بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ
(اے محمدؐ) جب اللہ کی جانب سے مدد (صلح حدیبیہ) اورفتح (مکہ) آگئی۔
وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًا ۙ
اور آپ ؐ نے دیکھ لیا کہ لوگ جوق درجوق اللہ کے دین (اسلام میں) داخل ہورہے ہیں
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُ‌ ؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا
تو بس (بطور شکریہ) اپنے رب کی تسبیح کے ساتھ حمد کیجئے اور اس سے مغفرت مانگئے بے شک وہ توبہ کا بہت زیادہ قبول کرنے والا ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark