بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓـمّٓرٰ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ‌ؕ وَالَّذِىۡۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ الۡحَـقُّ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
الٓمٓرا یہ ایک (بڑی ) کتاب کی آیتیں ہیں اور جو کچھ آپ پر آپ کی رب کی جانب سے اترا وہ حق ہے لیکن بہت سے لوگ نہیں مانتے ۔
اَللّٰهُ الَّذِىۡ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيۡرِ عَمَدٍ تَرَوۡنَهَا‌ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ وَسَخَّرَ الشَّمۡسَ وَالۡقَمَرَ‌ؕ كُلٌّ يَّجۡرِىۡ لِاَجَلٍ مُّسَمًّى‌ؕ يُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ يُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لَعَلَّكُمۡ بِلِقَآءِ رَبِّكُمۡ تُوۡقِنُوۡنَ
اللہ وہ ہے جس نے اونچے آسمان بنائے ستونوں کے بغیر جیسا کہ تم دیکھتے ہو پھر عرش پر قائم ہوگیا اور سورج اورچاند کو مطیع کردیا ہر ایک وقت مقرر تک گردش کررہا ہے وہی جملہ امورکی تدبیر کرتا ہے اورنشانیاں کھول کر بیا ن کرتا ہے تاکہ تم اپنے پروردگار کے دیدار کا یقین کرلو۔
وَهُوَ الَّذِىۡ مَدَّ الۡاَرۡضَ وَجَعَلَ فِيۡهَا رَوَاسِىَ وَاَنۡهٰرًا‌ ؕ وَمِنۡ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِيۡهَا زَوۡجَيۡنِ اثۡنَيۡنِ‌ يُغۡشِى الَّيۡلَ النَّهَارَ‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
اور وہی تو ہے جس نے زمین کوپھیلایا اوراسی میں پہاڑ اوردریا پیدا کئے اورہر قسم کے میوؤں کی دو دو قسمیں بنائیں وہی رات کی تاریکی سے دن کی روشنی کوچھپادیتا ہے بیشک اس میں غور کرنے والوں کے لئےنشانیاں ہیں ۔
وَ فِى الۡاَرۡضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنۡ اَعۡنَابٍ وَّزَرۡعٌ وَّنَخِيۡلٌ صِنۡوَانٌ وَّغَيۡرُ صِنۡوَانٍ يُّسۡقٰى بِمَآءٍ وَّاحِدٍ وَنُفَضِّلُ بَعۡضَهَا عَلٰى بَعۡضٍ فِى الۡاُكُلِ‌ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّعۡقِلُوۡنَ
اور زمین میں مختلف قطعات ہیں ایک دوسرے سے ملے ہوئے اورانگور کے باغ ہیں اور کھیتیاں اور کھجور کے درخت بعض کی بہت سی شاخیں ہوتی ہیں اوربعض کی نہیں (حالانکہ ) ا ن کی سیرابی ایک ہی پانی سے ہے اور ہم بعض کو بعض پر لذت میں فضیلت دیتے ہیں اس میں سمجھنے والوں کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں ۔
وَ اِنۡ تَعۡجَبۡ فَعَجَبٌ قَوۡلُهُمۡ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِىۡ خَلۡقٍ جَدِيۡدٍ  ؕ اُولٰۤٮِٕكَ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا بِرَبِّهِمۡ‌ۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ الۡاَغۡلٰلُ فِىۡۤ اَعۡنَاقِهِمۡ‌ۚ وَاُولٰۤٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ‌ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
اوراے پیغمبر اگر آپ کوتعجب ہوتو ان کا یہ قول واقعی تعجب کے قابل ہے کہ جب ہم مٹی ہو جائیں گے کیا نئے سرے سےپیدا ہوں گے ۔ یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے پروردگار کے منکر ہوگئے اوریہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہیں اوریہی دوزخ والے ہیں جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے
وَيَسۡتَعۡجِلُوۡنَكَ بِالسَّيِّئَةِ قَبۡلَ الۡحَسَنَةِ وَقَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهِمُ الۡمَثُلٰتُ‌ؕ وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوۡ مَغۡفِرَةٍ لِّـلنَّاسِ عَلٰى ظُلۡمِهِمۡ‌ۚ وَاِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيۡدُ الۡعِقَابِ
اور یہ لوگ آپ سے اچھائی سے پہلے برائی مانگتے ہیں حالانکہ ان پرسے ایسے واقعات گذر چکے ہیں اور آپ کا پروردگار لوگوں کو ان کے ظلم کے باوجود معاف کرنے والا ہے اور آپ کا ربسخت عذاب بھی دینے والا ہے
وَيَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ اٰيَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُنۡذِرٌ‌ وَّ لِكُلِّ قَوۡمٍ هَادٍ
اور کافر کہتے ہیں کہ اس پیغمبر پر اس کے رب کی جانب سےکوئی نشانی کیوں نہیں اتریآپ کا کام تو ڈر سنا دینا ہے اور ہر قوم کے لئے ایک ہادی ہوتا آیا ہے۔
اَللّٰهُ يَعۡلَمُ مَا تَحۡمِلُ كُلُّ اُنۡثٰى وَمَا تَغِيۡضُ الۡاَرۡحَامُ وَمَا تَزۡدَادُ ‌ؕ وَكُلُّ شَىۡءٍ عِنۡدَهٗ بِمِقۡدَارٍ
ہر مادہ جو پیٹ میں رکھتی ہے اللہ اس کو جانتا ہے اور پیٹ جو سکڑتے ہیں اور بڑھتے ہیں وہ بھی جانتا ہے اور ہر چیز کا اس کے پاس ایک اندازہ ہے ۔
عٰلِمُ الۡغَيۡبِ وَالشَّهَادَةِ الۡكَبِيۡرُ الۡمُتَعَالِ
وہ مخفی اور ظاہر چیزوں کا جاننے والا سب سے بڑا اورعالی مرتبہ ہے
سَوَآءٌ مِّنۡكُمۡ مَّنۡ اَسَرَّ الۡقَوۡلَ وَ مَنۡ جَهَرَ بِهٖ وَمَنۡ هُوَ مُسۡتَخۡفٍۢ بِالَّيۡلِ وَسَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ
تم میں سے کوئی چپکے سے بات کرے یا پکار کر رات کو کہیں چھپ جائے یا دن میں کھلم کھلا چلے (اللہ کے نزدیک)برابر ہے ۔
لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنۡۢ بَيۡنِ يَدَيۡهِ وَمِنۡ خَلۡفِهٖ يَحۡفَظُوۡنَهٗ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰهِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوۡمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوۡا مَا بِاَنۡفُسِهِمۡ‌ؕ وَاِذَاۤ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوۡمٍ سُوۡۤءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗ‌ۚ وَمَا لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖ مِنۡ وَّالٍ
اس کے آگے اور پیچھےاللہ کے چوکیدار (فرشتے) ہیں جواللہ کے حکم سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اللہ کسی قوم کی حالت (نعمت) کو تبدیل نہیں کرتا جب تک کہ وہ اپنی حالت کو نہ بدلے۔ اور اللہ جب کسی قوم پر مصیبت ڈالنا چاہتا ہے تو پھر وہ نہیں پھرتی اور اللہ کے سواان کا کوئی مدد گار نہیں
هُوَ الَّذِىۡ يُرِيۡكُمُ الۡبَرۡقَ خَوۡفًا وَّطَمَعًا وَّيُنۡشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ‌ۚ
وہی تو ہے جو تم کو ڈرانے اور امید دلانے کے لئے بجلی دکھلاتا ہے اور بھاری بادل اُٹھاتا ہے۔
‌وَيُسَبِّحُ الرَّعۡدُ بِحَمۡدِهٖ وَالۡمَلٰۤـٮِٕكَةُ مِنۡ خِيۡفَتِهٖ ‌ۚ وَيُرۡسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيۡبُ بِهَا مَنۡ يَّشَآءُ وَهُمۡ يُجَادِلُوۡنَ فِى اللّٰه‌ۚ ِ وَهُوَ شَدِيۡدُ الۡمِحَالِؕ
اور گرجنے والابادل اس کی تعریف کے ساتھاس کی پاکی بیان کرتا ہے اور سب فرشتےبھی اس کے خوف سے اوروہی (کڑک) بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرادیتا ہے اوریہ لوگ اللہ کے بارے میں جھگڑتے ہیں اور وہ بہت بڑی قوت والا ہے ۔
لَهٗ دَعۡوَةُ الۡحَـقِّ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِهٖ لَا يَسۡتَجِيۡبُوۡنَ لَهُمۡ بِشَىۡءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيۡهِ اِلَى الۡمَآءِ لِيَبۡلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِـغِهٖ‌ؕ وَمَا دُعَآءُ الۡكٰفِرِيۡنَ اِلَّا فِىۡ ضَلٰلٍ
سچا پکارنا تواسی کا کام ہے اوراللہ کے سوا جن کو یہ لوگ پکارتے ہیں وہ ان کی پکار کا کچھ بھی جواب نہیں دیتے ۔ سوائے اس کے کہ جیسے کوئی اپنے دونوں ہاتھ پانی کی طرف پھیلادے تاکہ دور ہی سے اس کے منھ تک آپہنچے حالانکہ وہ اس تک نہیں پہنچے گا اوراسی طرح کافروں کا پکارنا بے کار ہے۔
وَلِلّٰهِ يَسۡجُدُ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ طَوۡعًا وَّكَرۡهًا وَّظِلٰلُهُمۡ بِالۡغُدُوِّ وَالۡاٰصَالِ ۩
اورآسمانوں اورزمین میں جتنی مخلوقات ہیں اسی کو سجدہ کرتی ہیں خواہ خوشی سے یا زبردستی اوران کے سائے بھی صبح وشام سجدہ کرتے ہیں
قُلۡ مَنۡ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ قُلِ اللّٰهُ‌ؕ قُلۡ اَفَاتَّخَذۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِهٖۤ اَوۡلِيَآءَ لَا يَمۡلِكُوۡنَ لِاَنۡفُسِهِمۡ نَفۡعًا وَّلَا ضَرًّا‌ؕ قُلۡ هَلۡ يَسۡتَوِى الۡاَعۡمٰى وَالۡبَصِيۡرُ ۙ اَمۡ هَلۡ تَسۡتَوِى الظُّلُمٰتُ وَالنُّوۡرُ ۚ اَمۡ جَعَلُوۡا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوۡا كَخَلۡقِهٖ فَتَشَابَهَ الۡخَـلۡقُ عَلَيۡهِمۡ‌ؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِـقُ كُلِّ شَىۡءٍ وَّهُوَ الۡوَاحِدُ الۡقَهَّارُ
آپ پوچھئے کہ آسمانوں اور زمین کا رب کون ہے کہدیجئے اللہ کہدیجئے کہ کیا تم نے اللہ کو چھوڑ کر ایسے لوگوں کوکارساز بنالیا ہے جواپنے نفع و نقصان کا کچھ بھی اختیار نہیں رکھتے آپ پوچھئے کہ کیا اندھااور آنکھوں والابرابر ہیں یا اندھیرا اور اجالا برابر ہوسکتے ہیں بھلا ان لوگوں نے جن کو اللہ کاشریک قرار دے لیا ہے کیا انہوں نے کچھ پیدا کیا ہے جس کے سبب ان کی مخلوقات مشتبہ ہوگئی ہیں کہدیجئے اللہ ہر چیز کاخالق ہے اور وہ یکتا اور زبردست ہے۔
اَنۡزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتۡ اَوۡدِيَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَاحۡتَمَلَ السَّيۡلُ زَبَدًا رَّابِيًا‌ ؕ وَمِمَّا يُوۡقِدُوۡنَ عَلَيۡهِ فِى النَّارِ ابۡتِغَآءَ حِلۡيَةٍ اَوۡ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثۡلُهٗ‌ ؕ كَذٰلِكَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡحَـقَّ وَالۡبَاطِلَ ؕ  فَاَمَّا الزَّبَدُ فَيَذۡهَبُ جُفَآءً‌‌ ۚ وَاَمَّا مَا يَنۡفَعُ النَّاسَ فَيَمۡكُثُ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ كَذٰلِكَ يَضۡرِبُ اللّٰهُ الۡاَمۡثَالَؕ
اس نے آسمانوں سے بارش برسائی پھر اپنے اپنے اندازےکے موافق نا لے بہ نکلے ۔ پھر نالے پر پھولا ہوا جھاگ آگیا ۔ اورجس چیز کو زیور یا کوئی اورسامان بنانے کے لئے آگ میں تپاتے ہیں اس میں بھی ایسا ہی جھاگ ہوتا ہے اسی طرحاللہ حق اور باطل کی مثال بیان کرتا ہے سو وہ جھاگ توجاتا رہتا ہے سوکھ کر اورپانی جو لوگوں کےکام آتا ہےوہ زمین میں ٹہرا رہتا ہے اسی طرح اللہ (صحیح اور غلط کی ) مثالیں بیان کرتا ہے۔
لِلَّذِيۡنَ اسۡتَجَابُوۡا لِرَبِّهِمُ الۡحُسۡنٰىؔ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ لَمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَهٗ لَوۡ اَنَّ لَهُمۡ مَّا فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًا وَّمِثۡلَهٗ مَعَهٗ لَافۡتَدَوۡا بِهٖؕ اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمۡ سُوۡۤءُ الۡحِسَابِ ۙ وَمَاۡوٰٮهُمۡ جَهَـنَّمُ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡمِهَادُ
جن لوگوں نے اللہ کے حکم کو قبول کیا ان کے واسطے بھلائی ہے اورجنہوں نے اس کو قبول نہیں کیا اگر روئے زمین کے سب خزانے ان کے اختیار میں ہوں تو وہ سب کے سب اوراتنا ہی اس کے ساتھ ہو تو(نجات کے ) بدلے میں خرچ کر ڈالیں ایسے لوگوں کا حساب بھی بر ا ہے اوران کا ٹھکانہ جہنم ہے اور وہ بری جگہ ہے۔
اَفَمَنۡ يَّعۡلَمُ اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ مِنۡ رَّبِّكَ الۡحَـقُّ كَمَنۡ هُوَ اَعۡمٰىؕ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الۡاَلۡبَابِۙ
بھلا جو شخص یہ جانتا ہے کہ جو کچھ آپ کے رب کی جانب سے آپ پر نازل ہواہے و ہ حق ہے کیا وہ برابر ہوسکتا ہے اس شخص کے جو اندھا ہے سمجھتے تووہی ہیں جن کو عقل ہے۔
الَّذِيۡنَ يُوۡفُوۡنَ بِعَهۡدِ اللّٰهِ وَلَا يَنۡقُضُوۡنَ الۡمِيۡثَاقَۙ
جو لوگاللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اس اقرار کو نہیں توڑتے
وَالَّذِيۡنَ يَصِلُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيَخۡشَوۡنَ رَبَّهُمۡ وَ يَخَافُوۡنَ سُوۡۤءَ الۡحِسَابِؕ
اورجو جوڑے رکھتے ہیں ان رشتوں کو جن کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور اپنے رب سے ڈرتے ہیں اورسخت عذاب کا اندیشہ رکھتے ہیں
وَالَّذِيۡنَ صَبَرُوا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِمۡ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاَنۡفَقُوۡا مِمَّا رَزَقۡنٰهُمۡ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً وَّيَدۡرَءُوۡنَ بِالۡحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمۡ عُقۡبَى الدَّارِۙ
اور جو اپنے رب کی خوشنودی حاصل کرنے کو (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز قائم کرتے ہیں اور جو کچھ ہم نےان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور علانیہ خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے بُرائی کو دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لئے عاقبت کا گھر ہے
جَنّٰتُ عَدۡنٍ يَّدۡخُلُوۡنَهَا وَمَنۡ صَلَحَ مِنۡ اٰبَآٮِٕهِمۡ وَاَزۡوَاجِهِمۡ وَذُرِّيّٰتِهِمۡ‌ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ يَدۡخُلُوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مِّنۡ كُلِّ بَابٍ‌ۚ
یعنی ہمیشہ رہنے کےباغات جن میں وہ داخل ہوں گے اور ان کے باب دادااور ان کی بی بیبیوں اور اولاد میں سے جو نیکو کار ہیں (وہ بھی) اور فرشتے ان کے پاس ہر دروازہ سے آئیں گے(اور کہیں گے) تم پر سلامتی ہو ۔
سَلٰمٌ عَلَيۡكُمۡ بِمَا صَبَرۡتُمۡ‌ فَنِعۡمَ عُقۡبَى الدَّارِؕ
بدلے میں اس کے کہ تم ثابت قدم رہے سو عاقبت کا گھر بہت اچھا ہے۔
وَالَّذِيۡنَ يَنۡقُضُوۡنَ عَهۡدَ اللّٰهِ مِنۡۢ بَعۡدِ مِيۡثَاقِهٖ وَيَقۡطَعُوۡنَ مَاۤ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖۤ اَنۡ يُّوۡصَلَ وَيُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ‌ۙ اُولٰۤٮِٕكَ لَهُمُ اللَّعۡنَةُ وَلَهُمۡ سُوۡۤءُ الدَّارِ
جو لوگ اللہ کے عہد کو مضبوط کرنے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور اس تعلق کو توڑدیتے ہیں جس کو جوڑنے کا اللہ نے حکم دیا ہے اور ملک میں فسادمچاتے ہیں ۔ ایسے لوگوں کے لئےلعنت ہے اور ان کے لئے برا گھر ہے۔
اَللّٰهُ يَبۡسُطُ الرِّزۡقَ لِمَنۡ يَّشَآءُ وَيَقۡدِرُ‌ؕ وَفَرِحُوۡا بِالۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ؕ وَمَا الۡحَيٰوةُ الدُّنۡيَا فِى الۡاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌ
اللہ جس کو چاہےکشادہ روزی دیتا ہے اور(اور جس کو چاہے) تنگ کردیتا ہے اور (کفار) دنیاوی زندگی پر اتراتے ہیں (حالانکہ) دنیا کی زندگی آخرتکے مقابلے میں (بہت) تھوڑا فائدہ ہے۔
وَيَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ اٰيَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖؕ قُلۡ اِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَنۡ يَّشَآءُ وَيَهۡدِىۡۤ اِلَيۡهِ مَنۡ اَنَابَ ‌ۖ ‌ۚ
اور کافر کہتے ہیں کہ اس شخص پر اس کے رب کی جانب سے کوئی نشانی کیوں نہیں اتری ۔ کہدیجئے کہ اللہ جسکو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے اور جو اسکی جانب رجوع کرتا ہے اسکو اپنی طرف کی راہ دکھاتا ہے
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَتَطۡمَٮِٕنُّ قُلُوۡبُهُمۡ بِذِكۡرِ اللّٰهِ‌ ؕ اَلَا بِذِكۡرِ اللّٰهِ تَطۡمَٮِٕنُّ الۡقُلُوۡبُ ؕ
یعنی جو لوگ ایمان لائے اورجن کے دلوں کو اللہ کی یاد سے اطمئنان نصیب ہوتا ہے سنو اللہ کے ذکر سے ہی دلوں کو اطمئنان نصیب ہوتا ہے
اَلَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوۡبٰى لَهُمۡ وَحُسۡنُ مَاٰبٍ
جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کئے ان کے لئے خوشحالی ہے اور نیک انجامی ہے۔
كَذٰلِكَ اَرۡسَلۡنٰكَ فِىۡۤ اُمَّةٍ قَدۡ خَلَتۡ مِنۡ قَبۡلِهَاۤ اُمَمٌ لِّـتَتۡلُوَا۟ عَلَيۡهِمُ الَّذِىۡۤ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلَيۡكَ وَ هُمۡ يَكۡفُرُوۡنَ بِالرَّحۡمٰنِ‌ؕ قُلۡ هُوَ رَبِّىۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ وَاِلَيۡهِ مَتَابِ
اور اسی طرح ہم نے آپ کوپیغمبر بناکر ایسی امت میں بھیجا جس سے پہلے بہت سی امتیں گذر چکی ہیں تاکہ آپ ان کو وہ کتاب پڑھ کر سنادیں جوہم نے آپ کی طرف بھیجی ہے اور یہ لوگ رحمان کا انکار کرتے ہیں کہدیجئے وہ میرا رب ہے اس کے سوا کوئی معبود نہیں میں نے اسی پر بھروسہ کرلیا ہے اوراسی کے پاس مجھے جانا ہے۔
وَلَوۡ اَنَّ قُرۡاٰنًا سُيِّرَتۡ بِهِ الۡجِبَالُ اَوۡ قُطِّعَتۡ بِهِ الۡاَرۡضُ اَوۡ كُلِّمَ بِهِ الۡمَوۡتٰى‌ ؕ بَلْ لِّلّٰهِ الۡاَمۡرُ جَمِيۡعًا ‌ؕ اَفَلَمۡ يَايۡــَٔسِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنۡ لَّوۡ يَشَآءُ اللّٰهُ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيۡعًا ؕ وَلَا يَزَالُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا تُصِيۡبُهُمۡ بِمَا صَنَعُوۡا قَارِعَةٌ اَوۡ تَحُلُّ قَرِيۡبًا مِّنۡ دَارِهِمۡ حَتّٰى يَاۡتِىَ وَعۡدُ اللّٰهِ‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخۡلِفُ الۡمِيۡعَادَ
اوراگر کوئی ایسا قرآن ہوتا کہ اس کی تاثیر سے پہاڑ چلنے لگ جاتے یا اس کے ذریعہ زمین جلدی جلدی طئے ہوجاتی یا مردوں سے کلام کیا جاتا (توکیا ہوتا ) مگر بات یہ ہے کہ سارا اختیار اللہ کو حاصل ہے کیا پھر بھی ایمان والوں کو اطمئنان نہیں ہوا کہ اگر اللہ چاہتا تو سب لوگوں کو ہدایت کردیتا اورکافروں پر ان کے بداعمالی کے سبب کوئی نہ کوئی حادثہ پڑتا ہی رہتا ہے یا ان کی بستی کے قریب نازل ہوتا ہی رہتا ہے یہاں تک کہ اللہ کا وعدہآپہنچے بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا
وَلَـقَدِ اسۡتُهۡزِئَ بِرُسُلٍ مِّنۡ قَبۡلِكَ فَاَمۡلَيۡتُ لِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا ثُمَّ اَخَذۡتُهُمۡ‌ فَكَيۡفَ كَانَ عِقَابِ
اورآپ سے پہلے بہت سے پیغمبروں کے ساتھ ٹھٹھہ کیا جاتا رہا سو میں نے کافروں کو مہلت دی پھر میں نے ان کو پکڑلیا سو (دیکھو) کہ میرا عذابکیسا رہا
اَفَمَنۡ هُوَ قَآٮِٕمٌ عَلٰى كُلِّ نَفۡسٍۢ بِمَا كَسَبَتۡ‌ۚ وَجَعَلُوۡالِلّٰهِ شُرَكَآءَ ؕ قُلۡ سَمُّوۡهُمۡ‌ؕ اَمۡ تُنَـبِّـئُــوْنَهٗ بِمَا لَا يَعۡلَمُ فِى الۡاَرۡضِ اَمۡ بِظَاهِرٍ مِّنَ الۡقَوۡلِؕ بَلۡ زُيِّنَ لِلَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مَكۡرُهُمۡ وَصُدُّوۡا عَنِ السَّبِيۡلِ‌ؕ وَمَنۡ يُّضۡلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنۡ هَادٍ
تو کیا جو (خدا ) ہر شخص کے اعمال پر مطلع ہو (اوران کے شرکاء برابر ہوسکتے ہیں )اوران لوگوں نے اللہ کے لئے شریک بنائے ہیں ا ن سے کہئے کہ ذرا انکے نام تولو کیا تم اس کو ایسی بات بتاتے ہو جس کی اس کو دنیا میں خبر نہ ہو یا محض اوپری باتیں کرتے ہو بلکہ (حقیقت یہ ہے کہ ) کافروں کو ان کا فریب خوشنما معلوم ہوتا ہے اوراسی وجہ سے وہ راہ حق سے روک لئے گئے اوراللہ جسے گمراہ کردے اسے کوئی رہنما نہیں ہے۔
لَهُمۡ عَذَابٌ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ وَلَعَذَابُ الۡاٰخِرَةِ اَشَقُّ‌ ۚ وَمَا لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّاقٍ
ان کودنیا کی زندگی میں بھی عذاب ہے اور آخرت کا عذاب توبہت ہی سخت ہے اوران کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہیں ۔
مَثَلُ الۡجَـنَّةِ الَّتِىۡ وُعِدَ الۡمُتَّقُوۡنَ‌ ؕ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهَا الۡاَنۡهٰرُ‌ ؕ اُكُلُهَا دَآٮِٕمٌ وَّظِلُّهَا‌ ؕ تِلۡكَ عُقۡبَى الَّذِيۡنَ اتَّقَوْا‌ ‌ۖ  وَّعُقۡبَى الۡكٰفِرِيۡنَ النَّارُ
اور جس جنت کا متقیوں سے وعدہ کیا گیا ہے اس کی کیفیت یہ ہے کہ اس کے نیچے سےنہریں بہہ رہی ہیں اور اس کے پھل ہمیشہ کے ہیں نیز اس کے سائے بھی۔ یہ ان لوگوں کا انجام ہے جو پرہیز گار ہیں اور کافروں کا انجام دوزخ ہوگا۔
وَالَّذِيۡنَ اٰتَيۡنٰهُمُ الۡكِتٰبَ يَفۡرَحُوۡنَ بِمَاۤ اُنۡزِلَ اِلَيۡكَ‌ وَمِنَ الۡاَحۡزَابِ مَنۡ يُّـنۡكِرُ بَعۡضَهٗ‌ؕ قُلۡ اِنَّمَاۤ اُمِرۡتُ اَنۡ اَعۡبُدَ اللّٰهَ وَلَاۤ اُشۡرِكَ بِهٖؕ اِلَيۡهِ اَدۡعُوۡا وَاِلَيۡهِ مَاٰبِ
اور جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہےوہ خوش ہوتے ہیں اس سے جو آپ پر نازل کی گئی ہے اوربعض فرقے اس کی بعض باتیں نہیں مانتے کہدیجئے کہ مجھ کو توحکم ہوا ہے کہ میں اللہ کی عبادت کروں اورکسی کو اس کا شریک نہ بناؤں میں اسی کی طرف بلاتا ہوں اور اسی کی طرف مجھ کو لوٹنا ہے۔
وَكَذٰلِكَ اَنۡزَلۡنٰهُ حُكۡمًا عَرَبِيًّا‌ ؕ وَلَٮِٕنِ اتَّبَعۡتَ اَهۡوَآءَهُمۡ بَعۡدَمَا جَآءَكَ مِنَ الۡعِلۡمِۙ مَا لَـكَ مِنَ اللّٰهِ مِنۡ وَّلِىٍّ وَّلَا وَاقٍ
اوراسی طرح ہم نے اس قرآن کو عربی زبان کا فرمان بناکر نازل کیا ہے اور اگر آپ انکی خواہشات کے موافق چلیں بعد اسکے کہ آپکے پاس صحیح علم آچکا ہے تو اللہ کے مقابلے میں آپ کا نہ کوئی حمایتی ہوگا اور نہ مدد گار ۔
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا رُسُلًا مِّنۡ قَبۡلِكَ وَ جَعَلۡنَا لَهُمۡ اَزۡوَاجًا وَّذُرِّيَّةً ‌ ؕ وَمَا كَانَ لِرَسُوۡلٍ اَنۡ يَّاۡتِىَ بِاٰيَةٍ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ ؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ
اے پیغمبر ہم نے آپ سے پہلے بہت سے رسول بھیجے اور ان کو بی بیاں اوراولاد بھی دیں اور کسی پیغمبر کے اختیار میں یہ امر نہیں کہ وہ اللہ کی اجازت کے بغیر خود کوئی نشانی لائے اور ہر فیصلے کاایک وقت ہے ۔
يَمۡحُوۡا اللّٰهُ مَا يَشَآءُ وَيُثۡبِتُ ‌ۖ ‌ۚ وَعِنۡدَهٗۤ اُمُّ الۡكِتٰبِ
اللہ جو چاہے مٹاتا ہے اورجو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے اوراسی کے پاس اصل کتاب ہے
وَاِنۡ مَّا نُرِيَـنَّكَ بَعۡضَ الَّذِىۡ نَعِدُهُمۡ اَوۡ نَـتَوَفَّيَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَيۡكَ الۡبَلٰغُ وَعَلَيۡنَا الۡحِسَابُ
اور جس عذاب کا ہم وعدہ کرتے ہیں اس میں سے کچھ اگر ہم آپ کو بتلادیں یا آپ کو اٹھالیں تو آپ کا کام تو ہمارے احکام کی تبلیغ ہے اور ہمارا ذمہ ہے حساب لینا
اَوَلَمۡ يَرَوۡا اَنَّا نَاۡتِى الۡاَرۡضَ نَـنۡقُصُهَا مِنۡ اَطۡرَافِهَا ؕ‌ وَاللّٰهُ يَحۡكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكۡمِهٖ‌ؕ وَهُوَ سَرِيۡعُ الۡحِسَابِ
کیا وہ نہیں دیکھتے کہ ہم زمین کو اس کے کناروں سے کم کرتے چلے آتے ہیں اوراللہ حکم کرتا ہے تو کوئی اس کا حکم ٹالنے والا نہیں ہےاور وہ جلد حساب لینے والا ہے۔
وَقَدۡ مَكَرَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ فَلِلّٰهِ الۡمَكۡرُ جَمِيۡعًا‌ؕ يَعۡلَمُ مَا تَكۡسِبُ كُلُّ نَفۡسٍؕ وَسَيَـعۡلَمُ الۡـكُفّٰرُ لِمَنۡ عُقۡبَى الدَّارِ
اوران سے پہلے کے کافر بھی فریب کرچکے ہیں سو اللہ کے ہاتھ میں ہے سب تدبیر۔ ہر شخص جو کچھ کررہا ہے اللہ اسے جانتا ہے اورکافر جلد معلوم کرلیں گے کہ عاقبت کا گھرکس کے لئے ہے ۔
وَيَقُوۡلُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَسۡتَ مُرۡسَلًا‌ ؕ قُلۡ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًۢا بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَكُمۡۙ وَمَنۡ عِنۡدَهٗ عِلۡمُ الۡكِتٰبِ
اور کافر کہتے ہیں کہ آپ (نعوذ باللہ ) پیغمبر نہیں ہیں ۔ آپ کہدیجئے کہ میرے اورتمہارے درمیان اللہ کافی گواہ ہے اوروہ جس کے پاس کتاب کا علم ہے
×
Preferred translation language Font size Bookmark