بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
سُبۡحٰنَ الَّذِىۡۤ اَسۡرٰى بِعَبۡدِهٖ لَيۡلًا مِّنَ الۡمَسۡجِدِ الۡحَـرَامِ اِلَى الۡمَسۡجِدِ الۡاَقۡصَا الَّذِىۡ بٰرَكۡنَا حَوۡلَهٗ لِنُرِيَهٗ مِنۡ اٰيٰتِنَا‌ ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡبَصِيۡرُ
وہ ذات پاک ہے جو ایک رات اپنے بندے کو مسجد حرام (خانہ کعبہ) سے مسجد ِ اقصیٰ (بیت المقدس ) تک جس کے گردا گرد ہم نے برکتیں رکھی ہیں لے گیا تاکہ ہم اسے اپنی نشانیاں دکھائیں بیشک وہ سننے والا دیکھنے والا ہے
وَاٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡـكِتٰبَ وَ جَعَلۡنٰهُ هُدًى لِّبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ اَلَّا تَتَّخِذُوۡا مِنۡ دُوۡنِىۡ وَكِيۡلًا ؕ
اورہم نے موسیٰ کوکتاب دی اور اس کو بنی اسرائیل کے لئے رہنما بنایا تھا کہ تم میرے سوا کسی کو کار ساز نہ ٹہراؤ ۔
ذُرِّيَّةَ مَنۡ حَمَلۡنَا مَعَ نُوۡحٍ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ عَبۡدًا شَكُوۡرًا
اے ان لوگوں کی اولاد جن کو ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا تھا بے شک وہ (نوح ) بڑے شکر گذار بندے تھے۔
وَقَضَيۡنَاۤ اِلٰى بَنِىۡۤ اِسۡرَاۤءِيۡلَ فِى الۡكِتٰبِ لَـتُفۡسِدُنَّ فِى الۡاَرۡضِ مَرَّتَيۡنِ وَلَتَعۡلُنَّ عُلُوًّا كَبِيۡرًا
اورہم نے کتاب میں بنی اسرائیل کوحکم دیا تھا کہ تم زمین میں دو مرتبہ فساد مچاؤ گے اوربڑا زور چلاؤ گے ۔
فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ اُوۡلٰٮهُمَا بَعَثۡنَا عَلَيۡكُمۡ عِبَادًا لَّنَاۤ اُولِىۡ بَاۡسٍ شَدِيۡدٍ فَجَاسُوۡا خِلٰلَ الدِّيَارِ ‌ؕ وَكَانَ وَعۡدًا مَّفۡعُوۡلًا
پھر جب پہلے وعدہ کا وقت آجائے گا تو ہم اپنے سخت لڑنے والے تم پر مسلّط کردیں گے۔ پھروہ تمہارے گھروں میں گھس پڑیں گے اوروہ وعدہ پورا ہوکر رہے گا۔
ثُمَّ رَدَدۡنَا لَـكُمُ الۡكَرَّةَ عَلَيۡهِمۡ وَاَمۡدَدۡنٰـكُمۡ بِاَمۡوَالٍ وَّبَنِيۡنَ وَجَعَلۡنٰكُمۡ اَكۡثَرَ نَفِيۡرًا
پھر (جب تم توبہ کرو گے ) ان پر تمہارا غلبہ کردیں گے اورتمہاری مدد کریں گے مال اور بیٹوں سے اورتمہاری جماعت کو کثیر کردیں گے۔
اِنۡ اَحۡسَنۡتُمۡ اَحۡسَنۡتُمۡ لِاَنۡفُسِكُمۡ‌وَاِنۡ اَسَاۡتُمۡ فَلَهَا ‌ؕ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ الۡاٰخِرَةِ لِيَسُـوْۤءا وُجُوۡهَكُمۡ وَلِيَدۡخُلُوا الۡمَسۡجِدَ كَمَا دَخَلُوۡهُ اَوَّلَ مَرَّةٍ وَّلِيُتَبِّرُوۡا مَا عَلَوۡا تَتۡبِيۡرًا
اگر تم اچھے کام کرو گے تو بھلا کرو گےاور اگر برائی کروگے تو اس کا وبال تم پر ہوگا ۔ پھر جب دوسرے وعدے کا وقت آئے گا توپھر اپنے بندوں کو بھیجیں گے تاکہ وہ تمہارے چہرے بگاڑ دیں اورگھس پڑیں مسجد میں جس طرح کہ پہلی مرتبہ گھس گئے تھے اورجس پر قابو پائیں اس کو تباہ کردیں ۔
عَسٰى رَبُّكُمۡ اَنۡ يَّرۡحَمَكُمۡ‌ ۚ وَاِنۡ عُدْتُّمۡ عُدۡنَا‌ۘ وَجَعَلۡنَا جَهَنَّمَ لِلۡكٰفِرِيۡنَ حَصِيۡرًا
امید ہے کہ تمہارا رب تم پر رحم کرے ۔ اور اگر تم پھر وہی (حرکت ) کرو گے توپھر ہم بھی وہی کریں گے اور ہم نے جہنم کو کافروں کے لئے قید خانہ بنایا ہے ۔
اِنَّ هٰذَا الۡقُرۡاٰنَ يَهۡدِىۡ لِلَّتِىۡ هِىَ اَقۡوَمُ وَ يُبَشِّرُ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ الَّذِيۡنَ يَعۡمَلُوۡنَ الصّٰلِحٰتِ اَنَّ لَهُمۡ اَجۡرًا كَبِيۡرًا ۙ
یہ قرآن وہ راستہ دکھاتا ہےجو بالکل سیدھا ہے اور ان مومنوں کوجو نیک عمل کرتے ہیں خوشخبری سناتا ہے کہ ان کے لئے بڑا ثواب ہے ۔
وَّاَنَّ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ اَعۡتَدۡنَا لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا
اور یہ بھی کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں لاتے ان کے لئے ہم نے درد ناک عذاب تیار کر رکھا ہے
وَيَدۡعُ الۡاِنۡسَانُ بِالشَّرِّ دُعَآءَهٗ بِالۡخَيۡرِ‌ ؕ وَكَانَ الۡاِنۡسَانُ عَجُوۡلًا
اورانسان برائی مانگتا ہے جس طرح کہ وہ بھلائی مانگتا ہے اورانسان جلد باز ہی واقع ہوا ہے
وَجَعَلۡنَا الَّيۡلَ وَالنَّهَارَ اٰيَتَيۡنِ‌ فَمَحَوۡنَاۤ اٰيَةَ الَّيۡلِ وَجَعَلۡنَاۤ اٰيَةَ النَّهَارِ مُبۡصِرَةً لِّتَبۡتَغُوۡا فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَلِتَعۡلَمُوۡا عَدَدَ السِّنِيۡنَ وَالۡحِسَابَ‌ؕ وَكُلَّ شَىۡءٍ فَصَّلۡنٰهُ تَفۡصِيۡلًا
اورہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنائیں ۔پھر رات کی نشانی کو تاریک کردیا اوردن کی نشانی کو روشن تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (روزی ) تلاش کرو اورتاکہ برسوں کی گنتی اورحساب معلوم کرو اور ہم نے ہر چیز کو تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔
وَكُلَّ اِنۡسَانٍ اَلۡزَمۡنٰهُ طٰۤٮِٕرَهٗ فِىۡ عُنُقِهٖ‌ؕ وَنُخۡرِجُ لَهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ كِتٰبًا يَّلۡقٰٮهُ مَنۡشُوۡرًا
اور ہم نے ہر انسان کے عمل کو اسکے گلے کاہار بنادیا ہے اورہم قیامت کے دن اس کااعمال نامہ اسے نکال دکھائیں گے جسے وہ کھلا ہوا دیکھے گا ۔
اِقۡرَاۡ كِتٰبَك َؕ كَفٰى بِنَفۡسِكَ الۡيَوۡمَ عَلَيۡكَ حَسِيۡبًا ؕ
اپنا اعمال نامہ خود پڑھ لے آج تواپنا آپ ہی حساب لینے والا کافی ہے ۔
مَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖ ‌ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَا‌ ؕ وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزۡرَ اُخۡرٰى‌ ؕ وَمَا كُنَّا مُعَذِّبِيۡنَ حَتّٰى نَبۡعَثَ رَسُوۡلًا
جو راہ پر آتا ہے تواپنے ہی بھلے کے لئے اورجو کوئی بہکا رہا تو اس بہکنے کا ضرر اسی پر ۔ اورکوئی شخص کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا ۔ اور ہم کبھی عذاب نہیں دیتے جب تک کہ کسی پیغمبر کونہیں بھیج دیتے۔
وَاِذَاۤ اَرَدۡنَاۤ اَنۡ نُّهۡلِكَ قَرۡيَةً اَمَرۡنَا مُتۡرَفِيۡهَا فَفَسَقُوۡا فِيۡهَا فَحَقَّ عَلَيۡهَا الۡقَوۡلُ فَدَمَّرۡنٰهَا تَدۡمِيۡرًا
اورجب ہم کسی بستی کوہلاک کرنے کا ارادہ کرتے ہیں تو اس کے خوشحال لوگوں کو حکم دیتے ہیں پھر جب وہ ملک میں نافرمانیاں کرتے ہیں تو ان پر حجت پوری ہوجاتی ہےتوہم اس بستی کو تباہ وتاراج کردیتے ہیں
وَكَمۡ اَهۡلَكۡنَا مِنَ الۡقُرُوۡنِ مِنۡۢ بَعۡدِ نُوۡحٍ‌ؕ وَكَفٰى بِرَبِّكَ بِذُنُوۡبِ عِبَادِهٖ خَبِيۡرًۢا بَصِيۡرًا
اورہم نے نوح کے بعد بہت سی امتوں کوہلاک کر ڈالا اورآپ کا رب اپنے بندوں کے گناہوں کا جاننے والا اور دیکھنے والا کافی ہے۔
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ الۡعَاجِلَةَ عَجَّلۡنَا لَهٗ فِيۡهَا مَا نَشَآءُ لِمَنۡ نُّرِيۡدُ ثُمَّ جَعَلۡنَا لَهٗ جَهَنَّمَ‌ۚ يَصۡلٰٮهَا مَذۡمُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا
جو شخص دنیا کا خواہش مند ہے تو ہم اس میں سے جسے چاہتے ہیں اورجتنا چاہتے ہیں دے دیتے ہیں پھر ہم نے جہنم کو اس کے لئے ٹھکانہ تجویز کیا ہے جس میں وہ مذمت کے ساتھ راندہ ہوکر داخل ہوگا۔
وَمَنۡ اَرَادَ الۡاٰخِرَةَ وَسَعٰى لَهَا سَعۡيَهَا وَهُوَ مُؤۡمِنٌ فَاُولٰۤٮِٕكَ كَانَ سَعۡيُهُمۡ مَّشۡكُوۡرًا
اورجو شخص آخرت کا خواستگار ہوا اوراس کے لئے کوشش کی جتنی کرنی چاہئے اوروہ مومن بھی ہوتو ایسے لوگوں کی کوشش مقبول ہوگی
كُلًّا نُّمِدُّ هٰٓؤُلَاۤءِ وَهٰٓؤُلَاۤءِ مِنۡ عَطَآءِ رَبِّكَ‌ ؕ وَمَا كَانَ عَطَآءُ رَبِّكَ مَحۡظُوۡرًا
ہم سب کی مدد کرتے ہیں ان کی بھی اوران کی بھی یہ آپ کے رب کی بخشش ہےاور آپ کے رب کی بخشش پر کوئی پابندی نہیں ہے ۔
اُنْظُرۡ كَيۡفَ فَضَّلۡنَا بَعۡضَهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ‌ ؕ وَلَـلۡاٰخِرَةُ اَكۡبَرُ دَرَجٰتٍ وَّاَكۡبَرُ تَفۡضِيۡلًا
دیکھئے (دنیا میں ) ہم نے بعض کوبعض پر کس طرح فضیلت بخشی ہے اورالبتہ آخرت ‘درجوں کے اعتبار سے برتر اور فضیلت کے اعتبار سے بڑھ کر ہے
لَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَقۡعُدَ مَذۡمُوۡمًا مَّخۡذُوۡلًا
اللہ کے ساتھ کوئی اور معبود نہ بنانا ورنہ الزام کھاکر بے یار ومددگار ہوکر بیٹھ رہے گا۔
وَقَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّاۤ اِيَّاهُ وَبِالۡوَالِدَيۡنِ اِحۡسَانًا‌ ؕ اِمَّا يَـبۡلُغَنَّ عِنۡدَكَ الۡكِبَرَ اَحَدُهُمَاۤ اَوۡ كِلٰهُمَا فَلَا تَقُلْ لَّهُمَاۤ اُفٍّ وَّلَا تَنۡهَرۡهُمَا وَقُلْ لَّهُمَا قَوۡلًا كَرِيۡمًا
اور آپ کے رب نے حکم دیا کہ اس کے سوا کسی اورکی عبادت نہ کرو اورمانباپ کے ساتھ احسان کا سلوک کرو اگر ان میں سے ایک یا دونوں تمہارے سامنے بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو ان کو اف تک نہ کہو اورنہ انہیں جھڑکنا اور ان سے ادب واحترام کے ساتھ بات کرنا۔
وَاخۡفِضۡ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحۡمَةِ وَقُلْ رَّبِّ ارۡحَمۡهُمَا كَمَا رَبَّيٰنِىۡ صَغِيۡرًا ؕ
اوران کے آگے نرمی سے انکساری کے ساتھ جھکے رہنا اور(یوں دعا کرنا ) پروردگار ان دونوں پررحم فرما جس طرح انہوں نے مجھکو بچپن میں پالا ہے
رَّبُّكُمۡ اَعۡلَمُ بِمَا فِىۡ نُفُوۡسِكُمۡ‌ؕ اِنۡ تَكُوۡنُوۡا صٰلِحِيۡنَ فَاِنَّهٗ كَانَ لِلۡاَوَّابِيۡنَ غَفُوۡرًا
جوکچھ تمہارے دلوں میں ہے تمہارا رب اس سے خوب واقف ہے۔ اگر تم نیک ہوتو وہ توبہ کرنے والوں کی خطا معاف کرتا ہے۔
وَاٰتِ ذَا الۡقُرۡبٰى حَقَّهٗ وَالۡمِسۡكِيۡنَ وَابۡنَ السَّبِيۡلِ وَلَا تُبَذِّرۡ تَبۡذِيۡرًا
اوررشتہ داروں اورمحتاجوں اورمسافروں کو ان کا حق ادا کرو اور مال کو فضول خرچی سے نہ اڑاؤ
اِنَّ الۡمُبَذِّرِيۡنَ كَانُوۡۤا اِخۡوَانَ الشَّيٰطِيۡنِ‌ ؕ وَكَانَ الشَّيۡطٰنُ لِرَبِّهٖ كَفُوۡرًا
بیشک فضول خرچی کرنے والے بھائی ہیں شیطانوں کے اورشیطان اپنے پروردگار کا ناشکرا ہے۔
وَاِمَّا تُعۡرِضَنَّ عَنۡهُمُ ابۡتِغَآءَ رَحۡمَةٍ مِّنۡ رَّبِّكَ تَرۡجُوۡهَا فَقُلْ لَّهُمۡ قَوۡلًا مَّيۡسُوۡرًا
اوراگر تم اپنے پروردگار کی جانب سےرحمت کے انتظار میں جس کی تم کو امید ہے ان (مستحقین ) کی طرف توجہ نہ کرسکو توان سے نرمی سے بات کہہ دینا
وَلَا تَجۡعَلۡ يَدَكَ مَغۡلُوۡلَةً اِلٰى عُنُقِكَ وَلَا تَبۡسُطۡهَا كُلَّ الۡبَسۡطِ فَتَقۡعُدَ مَلُوۡمًا مَّحۡسُوۡرًا
اورنہ اپنے ہاتھ گردن سے باندھ لینا (بخل کرنا ) اورنہ بالکل ہی کھول دینا چاہئے (یعنی سب کچھ دے ڈالو) نتیجہ یہ ہوگا کہ تم ملامت زدہ تہی دست ہوکر بیٹھ جاؤگے ۔
اِنَّ رَبَّكَ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِيۡرًۢا بَصِيۡرًا
بیشک تیرا رب جس کو چاہتا ہے زیادہ روزی دیتا ہے اورجس کو چاہتا ہے تنگ کردیتا ہے۔ وہ اپنے بندوں کوخوب جانتا ہے اور دیکھتا ہے۔
وَلَا تَقۡتُلُوۡۤا اَوۡلَادَكُمۡ خَشۡيَةَ اِمۡلَاقٍ‌ؕ نَحۡنُ نَرۡزُقُهُمۡ وَاِيَّاكُمۡ‌ؕ اِنَّ قَتۡلَهُمۡ كَانَ خِطۡاً كَبِيۡرًا
اورتم اپنی اولاد کومفلسی کے ڈر سے قتل نہ کرو۔ ہم ان کو بھی رزق دیتے ہیں اورتم کو بھی بیشک ان کا مارڈالنابڑا گناہ ہے
وَلَا تَقۡرَبُوا الزِّنٰٓى اِنَّهٗ كَانَ فَاحِشَةً  ؕ وَسَآءَ سَبِيۡلًا
اورزنا کے پاس بھی نہ جاؤ بلاشبہ وہ بے حیائی اوربریراہ ہے
وَلَا تَقۡتُلُوا النَّفۡسَ الَّتِىۡ حَرَّمَ اللّٰهُ اِلَّا بِالۡحَـقِّ‌ ؕ وَمَنۡ قُتِلَ مَظۡلُوۡمًا فَقَدۡ جَعَلۡنَا لِـوَلِيِّهٖ سُلۡطٰنًا فَلَا يُسۡرِفْ فِّى الۡقَتۡلِ‌ ؕ اِنَّهٗ كَانَ مَنۡصُوۡرًا
اورجس شخص کے قتل کرنے کواللہ نے حرام قرار دیا ہے اس کو قتل نہ کرنا مگر حق کے ساتھ اورجو شخص ظلم سے قتل کیا جائے ہم نے اس کے وارث کو اختیار دیا ہے سووہ قتل کے بارے میں حد سے نہ نکل جائے ۔ وہ شخص مدد کئے جانے کے قابل ہے
وَلَا تَقۡرَبُوۡا مَالَ الۡيَتِيۡمِ اِلَّا بِالَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ حَتّٰى يَبۡلُغَ اَشُدَّهٗ‌ وَاَوۡفُوۡا بِالۡعَهۡدِ‌ۚ اِنَّ الۡعَهۡدَ كَانَ مَسۡـــُٔوۡلًا
اوریتیم کے مال کے قریب بھی نہ پھٹکنا بجز ایسے طریقے سے جو بہتر ہویہاں تک کہ وہ جوانی کو پہنچ جائے اورعہد کو پورا کرو بیشک وعدہ کے بارے میں ضرور پوچھا جائے گا
وَاَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ اِذَا كِلۡتُمۡ وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِ‌ؕ ذٰلِكَ خَيۡرٌ وَّاَحۡسَنُ تَاۡوِيۡلًا
اور جب ناپ کردوتو پورا بھردو اورجب تولو تو صحیح ترازوسے تولو ۔ یہ بہت اچھی بات اور انجام کے لحاظ سے بہت بہتر ہے ۔
وَلَا تَقۡفُ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ‌ ؕ اِنَّ السَّمۡعَ وَالۡبَصَرَ وَالۡفُؤَادَ كُلُّ اُولٰۤٮِٕكَ كَانَ عَنۡهُ مَسۡـُٔوۡلًا
اور جس بات کا تجھے علم نہیں اس کے پیچھے مت پڑ بیشک کان اورآنکھ اوردل ان سب (اعضاء ) سے ضرور پوچھ ہوگی
وَلَا تَمۡشِ فِى الۡاَرۡضِ مَرَحًا‌ ۚ اِنَّكَ لَنۡ تَخۡرِقَ الۡاَرۡضَ وَلَنۡ تَبۡلُغَ الۡجِبَالَ طُوۡلًا
اورزمین پر اکڑکر مت چل ۔ توزمین کو ہرگز نہ پھاڑ سکے گا اورنہ لمبا ہوکر پہاڑوں (کی چوٹی )کو پہنچ سکے گا ۔
كُلُّ ذٰلِكَ كَانَ سَيِّئُهٗ عِنۡدَ رَبِّكَ مَكۡرُوۡهًا
یہ سب برے کام ہیں جو تیرے رب کے نزدیک ناپسندیدہ ہیں ۔
ذٰلِكَ مِمَّاۤ اَوۡحٰۤى اِلَيۡكَ رَبُّكَ مِنَ الۡحِكۡمَةِ‌ ؕ وَلَا تَجۡعَلۡ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتُلۡقٰى فِىۡ جَهَنَّمَ مَلُوۡمًا مَّدۡحُوۡرًا
یہ باتیں اس حکمت کی ہیں جوآپ کے رب کی جانب سے آپ کی طرف وحی کی گئی ہیں ۔ اوراللہ کے ساتھ کسی کو معبود نہ بنانا ورنہ ملامت زدہ اور راندہ ہوکر جہنم میں ڈال دیا جائے گا ۔
اَفَاَصۡفٰٮكُمۡ رَبُّكُمۡ بِالۡبَـنِيۡنَ وَ اتَّخَذَ مِنَ الۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اِنَاثًا‌ ؕ اِنَّكُمۡ لَتَقُوۡلُوۡنَ قَوۡلًا عَظِيۡمًا
(اے مشرکو ) کیا تمہارے رب نے چن کر تم کوبیٹے دئے اورفرشتوں کو (اپنی ) بیٹیاں بنالیں بیشک تم یہ بڑی (نامعقول ) بات کہتے ہو ۔
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لِيَذَّكَّرُوۡا ؕ وَمَا يَزِيۡدُهُمۡ اِلَّا نُفُوۡرًا
اور ہم نے اس قرآن میں طرح طرح سے بیان کیا ہے تاکہ لوگ نصیحت پکڑیں (مگر حال یہ ہے کہ ) اس سے ان کی نفرت اوربڑھ رہی ہے ۔
قُلْ لَّوۡ كَانَ مَعَهٗۤ اٰلِهَةٌ كَمَا يَقُوۡلُوۡنَ اِذًا لَّابۡتَغَوۡا اِلٰى ذِى الۡعَرۡشِ سَبِيۡلًا
کہدیجئے اگر اللہ کے ساتھ اورمعبود ہوتے جیسا یہ کہتے ہیں تو وہ عرش والے کی طرف راستہ ‘ڈھونڈ لئے ہوتے
سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يَقُوۡلُوۡنَ عُلُوًّا كَبِيۡرًا
وہ پاک ہے اوران کی باتوں سے بہت زیادہ بلند وبرتر ہے۔
تُسَبِّحُ لَهُ السَّمٰوٰتُ السَّبۡعُ وَالۡاَرۡضُ وَمَنۡ فِيۡهِنَّ‌ؕ وَاِنۡ مِّنۡ شَىۡءٍ اِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمۡدِهٖ وَلٰـكِنۡ لَّا تَفۡقَهُوۡنَ تَسۡبِيۡحَهُمۡ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ حَلِيۡمًا غَفُوۡرًا
ساتوں آسمان اور زمین اورجو ان میں ہیں وہ سب اللہ کی پاکی بیان کرتے ہیں اورکوئی چیز ایسی نہیں جواللہ کی تعریف کے ساتھ اس کی پاکی بیان نہیں کرتی لیکن تم ان کی تسبیح نہیں سمجھتے بیشک وہ بردبار اوربخشنے والاہے۔
وَاِذَا قَرَاۡتَ الۡقُرۡاٰنَ جَعَلۡنَا بَيۡنَكَ وَبَيۡنَ الَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِالۡاٰخِرَةِ حِجَابًا مَّسۡتُوۡرًا ۙ
اورجب آپ قرآنپڑھتے ہیں تو ہم آپ کے اور ان لوگوں کے درمیان جوآخرت پر ایمان نہیں رکھتے ایک چھپا ہوا پردہ حائل کردیتے ہیں ۔
وَّجَعَلۡنَا عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ اَكِنَّةً اَنۡ يَّفۡقَهُوۡهُ وَفِىۡۤ اٰذَانِهِمۡ وَقۡرًا‌ ؕ وَاِذَا ذَكَرۡتَ رَبَّكَ فِى الۡقُرۡاٰنِ وَحۡدَهٗ وَلَّوۡا عَلٰٓى اَدۡبَارِهِمۡ نُفُوۡرًا
اور ان کے دلوں پر پردے ڈال دیتے ہیں ۔ تاکہ وہ اسے سمجھ نہ سکیں اوران کے کانوں پر ڈاٹ لگادیتے ہیں اورجب آپ قرآن میں اپنے رب کا ذکر کرتے ہیں جو واحد ہے تو وہ نفرت سے پیٹھ پھیر کر چل دیتے ہیں ۔
نَحۡنُ اَعۡلَمُ بِمَا يَسۡتَمِعُوۡنَ بِهٖۤ اِذۡ يَسۡتَمِعُوۡنَ اِلَيۡكَ وَاِذۡ هُمۡ نَجۡوٰٓى اِذۡ يَقُوۡلُ الظّٰلِمُوۡنَ اِنۡ تَتَّبِعُوۡنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسۡحُوۡرًا
یہ لوگ جب آپ کی طرف کان لگاتے ہیں توجس غرض سے سنتے ہیں ہم اسے خوب جانتے ہیں اورجب وہ سرگوشیاں کرتے ہیں (یعنی ) جب ظالم یہ کہتے ہیں کہ تم تو ایسے شخص کی پیروی کرتے ہو جس پر جادو کیا گیا ہے۔
اُنْظُرۡ كَيۡفَ ضَرَبُوۡا لَكَ الۡاَمۡثَالَ فَضَلُّوۡا فَلَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ سَبِيۡلًا
دیکھئے یہ لوگ آپ کے لئے کیسے کیسے القاب تجویز کرتے ہیں سو یہ گمراہ ہوچکے ہیں اورراستہ پا نہیں سکتے۔
وَقَالُوۡۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ خَلۡقًا جَدِيۡدًا
اورکہتے ہیں کہ جب مرکر ہڈیاں اورچورا ہوجائیں گے کیا ہم ازسر نو پیدا کئے جائیں گے۔
قُلۡ كُوۡنُوۡا حِجَارَةً اَوۡ حَدِيۡدًا
(جواباً ) کہہ دیجئے کہ تم پتھر ہوجاؤ یا لوہایا اس سے بھی بڑی سخت چیز
اَوۡ خَلۡقًا مِّمَّا يَكۡبُرُ فِىۡ صُدُوۡرِكُمۡ‌ۚ فَسَيَـقُوۡلُوۡنَ مَنۡ يُّعِيۡدُنَا‌ ؕ قُلِ الَّذِىۡ فَطَرَكُمۡ اَوَّلَ مَرَّةٍ‌ ۚ فَسَيُنۡغِضُوۡنَ اِلَيۡكَ رُءُوۡسَهُمۡ وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هُوَ‌ ؕ قُلۡ عَسٰٓى اَنۡ يَّكُوۡنَ قَرِيۡبًا
جو تمہارے ذہن میں ہے (بن کر دیکھو)تو وہ پوچھیں گے کہ بھلا ہمیں دوبارہ کون زندہ کرے گا ؟ کہدیجئے کہ وہی جس نے تم کو پہلی بار پیدا کیا تو وہ آپ کی طرف سر ہلائیں گے اورپوچھیں گے ایسا کب ہوگا کہدیجئے شاید وہ نزدیک ہی ہو ۔
يَوۡمَ يَدۡعُوۡكُمۡ فَتَسۡتَجِيۡبُوۡنَ بِحَمۡدِهٖ وَتَظُنُّوۡنَ اِنۡ لَّبِثۡتُمۡ اِلَّا قَلِيۡلًا
جس دن وہ تمہیں پکارے گاتوتم اس کی تعریف کرتے ہوئے اس کا حکم مانو گے اورتم خیال کروگے کہ تم (دنیا میں ) بہت ہی کم مدت رہے
وَقُلْ لِّعِبَادِىۡ يَقُوۡلُوا الَّتِىۡ هِىَ اَحۡسَنُ‌ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ يَنۡزَغُ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ اِنَّ الشَّيۡطٰنَ كَانَ لِلۡاِنۡسَانِ عَدُوًّا مُّبِيۡنًا
اورمیرے بندوں سے کہدیجئے کہ وہ وہی بات کہیں جوبہتر ہو کیوں کہ شیطان (بدکلامی سے ) لوگوں میں جھڑپ کرواتا ہے۔ بے شک شیطان انسان کا کھلا دشمن ہے
رَبُّكُمۡ اَعۡلَمُ بِكُمۡ‌ؕ اِنۡ يَّشَاۡ يَرۡحَمۡكُمۡ اَوۡ اِنۡ يَّشَاۡ يُعَذِّبۡكُمۡ ‌ؕ وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ عَلَيۡهِمۡ وَكِيۡلًا
تمہارا رب تم سے خوب واقف ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم کرے اوراگر چاہے تو تم کو عذاب دے اورہم نے آپ کو ان پر داروغہ بناکرنہیں بھیجا۔
وَرَبُّكَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ‌ؕ وَلَقَدۡ فَضَّلۡنَا بَعۡضَ النَّبِيّٖنَ عَلٰى بَعۡضٍ‌ وَّاٰتَيۡنَا دَاوٗدَ زَبُوۡرًا
اورآپ کا رب خوب جانتا ہے ان کو جو آسمانوں میں ہیں اورزمین میں ۔ اورہم نے بعض پیغمبروں کو بعض پر فضیلت دی ہے اور داؤد کو زبور عطا کی
قُلِ ادۡعُوا الَّذِيۡنَ زَعَمۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ فَلَا يَمۡلِكُوۡنَ كَشۡفَ الضُّرِّ عَنۡكُمۡ وَلَا تَحۡوِيۡلًا
کہدیجئے خدا کے سواجن کے معبود ہونے کا تم کو زعم ہے ان کو پکارو توسہی وہ تم سے تکلیف کو دور کرنے یا اسے بدل دینے کا کچھ اختیار نہیں رکھتے۔
اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ يَبۡتَغُوۡنَ اِلٰى رَبِّهِمُ الۡوَسِيۡلَةَ اَيُّهُمۡ اَقۡرَبُ وَيَرۡجُوۡنَ رَحۡمَتَهٗ وَيَخَافُوۡنَ عَذَابَهٗؕ اِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ كَانَ مَحۡذُوۡرًا
جن کو یہ مشرکین پکار رہے ہیں وہ خود ہی اپنے پروردگار کی طرف وسیلہ ڈھونڈرہے ہیں کہ ان میں کون اللہ سے زیادہ نزدیک ہے اوروہ اس کی رحمت کے امید وار ہیں اور اس کے عذاب سے ڈرتے ہیں بے شک تمہارے رب کا عذاب ڈرنے کے ہی قابل ہے۔
وَاِنۡ مِّنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا نَحۡنُ مُهۡلِكُوۡهَا قَبۡلَ يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ اَوۡ مُعَذِّبُوۡهَا عَذَابًا شَدِيۡدًا‌ ؕ كَانَ ذٰلِكَ فِى الۡـكِتٰبِ مَسۡطُوۡرًا
اورکفار کی کوئی بستی ایسی نہیں جس کو ہم قیامت سے پہلےہلاک نہ کردیں یا اس کو سخت عذاب میں مبتلا نہ کردیں ۔ یہ فیصلہ لوح محفوظ میں لکھا ہوا ہے
وَمَا مَنَعَنَاۤ اَنۡ نُّرۡسِلَ بِالۡاٰيٰتِ اِلَّاۤ اَنۡ كَذَّبَ بِهَا الۡاَوَّلُوۡنَ‌ؕ وَاٰتَيۡنَا ثَمُوۡدَ النَّاقَةَ مُبۡصِرَةً فَظَلَمُوۡا بِهَا‌ؕ وَمَا نُرۡسِلُ بِالۡاٰيٰتِ اِلَّا تَخۡوِيۡفًا
اورہم کو فرمائشی معجزات بھیجنے سے یہی امر مانع ہوا کہ پہلے کے لوگ ان کی تکذیب کرچکے ہیں اورہم نے ثمود کو اونٹنی عطا کی تھی جو ذریعۂ بصیرت تھی سو انہوں نے اس پر ظلم کیا اورہم نشانیوں کوتو صرف ڈرانے کیلئے بھیجتے ہیں ۔
وَاِذۡ قُلۡنَا لَـكَ اِنَّ رَبَّكَ اَحَاطَ بِالنَّاسِ‌ ؕ وَمَا جَعَلۡنَا الرُّءۡيَا الَّتِىۡۤ اَرَيۡنٰكَ اِلَّا فِتۡنَةً لِّلنَّاسِ وَ الشَّجَرَةَ الۡمَلۡعُوۡنَةَ فِى الۡقُرۡاٰنِ‌ ؕ وَنُخَوِّفُهُمۡۙ فَمَا يَزِيۡدُهُمۡ اِلَّا طُغۡيَانًا كَبِيۡرًا
اورجب ہم نے آپ سے کہا کہ آپ کا رب لوگوں کا احاطہ کئے ہوئے ہے اورجو نظارہ ہم نے آپ کو (بوقت معراج بحالت ِ بیداری ) دکھایا اورجس درخت پر قرآن میں لعنت کی گئی ہے ان دونوں چیزوں کو ہم نے لوگوں کے لئے سبب آزمائش قرار دیا اورہم ان کو ڈراتے ہیں لیکن اس سے ان کی سرکشی اوربڑھ جاتی ہے۔
وَاِذۡ قُلۡنَا لِلۡمَلٰۤٮِٕكَةِ اسۡجُدُوۡا لِاٰدَمَ فَسَجَدُوۡۤا اِلَّاۤ اِبۡلِيۡسَ قَالَ ءَاَسۡجُدُ لِمَنۡ خَلَقۡتَ طِيۡنًا‌ ۚ
اورجب ہم نے فرشتوں سے کہا کہ آدم کو سجدہ کرو تو سب نے سجدہ کیا سوائے ابلیس کے اس نے کہا بھلا میں ایک شخص کو سجدہ کرو ں جس کوتونے مٹی سے پیدا کیا ۔
قَالَ اَرَءَيۡتَكَ هٰذَا الَّذِىۡ كَرَّمۡتَ عَلَىَّ لَٮِٕنۡ اَخَّرۡتَنِ اِلٰى يَوۡمِ الۡقِيٰمَةِ لَاَحۡتَنِكَنَّ ذُرِّيَّتَهٗۤ اِلَّا قَلِيۡلًا
کہنے لگا دیکھ یہی تو ہے جسے تونے مجھ پر فضیلت دی ہے ۔ اگر تومجھ کو قیامت کے دن تک کی مہلت دے تومیں تھوڑوں کےسوا اس کی تمام اولاد کو اپنے بس میں کرلوں گا
قَالَ اذۡهَبۡ فَمَنۡ تَبِعَكَ مِنۡهُمۡ فَاِنَّ جَهَـنَّمَ جَزَآؤُكُمۡ جَزَآءً مَّوۡفُوۡرًا
اللہ نے فرمایا جا ان میں سے جو شخص تیری پیروی کرے گا توتم سب کی سزا جہنم ہے اوروہ پوری سزا ہے۔
وَاسۡتَفۡزِزۡ مَنِ اسۡتَطَعۡتَ مِنۡهُمۡ بِصَوۡتِكَ وَاَجۡلِبۡ عَلَيۡهِمۡ بِخَيۡلِكَ وَرَجِلِكَ وَشَارِكۡهُمۡ فِى الۡاَمۡوَالِ وَالۡاَوۡلَادِ وَعِدۡهُمۡ‌ ؕ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيۡطٰنُ اِلَّا غُرُوۡرًا
اوران میں سے جس کو بہکاسکے اپنی چیخ وپکار سے بہکالے اور ان پر اپنے سواروں اور پیادوں کو چڑھالا ۔ اور ان کے اموال اورادلاد میں شریک ہوجا اور ان سے وعدے بھی کرلے اوران سے شیطان جووعدے کرتا ہے وہ سب دھوکا ہے
اِنَّ عِبَادِىۡ لَـيۡسَ لَـكَ عَلَيۡهِمۡ سُلۡطٰنٌ‌ ؕ وَكَفٰى بِرَبِّكَ وَكِيۡلًا
۔بے شک میرے جو خالص بندے ہیں ان پر تیرا کچھ زور نہیں ہوگا ۔ اور (اے نبی ) آپ کا پروردگار کافی کار ساز ہے۔
رَبُّكُمُ الَّذِىۡ يُزۡجِىۡ لَـكُمُ الۡفُلۡكَ فِى الۡبَحۡرِ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِهٖؕ اِنَّهٗ كَانَ بِكُمۡ رَحِيۡمًا
تمہارا پروددگار ہی تو ہے جو تمہارے لئے دریا میں کشتیاں چلاتا ہے تاکہ تم اس کا فضل تلاش کروبے شک وہ تم پر مہربان ہے۔
وَاِذَا مَسَّكُمُ الضُّرُّ فِى الۡبَحۡرِ ضَلَّ مَنۡ تَدۡعُوۡنَ اِلَّاۤ اِيَّاهُ‌ ۚ فَلَمَّا نَجّٰٮكُمۡ اِلَى الۡبَرِّ اَعۡرَضۡتُمۡ‌ ؕ وَكَانَ الۡاِنۡسَانُ كَفُوۡرًا
اور جب تم کو دریا میں تکلیف پہنچتی ہے (طوفان سے) تو سوائے اللہ کے اورجتنوں کوتم پکارتے ہو وہ سب غائب ہوجاتے ہیں پھر جب وہ تم کو خشکی پر بچا کر لاتا ہے توتم پھر جاتے ہو ۔ اورواقعی انسان ہے ہی ناشکرا۔
اَفَاَمِنۡتُمۡ اَنۡ يَّخۡسِفَ بِكُمۡ جَانِبَ الۡبَرِّ اَوۡ يُرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ حَاصِبًا ثُمَّ لَا تَجِدُوۡالَـكُمۡ وَكِيۡلًا ۙ
کیا تم اس بات سے بے خوف ہوگئے ہوکہ وہ تم کو خشکی کے کنارے دھنسادے یا تم پر پتھر برسانے والی آندھی بھیج دے پھر تم کسی کو اپنا کارساز نہ پاؤ گے۔
اَمۡ اَمِنۡتُمۡ اَنۡ يُّعِيۡدَكُمۡ فِيۡهِ تَارَةً اُخۡرٰى فَيُرۡسِلَ عَلَيۡكُمۡ قَاصِفًا مِّنَ الرِّيۡحِ فَيُغۡرِقَكُمۡ بِمَا كَفَرۡتُمۡ‌ۙ ثُمَّ لَا تَجِدُوۡا لَـكُمۡ عَلَيۡنَا بِهٖ تَبِيۡعًا
کیا تم اس سے بھی بے خوف ہوکہ تم کو دوسری مرتبہ دریا میں لیجایا جائے پھر تم پر ہوا کاسخت طوفان بھیجدے جوتم کو تمہارے کفر کے سبب غرق کردے ۔ پھر اس کام کے تعلق سے تم کسی کو ہمارا پیچھا کرنے والا نہ پاؤ گے ۔
وَلَـقَدۡ كَرَّمۡنَا بَنِىۡۤ اٰدَمَ وَحَمَلۡنٰهُمۡ فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ وَرَزَقۡنٰهُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ وَفَضَّلۡنٰهُمۡ عَلٰى كَثِيۡرٍ مِّمَّنۡ خَلَقۡنَا تَفۡضِيۡلًا
اورہم نے آدم کی اولاد کو عزت بخشی اورا ن کو خشکی اوردریا میں سوار کرادیا اورپاک چیزیں دیں اوران کو ہماری بہت سی مخلوقات پر بڑی فضیلت دی ۔
يَوۡمَ نَدۡعُوۡا كُلَّ اُنَاسٍۢ بِاِمَامِهِمۡ‌ۚ فَمَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖ فَاُولٰۤٮِٕكَ يَقۡرَءُوۡنَ كِتٰبَهُمۡ وَلَا يُظۡلَمُوۡنَ فَتِيۡلًا
جس دن ہم سب لوگوں کو ان کے پیشواؤں کے ساتھ بلائیں گے پس جس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا ایسے لوگ اپنا اعمال نامہ پڑھیں گے اور ان پر دھاگے برابر بھی ظلم نہیں کیا جائے گا۔
وَمَنۡ كَانَ فِىۡ هٰذِهٖۤ اَعۡمٰى فَهُوَ فِى الۡاٰخِرَةِ اَعۡمٰى وَاَضَلُّ سَبِيۡلًا
اورجو شخص اس دنیا میں اندھا رہے گا وہ آخرت میں بھی اندھا ہوگا اور راستے سے زیادہ بھٹکا ہوا
وَاِنۡ كَادُوۡا لَيَـفۡتِنُوۡنَكَ عَنِ الَّذِىۡۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ لِتَفۡتَرِىَ عَلَيۡنَا غَيۡرَهٗ‌ ‌ۖ  وَاِذًا لَّاتَّخَذُوۡكَ خَلِيۡلًا
اوریہ کافر آپ کو اس وحی سے بچلانے ہی لگے تھے جوہم نے آپ کی طرف نازل کی ہے تاکہ آپ ہماری طرف وحی کے سوا اورباتیں منسوب کردیں ایسی صورت میں وہ آپ کو دوست بنالیتے۔
وَلَوۡلَاۤ اَنۡ ثَبَّتۡنٰكَ لَقَدۡ كِدْتَّ تَرۡكَنُ اِلَيۡهِمۡ شَيۡــًٔـا قَلِيۡلًا  ۙ
اوراگر ہم آپ کو ثابت قدم نہ رکھتے تو آپ کسی قدر ا ن کی طرف مائل ہونے ہی لگے تھے
اِذًا لَّاَذَقۡنٰكَ ضِعۡفَ الۡحَيٰوةِ وَضِعۡفَ الۡمَمَاتِ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَـكَ عَلَيۡنَا نَصِيۡرًا
تب تو ہم آپ کوبحالت حیات اورمرنے کے بعد دوہرا عذاب چکھاتے پھر آپ ہمارے مقابلے میں کسی کو اپنا مدد گار نہ پاتے۔
وَاِنۡ كَادُوۡا لَيَسۡتَفِزُّوۡنَكَ مِنَ الۡاَرۡضِ لِيُخۡرِجُوۡكَ مِنۡهَا‌ وَاِذًا لَّا يَلۡبَـثُوۡنَ خِلٰفَكَ اِلَّا قَلِيۡلًا
اورقریب تھا کہ یہ لوگ آپ کو اس زمین سے گھبرادیں تاکہ آپ کو وہاں سے نکال دیں اگر ایسا ہوتا تو و ہ تمہارے پیچھے بہت ہی کم ٹہر پاتے۔
سُنَّةَ مَنۡ قَدۡ اَرۡسَلۡنَا قَبۡلَكَ مِنۡ رُّسُلِنَا‌ وَلَا تَجِدُ لِسُنَّتِنَا تَحۡوِيۡلًا
جوپیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بھیجے تھے ان کا یہی طریق رہا ہے اورہمارے طریقے میں تم کوئی تبدیلی نہیں پاؤ گے۔
اَقِمِ الصَّلٰوةَ لِدُلُوۡكِ الشَّمۡسِ اِلٰى غَسَقِ الَّيۡلِ وَقُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ‌ؕ اِنَّ قُرۡاٰنَ الۡـفَجۡرِ كَانَ مَشۡهُوۡدًا
آفتاب ڈھلنے کے بعد سے رات کے اندھیرے تک نمازیں ادا کیجئے اورصبح کی نماز بھی کیوں کہ صبح کا وقت نماز (میں قرآن ) پڑھنا فرشتوں کی حاضری کا وقت ہے۔
وَمِنَ الَّيۡلِ فَتَهَجَّدۡ بِهٖ نَافِلَةً لَّكَ ‌ۖ  عَسٰۤى اَنۡ يَّبۡعَـثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا مَّحۡمُوۡدًا
اوررات کے کسی حصّے میں نیند سے بیدار ہوکر تہجد پڑھا کیجئے جوخاص کر آپ کے لئے پانچ فرض نمازوں پر زائد ہے امید کہ آپ کا رب آپ کو مقام محمو دمیں جگہ دے گا
وَقُلْ رَّبِّ اَدۡخِلۡنِىۡ مُدۡخَلَ صِدۡقٍ وَّ اَخۡرِجۡنِىۡ مُخۡرَجَ صِدۡقٍ وَّاجۡعَلْ لِّىۡ مِنۡ لَّدُنۡكَ سُلۡطٰنًا نَّصِيۡرًا
اورآپ دعا کیجئے اے رب مجھ کو خوبی کے ساتھ داخل کیجو اورخوبی کے ساتھ باہر نکالیو اوراپنے ہاں سے وہ غلبہ دیجو جس کے ساتھ نصرت ہو
وَقُلۡ جَآءَ الۡحَـقُّ وَزَهَقَ الۡبَاطِلُ‌ؕ اِنَّ الۡبَاطِلَ كَانَ زَهُوۡقًا
اورکہئےکہ حق آیا اور باطل مٹ گیا اور بے شک باطل تونابود ہی ہونے والا تھا
وَنُنَزِّلُ مِنَ الۡـقُرۡاٰنِ مَا هُوَ شِفَآءٌ وَّرَحۡمَةٌ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ‌ۙ وَلَا يَزِيۡدُ الظّٰلِمِيۡنَ اِلَّا خَسَارًا
ہم قرآن میں وہ چیز نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے واسطے شفاء اوررحمت ہے اور ظالموں کے حق میں اس سے نقصان ہی بڑھتا ہے۔
وَاِذَاۤ اَنۡعَمۡنَا عَلَى الۡاِنۡسَانِ اَعۡرَضَ وَنَاٰ بِجَانِبِهٖ‌ۚ وَاِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ كَانَ يَــُٔوۡسًا
اور جب انسان کو نعمت عطا کرتے ہیں تو و ہ منھ پھیر لیتا ہے اور کروٹ پھیر لیتا ہے اورجب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو ناامید ہوجاتا ہے۔
قُلۡ كُلٌّ يَّعۡمَلُ عَلٰى شَاكِلَتِهٖؕ فَرَبُّكُمۡ اَعۡلَمُ بِمَنۡ هُوَ اَهۡدٰى سَبِيۡلًا
کہدیجئے ہر شخص اپنے طریقے پرکام کرتا ہے ۔ سو تمہارا پروردگار اس کو خوب جانتا ہے جو زیادہ سیدھے راستہ پر ہے۔
وَيَسۡـــَٔلُوۡنَكَ عَنِ الرُّوۡحِ‌ ؕ قُلِ الرُّوۡحُ مِنۡ اَمۡرِ رَبِّىۡ وَمَاۤ اُوۡتِيۡتُمۡ مِّنَ الۡعِلۡمِ اِلَّا قَلِيۡلًا
یہ لوگ آپ سے روح کے بارے میں پوچھتے ہیں کہدیجئے کہ روح میرے رب کے حکم سے ہے
وَلَٮِٕنۡ شِئۡنَا لَنَذۡهَبَنَّ بِالَّذِىۡۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ ثُمَّ لَا تَجِدُ لَـكَ بِهٖ عَلَيۡنَا وَكِيۡلًا ۙ
اورتم کوتو بہت تھوڑا علم دیا گیا ہے اوراگر ہم چاہیں تووہ کتاب جو ہم تمہاری طرف بھیجتے ہیں اسے سلب کرلیں پھر تم اس کے لئے ہمارے مقابلے میں کسی کو اس کے لانے کا زمہ دار نہ پاؤ گے۔
اِلَّا رَحۡمَةً مِّنۡ رَّبِّكَ‌ ؕ اِنَّ فَضۡلَهٗ كَانَ عَلَيۡكَ كَبِيۡرًا
سوائے اپنے رب کی رحمت کے بیشک اللہ کا فضل آپ پر بہت بڑا ہے
قُلْ لَّٮِٕنِ اجۡتَمَعَتِ الۡاِنۡسُ وَالۡجِنُّ عَلٰٓى اَنۡ يَّاۡتُوۡا بِمِثۡلِ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ لَا يَاۡتُوۡنَ بِمِثۡلِهٖ وَلَوۡ كَانَ بَعۡضُهُمۡ لِبَعۡضٍ ظَهِيۡرًا
کہدیجئے اگر انسان اورجن اس بات پر جمع ہوجائیں کہ ایسا قرآن بنا لائیں تواس جیسا نہ لاسکیں گے اگر چہ وہ ایک دوسرے کے مدد گار بن جائیں ۔
وَلَقَدۡ صَرَّفۡنَا لِلنَّاسِ فِىۡ هٰذَا الۡقُرۡاٰنِ مِنۡ كُلِّ مَثَلٍ فَاَبٰٓى اَكۡثَرُ النَّاسِ اِلَّا كُفُوۡرًا
اور ہم نے اس قرآن میں سب باتیں طرح طرح سے مثالیں دے کر بیان کردی ہیں مگر اکثر لوگ بن ناشکری کئے نہیں رہتے ۔
وَقَالُوۡا لَنۡ نُّـؤۡمِنَ لَـكَ حَتّٰى تَفۡجُرَ لَنَا مِنَ الۡاَرۡضِ يَنۡۢبُوۡعًا ۙ
اورکہنے لگے ہم آپ پر ایمان نہیں لائیں گے جب تک کہ آپ ہمارے لئے (مکہ کی ) زمین سے چشمہ جاری نہ کردیں ۔
اَوۡ تَكُوۡنَ لَـكَ جَنَّةٌ مِّنۡ نَّخِيۡلٍ وَّعِنَبٍ فَتُفَجِّرَ الۡاَنۡهٰرَ خِلٰلَهَا تَفۡجِيۡرًا ۙ
یا آپ کے لئے کھجوریں اورانگوروں کا کوئی با غ نہ ہو پھر اس باغ کے بیچ میں سے نہریں جاری نہ کردیں ۔
اَوۡ تُسۡقِطَ السَّمَآءَ كَمَا زَعَمۡتَ عَلَيۡنَا كِسَفًا اَوۡ تَاۡتِىَ بِاللّٰهِ وَالۡمَلٰۤٮِٕكَةِ قَبِيۡلًا ۙ
یا جیسا آپ کہتے ہیں ہم پر آسمان کے ٹکڑے نہ گرادیں یا اللہ اورفرشتوں کو ہمارے سامنے نہ لے آئیں ۔
اَوۡ يَكُوۡنَ لَـكَ بَيۡتٌ مِّنۡ زُخۡرُفٍ اَوۡ تَرۡقٰى فِى السَّمَآءِ ؕ وَلَنۡ نُّـؤۡمِنَ لِرُقِيِّكَ حَتّٰى تُنَزِّلَ عَلَيۡنَا كِتٰبًا نَّـقۡرَؤُهٗ‌ ؕ قُلۡ سُبۡحَانَ رَبِّىۡ هَلۡ كُنۡتُ اِلَّا بَشَرًا رَّسُوۡلًا
یا آپ کے لئےسونے کا گھر ہویا آپ آسمان پر چڑھ جائیں اورہم آپ کے چڑھنے کوبھی نہیں مانیں گے جبتک آپ ہمارے پاس کوئی کتاب نہ لائیں جسے ہم خود پڑھ لیں کہدیجئے سبحان اللہ میں توصرف ایک بشر ہوں جسے رسول بناکر بھیجا گیا ہے۔
وَمَا مَنَعَ النَّاسَ اَنۡ يُّؤۡمِنُوۡۤا اِذۡ جَآءَهُمُ الۡهُدٰٓى اِلَّاۤ اَنۡ قَالُـوۡۤا اَبَعَثَ اللّٰهُ بَشَرًا رَّسُوۡلًا
اورجب لوگوں کے پاس ہدایت پہنچی توان کوایمان لانے سے اسکے سوا اور کوئی چیز مانع نہ ہوئی کہ کہنے لگے کیا اللہ نے آدمی کو پیغمبر بناکر بھیجا ہے۔
قُلْ لَّوۡ كَانَ فِى الۡاَرۡضِ مَلٰۤٮِٕكَةٌ يَّمۡشُوۡنَ مُطۡمَٮِٕنِّيۡنَ لَـنَزَّلۡنَا عَلَيۡهِمۡ مِّنَ السَّمَآءِ مَلَـكًا رَّسُوۡلًا
کہدیجئے اگرزمین میں فرشتے ہوتے کہ اس میں چلتے پھر تے اوربستے تو ہم ان کے پاس کوئی فرشتہ پیغمبر بناکر بھیجتے
قُلۡ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًۢا بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡ‌ؕ اِنَّهٗ كَانَ بِعِبَادِهٖ خَبِيۡرًۢا بَصِيۡرًا
کہدیجئے کہ میرے اورتمہارے درمیان اللہ ہی گواہ کافی ہے وہی اپنے بندوں سے خبر دار اوردیکھنے والا ہے۔
وَمَنۡ يَّهۡدِ اللّٰهُ فَهُوَ الۡمُهۡتَدِ‌ ۚ وَمَنۡ يُّضۡلِلۡ فَلَنۡ تَجِدَ لَهُمۡ اَوۡلِيَآءَ مِنۡ دُوۡنِهٖ‌ ؕ وَنَحۡشُرُهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡ عُمۡيًا وَّبُكۡمًا وَّصُمًّا‌ ؕ مَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُ‌ ؕ كُلَّمَا خَبَتۡ زِدۡنٰهُمۡ سَعِيۡرًا
اور جس شخص کواللہ ہدایت دے وہی ہدایت پاتا ہے اورجن کواللہ گمراہ کردے تو آپ اللہ کے سوا کسی کو ان کا دوست نہ پائیں گے اور ہم ان کو قیامت کے دناوندھے منہ اندھے اورگونگے اور بہرے (بناکر ) اٹھائیں گے ان کا ٹھکانہ دوزخ ہے جب (اس کی ) آگ بجھنے لگے گی تب ہم ان پر اوربھڑکا دینگے۔
ذٰلِكَ جَزَآؤُهُمۡ بِاَنَّهُمۡ كَفَرُوۡا بِاٰيٰتِنَا وَقَالُوۡۤا ءَاِذَا كُنَّا عِظَامًا وَّرُفَاتًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَ خَلۡقًا جَدِيۡدًا
یہ ان کی سزا ہے اس واسطے کہ وہ ہماری آیتوں کا انکارکر رہے تھے اورکہتے تھے کہ جب ہم مرکر ہڈیاں اورچورا چورا ہوجائیں گے توکیا ازسر نو پیدا کئے جائیں گے ۔
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّ اللّٰهَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ قَادِرٌ عَلٰٓى اَنۡ يَّخۡلُقَ مِثۡلَهُمۡ وَجَعَلَ لَهُمۡ اَجَلًا لَّا رَيۡبَ فِيۡهِ ؕ فَاَبَى الظّٰلِمُوۡنَ اِلَّا كُفُوۡرًا
کیا انہوں نے نہیں دیکھا کہ اللہ جس نے آسمانوں اورزمین کوپیدا کیا ہے اس بات پر قادر ہے کہ ان جیسے لوگ پیدا کردے اوراس نے انکے لئے ایک مدت مقرر کردی ہے جس میں کچھ شک نہیں ہے تو ظالموں نے کفر کے سوا ہر چیز کا انکار کیا۔
قُلْ لَّوۡ اَنۡـتُمۡ تَمۡلِكُوۡنَ خَزَآٮِٕنَ رَحۡمَةِ رَبِّىۡۤ اِذًا لَّاَمۡسَكۡتُمۡ خَشۡيَةَ الۡاِنۡفَاقِ‌ ؕ وَكَانَ الۡاِنۡسَانُ قَتُوۡرًا
کہدیجئے اگر میرے پروردگار کی رحمت کے خزانے تمہارے ہاتھ میں ہوتے تو خرچ ہوجانے کے خوف سے ضرور ہاتھ روک لیتے ۔ اور انسان بڑا تنگ دل ہے۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسٰى تِسۡعَ اٰيٰتٍۢ بَيِّنٰتٍ‌ فَسۡـــَٔلۡ بَنِىۡۤ اِسۡرَاۤءِيۡلَ اِذۡ جَآءَهُمۡ فَقَالَ لَهٗ فِرۡعَوۡنُ اِنِّىۡ لَاَظُنُّكَ يٰمُوۡسٰى مَسۡحُوۡرًا
اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں سو آپ بنی اسرائیل سے دریافت کر لیجئے جب وہ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا میں خیال کرتا ہوں اے موسیٰ کہ تم پر ضرور جادو کردیا گیا ہے۔
قَالَ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَاۤ اَنۡزَلَ هٰٓؤُلَاۤءِ اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ بَصَآٮِٕرَ‌ ۚ وَاِنِّىۡ لَاَظُنُّكَ يٰفِرۡعَوۡنُ مَثۡبُوۡرًا
موسیٰ نے کہا کہ تواچھی طرح جانتا ہے کہ یہ چیزیں آسمانوں اورزمین کے پروردگار کے سوا کسی نے نازل نہیں کیں اور وہ بھی بصیرت کے لئے اورمیں خیال کرتا ہوں اے فرعون کہ تو ہلاک ہوجائے گا ۔
فَاَرَادَ اَنۡ يَّسۡتَفِزَّهُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ فَاَغۡرَقۡنٰهُ وَ مَنۡ مَّعَهٗ جَمِيۡعًا ۙ
تواس نے چاہا کہ ان کے قدم زمین (مصر ) سے اکھاڑ دے پس ہم نے اس کو اورجو اس کے ساتھ تھے سب کو غرق کردیا۔
وَّقُلۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ لِبَنِىۡۤ اِسۡرَاۤءِيۡلَ اسۡكُنُوا الۡاَرۡضَ فَاِذَا جَآءَ وَعۡدُ الۡاٰخِرَةِ جِئۡنَا بِكُمۡ لَفِيۡفًا ؕ
اوراس کے بعد ہم نے بنی اسرائیل سے کہا تم اس سرزمین میں رہو جب آخرت کا وعدہ آجائے گا ہم تم سب کو جمع کرکے لائیں گے۔
وَبِالۡحَـقِّ اَنۡزَلۡنٰهُ وَبِالۡحَـقِّ نَزَلَ‌ ؕ وَمَاۤ اَرۡسَلۡنٰكَ اِلَّا مُبَشِّرًا وَّنَذِيۡرًا ‌ۘ
اور ہم نے اس قرآ ن کوسچائی کے ساتھ نازل کیا اوروہ سچائی کے ساتھ اترا اورہم نے آپ کو صرف خوشخبری اورڈر سنانے والا بناکر بھیجا۔
وَقُرۡاٰنًا فَرَقۡنٰهُ لِتَقۡرَاَهٗ عَلَى النَّاسِ عَلٰى مُكۡثٍ وَّنَزَّلۡنٰهُ تَنۡزِيۡلًا
اورہم نے قرآن کوجدا جدا کرکے نازل کیا تاکہ آپ لوگوں کو ٹہر ٹہر کر پڑھ کر سنائیں اورہم نے اس کو بتدریج نازل کیا۔
قُلۡ اٰمِنُوۡا بِهٖۤ اَوۡ لَا تُؤۡمِنُوۡٓا‌ ؕ اِنَّ الَّذِيۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِهٖۤ اِذَا يُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ يَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذۡقَانِ سُجَّدًا ۙ
کہدیجئے تم اس کو مانو یا نہ مانو ۔ جن لوگوں کو اس سے پہلےعلم دیا گیا ہے جب وہ (قرآن ) ان پر پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ تھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں
وَّيَقُوۡلُوۡنَ سُبۡحٰنَ رَبِّنَاۤ اِنۡ كَانَ وَعۡدُ رَبِّنَا لَمَفۡعُوۡلًا
اورکہتے ہیں پاک ہے ہمارا رب بے شک ہمارے رب کا وعدہ پورا ہورہا ہے۔
وَيَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذۡقَانِ يَبۡكُوۡنَ وَيَزِيۡدُهُمۡ خُشُوۡعًا ۩
اوروہ روتے ہوئے تھوڑیوں کے بل گرتے ہیں اور ان کی عاجزی اور بڑھ جاتی ہے ۔
قُلِ ادۡعُوا اللّٰهَ اَوِ ادۡعُوا الرَّحۡمٰنَ‌ ؕ اَ يًّا مَّا تَدۡعُوۡا فَلَهُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰى ‌ۚ وَلَا تَجۡهَرۡ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتۡ بِهَا وَابۡتَغِ بَيۡنَ ذٰلِكَ سَبِيۡلًا
کہدیجئے کہ اللہ کو پکارو یا رحمان کہہ کر پکارو ۔جو کہہ کر پکارو گے اس کے سب نام اچھے ہیں اورنمازنہ بلند آواز سے پڑھئے اورنہ بالکل آہستہ ۔ بلکہ اس کے بیچ کا طریقہ اختیار کیجئے
وَقُلِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ الَّذِىۡ لَمۡ يَتَّخِذۡ وَلَدًا وَّلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ شَرِيۡكٌ فِى الۡمُلۡكِ وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ وَلِىٌّ مِّنَ الذُّلِّ‌ وَكَبِّرۡهُ تَكۡبِيۡرًا
اورکہدیجئےسب تعریفیں اللہ ہی کے لئے ہیں جس نے نہ بیٹا بنایا اورنہ سلطنت میں اس کا کوئی شریک ہےاورنہ کمزوری کی وجہ سے اس کا کوئی مدد گار ہے اوراس کی خوب بڑائیاں بیان کیجئے
×
Preferred translation language Font size Bookmark