنَا لَهُمۡ دَآبَّةً مِّنَ الۡاَرۡضِ تُكَلِّمُهُمۡۙ اَنَّ النَّاسَ كَانُوۡا بِاٰيٰتِنَا لَا يُوۡقِنُوۡنَ
اورجب ان پر وعدہ پورا ہوگا توہم ان کے لئے زمین سے ایک (عجیب ) جانور نکالیں گے وہ ان سے باتیں کرے گا
اس لئے کہ لوگ ہماری نشانیوں کایقین نہیں کرتے تھے۔
وَ يَوۡمَ نَحۡشُرُ مِنۡ كُلِّ اُمَّةٍ فَوۡجًا مِّمَّنۡ يُّكَذِّبُ بِاٰيٰتِنَا فَهُمۡ يُوۡزَعُوۡنَ
اورجس دن ہم ہر امت میں سے ایک گروہ کوجمع کریں گے جو ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے پھر ان کی جماعت بندی ہوگی ۔
حَتّٰٓى اِذَا جَآءُوۡ قَالَ اَكَذَّبۡتُمۡ بِاٰيٰتِىۡ وَلَمۡ تُحِيۡطُوۡا بِهَا عِلۡمًا اَمَّاذَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
یہاں تک کہ جب سب آجائیں گے تو (اللہ) کہے گاکیا تم نے میری آیتوں کوجھٹلایا حالانکہ تمہارے علم نے ان کا احاطہ نہیں کیا تھا پھر تم اورکیا کیا کرتے تھے
وَوَقَعَ الۡقَوۡلُ عَلَيۡهِمۡ بِمَا ظَلَمُوۡا فَهُمۡ لَا يَنۡطِقُوۡنَ
پھران کے ظلم کے سبب ان پر (عذاب کا ) وعدہ پورا ہوکر رہے گا تووہ بول بھی نہ سکیں گے ۔
اَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا جَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِيَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يُّؤۡمِنُوۡنَ
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ ہم نے رات اس لئے بنائی کہ وہ اس میں آرام کریں اوردن کوروشن بنایا(جس میں دیکھیں ) بے شک اس میں مومنوں کے لئے بڑی نشانیاں ہیں ۔
وَيَوۡمَ يُنۡفَخُ فِىۡ الصُّوۡرِ فَفَزِعَ مَنۡ فِىۡ السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اللّٰهُؕ وَكُلٌّ اَتَوۡهُ دٰخِرِيۡنَ
اورجس روز صور پھونکا جائے گا
سو جتنے لوگ آسمانوں اور زمین میں ہیں سب گھبرا جائیں گے بجز اس کے جسے اللہ چاہے
اورسب اس کے پاس عاجز ہوکر چلے آئیں گے
وَتَرَى الۡجِبَالَ تَحۡسَبُهَا جَامِدَةً وَّهِىَ تَمُرُّ مَرَّ السَّحَابِؕ صُنۡعَ اللّٰهِ الَّذِىۡۤ اَتۡقَنَ كُلَّ شَىۡءٍؕ اِنَّهٗ خَبِيۡرٌۢ بِمَا تَفۡعَلُوۡنَ
اور تو جن پہاڑوں کو دیکھتا اوران کو جمے ہوئے سمجھتا ہے وہ (اس روز ) بادل کی طرح چلیں گے یہ اللہ کی کاریگری ہے جس نے ہر چیز کومضبوط بنایا ہے بے شک وہ تمہارے سب افعال سے باخبر ہے
مَنۡ جَآءَ بِالۡحَسَنَةِ فَلَهٗ خَيۡرٌ مِّنۡهَاۚ وَهُمۡ مِّنۡ فَزَعٍ يَّوۡمَٮِٕذٍ اٰمِنُوۡنَ
جوشخص نیکی لیکر آئے گااس کے لئے اس سے بہتر اجر ملے گا اورایسے لوگ اس روز کی گھبراہٹ سے بے خوف ہوں گے
وَمَنۡ جَآءَ بِالسَّيِّئَةِ فَكُبَّتۡ وُجُوۡهُهُمۡ فِى النَّارِؕ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
اورجو برائی لائے گا توایسے لوگ اوندھے منھ آگ میں ڈالے جائیں گے تم تو وہی بدلہ پاؤ گے جو تم (دنیا میں ) کرتے رہے تھے
اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ رَبَّ هٰذِهِ الۡبَلۡدَةِ الَّذِىۡ حَرَّمَهَا وَلَهٗ كُلُّ شَىۡءٍ وَّاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَۙ
مجھے تویہی حکم ہواہے کہ اس شہر (مکہ ) کے مالک کی عبادت کروں جس نے اس کو محترم بنایا ہے اور ہر چیز اسی کی ہے اورمجھے یہ بھی حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں سے رہوں ۔
وَاَنۡ اَتۡلُوَا الۡقُرۡاٰنَۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَقُلۡ اِنَّمَاۤ اَنَا مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَ
اور یہ کہ قرآن پڑھا کروں توجوشخص ہدایت پاتا ہے تواپنے بھلے کے لئے ہدایت پر آتا ہے اورجوگمراہ ہوتا ہے توآپ کہدیجئے میں تو صرف ڈرانے والے پیغمبروں میں سے ہوں ۔
وَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ سَيُرِيۡكُمۡ اٰيٰتِهٖ فَتَعۡرِفُوۡنَهَا ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
اورکہدیجئے سب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں وہ عنقریب اپنی نشانیاں تم کو دکھا ئے گا تو تم ان کو پہچان لوگے اور آپ کا پروردگار تمہارے ان کاموں سے بے خبر نہیں ہے جو تم کرتے ہو۔