بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
تَبٰـرَكَ الَّذِىۡ نَزَّلَ الۡـفُرۡقَانَ عَلٰى عَبۡدِهٖ لِيَكُوۡنَ لِلۡعٰلَمِيۡنَ نَذِيۡرَا ۙ
بڑی بابرکت ہے (اللہ ) کی ذات جس نے اپنے بندے پر فیصلہ کی کتاب نازل کی تاکہ وہ جہاں والوں کے لئے ڈرانے والا ہو۔
اۨلَّذِىۡ لَهٗ مُلۡكُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَلَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ شَرِيۡكٌ فِى الۡمُلۡكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىۡءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقۡدِيۡرًا
وہ کہ آسمانوں اورزمین کی بادشاہت اسی کی ہے اورجس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایااورنہ جس کا کوئی ساتھی ہے اورجس نے ہر چیز کو پیدا کیا پھر سب کا ایک اندازہ قائم کیا۔
وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِهٖۤ اٰلِهَةً لَّا يَخۡلُقُوۡنَ شَيۡـًٔـا وَّهُمۡ يُخۡلَقُوۡنَ وَلَا يَمۡلِكُوۡنَ لِاَنۡفُسِهِمۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا وَّلَا يَمۡلِكُوۡنَ مَوۡتًا وَّلَا حَيٰوةً وَّلَا نُشُوۡرًا
اورلوگوں نے اس ایک اللہ کے سوا اورمعبود بنالئے ہیں جوکوئی چیز پیدا نہیں کرسکتے (بلکہ) وہ خود مخلوق ہیں اورنہ وہ اپنے لئے ہی نقصان اورنفع کا کچھ اختیار رکھتے ہیں اورنہ مرنا ان کے اختیار میں ہے اورنہ جینا اورنہ مرنے کے بعد اٹھنا۔
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّاۤ اِفۡكٌ ۨافۡتَـرٰٮهُ وَاَعَانَهٗ عَلَيۡهِ قَوۡمٌ اٰخَرُوۡنَ‌‌ ۛۚ فَقَدۡ جَآءُوۡ ظُلۡمًا وَّزُوۡرًا ۛۚ
اورکافر کہتے ہیں کہ قرآن محض ایک جھوٹ ہے جسے ایک شخص نے گھڑ لیا ہے اوردوسرے لوگوں نے اس کام میں اس کی مددکی ہے سو یہ لوگ ظلم اورجھوٹ کے مرتکب ہوئے ہیں ۔
وَقَالُوۡۤا اَسَاطِيۡرُ الۡاَوَّلِيۡنَ اكۡتَتَبَهَا فَهِىَ تُمۡلٰى عَلَيۡهِ بُكۡرَةً وَّاَصِيۡلًا
اورکہتے ہیں کہ یہ پہلوں کی بے سند باتیں ہیں جن کو اس نے لکھ رکھا ہے اوروہی صبح اور شام اس کے پاس لکھوائی جاتی ہیں ۔
قُلۡ اَنۡزَلَهُ الَّذِىۡ يَعۡلَمُ السِّرَّ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
کہدیجئے کہ اس قرآن کو اس نے اتارا جو آسمانوں اورزمین کی پوشیدہ باتوں کوجانتا ہے بے شک وہ بخشنے والا مہربان ہے۔
وَقَالُوۡا مَالِ هٰذَا الرَّسُوۡلِ يَاۡكُلُ الطَّعَامَ وَيَمۡشِىۡ فِى الۡاَسۡوَاقِ‌ ؕ لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡهِ مَلَكٌ فَيَكُوۡنَ مَعَهٗ نَذِيۡرًا ۙ
اورکہتے ہیں کہ یہ کیسا پیغمبر ہے جو کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں چلتا پھرتا ہے اس کے پاس کوئی فرشتہ کیوں نازل نہیں کیا گیا جواس کے ساتھ رہ کر ڈراتا ۔
اَوۡ يُلۡقٰٓى اِلَيۡهِ كَنۡزٌ اَوۡ تَكُوۡنُ لَهٗ جَنَّةٌ يَّاۡكُلُ مِنۡهَا‌ ؕ وَقَالَ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا
یا اس کے پاس آپڑتا کوئی خزانہ یا اس کے لئے ایک باغ ہوتا جس میں سے یہ کھایا کرتا ۔ اورظالم یہ بھی کہتے ہیں کہ تم ایک جادو زدہ آدمی کی پیروی کررہے ہو۔
اُنْظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُوۡا لَـكَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ سَبِيۡلاً
دیکھو یہ لوگ آپ کے لئے کیسی عجیب مثالیں دے رہے ہیں سو وہ گمراہ ہوچکے ہیں اب وہ راستہ نہیں پاسکتے۔
تَبٰـرَكَ الَّذِىۡۤ اِنۡ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيۡرًا مِّنۡ ذٰلِكَ جَنّٰتٍ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ ۙ وَيَجۡعَلْ لَّكَ قُصُوۡرًا
وہ ذات بڑی بابرکت ہے جو اگر چاہے تو آپ کو اس سے بہتر چیزیں دے دے ۔ یعنی ایسے باغات جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اورآپ کو بہت سے محل بھی بنادے۔
بَلۡ كَذَّبُوۡا بِالسَّاعَةِ‌ وَاَعۡتَدۡنَا لِمَنۡ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيۡرًا‌ ۚ
بلکہ یہ تو قیامت کوہی جھٹلاتے ہیں ۔ اور ہم نے قیامت کو جھٹلانے والوں کے لئے دوزخ تیار کر رکھی ہے
اِذَا رَاَتۡهُمۡ مِّنۡ مَّكَانٍۢ بَعِيۡدٍ سَمِعُوۡا لَهَا تَغَيُّظًا وَّزَفِيۡرًا
جب وہ ان کودور سے دیکھے گی تو وہ لوگ اس کا جوش وخروش سنیں گے۔
وَاِذَاۤ اُلۡقُوۡا مِنۡهَا مَكَانًـا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِيۡنَ دَعَوۡا هُنَالِكَ ثُبُوۡرًا ؕ
اور جب وہ دوزخ کی تنگ جگہ میں ہاتھ پاؤں جکڑ کر ڈالے جائیں گے تووہاں موت کو پکاریں گے ۔
لَا تَدۡعُوا الۡيَوۡمَ ثُبُوۡرًا وَّاحِدًا وَّادۡعُوۡا ثُبُوۡرًا كَثِيۡرًا
آج ایک موت کو مت پکارو (بلکہ) بہت سی موتوں کو پکارو۔
قُلۡ اَذٰلِكَ خَيۡرٌ اَمۡ جَنَّةُ الۡخُـلۡدِ الَّتِىۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ ‌ؕ كَانَتۡ لَهُمۡ جَزَآءً وَّمَصِيۡرًا
کہدیجئے کہ یہ بہتر ہے یا ہمیشہ رہنے کی جنت جس کا وعدہ پرہیزگاروں سے کیا گیا ہے ۔ یہ ان کے لئے ان کے کئے کا بدلہ اور رہنے کا ٹھکانہ ہوگا۔
لَّهُمۡ فِيۡهَا مَا يَشَآءُوۡنَ خٰلِدِيۡنَ‌ ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعۡدًا مَّسۡـــُٔوۡلًا
وہاں ان کے لئے وہ سب ملے گا جو وہ چاہیں گے اس میں ہمیشہ رہیں گے یہ وعدہ ہے جو آپ کے رب کا ذمہ ہے جو مانگا ہوا ہے۔
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ فَيَقُوۡلُ ءَاَنۡـتُمۡ اَضۡلَلۡـتُمۡ عِبَادِىۡ هٰٓؤُلَاۤءِ اَمۡ هُمۡ ضَلُّوا السَّبِيۡلَ ؕ
جس دن اللہ ان کو اور جن کو یہ کافر اللہ کےسوا پوجتے تھےان سب کو جمع کرے گا اور فرمائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا تھا یا یہ خود گمراہ ہوگئے تھے۔
قَالُوۡا سُبۡحٰنَكَ مَا كَانَ يَنۢۡبَغِىۡ لَنَاۤ اَنۡ نَّـتَّخِذَ مِنۡ دُوۡنِكَ مِنۡ اَوۡلِيَآءَ وَ لٰـكِنۡ مَّتَّعۡتَهُمۡ وَاٰبَآءَهُمۡ حَتّٰى نَسُوا الذِّكۡرَ‌ۚ وَكَانُوۡا قَوۡمًۢا بُوۡرًا
وہ کہیں گے تو پاک ہے ہماری کیا مجال کہ تیرے سوا اوروں کو ہم کار ساز بناتے لیکن تو نے ہی ان کو اور ان کے باپ دادوں کو خوب نعمتیں دیں یہاں تک کہ وہ تیری یاد کو ہی بھلا بیٹھے اور یہ لوگ ہلاک ہوگئ
فَقَدۡ كَذَّبُوۡكُمۡ بِمَا تَقُوۡلُوۡنَۙ فَمَا تَسۡتَطِيۡعُوۡنَ صَرۡفًا وَّلَا نَـصۡرًا‌ۚ وَمَنۡ يَّظۡلِمۡ مِّنۡكُمۡ نُذِقۡهُ عَذَابًا كَبِيۡرًا
لو تمہارے معبودوں نے تو تم کو تمہاری باتوں میں جھٹلادیا سو اب تم نہ تو (عذاب کو) ٹال سکتے ہو اور نہ کسی سے مدد لے سکتے ہواور جو شخص تم میں سے ظلم کرے گا ہم اس کو بڑے عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ اِلَّاۤ اِنَّهُمۡ لَيَاۡكُلُوۡنَ الطَّعَامَ وَيَمۡشُوۡنَ فِى الۡاَسۡوَاقِ‌ ؕ وَجَعَلۡنَا بَعۡضَكُمۡ لِبَعۡضٍ فِتۡنَةً  ؕ اَتَصۡبِرُوۡنَ‌ۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيۡرًا
اور ہم نے آپ سے پہلے جتنے بھی پیغمبر بھیجے ہیں وہ سب کھانا بھی کھاتے تھے اور بازاروں میں چلتے پھرتے بھی تھے اور ہم نے تم میں سے ایک کو دوسرے کے لئے آزمائش بنایاہے کیا تم صبر کرو گے اور آپ کا رب تو سب کچھ دیکھتا ہے
وَقَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ اَوۡ نَرٰى رَبَّنَا ؕ لَـقَدِ اسۡتَكۡبَرُوۡا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ وَعَتَوۡ عُتُوًّا كَبِيۡرًا
اور جو لوگ ہم کو دیکھنے کی امید نہیں رکھتے کہتے ہیں کہ ہم پر فرشتے کیوں نہیں نازل ہوتے ۔ یا ہم اپنے رب کودیکھ لیتے انہوں نے خود کو بہت بڑا سمجھا (چنانچہ ) وہ حد سے زیادہ سرکش ہورہے ہیں
يَوۡمَ يَرَوۡنَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ لَا بُشۡرٰى يَوۡمَٮِٕذٍ لِّـلۡمُجۡرِمِيۡنَ وَ يَقُوۡلُوۡنَ حِجۡرًا مَّحۡجُوۡرًا
جس دن یہ فرشتوں کودیکھیں گے گنہ گاروں کے لئے کوئی خوشی کی بات نہ ہوگی اور کہیں گے ہمارے درمیان کوئی آڑ روک دی جائے
وَقَدِمۡنَاۤ اِلٰى مَا عَمِلُوۡا مِنۡ عَمَلٍ فَجَعَلۡنٰهُ هَبَآءً مَّنۡثُوۡرًا
اورہم ان کے اعمال کی طرف متوجہ ہو ں گے جو انہوں نے کئے تھے تو ہم ان کو پریشان غبار کردیں گے
اَصۡحٰبُ الۡجَنَّةِ يَوۡمَٮِٕذٍ خَيۡرٌ مُّسۡتَقَرًّا وَّاَحۡسَنُ مَقِيۡلًا
اس دن اہل جنت کا ٹھکانہ اچھا ہوگا اور دوپہر کے وقت آرام گاہ بھی۔
وَيَوۡمَ تَشَقَّقُ السَّمَآءُ بِالۡـغَمَامِ وَنُزِّلَ الۡمَلٰٓٮِٕكَةُ تَنۡزِيۡلًا
اورجس دن آسمان ابر کے ساتھ پھٹ جائے گا اورفرشتے نازل کئے جائیں گے
اَلۡمُلۡكُ يَوۡمَٮِٕذِ ۨالۡحَـقُّ لِلرَّحۡمٰنِ‌ؕ وَكَانَ يَوۡمًا عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ عَسِيۡرًا
اس دن حقیقی بادشاہت (خدائے ) رحمان ہی کی ہوگی اوروہ دن کافروں پر بڑا سخت دن ہوگا
وَيَوۡمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلٰى يَدَيۡهِ يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِى اتَّخَذۡتُ مَعَ الرَّسُوۡلِ سَبِيۡلًا
اورجس دن ظالم اپنے ہاتھ کاٹ کاٹ کھائے گا اور کہے گا کاش میں پیغمبر کے ساتھ رستہ پکڑا ہوتا ۔
يٰوَيۡلَتٰى لَيۡتَنِىۡ لَمۡ اَتَّخِذۡ فُلَانًا خَلِيۡلًا
ہائے بدبختی کاش میں نے فلانے کو دوست نہ بنایا ہوتا ۔
لَقَدۡ اَضَلَّنِىۡ عَنِ الذِّكۡرِ بَعۡدَ اِذۡ جَآءَنِىۡ‌ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِلۡاِنۡسَانِ خَذُوۡلًا
اسی نے مجھ کو میرے پاس نصیحت آنے کے بعد بہکادیا اورشیطان آدمی کو وقت پر دغا دینے والا ہے۔
وَقَالَ الرَّسُوۡلُ يٰرَبِّ اِنَّ قَوۡمِى اتَّخَذُوۡا هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ مَهۡجُوۡرًا
اورپیغمبر کہیں گے اے میرے رب میری قوم نے اس قرآن کو چھوڑ رکھا تھا
وَكَذٰلِكَ جَعَلۡنَا لِكُلِّ نَبِىٍّ عَدُوًّا مِّنَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ‌ؕ وَكَفٰى بِرَبِّكَ هَادِيًا وَّنَصِيۡرًا
اوراسی طرح ہم گناہ گاروں میں سے ہر پیغمبر کے دشمن بناتے رہے اورآپ کا رب ہدایت دینے اورمدد کرنے کو کافی ہے
وَقَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡلَا نُزِّلَ عَلَيۡهِ الۡـقُرۡاٰنُ جُمۡلَةً وَّاحِدَةً‌  ‌ۛۚ كَذٰلِكَ ‌ۛۚ لِنُثَبِّتَ بِهٖ فُـؤَادَكَ‌ وَرَتَّلۡنٰهُ تَرۡتِيۡلًا
اورکافر کہنے لگے اس پیغمبر پر سارا قرآن ایک ہی دفعہ کیوں نہیں اتارا گیا اس طرح (تدریجاًاتارا ) تاکہ اس کے ذریعہ آپ کے دل کو قوی رکھیں اسی لئے ہم اس کو ٹہر ٹہر کر پڑھتے ہیں
وَلَا يَاۡتُوۡنَكَ بِمَثَلٍ اِلَّا جِئۡنٰكَ بِالۡحَـقِّ وَاَحۡسَنَ تَفۡسِيۡرًا ؕ
اوریہ لوگ آپ کے پاس کیسا ہی اعتراض لائیں ہم آپ کے پاس اس کا صحیح اورمعقول جواب بھیج دیتے ہیں
اَلَّذِيۡنَ يُحۡشَرُوۡنَ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡ اِلٰى جَهَـنَّمَۙ اُولٰٓٮِٕكَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضَلُّ سَبِيۡلًا
جولوگ اپنے منھ کے بل دوزخ کی طرف جمع کئے جائیں گے ان کا ٹھکانہ بھی برا ہوگا اوروہ راستے سے بھی بھٹکے ہوئے ہوں گے
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ وَجَعَلۡنَا مَعَهٗۤ اَخَاهُ هٰرُوۡنَ وَزِيۡرًا‌ ۖ‌ ۚ
اورہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور ان کے بھائی ہارون کو ان کے ساتھ مددگار بنایا۔
فَقُلۡنَا اذۡهَبَاۤ اِلَى الۡقَوۡمِ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَاؕ فَدَمَّرۡنٰهُمۡ تَدۡمِيۡرًاؕ
اورکہا تم دونوں ان لوگوں کے پاس جاؤ جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا۔(پھر جب وہ اڑے رہے) تو ہم نے ان کو تباہ کردیا۔
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ لَّمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ اَغۡرَقۡنٰهُمۡ وَجَعَلۡنٰهُمۡ لِلنَّاسِ اٰيَةً ‌ ؕ وَاَعۡتَدۡنَا لِلظّٰلِمِيۡنَ عَذَابًا اَ لِيۡمًا ‌ۖ‌ ۚ
اور نوح کی قوم نے بھی جب پیغمبروں کو جھٹلایا تو ہم نے انہیں غرق کردیا اور لوگوں کے لئےان کو ہم نے نشانی بنادیا اور ظالموں کے لئے ہم نے دکھ دینے والا عذاب تیار کر رکھا ہے۔
وَّعَادًا وَّثَمُوۡدَا۟ وَ اَصۡحٰبَ الرَّسِّ وَقُرُوۡنًۢا بَيۡنَ ذٰلِكَ كَثِيۡرًا
اور عاد کواور ثمود کو اور کنویں والوں کو اور ان کے درمیان بہت سی جماعتوں کو (ہلاک کرڈالا )۔
وَكُلًّا ضَرَبۡنَا لَهُ الۡاَمۡثَالَ‌ وَكُلًّا تَبَّـرۡنَا تَـتۡبِيۡرًا
اور سب کو ہم نے مثالیں سنائیں (انکار پر ) سب کو تہس نہس کردیا ۔
وَلَقَدۡ اَتَوۡا عَلَى الۡقَرۡيَةِ الَّتِىۡۤ اُمۡطِرَتۡ مَطَرَ السَّوۡءِ‌ ؕ اَفَلَمۡ يَكُوۡنُوۡا يَرَوۡنَهَا ‌ۚ بَلۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ نُشُوۡرًا
اور یہ کافر اس بستی پر سے گذر چکے ہیں جن پربرا مینہ برسا گیا ۔ کیا یہ لوگ اس کو نہیں دیکھتے تھے بلکہ ان کو مرنے کے بعد جی اٹھنے کی امید ہی نہیں تھی
وَاِذَا رَاَوۡكَ اِنۡ يَّتَّخِذُوۡنَكَ اِلَّا هُزُوًا ؕ اَهٰذَا الَّذِىۡ بَعَثَ اللّٰهُ رَسُوۡلًا
اورجب یہ لوگ آپ کو دیکھتے ہیں تو بس آپ سے ٹھٹھہ کرتے ہیں (کہ ) کیا یہی شخص ہے جس کو اللہ نے پیغمبر بناکر بھیجا ہے
اِنۡ كَادَ لَيُضِلُّنَا عَنۡ اٰلِهَـتِنَا لَوۡ لَاۤ اَنۡ صَبَـرۡنَا عَلَيۡهَا‌ ؕ وَسَوۡفَ يَعۡلَمُوۡنَ حِيۡنَ يَرَوۡنَ الۡعَذَابَ مَنۡ اَضَلُّ سَبِيۡلًا
یہ تو ہم کو ہمارے معبودوں سے ہٹادیا ہی ہوتا اگرہم ان پر ثابت قدم نہ رہتے ۔ اور عنقریب ان کو معلوم ہوجائے گا جب وہ عذاب دیکھیں گے کہ کون شخص راستے سے بھٹکا ہوا ہے
اَرَءَيۡتَ مَنِ اتَّخَذَ اِلٰهَهٗ هَوٰٮهُ ؕ اَفَاَنۡتَ تَكُوۡنُ عَلَيۡهِ وَكِيۡلًا ۙ
کیا آپ نے اس شخص کودیکھا جس نے اپنی خواہش کو اپنا معبود بنالیا ہے ۔ کیا آپ اس کے نگران کار ہیں
اَمۡ تَحۡسَبُ اَنَّ اَكۡثَرَهُمۡ يَسۡمَعُوۡنَ اَوۡ يَعۡقِلُوۡنَ‌ ؕ اِنۡ هُمۡ اِلَّا كَالۡاَنۡعَامِ‌ بَلۡ هُمۡ اَضَلُّ سَبِيۡلًا
یا آپ یہ خیال کرتے ہیں کہ ان میں سے اکثر سنتے یا سمجھتے ہیں ۔ نہیں یہ تو محضچوپایوں کی طرح ہیں بلکہ ان سے بھی زیادہ گمراہ
اَلَمۡ تَرَ اِلٰى رَبِّكَ كَيۡفَ مَدَّ الظِّلَّ‌ ۚ وَلَوۡ شَآءَ لَجَـعَلَهٗ سَاكِنًا‌ ۚ ثُمَّ جَعَلۡنَا الشَّمۡسَ عَلَيۡهِ دَلِيۡلًا ۙ
کیا تونے اپنے رب کی قدرت نہیں دیکھی کہ وہ سایے کوکس طرح دراز کرتا ہے اگر وہ چاہتا تو اس کو ٹہرا رکھتا پھر ہم نے سورج کو اسپردلیل بنادیا
ثُمَّ قَبَضۡنٰهُ اِلَـيۡنَا قَبۡضًا يَّسِيۡرًا
پھر ہم نے اس کو آہستہ آہستہ اپنی طرف سمیٹ لیا
وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِبَاسًا وَّالنَّوۡمَ سُبَاتًا وَّجَعَلَ النَّهَارَ نُشُوۡرًا
اوروہی تو ہے جس نے تمہارے لئے رات کو پردہ ‘نیند کو آرام کی چیز اوردن کو اٹھ کھڑے ہونے کا وقت بنایا
وَهُوَ الَّذِىۡۤ اَرۡسَلَ الرِّيٰحَ بُشۡرًۢا بَيۡنَ يَدَىۡ رَحۡمَتِهٖ‌ۚ وَاَنۡزَلۡنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءً طَهُوۡرًا ۙ
اور وہی تو ہے جس نےاپنی باران ِ رحمت کے آگے ہواؤں کو خوش خبری بناکر بھیجا۔ اورہم آسمان سے پاک اورنتھرا ہوا پانی برساتے ہیں
لِّـنُحْیِۦَ بِهٖ بَلۡدَةً مَّيۡتًا وَّنُسۡقِيَهٗ مِمَّا خَلَقۡنَاۤ اَنۡعَامًا وَّاَنَاسِىَّ كَثِيۡرًا
تاکہ اس سے مردہ زمین میں جان ڈال دیں اوراپنی مخلوقات میں سے بہت سے چوپایوں اور آدمیوں کو سیراب کردیں ۔
وَلَـقَدۡ صَرَّفۡنٰهُ بَيۡنَهُمۡ لِيَذَّكَّرُوْا ‌ ۖ ا فَاَبٰٓى اَكۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوۡرًا
اورہم نے اس پانی کو ان میں طرح طرح سے تقسیم کیا تاکہ لوگ نصیحت حاصل کریں مگر اکثر لوگوں نے انکار کے سوا کسی چیز کوقبول نہ کیا
وَلَوۡ شِئۡنَا لَبَـعَثۡنَا فِىۡ كُلِّ قَرۡيَةٍ نَّذِيۡرًا ‌ۖ 
اگر ہم چاہتےتو ہر بستی میں ایک ڈرانے والا بھیج دیتے
فَلَا تُطِعِ الۡكٰفِرِيۡنَ وَ جَاهِدۡهُمۡ بِهٖ جِهَادًا كَبِيۡرًا
تو آپ کافروں کا کہا نہ مانئے اوراس قرآن کے مطابق ان سے جہاد کیجئے۔
وَهُوَ الَّذِىۡ مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ هٰذَا عَذۡبٌ فُرَاتٌ وَّهٰذَا مِلۡحٌ‌ اُجَاجٌ ۚ وَجَعَلَ بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخًا وَّحِجۡرًا مَّحۡجُوۡرًا
اوروہی ہے جس نے دو دریاؤں کوملادیا ۔یہ میٹھا ہے پیاس بجھانے والا اوریہ کھاری ہے چھاتی جلانے والا ۔اور ان دونوں کے درمیان ایک پردہ اور مضبوط آڑ رکھ دی
وَهُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ مِنَ الۡمَآءِ بَشَرًا فَجَعَلَهٗ نَسَبًا وَّ صِهۡرًا‌ ؕ وَكَانَ رَبُّكَ قَدِيۡرًا
اور وہی ہے جس نے پانی سے آدمی کوپیدا کیا پھر اس کو خاندان والا اور سسرال والا بنایا اورتیرا رب سب کچھ کرسکتا ہے ۔
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُهُمۡ وَلَا يَضُرُّهُمۡ‌ؕ وَكَانَ الۡـكَافِرُ عَلٰى رَبِّهٖ ظَهِيۡرًا
اوریہ لوگ اللہ کو چھوڑ کر ان چیزوں کوپوجتے ہیں جو نہ ان کو فائدہ پہنچا سکتی ہیں اور نہ نقصان اورکافر تواپنے رب کا مخالف ہے
وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا
اورہم نے آپ کو صرف خوشخبری سنانے والا اور ڈر سنانے والا بناکر بھیجا ہے ۔
قُلۡ مَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍ اِلَّا مَنۡ شَآءَ اَنۡ يَّـتَّخِذَ اِلٰى رَبِّهٖ سَبِيۡلًا
کہدیجئے میں تم سے اس (کام ) کی کچھ اجرت نہیں مانگتا ۔ سوائے اس کے کہ جوشخص چاہے اپنے رب کی طرف (جانے کی ) راہ اختیارکرلے
وَتَوَكَّلۡ عَلَى الۡحَـىِّ الَّذِىۡ لَا يَمُوۡتُ وَسَبِّحۡ بِحَمۡدِهٖ‌ ؕ وَكَفٰى بِهٖ بِذُنُوۡبِ عِبَادِهٖ خَبِيۡرَ ا‌ ۛۚ ۙ
اور اس پر بھروسہ کیجئے جوزندہ ہے اورکبھی نہیں مرتااور اس کی تعریف کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہئے ۔ وہ اپنےبندوں کے گناہوں سے کافی خبردار ہے
اۨلَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ ‌ۛۚ اَلرَّحۡمٰنُ فَسۡـَٔـــلۡ بِهٖ خَبِيۡرًا
جس نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ ان کے بیچ میں ہے چھ دن میں پیدا کیا ۔ پھر عرش پر مستوی ہوگیا وہ بڑا مہربان ہے اس کی شان کسی جاننے والے سے پوچھنی چاہئے
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ اسۡجُدُوۡا لِلرَّحۡمٰنِ قَالُوۡا وَمَا الرَّحۡمٰنُ اَنَسۡجُدُ لِمَا تَاۡمُرُنَا وَزَادَهُمۡ نُفُوۡرًا ۩
اورجب ان سے کہا جاتا ہے کہ رحمان کوسجدہ کرو تو کہتے ہیں رحمٰن کیا ہے کیا ہم اس کو سجدہ کریں جس کوتو فرمائے اور اس سے ان کو اورزیادہ نفرت ہوتی ہے
تَبٰـرَكَ الَّذِىۡ جَعَلَ فِى السَّمَآءِ بُرُوۡجًا وَّجَعَلَ فِيۡهَا سِرٰجًا وَّقَمَرًا مُّنِيۡرًا
وہ ذات بڑی بابرکت ہے جس نے آسمان میں بروج بنائے اور رکھا اس میں ایک چراغ اورنورانی چاند
وَهُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ خِلۡفَةً لِّمَنۡ اَرَادَ اَنۡ يَّذَّكَّرَ اَوۡ اَرَادَ شُكُوۡرًا
اور وہی ہے جس نے رات اور دن کوایک دوسرے کے پیچھے آنے جانے والے بنائے اس شخص کے واسطے جو نصیحت حاصل کرنا چاہے یا شکر کرنا چاہے
وَعِبَادُ الرَّحۡمٰنِ الَّذِيۡنَ يَمۡشُوۡنَ عَلَى الۡاَرۡضِ هَوۡنًا وَّاِذَا خَاطَبَهُمُ الۡجٰهِلُوۡنَ قَالُوۡا سَلٰمًا
اور رحمان کے بندے تووہ ہیں جوزمین میں عاجزی سے چلتے ہیں اورجب جاہل ان سے بات کریں تو کہدیں صاحب سلامت
وَالَّذِيۡنَ يَبِيۡتُوۡنَ لِرَبِّهِمۡ سُجَّدًا وَّقِيَامًا
اور جواپنے پروردگار کے آگے سجدہ ریزی اورقیام میں راتیں بسر کرتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا اصۡرِفۡ عَنَّا عَذَابَ جَهَـنَّمَ ‌ۖ  اِنَّ عَذَابَهَا كَانَ غَرَامًا ‌ۖ 
اور جو یہ دعا کرتے ہیں اے ہمارے رب ہم سے دوزخ کا عذاب ہٹائیو ۔ کیوں کہ اس کا عذاب چمٹنے والا ہے ۔
اِنَّهَا سَآءَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا
بے شک وہ دوزخ برا ٹھکانہ ہےاور بری جگہ ہے
وَالَّذِيۡنَ اِذَاۤ اَنۡفَقُوۡا لَمۡ يُسۡرِفُوۡا وَلَمۡ يَقۡتُرُوۡا وَكَانَ بَيۡنَ ذٰلِكَ قَوَامًا
اور جب وہ خرچ کرتے ہیں تو نہ بے جا اڑائیں اورنہ تنگی کریں ۔ اور ان کا خرچ معتدل ہوتا ہے ۔
وَالَّذِيۡنَ لَا يَدۡعُوۡنَ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ وَلَا يَقۡتُلُوۡنَ النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ وَلَا يَزۡنُوۡنَ‌ ۚ وَمَنۡ يَّفۡعَلۡ ذٰلِكَ يَلۡقَ اَثَامًا ۙ
اور وہ لوگ اللہ کے ساتھ کسی اور معبود کونہیں پکارتے اور نہیں قتل کرتےاس جاندار کو جس کے قتل کو اللہ نے حرام قرار دیا ہے مگر ہاں حق پر اوربدکاری نہیں کرتے اورجو شخص ایسے کام کرے گا تو اسکو سزا ملے گی۔
يُضٰعَفۡ لَهُ الۡعَذَابُ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ وَيَخۡلُدۡ فِيۡهٖ مُهَانًا ۖ 
قیامت کے دن اس کو دگنا عذاب ہوگا اورذلت وخواری سے اس میں ہمیشہ رہے گا۔
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ عَمَلًاصَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يُبَدِّلُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِهِمۡ حَسَنٰتٍ‌ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ غَفُوۡرًا رَّحِيۡمًا
ہاں جس نے توبہ کی اور ایمان لایا اوراچھے کام کئے تو ایسے لوگوں کے گناہوں کواللہ نیکیوں سے بدل دے گا اور للہ توبخشنے والا مہربان ہے ۔
وَمَنۡ تَابَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاِنَّهٗ يَتُوۡبُ اِلَى اللّٰهِ مَتَابًا
اور جو توبہ کرتا ہےاورنیک کام کرتا ہے تو بے شک وہ اللہ کی طرف رجوع کرتا ہے ۔
وَالَّذِيۡنَ لَا يَشۡهَدُوۡنَ الزُّوۡرَۙ وَ اِذَا مَرُّوۡا بِاللَّغۡوِ مَرُّوۡا كِرَامًا
اور جو لوگ جھوٹے کام کی گواہی نہیں دیتے اور جب بے ہودہ مشغلوں پر سے ان کا گذر ہوتا ہے توشریفانہ طور پر گذر جاتے ہیں ۔
وَالَّذِيۡنَ اِذَا ذُكِّرُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ لَمۡ يَخِرُّوۡا عَلَيۡهَا صُمًّا وَّعُمۡيَانًا
اور جب ان کے رب کی آیتوں کے ذریعہ ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو وہ ان احکام پر اندھے اوربہرے بن کر نہیں گرتے
وَالَّذِيۡنَ يَقُوۡلُوۡنَ رَبَّنَا هَبۡ لَـنَا مِنۡ اَزۡوَاجِنَا وَذُرِّيّٰتِنَا قُرَّةَ اَعۡيُنٍ وَّاجۡعَلۡنَا لِلۡمُتَّقِيۡنَ اِمَامًا
اورجو دعا کرتے ہیں کہ اے ہمارے ربہم کو ہماری بیویوں اورہماری اولاد کی طرف سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اورہم کو پر ہیز گاروں کاامام بنا
اُولٰٓٮِٕكَ يُجۡزَوۡنَ الۡغُرۡفَةَ بِمَا صَبَرُوۡا وَيُلَقَّوۡنَ فِيۡهَا تَحِيَّةً وَّسَلٰمًا ۙ
ان کو ان کے صبر کے بدلے میں اونچے اونچے محل دئے جائیں گے اوروہاں فرشتے ان سے دعا وسلام کہتے ہوئے ملیں گے۔
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا‌ ؕ حَسُنَتۡ مُسۡتَقَرًّا وَّمُقَامًا
اس میں وہ ہمیشہ رہیں گے وہ ٹہرنے اوررہنے کی عمدہ جگہ ہے۔
قُلۡ مَا يَعۡبَـؤُا بِكُمۡ رَبِّىۡ لَوۡلَا دُعَآؤُكُمۡ‌ۚ فَقَدۡ كَذَّبۡتُمۡ فَسَوۡفَ يَكُوۡنُ لِزَامًا
کہدیجئے میرا پروردگار بھی تمہاری ذرہ برابر پروانہیں کرے گا اگر تم اس کو نہ پکارو پس تم جھٹلاچکے ہو تواس کی سزا تم کو لازمی ہوگی۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark