بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
كٓهٰيٰـعٓـصٓ‌ ۚ
کھٰیٰعص
ذِكۡرُ رَحۡمَتِ رَبِّكَ عَـبۡدَهٗ زَكَرِيَّا ‌ ۖ ‌ۚ
یہ تذکرہ ہے آپ کے رب کی مہربانی کا جو اس کے بندے زکریا پر ہوئی تھی ۔
اِذۡ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِيًّا
جب اس نےاپنے رب کو پوشیدہ طو ر پر پکارا۔
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡ وَهَنَ الۡعَظۡمُ مِنِّىۡ وَاشۡتَعَلَ الرَّاۡسُ شَيۡبًا وَّلَمۡ اَكُنۡۢ بِدُعَآٮِٕكَ رَبِّ شَقِيًّا
اورکہا کہ اے میرے رب میری ہڈیاں (بڑھاپے کے سبب ) کمزور ہوگئیں اور سر میں بالوں کی سفیدی پھیل گئی اور اے میرے رب میں کبھی تجھ سے دعا مانگ کر ناکام نہیں ہوا ۔
وَاِنِّىۡ خِفۡتُ الۡمَوَالِىَ مِنۡ وَّرَآءِىۡ وَكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا فَهَبۡ لِىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ وَلِيًّا ۙ
اور میں اپنے بعد اپنے بھائی بندوں سے ڈرتا ہوں اور میری بیوی بانجھ ہے (ان حالات میں ) تو مجھے اپنے پاس سے ایک وارث (بیٹا ) عطا کر
يَّرِثُنِىۡ وَيَرِثُ مِنۡ اٰلِ يَعۡقُوۡبَ ۖ ‌ وَاجۡعَلۡهُ رَبِّ رَضِيًّا
جو میری اور اولاد یعقوب کی میراث کا مالک بنے اور میرے رب اس کو پسندیدہ (اطوار ) بنائیو۔
يٰزَكَرِيَّاۤ اِنَّا نُبَشِّرُكَ بِغُلٰمِ ۨاسۡمُهٗ يَحۡيٰى ۙ لَمۡ نَجۡعَلْ لَّهٗ مِنۡ قَبۡلُ سَمِيًّا
اے زکریا ہم تم کو ایک لڑکے کی خوشخبری دیتے ہیں جس کا نام یحییٰ ہے اس سے پہلے ہم نے اس نام کا کوئی شخص نہیں بنایا ۔
قَالَ رَبِّ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّكَانَتِ امۡرَاَتِىۡ عَاقِرًا وَّقَدۡ بَلَـغۡتُ مِنَ الۡـكِبَرِ عِتِيًّا
انہوں نے کہا میرے رب میرے ہاں کہاں لڑکا ہوگا جبکہ میری عورت بانجھ ہے اور میں بڑھاپے کی حد کوپہنچ چکا ہوں ۔
قَالَ كَذٰلِكَ‌ۚ قَالَ رَبُّكَ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ وَّقَدۡ خَلَقۡتُكَ مِنۡ قَبۡلُ وَلَمۡ تَكُ شَيۡـًٔـا
فرمایا اسی طرح (ہوگا ) تمہارے رب کا ارشاد ہے کہ یہ مجھے آسان ہے اور میں تم کو پہلے بھی تو پیدا کرچکا ہوں حالانکہ تم کچھ بھی نہیں تھے
قَالَ رَبِّ اجۡعَلْ لِّىۡۤ اٰيَةً‌  ؕ قَالَ اٰيَتُكَ اَلَّا تُكَلِّمَ النَّاسَ ثَلٰثَ لَيَالٍ سَوِيًّا
کہا اے رب میرے لئے کوئی نشانی مقرر فرما فرمایا تمہاری نشانی یہ ہے کہ تم (تندرست ہوتے ہوئے بھی ) تین رات (اور تین دن ) لوگوں سے بات نہ کرسکو گے ۔
فَخَرَجَ عَلٰى قَوۡمِهٖ مِنَ الۡمِحۡرَابِ فَاَوۡحٰٓى اِلَيۡهِمۡ اَنۡ سَبِّحُوۡا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا
پھر وہ حجرے سے نکل کر اپنی قوم کے پاس آئے پھر ان کو اشارہ سے فرمایا کہ صبح وشام اللہ کی پاکی بیان کرو ۔
يٰيَحۡيٰى خُذِ الۡكِتٰبَ بِقُوَّةٍ‌ ؕ وَاٰتَيۡنٰهُ الۡحُكۡمَ صَبِيًّا ۙ
اے یحییٰ (ہماری ) کتاب کو مضبوطی کے ساتھ پکڑے رہو
وَّحَنَانًـا مِّنۡ لَّدُنَّا وَزَكٰوةً  ‌ؕ وَّكَانَ تَقِيًّا ۙ
اور ہم نے ان کو لڑکپن میں ہی دانائی۔ اوراپنے پاس سے رقت قلبی اور پاکیزگی عطا کی اور وہ پرہیز گار تھے۔
وَّبَرًّۢا بِوَالِدَيۡهِ وَلَمۡ يَكُنۡ جَبَّارًا عَصِيًّا
اوروہ اپنے والدین کے خدمت گذار تھے ۔ اورنہ وہ مخلوق کے ساتھ سر کشی کرنے والے تھے اور نہ خود سر ۔
وَسَلٰمٌ عَلَيۡهِ يَوۡمَ وُلِدَ وَيَوۡمَ يَمُوۡتُ وَيَوۡمَ يُبۡعَثُ حَيًّا
ان پر اللہ کا سلام ہو جس دن وہ پیدا ہوئے اور جس دن وہ وفات پائیں گے اور جس دن وہ زندہ اٹھائے جائیں گے
وَاذۡكُرۡ فِى الۡـكِتٰبِ مَرۡيَمَ‌ۘ اِذِ انْتَبَذَتۡ مِنۡ اَهۡلِهَا مَكَانًا شَرۡقِيًّا ۙ
اور اس کتاب میں مریم کا بھی ذکر کیجئے جبکہ و ہ اپنے گھر والوں سے الگ ہوکر مشرق کی جانب مکان میں (ـغسل کے لئے ) گئیں
فَاتَّخَذَتۡ مِنۡ دُوۡنِهِمۡ حِجَابًا فَاَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡهَا رُوۡحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا
اور ان کی طرف سے پردہ کرلیا اس وقت ہم نے ان کی طرف فرشتہ (جبرئیل ) بھیجا تو وہ ان کے سامنے پورا آدمی بن کر ظاہر ہوا۔
قَالَتۡ اِنِّىۡۤ اَعُوۡذُ بِالرَّحۡمٰنِ مِنۡكَ اِنۡ كُنۡتَ تَقِيًّا
مریم نے کہا اگر تم پرہیز گار ہو تو میں تم سے اللہ کی پناہ مانگتی ہوں
‌قَالَ اِنَّمَاۤ اَنَا رَسُوۡلُ رَبِّكِ ‌ ۖ  لِاَهَبَ لَـكِ غُلٰمًا زَكِيًّا
اس نے کہا میں توتمہارے رب کا فرستادہ فرشتہ ہوں تاکہ تمہیں ایک پاکیزہ لڑکا دوں ۔
قَالَتۡ اَنّٰى يَكُوۡنُ لِىۡ غُلٰمٌ وَّلَمۡ يَمۡسَسۡنِىۡ بَشَرٌ وَّلَمۡ اَكُ بَغِيًّا
وہ بولیں میرے ہاں لڑکا کیوں کر ہوگا جبکہ مجھے کسی بشر نے چھوا تک نہیں اور میں بدکار بھی نہیں ہوں
قَالَ كَذٰلِكِ‌ ۚ قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَىَّ هَيِّنٌ‌ ۚ وَلِنَجۡعَلَهٗۤ اٰيَةً لِّلنَّاسِ وَرَحۡمَةً مِّنَّا‌ ۚ وَكَانَ اَمۡرًا مَّقۡضِيًّا
اس نے کہا اسی طرح (ہوگا ) تمہارے رب نے فرمایا کہ یہ میرے لئے آسان ہے اور تاکہ ہم اسے لوگوں کے لئے ایک نشانی اور باعث ِ رحمت بنائیں اور یہ ایک طئے شدہ بات ہے۔
فَحَمَلَـتۡهُ فَانْتَبَذَتۡ بِهٖ مَكَانًا قَصِيًّا
پھر وہ اس سے حاملہ ہوئیں اوراسے لئے ہوئے اپنے گھر سے الگ دور چلی گئیں ۔
فَاَجَآءَهَا الۡمَخَاضُ اِلٰى جِذۡعِ النَّخۡلَةِ‌ۚ قَالَتۡ يٰلَيۡتَنِىۡ مِتُّ قَبۡلَ هٰذَا وَكُنۡتُ نَسۡيًا مَّنۡسِيًّا
پھر دردزہ ان کو کھجور کے تنے کی طرف لے آیا کہنے لگیں کاش میں اس سے پہلے مرگئی ہوتی اور بھولی بسریہوگئی ہوتی
فَنَادٰٮهَا مِنۡ تَحۡتِهَاۤ اَلَّا تَحۡزَنِىۡ قَدۡ جَعَلَ رَبُّكِ تَحۡتَكِ سَرِيًّا
اس وقت فرشتے نے مکان کے پائیں سے پکارا کہ رنجیدہ نہ ہو تمہارے رب نے تمہارے پائیں ایک نہر جاری کردی ہے
وَهُزِّىۡۤ اِلَيۡكِ بِجِذۡعِ النَّخۡلَةِ تُسٰقِطۡ عَلَيۡكِ رُطَبًا جَنِيًّا
اور کھجور کے تنے کو پکڑ کر اپنی طرف ہلاؤ تم پر تازہ پکی کھجوریں گریں گی ۔
فَكُلِىۡ وَاشۡرَبِىۡ وَقَرِّىۡ عَيۡنًا‌ ۚ فَاِمَّا تَرَيِنَّ مِنَ الۡبَشَرِ اَحَدًا ۙ فَقُوۡلِىۡۤ اِنِّىۡ نَذَرۡتُ لِلرَّحۡمٰنِ صَوۡمًا فَلَنۡ اُكَلِّمَ الۡيَوۡمَ اِنۡسِيًّا ‌ۚ
پس تم کھاؤ اور پیو اور اپنی آنکھیں ٹھنڈی رکھو اگرتم کسی آدمی کودیکھو (جو اعتراضکرتا ہے) تو کہنا میں نے اللہ کے لئے روزے کی منت مانی ہے سو آج کسی آدمی سے میں بات نہ کروں گی
فَاَتَتۡ بِهٖ قَوۡمَهَا تَحۡمِلُهٗ‌ؕ قَالُوۡا يٰمَرۡيَمُ لَقَدۡ جِئۡتِ شَيۡـًٔـا فَرِيًّا
پھر وہ اس بچے کو اٹھاکر اپنے لوگوں کے پاس آئیں تووہ کہنے لگے اے مریم تونے یہ برا کام کیا۔
يٰۤـاُخۡتَ هٰرُوۡنَ مَا كَانَ اَ بُوۡكِ امۡرَاَ سَوۡءٍ وَّمَا كَانَتۡ اُمُّكِ بَغِيًّا‌ ۖ‌ ۚ
اے ہارون کی بہن نہ تو تیرا باپ ہی بد اطوار آدمی تھا اورنہ تیری ماں ہیبدکردار تھی
فَاَشَارَتۡ اِلَيۡهِ‌ ؕ قَالُوۡا كَيۡفَ نُـكَلِّمُ مَنۡ كَانَ فِى الۡمَهۡدِ صَبِيًّا
تومریم نے اس بچے کی طرف اشارہ کیا ۔ انہوں نے کہا ہم اس سے کس طرح بات کریں جو ابھی گود کا بچہ ہے
قَالَ اِنِّىۡ عَبۡدُ اللّٰهِ ؕ اٰتٰٮنِىَ الۡكِتٰبَ وَجَعَلَنِىۡ نَبِيًّا ۙ
(معاً ) بچہ بولا میں اللہ کا بندہ ہوں اس نے مجھے کتاب دی ہے اورمجھے نبی بنایا ہے۔
وَّجَعَلَنِىۡ مُبٰـرَكًا اَيۡنَ مَا كُنۡتُ وَاَوۡصٰنِىۡ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ مَا دُمۡتُ حَيًّا ‌ۖ 
اور میں جہاں ہوں مجھ کو برکت والا بنایا ہے اور جب تک میں زندہ ہوں مجھ کو نماز اور زکواۃ کاحکم دیا ہے
وَّبَرًّۢابِوَالِدَتِىۡ وَلَمۡ يَجۡعَلۡنِىۡ جَبَّارًا شَقِيًّا
اوراپنی والدہ کے ساتھ حسن سلوک کرنے والا (بنایا ہے)اور مجھے سرکش اور بدبخت نہیں بنایا۔
وَالسَّلٰمُ عَلَىَّ يَوۡمَ وُلِدْتُّ وَيَوۡمَ اَمُوۡتُ وَيَوۡمَ اُبۡعَثُ حَيًّا
اورمجھ پر اللہ کا سلام ہے جس دن میں پیدا ہوا اورجس دن میں مروں گا اورجس دن میں زندہ ہوکر اٹھایا جاؤں گا ۔
ذٰلِكَ عِيۡسَى ابۡنُ مَرۡيَمَ ‌ۚ قَوۡلَ الۡحَـقِّ الَّذِىۡ فِيۡهِ يَمۡتَرُوۡنَ
یہ مریم کے بیٹے عیسیٰ ہیں ۔ سچی بات (کہہ رہا ہوں ) جس کے بارے میں لوگ شک کر رہے ہیں ۔
مَا كَانَ لِلّٰهِ اَنۡ يَّتَّخِذَ مِنۡ وَّلَدٍ‌ۙ سُبۡحٰنَهٗ‌ؕ اِذَا قَضٰٓى اَمۡرًا فَاِنَّمَا يَقُوۡلُ لَهٗ كُنۡ فَيَكُوۡنُؕ
یہ اللہ کی شان نہیں کہ کسی کو اپنا بیٹا بنالے وہ پاک ہے جب وہ کسی کام کا ارادہ کرتا ہے تو اس کو بس اتنا کہتا ہے ہوجا تووہ ہوجاتا ہے ۔
وَاِنَّ اللّٰهَ رَبِّىۡ وَرَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ ‌ؕ هٰذَا صِرَاطٌ مُّسۡتَقِيۡمٌ
اور بے شک اللہ ہی میرا اورتمہارا رب ہے پس اسی کی بندگی کرو ۔ یہی سیدھاراستہ ہے ۔
فَاخۡتَلَفَ الۡاَحۡزَابُ مِنۡۢ بَيۡنِهِمۡ‌ۚ فَوَيۡلٌ لِّـلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ مَّشۡهَدِ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
پھر (اہل کتاب کے ) فرقوں نے آپس میں اختلاف کیا پس کافروں کے لئے ایک بڑے دن میں حاضر ہونے سے خرابی ہے۔
اَسۡمِعۡ بِهِمۡ وَاَبۡصِرۡۙ يَوۡمَ يَاۡتُوۡنَنَا‌ لٰـكِنِ الظّٰلِمُوۡنَ الۡيَوۡمَ فِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍ
کیا خوب سنتے اورکیا خوب دیکھتے ہوں گے وہ جس دن ہمارے پاس (حساب کے لئے ) آئیں گے لیکن ظالم آج کے دن صریح گمراہی میں ہیں
وَاَنۡذِرۡهُمۡ يَوۡمَ الۡحَسۡرَةِ اِذۡ قُضِىَ الۡاَمۡرُ‌‌ۘ وَهُمۡ فِىۡ غَفۡلَةٍ وَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
آپ ان کو حسرت کے دن سے ڈرائیے جبکہ (انجام کا )فیصلہ کردیا جائے گا اور وہ غفلت میں ہیں اور وہ ایمان بھی نہیں لاتے۔
اِنَّا نَحۡنُ نَرِثُ الۡاَرۡضَ وَمَنۡ عَلَيۡهَا وَاِلَـيۡنَا يُرۡجَعُوۡنَ
ہم ہی زمین کے اور جو لوگاس پر ہیں ان کے وارث ہیں اورہماری ہی طرفان کو لوٹنا ہے۔
وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ اِبۡرٰهِيۡمَ ۙ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيۡقًا نَّبِيًّا
اور کتاب میں ابراہیم (کے قصّے)کا ذکر کیجئے بیشک وہ راست باز پیغمبر تھے۔
اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ يٰۤـاَبَتِ لِمَ تَعۡبُدُ مَا لَا يَسۡمَعُ وَلَا يُبۡصِرُ وَ لَا يُغۡنِىۡ عَنۡكَ شَيۡــًٔـا
جب انہوں نے اپنے باپ سے (جو مشرک تھا ) کہا اے میرے ابا آپ ایسی چیزوں کو کیوں پوجتے ہو جو نہ سنتے ہیں نہ دیکھتے ہیں اورنہ آپ کے کچھ کام آتے ہیں ۔
يٰۤـاَبَتِ اِنِّىۡ قَدۡ جَآءَنِىۡ مِنَ الۡعِلۡمِ مَا لَمۡ يَاۡتِكَ فَاتَّبِعۡنِىۡۤ اَهۡدِكَ صِرَاطًا سَوِيًّا
اے میرے ابا مجھےایسا علم ملا ہے جو آپ کے پاس نہیں آیا تو آپ میرے کہنے پر چلئے میں آپ کو سیدھا راستہ بتلاؤں گا
يٰۤـاَبَتِ لَا تَعۡبُدِ الشَّيۡطٰنَ‌ ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ كَانَ لِلرَّحۡمٰنِ عَصِيًّا
اے میرے ابا شیطان کی پوجا نہ کرنا کیوں کہ شیطان رحمان (اللہ ) کانافرمان ہے۔
يٰۤاَبَتِ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اَنۡ يَّمَسَّكَ عَذَابٌ مِّنَ الرَّحۡمٰنِ فَتَكُوۡنَ لِلشَّيۡطٰنِ وَلِيًّا
اے ابا مجھے ڈر ہے کہ اللہ کی طرف سے آپ پر کوئی عذاب نہ آپڑے پھرتو شیطان کے ساتھی ہوجاؤگے
قَالَ اَرَاغِبٌ اَنۡتَ عَنۡ اٰلِهَتِىۡ يٰۤاِبۡرٰهِيۡمُ‌ۚ لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ لَاَرۡجُمَنَّكَ‌ وَاهۡجُرۡنِىۡ مَلِيًّا
باپ نے جواب دیا اے ابراہیم کیا تو میرے معبودوں سے پھرا ہوا ہے اگر تو باز نہ آئے گا تو میں تجھے سنگسار کردوں گا اوراب توعمر بھر کے لئے مجھ سے دور ہوجا ۔
قَالَ سَلٰمٌ عَلَيۡكَ‌ۚ سَاَسۡتَغۡفِرُ لَـكَ رَبِّىۡؕ اِنَّهٗ كَانَ بِىۡ حَفِيًّا
ابراہیم نے کہا صاحب سلامت (میں توچلا) میں آپ کے لئے اپنے رب سے مغفرت مانگوں گا وہ مجھ پر مہر بان ہے ۔
وَ اَعۡتَزِلُـكُمۡ وَمَا تَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَاَدۡعُوۡا رَبِّىۡ‌ ‌ۖ  عَسٰٓى اَلَّاۤ اَكُوۡنَ بِدُعَآءِ رَبِّىۡ شَقِيًّا
اور میں تم لوگوں کو اور اللہ کے سواجن کو تم پکارتے ہو ان کو چھوڑ تا ہوں اور میں اپنے رب کی ہی بندگی کرتا ہوں امید ہے کہ میں اپنے پرور دگار کو پکار کر محروم نہیں رہوں گا۔
فَلَمَّا اعۡتَزَلَهُمۡ وَمَا يَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ ۙ وَهَبۡنَا لَهٗۤ اِسۡحٰقَ وَيَعۡقُوۡبَ‌ ؕ وَكُلًّا جَعَلۡنَا نَبِيًّا
پھر جب ابراہیم ان لوگوں سے اور وہ جن کی پرستش کرتے تھے ان سے الگ ہوگئے توہم نے ان کو اسحاق اور اور یعقوب عطا کئے ۔ اور ہر ایک کو ہم نے پیغمبر بنایا۔
وَوَهَبۡنَا لَهُمۡ مِّنۡ رَّحۡمَتِنَا وَجَعَلۡنَا لَهُمۡ لِسَانَ صِدۡقٍ عَلِيًّا
اور ان کو ہم نے اپنی رحمت کا حصّہ دیا اور ہم نے ان کا ذکر جمیل بلند کیا ۔
وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ مُوۡسٰٓى‌ اِنَّهٗ كَانَ مُخۡلَصًا وَّكَانَ رَسُوۡلًا نَّبِيًّا
اور کتاب میں موسیٰ کا بھی ذکر کیجئے بے شک وہ ہمارے چنے ہوئے اور پیغمبر مرسل تھے ۔
وَنَادَيۡنٰهُ مِنۡ جَانِبِ الطُّوۡرِ الۡاَيۡمَنِ وَقَرَّبۡنٰهُ نَجِيًّا
اور ہم نے ان کو طور کی داہنی جانب سے آواز دی اوران سے سرگوشی کرنے کے لئے ان کو نزدیک بلایا۔
وَ وَهَبۡنَا لَهٗ مِنۡ رَّحۡمَتِنَاۤ اَخَاهُ هٰرُوۡنَ نَبِيًّا
اور ہم نے اپنی مہربانی سے ان کو ان کے بھائی ہارون کو پیغمبر بناکے دیا۔
وَاذۡكُرۡ فِى الۡـكِتٰبِ اِسۡمٰعِيۡلَ‌ اِنَّهٗ كَانَ صَادِقَ الۡوَعۡدِ وَكَانَ رَسُوۡلًا نَّبِيًّا‌ ۚ
اور کتاب میں اسمٰعیل کا ذکر بھی کیجئے ۔ وہ وعدے کے سچے اور وہ ہمارے بھیجےہوئے نبی تھے
وَ كَانَ يَاۡمُرُ اَهۡلَهٗ بِالصَّلٰوةِ وَالزَّكٰوةِ وَكَانَ عِنۡدَ رَبِّهٖ مَرۡضِيًّا
اور وہ اپنے گھر والوں کو نماز اور زکواۃ کا حکم دیتے تھے اور اپنےرب کے پاس پسندیدہ تھے ۔
وَاذۡكُرۡ فِى الۡكِتٰبِ اِدۡرِيۡسَ‌ اِنَّهٗ كَانَ صِدِّيۡقًا نَّبِيًّا ۙ 
اورکتاب میں ادریس کا بھی ذکر کیجئے وہ بھی نہایتسچے نبی تھے ۔
وَّرَفَعۡنٰهُ مَكَانًا عَلِيًّا
اور ہم نے ان کو بلند مقام عطا کیا
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ اَنۡعَمَ اللّٰهُ عَلَيۡهِمۡ مِّنَ النَّبِيّٖنَ مِنۡ ذُرِّيَّةِ اٰدَمَ وَمِمَّنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ وَّمِنۡ ذُرِّيَّةِ اِبۡرٰهِيۡمَ وَاِسۡرَآءِيۡلَ وَمِمَّنۡ هَدَيۡنَا وَاجۡتَبَيۡنَا‌ ؕ اِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُ الرَّحۡمٰنِ خَرُّوۡا سُجَّدًا وَّبُكِيًّا ۩
یہ اولاد آدم میں کے ان پیغمبروں میں سے ہیں جن پر اللہ نے انعام کیا ۔ اوران میں سے بعض ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کرلیا اوربعض ابراہیم کی اور یعقوب کی اولاد میں سے ہیں اور ان لوگوں میں سے ہیں جن کو ہم نے ہدایت دی اور برگزیدہ کیا ان کے سامنے ہماری آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو وہ سجدہ کرتے ہوئے اورروتے ہوئے (زمین پر ) گرجاتے تھے
فَخَلَفَ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ خَلۡفٌ اَضَاعُوا الصَّلٰوةَ وَاتَّبَعُوا الشَّهَوٰتِ‌ فَسَوۡفَ يَلۡقَوۡنَ غَيًّا ۙ
پھر ان کے بعدچند ناخلف انکے جانشین ہوئے جنہوں نے نماز کوچھوڑ دیا اور خواہشات کے پیچھے پڑ گئے ۔سو عنقریب انکو گمراہی (کی سزا) ملے گی
اِلَّا مَنۡ تَابَ وَاٰمَنَ وَعَمِلَ صَالِحًـا فَاُولٰٓٮِٕكَ يَدۡخُلُوۡنَ الۡجَـنَّةَ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ شَيۡــًٔـا ۙ
بجز ان کے جن لوگوں نے توبہ کی اور ایمان لائے اور نیک کام کئے تو ایسے لوگ بہشت میں داخل ہوں گے اوران کو ذرا بھی نقصان نہیں ہوگا ۔
جَنّٰتِ عَدۡنٍ ۨالَّتِىۡ وَعَدَ الرَّحۡمٰنُ عِبَادَهٗ بِالۡغَيۡبِ‌ ؕ اِنَّهٗ كَانَ وَعۡدُهٗ مَاۡتِيًّا
وہ ہمیشہ رہنے کے باغ جن کا اللہ نے اپنے بندوں سے غائبانہ وعدہ کیا ہےبے شک اس کا وعدہ آنے والا ہے ۔
لَّا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا اِلَّا سَلٰمًا‌ؕ وَلَهُمۡ رِزۡقُهُمۡ فِيۡهَا بُكۡرَةً وَّعَشِيًّا
وہ وہاں سلام کے سوا کوئی بے ہودہ کلام نہ سنیں گے اوران کے لئے صبح وشام کھانا تیار ہوگا
تِلۡكَ الۡجَـنَّةُ الَّتِىۡ نُوۡرِثُ مِنۡ عِبَادِنَا مَنۡ كَانَ تَقِيًّا
یہی وہ جنت ہے جس کا وارث ہم اپنے بندوں میں سے ایسے شخص کوبنائیں گے جو پر ہیزگار ہوگا۔
وَمَا نَتَنَزَّلُ اِلَّا بِاَمۡرِ رَبِّكَ‌ ۚ لَهٗ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡنَا وَمَا خَلۡفَنَا وَمَا بَيۡنَ ذٰلِكَ‌ ۚ وَمَا كَانَ رَبُّكَ نَسِيًّا‌ ۚ
اور ہم (فرشتے ) آپکے رب کے حکم کے سوا نہیں اترتے جوکچھ ہمارے آگے ہے اور جو کچھ پیچھے ہے اور جو انکے درمیان ہے سب اسی کا ہے اور آپ کا رب بھولنے والا نہیں ہے
رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا فَاعۡبُدۡهُ وَاصۡطَبِرۡ لِـعِبَادَتِهٖ‌ؕ هَلۡ تَعۡلَمُ لَهٗ سَمِيًّا
یعنی وہ رب ہے آسمانوں اور زمین کا اور ان دونوں کے درمیان جو ہے ان سب کا ۔ سو اسی کی عبادت کر اور اسی کی بندگی پر قائم رہ ۔ کیا تو اس کا کوئی ہمنام جانتا ہے۔
وَيَقُوۡلُ الۡاِنۡسَانُ ءَاِذَا مَا مِتُّ لَسَوۡفَ اُخۡرَجُ حَيًّا
اور آدمی کہتا ہے کیا جب میں مر جاؤں گا تو کیا پھر زندہ کرکے نکالا جاؤں گا ،
اَوَلَا يَذۡكُرُ الۡاِنۡسَانُ اَنَّا خَلَقۡنٰهُ مِنۡ قَبۡلُ وَلَمۡ يَكُ شَيۡـًٔـا
کیا یہ آدمی یاد نہیں کرتا کہ ہم نے اس کو پہلے بھی تو پیدا کیا تھا۔حالانکہ وہ کچھ بھی نہیں تھا ۔
فَوَرَبِّكَ لَـنَحۡشُرَنَّهُمۡ وَالشَّيٰطِيۡنَ ثُمَّ لَــنُحۡضِرَنَّهُمۡ حَوۡلَ جَهَـنَّمَ جِثِيًّا‌ ۚ
سو آپ کے رب کی قسمہم ان کو اور شیطانوں کو جمع کریں گے پھر ان سب کو دوزخ کے گردا گرد حاضر کریں گے تو گھٹنو ں کے بل گرے ہوئے۔
ثُمَّ لَـنَنۡزِعَنَّ مِنۡ كُلِّ شِيۡعَةٍ اَيُّهُمۡ اَشَدُّ عَلَى الرَّحۡمٰنِ عِتِيًّا‌ ۚ
پھر ہر جماعت میں سے ایسے لوگوں کونکال لیں گے جو اللہ سے سخت سرکشی کرتے تھے ۔
ثُمَّ لَـنَحۡنُ اَعۡلَمُ بِالَّذِيۡنَ هُمۡ اَوۡلٰى بِهَا صِلِيًّا
اورہم ان لوگوں سے خوب واقف ہیں جو اس میں داخل ہونے کے زیادہ لائق ہیں
وَاِنۡ مِّنْکُمْ اِلَّا وَارِدُهَا ‌ؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ حَتۡمًا مَّقۡضِيًّا‌ ۚ
اور تم میں سے کوئی نہیں مگر اسے اس پر سے گذرنا ہوگا یہ وعدہ تمہارے رب پر لازم مقرر ہے۔
ثُمَّ نُـنَجِّى الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا وَّنَذَرُ الظّٰلِمِيۡنَ فِيۡهَا جِثِيًّا
پھر ہم نجات دیں گے پر ہیزگاروں کو اور ظالموں کو اس میں اوندھے گرے ہوئے چھوڑ دیں گے
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيٰتُنَا بَيِّنٰتٍ قَالَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لِلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا ۙ اَىُّ الۡفَرِيۡقَيۡنِ خَيۡرٌ مَّقَامًا وَّاَحۡسَنُ نَدِيًّا
اور جب ان پر ہماری واضح آیتیں پڑھی جاتی ہیں تو کافر مومنوں سے کہتے ہیں کہ دونوں فریقوں میں سے کس کے مکان اچھے اور کس کی مجلسبہتر ہے
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍ هُمۡ اَحۡسَنُ اَثَاثًا وَّرِءۡيًا
اور ہم نے ان سے پہلے بہت سی بستیوں کو ہلاک کردیا ہے وہ ان سےسامان اور نمود میں کہیں اچھے تھے۔
قُلۡ مَنۡ كَانَ فِى الضَّلٰلَةِ فَلۡيَمۡدُدۡ لَهُ الرَّحۡمٰنُ مَدًّا ۚ‌ حَتّٰٓى اِذَا رَاَوۡا مَا يُوۡعَدُوۡنَ اِمَّا الۡعَذَابَ وَاِمَّا السَّاعَةَ ؕ فَسَيَـعۡلَمُوۡنَ مَنۡ هُوَ شَرٌّ مَّكَانًا وَّاَضۡعَفُ جُنۡدًا
کہدیجئے جوشخص گمراہی میں ہے اس کو اللہ لمبی ڈھیل دیتا ہے یہاں تک کہ جب وہ اس چیز کودیکھ لیتے ہیں جس کا وعدہ انسے کیا گیا تھا خواہ عذاب ہویا قیامت توتب وہ معلوم کر لیں گے کہ مکان کس کا برا ہے اور لشکر کس کا کمزور ہے
وَيَزِيۡدُ اللّٰهُ الَّذِيۡنَ اهۡتَدَوۡا هُدًى‌ؕ وَالۡبٰقِيٰتُ الصّٰلِحٰتُ خَيۡرٌ عِنۡدَ رَبِّكَ ثَوَابًا وَّخَيۡرٌ مَّرَدًّا
اورجو لوگ ہدایت یافتہ ہیں اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے اورجو نیک کام ہمیشہ باقی رہنے والے ہیں وہ آپ کے رب کے نزدیک بلحاظ صلے کے بہتر اوربلحاظ انجام کے بھی بہتر ہیں
اَفَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ كَفَرَ بِاٰيٰتِنَا وَقَالَ لَاُوۡتَيَنَّ مَالًا وَّوَلَدًا ؕ
۔بھلا آپ نے اس شخص کودیکھا جس نے ہماری آیتوں کا انکار کیا اور کہنے لگا کہ (آخرت میں ) مجھے مال بھی مل کر رہے گا اور اولاد بھی
اَطَّلَعَ الۡغَيۡبَ اَمِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا ۙ
کیا وہ شخص غیب پر مطلع ہوگیا ہے یا اس نے اللہ سے کوئی عہد لے لیا ہے ۔
كَلَّا ‌ ؕ سَنَكۡتُبُ مَا يَقُوۡلُ وَنَمُدُّ لَهٗ مِنَ الۡعَذَابِ مَدًّا ۙ
ہر گز نہیں ۔وہ جو کچھ کہہ رہا ہے ہم اسکو لکھ لیں گے اور آہستہ آہستہ اس پر عذاب بھی بڑھاتے جائیں گے ۔
وَّنَرِثُهٗ مَا يَقُوۡلُ وَيَاۡتِيۡنَا فَرۡدًا
اور وہ جوکچھ کہہ رہاہے ہم اسکو لے لیں گے اور وہ ہمارے پاس اکیلا آئے گا۔
وَاتَّخَذُوۡا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اٰلِهَةً لِّيَكُوۡنُوۡا لَهُمۡ عِزًّا ۙ
اور انہوں نے اللہ کے سوا اور معبود بنالئے ہیں تاکہ وہ ان کے لئے موجب عزت ہوں
كَلَّا‌ ؕ سَيَكۡفُرُوۡنَ بِعِبَادَتِهِمۡ وَيَكُوۡنُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ ضِدًّا
۔ہرگز نہیں وہ عنقریب ان کی پرستش سے انکار کریں گے اور ان کے مخالف ہوجائیں گے۔
اَلَمۡ تَرَ اَنَّاۤ اَرۡسَلۡنَا الشَّيٰـطِيۡنَ عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ تَؤُزُّهُمۡ اَزًّا ۙ
کیا آپ کو معلوم نہیں ہے کہ ہم نے کافروں پر شیطانوں کو چھوڑ رکھا ہے کہ وہ ان کو (کفر پر ) ابھارتے رہیں ۔
فَلَا تَعۡجَلۡ عَلَيۡهِمۡ‌ ؕ اِنَّمَا نَـعُدُّ لَهُمۡ عَدًّا‌ ۚ
پس آپ ان کے لئے جلدی نہ کیجئے ہم تو بس ان کے لئے دن گن رہے ہیں ۔
يَوۡمَ نَحۡشُرُ الۡمُتَّقِيۡنَ اِلَى الرَّحۡمٰنِ وَفۡدًا‌ ۙ
جس روز ہم پر ہیز گاروں کو اللہ کے سامنے بطور مہمان اکھٹا کریں گے۔
وَّنَسُوۡقُ الۡمُجۡرِمِيۡنَ اِلٰى جَهَـنَّمَ وِرۡدًا‌ ۘ
اور گنہ گار وں کو دوزخ کی طرف پیاسے ہانک لیجائیں گے۔
لَا يَمۡلِكُوۡنَ الشَّفَاعَةَ اِلَّا مَنِ اتَّخَذَ عِنۡدَ الرَّحۡمٰنِ عَهۡدًا‌ ۘ
تولوگ کسی کی سفارش کا اختیار نہ رکھیں گے سوائے اس کے جس نے اللہ سے اجازت لی ہو ۔
وَقَالُوۡا اتَّخَذَ الرَّحۡمٰنُ وَلَدًا ؕ
(اور کافر ) کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنالیا ہے۔
لَـقَدۡ جِئۡتُمۡ شَيۡــًٔـا اِدًّا ۙ
تم بہت ہی بری بات زبان پر لائے ہو ۔
تَكَادُ السَّمٰوٰتُ يَتَفَطَّرۡنَ مِنۡهُ وَتَـنۡشَقُّ الۡاَرۡضُ وَتَخِرُّ الۡجِبَالُ هَدًّا ۙ
قریب ہے کہ اس افترا سے آسمان پھٹ پڑیں اور زمین شق ہوجائے ۔ اور پہاڑ ریزہ ریزہ ہوکر گر پڑیں ۔
اَنۡ دَعَوۡا لِـلرَّحۡمٰنِ وَلَدًا‌ ۚ
(اس بات پر ) کہ انہوں نےاللہ کے لئے بیٹا تجویز کیا ہے
وَمَا يَنۡۢبَـغِىۡ لِلرَّحۡمٰنِ اَنۡ يَّتَّخِذَ وَلَدًا ؕ
اور خدا کی یہ شان نہیں ہے کہ کسی کو بیٹا بنالے۔
اِنۡ كُلُّ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ اِلَّاۤ اٰتِى الرَّحۡمٰنِ عَبۡدًا ؕ
کیوں کہ آسمان اورزمین میں جتنے بھی ہیں وہ سب اللہ کے روبرو بندے بن کر آئیں گے
لَـقَدۡ اَحۡصٰٮهُمۡ وَعَدَّهُمۡ عَدًّا
اس کے پاس ان کا شمار ہے اور ان کو گن گن کر رکھا ہے۔
وَكُلُّهُمۡ اٰتِيۡهِ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فَرۡدًا
اورقیامت کے دن اس کے سامنے تنہا تنہا حاضر ہوں گے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ سَيَجۡعَلُ لَهُمُ الرَّحۡمٰنُ وُدًّا
البتہ جولوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے اللہ ان کی محبت (مخلوقات کے دل میں ) پیدا کردے گا
فَاِنَّمَا يَسَّرۡنٰهُ بِلِسَانِكَ لِتُبَشِّرَ بِهِ الۡمُتَّقِيۡنَ وَتُنۡذِرَ بِهٖ قَوۡمًا لُّدًّا
سو (اے نبی ) ہم نے یہ قرآن آپ کی (عربی ) زبان میں آسان فرمادیا تاکہ آپ اس سے پرہیز گاروں کوخوشخبری سنادیں اورجھگڑالو قوم کو ڈرائیں
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا قَبۡلَهُمۡ مِّنۡ قَرۡنٍؕ هَلۡ تُحِسُّ مِنۡهُمۡ مِّنۡ اَحَدٍ اَوۡ تَسۡمَعُ لَهُمۡ رِكۡزًا
اورہم نے ان سے پہلے بہت سی بستیوں کو ہلاک کردیا ہے بھلا آپ ان میں سے کسی کی آہٹ پاتے ہیں یا ان کی کوئی بھنک (بھی ) سنتے ہیں
×
Preferred translation language Font size Bookmark