بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓرٰ‌ كِتٰبٌ اُحۡكِمَتۡ اٰيٰـتُهٗ ثُمَّ فُصِّلَتۡ مِنۡ لَّدُنۡ حَكِيۡمٍ خَبِيۡرٍۙ
الرا ۔ یہ کتاب جس کی آیتیں مستحکم ہیں پھر تفصیل سے بیان کی جائیں گی حکیم وخبیر (اللہ ) کی جانب سے
اَلَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ‌ ؕ اِنَّنِىۡ لَـكُمۡ مِّنۡهُ نَذِيۡرٌ وَّبَشِيۡرٌ ۙ
کہ اللہ کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو میں تم کو اسی کی طرف سے تم کو ڈرانے والا اورخوشخبری سنانے والا ہوں ۔
وَّاَنِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَيۡهِ يُمَتِّعۡكُمۡ مَّتَاعًا حَسَنًا اِلٰٓى اَجَلٍ مُّسَمًّى وَ يُؤۡتِ كُلَّ ذِىۡ فَضۡلٍ فَضۡلَهٗ ‌ؕ وَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ كَبِيۡرٍ
اوریہ کہ بخشش مانگو اپنے پروردگار سے پھر اس کے آگے توبہ کرو وہ تم کو ایک خاص مدت تک فائدہ پہنچائے گا اورہر صاحب فضل پر اپنا فضل فرمائے گا اوراگر تم پھر جاؤ گے تو میں تمہارے بارے میں ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔
اِلَى اللّٰهِ مَرۡجِعُكُمۡ‌ۚ وَهُوَ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ قَدِيۡرٌ
تم سب کو اسی کی طرف لوٹنا ہے اوروہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔
اَلَاۤ اِنَّهُمۡ يَثۡنُوۡنَ صُدُوۡرَهُمۡ لِيَسۡتَخۡفُوۡا مِنۡهُ‌ؕ اَلَا حِيۡنَ يَسۡتَغۡشُوۡنَ ثِيَابَهُمۡۙ يَعۡلَمُ مَا يُسِرُّوۡنَ وَمَا يُعۡلِنُوۡنَ‌ۚ اِنَّهٗ عَلِيۡمٌۢ بِذَاتِ الصُّدُوۡرِ
دیکھو وہ لوگ اپنے سینوں کو دوہرا کرلیتے ہیں (کپڑوں سے ) تاکہ اللہ سے باتیں چھپائیں ۔سنو جس وقت وہ کپڑے لپیٹتے ہیں اسی وقت وہ جانتا ہے ان باتوں کو جو وہ چھپاتے ہیں اورجو ظاہر کرتے ہیں وہ دلوں کی بات جاننے والا ہے
وَمَا مِنۡ دَآ بَّةٍ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ رِزۡقُهَا وَ يَعۡلَمُ مُسۡتَقَرَّهَا وَمُسۡتَوۡدَعَهَا‌ؕ كُلٌّ فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ
اور زمین پر چلنے والا کوئی جاندار ایسا نہیں جس کی روزی اللہ کے ذمہ نہ ہو وہ ہر ایک کے مستقل رہنے کی جگہ اور عارضی رہنے کی جگہ کو جانتا ہے سب کچھ کھلی کتاب میں موجود ہے
وَ هُوَ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَ يَّامٍ وَّكَانَ عَرۡشُهٗ عَلَى الۡمَآءِ لِيَبۡلُوَكُمۡ اَيُّكُمۡ اَحۡسَنُ عَمَلًا ؕ وَلَٮِٕنۡ قُلۡتَ اِنَّكُمۡ مَّبۡعُوۡثُوۡنَ مِنۡۢ بَعۡدِ الۡمَوۡتِ لَيَـقُوۡلَنَّ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡۤا اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ
اوروہی تو ہے جس نے آسمانوں اور زمین کوچھ دنوں (کی مقدار) میں بنایا اوراس کا تخت پانی پر تھا تاکہ تم کو آزمائے کہتم میں باعتبار عمل کے کون بہترہے اگر آپ کہیں کہ تم مرنے کے بعداٹھائے جاؤ گے تو کافر کہیں گے یہ تو کھلا جادو ہے
وَلَٮِٕنۡ اَخَّرۡنَا عَنۡهُمُ الۡعَذَابَ اِلٰٓى اُمَّةٍ مَّعۡدُوۡدَةٍ لَّيَـقُوۡلُنَّ مَا يَحۡبِسُهٗؕ اَلَا يَوۡمَ يَاۡتِيۡهِمۡ لَـيۡسَ مَصۡرُوۡفًا عَنۡهُمۡ وَحَاقَ بِهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ يَسۡتَهۡزِءُوۡنَ
اگر ہم تھوڑے دنوں تک عذاب کو ملتوی کردیں تو کہیں گے کس چیز نے عذاب روک دیا۔دیکھو جس دن وہ عذاب ان پر آئے گا تو وہ ان سے ٹلنے والا نہیں ۔ اور جس عذاب کے ساتھ وہ (آج) مذاق کررہے ہیں (کل ) وہ ان کو گھیر لے گا۔
وَلَٮِٕنۡ اَذَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ مِنَّا رَحۡمَةً ثُمَّ نَزَعۡنٰهَا مِنۡهُ‌ۚ اِنَّهٗ لَيَـــُٔوۡسٌ كَفُوۡرٌ
اگر ہم انسان کو اپنی مہربانی کا مزہ چکھائیں پھر وہ اس سے چھین لیں تو وہ ناامید ناشکرا ہوتا ہے۔
وَلَٮِٕنۡ اَذَقۡنٰهُ نَـعۡمَآءَ بَعۡدَ ضَرَّآءَ مَسَّتۡهُ لَيَـقُوۡلَنَّ ذَهَبَ السَّيِّاٰتُ عَنِّىۡ‌ ؕ اِنَّهٗ لَـفَرِحٌ فَخُوۡرٌۙ
اگر ہم اس کو کسی تکلیف کے بعد جواس کو پہنچی ہونعمت کا مزہ چکھائیں توکہتا ہے سب سختیاں دور ہوگئیں بے شک وہ اترانے والا اور شیخی بگھارنے والا ہے
اِلَّا الَّذِيۡنَ صَبَرُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِؕ اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ مَّغۡفِرَةٌ وَّاَجۡرٌ كَبِيۡرٌ
بجز ان لوگوں کے جنہوں نے صبر کیا اورنیک کام کئے ‘ایسے لوگوں کے لئے بخشش اوربڑا ثواب ہے
فَلَعَلَّكَ تَارِكٌۢ بَعۡضَ مَا يُوۡحٰٓى اِلَيۡكَ وَضَآٮِٕقٌ ۢ بِهٖ صَدۡرُكَ اَنۡ يَّقُوۡلُوۡا لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ كَنۡزٌ اَوۡ جَآءَ مَعَهٗ مَلَكٌ‌ ؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ نَذِيۡرٌ‌ ؕ وَاللّٰهُ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ وَّكِيۡلٌ ؕ
جو چیز آپ کی طرف وحی کی جاتی ہے اس میں سے کچھ شاید آپ چھوڑنے والے ہیں اورآپ کا دل اس سے تنگ ہوتا ہے اس بات پر کہ کافر کہتے ہیں کہ اس نبی پر خزانہ کیوں نہیں اترا یا اس کے ساتھ فرشتہ کیوں نہیں آیا ۔ (اے نبی ) آپ تو صرف ڈرانے والے ہیں اوراللہ ہر چیز کا ذمہ دار ہے ۔
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِعَشۡرِ سُوَرٍ مِّثۡلِهٖ مُفۡتَرَيٰتٍ وَّ ادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس (نبی ) نے قرآن کوگھڑ لیا ہے۔ کہدیجئےاگر سچے ہوتوتم بھی ایسی دس سورتیں بنا لاؤ اور اللہ کے سواجن کو بلا سکتے ہو ان کو بھی بلالو
فَاِلَّمۡ يَسۡتَجِيۡبُوۡا لَـكُمۡ فَاعۡلَمُوۡۤا اَنَّمَاۤ اُنۡزِلَ بِعِلۡمِ اللّٰهِ وَاَنۡ لَّاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ‌ۚ فَهَلۡ اَنۡتُمۡ مُّسۡلِمُوۡنَ
پھر اگر وہ تمہاری بات کا جواب نہ دیں تو (کہدیجئے ) اب تو یقین کرلو کہ وہ اللہ کے علم سے اترا ہے اور یہ کہ اس کے سوا کوئی معبود (برحق ) نہیں ۔ پس کیا تم اب مسلمان ہوتے ہو ۔
مَنۡ كَانَ يُرِيۡدُ الۡحَيٰوةَ الدُّنۡيَا وَ زِيۡنَتَهَا نُوَفِّ اِلَيۡهِمۡ اَعۡمَالَهُمۡ فِيۡهَا وَهُمۡ فِيۡهَا لَا يُبۡخَسُوۡنَ
جو لوگ دنیا کی زندگی اوراس کی زینت کے طالب ہیں تو ہم ان کے اعمال کا بدلہ دنیا میں ہی پورا بھگتا دیں گے ۔اور اس میں ان کو کچھ کمی نہ ہوگی ۔
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ لَـيۡسَ لَهُمۡ فِىۡ الۡاٰخِرَةِ اِلَّا النَّارُ‌ ‌ۖ  وَحَبِطَ مَا صَنَعُوۡا فِيۡهَا وَبٰطِلٌ مَّا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
یہ وہ لوگ ہیں جن کے لئے آخرت میں آتش جہنم کے سواکچھ نہیں ۔ اورجو کچھ یہاں کیا تھا وہ سب اکارت ہوگیا اورجو کچھ آئندہ کریں گے وہ بھی ضائع ہوگا
اَفَمَنۡ كَانَ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّهٖ وَيَتۡلُوۡهُ شَاهِدٌ مِّنۡهُ وَمِنۡ قَبۡلِهٖ كِتٰبُ مُوۡسٰٓى اِمَامًا وَّرَحۡمَةً‌  ؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ‌ ؕ وَمَنۡ يَّكۡفُرۡ بِهٖ مِنَ الۡاَحۡزَابِ فَالنَّارُ مَوۡعِدُهٗ‌ ۚ فَلَا تَكُ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّنۡهُ‌ اِنَّهُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكَ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَ النَّاسِ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
بھلا جو شخص اپنے پروردگار کی جانب سے روشن دلیل پر ہو اور اس کی جانب سے ایک گواہ اس کا حامی ہو اور اس سے پہلے موسیٰ کی کتاب بھی جو پیشوا اوررحمت ہے (توکیا دنیا کے مرید ایسے صاحب بینہ کے برابر ہوجائیں گے ) جبکہ یہ سب مذکورین اس پر ایمان لاتے ہیں اورجو شخص سب فرقوں میں سے اس کا انکار کرے گا تو اس کا ٹھکانہ دوزخ ہے سو آپ اس کے بارے میں شک میں نہ رہئے ۔ وہ آپ کے رب کی طرف سے حق ہے۔ لیکن اکثر لوگ ایمان نہیں لاتے
وَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ يُعۡرَضُوۡنَ عَلٰى رَبِّهِمۡ وَ يَقُوۡلُ الۡاَشۡهَادُ هٰٓؤُلَاۤءِ الَّذِيۡنَ كَذَبُوۡا عَلٰى رَبِّهِمۡ‌ ۚ اَلَا لَـعۡنَةُ اللّٰهِ عَلَى الظّٰلِمِيۡنَۙ
اوراس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو اللہپر جھوٹ باندھے یہ لوگ اپنے پروردگار کے آگے پیش کئے جائیں گے ۔ اور گواہ کہیں گےیہی لوگ ہیں جنہوں نے اللہ پر جھوٹ باندھا تھا سن رکھو اللہ کی لعنت ظالموں پر ہے۔
الَّذِيۡنَ يَصُدُّوۡنَ عَنۡ سَبِيۡلِ اللّٰهِ وَيَبۡغُوۡنَهَا عِوَجًا ؕ وَهُمۡ بِالۡاٰخِرَةِ هُمۡ كٰفِرُوۡنَ
جو (لوگوں کو) اللہ کے راستے سے روکتے ہیں اوراس میں ٹیڑھا پن چاہتے ہیں اوروہآخرت سے بھی انکار کرتے ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ لَمۡ يَكُوۡنُوۡا مُعۡجِزِيۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَمَا كَانَ لَهُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ اَوۡلِيَآءَ‌ ۘ يُضٰعَفُ لَهُمُ الۡعَذَابُ‌ ؕ مَا كَانُوۡا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَ السَّمۡعَ وَمَا كَانُوۡا يُبۡصِرُوۡنَ
یہ لوگ زمین میں اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے ۔اور نہ ان کا کوئی حمایتی اللہ کے سوا ہے۔ ان کو دگنا عذاب دیا جائے گا یہ لوگ نہ سن سکتے تھے اور نہ دیکھ سکتے تھے۔
اُولٰٓٮِٕكَ الَّذِيۡنَ خَسِرُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنا نقصان کرلیا۔ اور انہوں نے جو کچھ تراشا تھا وہ سب ہوا ہوگیا۔
لَا جَرَمَ اَ نَّهُمۡ فِى الۡاٰخِرَةِ هُمُ الۡاَخۡسَرُوۡنَ
بیشک یہی لوگآخرت میں زیادہ نقصان پانے والے ہیں
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَاَخۡبَـتُوۡۤا اِلٰى رَبِّهِمۡۙ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ‌ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
بیشک جو لوگ ایمان لائے اور نیک کامکئے اور اپنے پروردگار کے سامنے عاجزی کی یہی لوگ جنت والے ہیں ۔ وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے
مَثَلُ الۡفَرِيۡقَيۡنِ كَالۡاَعۡمٰى وَالۡاَصَمِّ وَالۡبَـصِيۡرِ وَالسَّمِيۡعِ‌ ؕ هَلۡ يَسۡتَوِيٰنِ مَثَلًا‌ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
ان دونوں فریقوں کی مثال ایسی ہے جیسے ایک اندھا اور بہرا ہو اور دوسرا دیکھتا اورسنتا ہو۔ کیا دونوں کا حال برابر ہوسکتا ہے۔پھر تم سوچتے کیوں نہیں ۔
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا نُوۡحًا اِلٰى قَوۡمِهٖۤ اِنِّىۡ لَـكُمۡ نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌۙ
اورہم نے نوح کوان کی قوم کی طرف بھیجا (آپ نے کہا) میں تم کو صاف صاف ڈرانے والا ہوں
اَنۡ لَّا تَعۡبُدُوۡۤا اِلَّا اللّٰهَ‌ؕ اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ اَلِيۡمٍ
کہ تم اللہ کے سوا کسی کی پرستش نہ کرو مجھے تم پر دردناک عذاب کا ڈر ہے
فَقَالَ الۡمَلَاُ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا مِنۡ قَوۡمِهٖ مَا نَرٰٮكَ اِلَّا بَشَرًا مِّثۡلَنَا وَمَا نَرٰٮكَ اتَّبَعَكَ اِلَّا الَّذِيۡنَ هُمۡ اَرَاذِلُــنَا بَادِىَ الرَّاۡىِ‌ۚ وَمَا نَرٰى لَـكُمۡ عَلَيۡنَا مِنۡ فَضۡلٍۢ بَلۡ نَظُنُّكُمۡ كٰذِبِيۡنَ
کافر سرداروں نے کہاہم تم کو تو ہمارے جیسا ایک آدمی سمجھتے ہیں اور ہم دیکھتے ہیں کہ تمہاری اتباع بھی ایسے لوگوں نے کی جو ہم میں ادنیٰ درجے کے ہیں اوروہ بھی سرسری رائے سے اور ہم تم میں ہمارے اوپر کچھ وجہ ِ فضیلت بھی نہیں دیکھتے۔ بلکہ ہم تم کو تو جھوٹا خیال کرتے ہیں
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَءَيۡتُمْ اِنۡ كُنۡتُ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَاٰتٰٮنِىۡ رَحۡمَةً مِّنۡ عِنۡدِهٖ فَعُمِّيَتۡ عَلَيۡكُمۡؕ اَنُلۡزِمُكُمُوۡهَا وَاَنۡـتُمۡ لَـهَا كٰرِهُوۡنَ
انہوں نے کہا اے میری قوم دیکھو تواگر میں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اور اس نے مجھے اپنی جانب سے رحمت (نبوت ) عطا فرمائی (جس کی ) حقیقت تم سے پوشیدہ رکھی گئی کیا ہم اس کے لئے تم کو مجبور کرسکتے ہیں جبکہ تم اس سے بیزار ہو۔
وَيٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مَالًا ؕاِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ‌ وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا‌ ؕ اِنَّهُمۡ مُّلٰقُوۡا رَبِّهِمۡ وَلٰـكِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ قَوۡمًا تَجۡهَلُوۡنَ
اے میری قوم میں اس (نصیحت ) کے بدلے تم سے مال نہیں مانگتا ۔ میرا صلہتو اللہ کے ذمہ ہے اورمیں ان لوگوں کو جو ایمان والے ہیں ہانکنے والا بھی نہیں ہوں ۔ وہ اپنے رب سے ملنے والے ہیں لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ تم لوگ جاہل ہو۔
وَيٰقَوۡمِ مَنۡ يَّـنۡصُرُنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اِنۡ طَرَدتُّهُمۡ‌ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
اے میری قوم اگر میں ان کو نکال دوں تو اللہ کے عذاب سے بچانے کے لئے کون میری مدد کرے گا کیا تم نہیں سوچتے۔
وَلَاۤ اَقُوۡلُ لَـكُمۡ عِنۡدِىۡ خَزَآٮِٕنُ اللّٰهِ وَلَاۤ اَعۡلَمُ الۡغَيۡبَ وَلَاۤ اَقُوۡلُ اِنِّىۡ مَلَكٌ وَّلَاۤ اَقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ تَزۡدَرِىۡۤ اَعۡيُنُكُمۡ لَنۡ يُّؤۡتِيَهُمُ اللّٰهُ خَيۡرًا‌ ؕ اَللّٰهُ اَعۡلَمُ بِمَا فِىۡۤ اَنۡفُسِهِمۡ‌ ۖۚ اِنِّىۡۤ اِذًا لَّمِنَ الظّٰلِمِيۡنَ
میں تم سے یہ نہیں کہتا کہ میرے پاس اللہ کے خزانے ہیں اور میں غیب بھی نہیں جانتا ۔ اور نہ میں یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں ۔ اور نہ ان لوگوں کی نسبتجو تمہاری نظروں میں حقیر ہیں یہ کہتا ہوں کہ اللہ ان کو بھلائی نہیں دیگا۔ ان کے دلوں میں جو کچھ ہے اللہ بہتر جانتا ہے اگر میں ایسا کہوں گا تومیں بے انصافوں میں ہوجاؤں گا ۔
قَالُوۡا يٰـنُوۡحُ قَدۡ جَادَلۡتَـنَا فَاَكۡثَرۡتَ جِدَالَـنَا فَاۡتِنَا بِمَا تَعِدُنَاۤ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ
بولے اے نوح تم نے ہم سے جھگڑا کیا اوربہت جھگڑ چکا۔ پس اگر تم سچے ہوتو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ اب لے آؤ
قَالَ اِنَّمَا يَاۡتِيۡكُمۡ بِهِ اللّٰهُ اِنۡ شَآءَ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ
نوح نے کہاکہ اس کو تو خدا ہی تم پر نازل کرے گا اگر وہ چاہے۔ اور تم اس کو عاجز نہ کرسکو گے
وَلَا يَنۡفَعُكُمۡ نُصۡحِىۡۤ اِنۡ اَرَدْتُّ اَنۡ اَنۡصَحَ لَكُمۡ اِنۡ كَانَ اللّٰهُ يُرِيۡدُ اَنۡ يُّغۡوِيَكُمۡ‌ؕ هُوَ رَبُّكُمۡ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَؕ
اورمیریخیر خواہی تم کو کچھ فائدہ نہیں دے سکتی گو میں تمہاری خیر خواہی کرنا چاہوں اگر اللہ تم کوگمراہکرنا چاہے، وہی تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ ؕ قُلۡ اِنِ افۡتَرَيۡتُهٗ فَعَلَىَّ اِجۡرَامِىۡ وَاَنَا بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تُجۡرِمُوۡنَ
کیا یہ کہتے ہیں کہ اس پیغمبر نے قرآن اپنے دل سے بنایا ہےکہدیجئے اگر میں نے اپنی طرف سے بنالیا ہے تو میرے گناہ کاوبال مجھ پر ہے۔اور جوگناہ تم کرتے ہو اس سے میں بریٔ الذمہ ہوں
وَاُوۡحِىَ اِلٰى نُوۡحٍ اَنَّهٗ لَنۡ يُّؤۡمِنَ مِنۡ قَوۡمِكَ اِلَّا مَنۡ قَدۡ اٰمَنَ فَلَا تَبۡتَٮِٕسۡ بِمَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ‌ ۖ ‌ ۚ
اور نوح کی طرف وحی کی گئی کہ سوائے ان کے جو (اب تک) ایمان لاچکے ہیں اورکوئی نیا شخص تمہاری قوم میں سے ایمان نہیں لائے گا تو تم انکی کاروائیوں پر غم نہ کھاؤ
وَاصۡنَعِ الۡفُلۡكَ بِاَعۡيُنِنَا وَوَحۡيِنَا وَلَا تُخَاطِبۡنِىۡ فِى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا‌ ۚ اِنَّهُمۡ مُّغۡرَقُوۡنَ
اورتم ہماری نظروں کے سامنے اورہمارے حکم کے مطابق کشتی بناؤ ۔ اورظالموں کے حق میں ہم سے کوئی گفتگو نہ کرنا وہ سب غرق کردئے جائیں گے۔
وَيَصۡنَعُ الۡفُلۡكَ وَكُلَّمَا مَرَّ عَلَيۡهِ مَلَاٌ مِّنۡ قَوۡمِهٖ سَخِرُوۡا مِنۡهُ‌ؕ قَالَ اِنۡ تَسۡخَرُوۡا مِنَّا فَاِنَّا نَسۡخَرُ مِنۡكُمۡ كَمَا تَسۡخَرُوۡنَؕ
نوح کشتی بناتے تھے ۔اور جب ان کی قوم کے سردار ان کے پاس سے گذرتے توان سے ہنسی کرتے تو وہ کہتے کہ اگر تم ہم پر ہنستے ہو تو ہم بھی تم پر ہنسیں گے جیسے تم ہم پر ہنس رہے ہو
فَسَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَۙ مَنۡ يَّاۡتِيۡهِ عَذَابٌ يُّخۡزِيۡهِ وَيَحِلُّ عَلَيۡهِ عَذَابٌ مُّقِيۡمٌ
اور تم کو جلد معلوم ہوجائے گا کہ کس پروہ عذاب آیا چاہتا ہے جو اسے رسوا کرے گا۔ اور کس پر دائمی عذاب نازل ہوتا ہے
حَتّٰۤى اِذَا جَآءَ اَمۡرُنَا وَفَارَ التَّنُّوۡرُۙ قُلۡنَا احۡمِلۡ فِيۡهَا مِنۡ كُلٍّ زَوۡجَيۡنِ اثۡنَيۡنِ وَاَهۡلَكَ اِلَّا مَنۡ سَبَقَ عَلَيۡهِ الۡقَوۡلُ وَمَنۡ اٰمَنَ‌ؕ وَمَاۤ اٰمَنَ مَعَهٗۤ اِلَّا قَلِيۡلٌ
یہاں تک کہ جب ہمارا حکم (عذاب ) آپہنچا اورتنور ابلنے لگاتو ہم نے کہا کہ ہر قسم کے جانداروں میں سے جوڑا جوڑا یعنی دودو (نر ‘مادہ ) کشتی میں سوار کرلو اوراپنے گھر والوں کو بھی باستثناء اس کے جس پر ہمارا حکم ہوچکا ہے اور ایمان لانے والوں کو بھی (سوار کرلو ) اور ان کے ساتھ بہت کم لوگ ایمان لائے تھے
وَقَالَ ارۡكَبُوۡا فِيۡهَا بِسۡمِ اللّٰهِ مَجْرٖؔٮٰھَا وَمُرۡسٰٮهَا ‌ؕ اِنَّ رَبِّىۡ لَـغَفُوۡرٌ رَّحِيۡمٌ
نوح نے کہا اس میں سوار ہوجاؤ اللہ کے نام سے ہے اس کا چلنا اورٹہرنا بیشک میرا رب بخشنے والا مہربان ہے۔
وَهِىَ تَجۡرِىۡ بِهِمۡ فِىۡ مَوۡجٍ كَالۡجِبَالِ وَنَادٰى نُوۡحُ ۨابۡنَهٗ وَكَانَ فِىۡ مَعۡزِلٍ يّٰبُنَىَّ ارۡكَبْ مَّعَنَا وَلَا تَكُنۡ مَّعَ الۡكٰفِرِيۡنَ
اوروہ کشتی ان کو لیکر پہاڑوں جیسی موجوں میں چلنے لگی ۔اور نوح نے اپنے بیٹے کو پکارا وہ ایک علیحدہ مقام پر تھا کہ اے بیٹے ہمارے ساتھ کشتی پر سوار ہوجا اورکافروں کے ساتھ مت ہو ۔
قَالَ سَاٰوِىۡۤ اِلٰى جَبَلٍ يَّعۡصِمُنِىۡ مِنَ الۡمَآءِ‌ؕ قَالَ لَا عَاصِمَ الۡيَوۡمَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰهِ اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ‌ۚ وَحَالَ بَيۡنَهُمَا الۡمَوۡجُ فَكَانَ مِنَ الۡمُغۡرَقِيۡنَ
وہ کہنے لگا کہ میں کسی پہاڑ کی پناہ لوں گا جومجھ کو پانی سے بچالے گا نوح نے کہا آج کے دن کوئی چیز کسی کو بچانے والی نہیں بجز اس کے جس پر اللہ نے رحم کیا ہے اتنے میں ایک موج دونوں میں حائل ہوگئی اوروہ ڈوب کر رہ گیا۔
وَقِيۡلَ يٰۤاَرۡضُ ابۡلَعِىۡ مَآءَكِ وَيٰسَمَآءُ اَقۡلِعِىۡ وَغِيۡضَ الۡمَآءُ وَقُضِىَ الۡاَمۡرُ وَاسۡتَوَتۡ عَلَى الۡجُوۡدِىِّ‌ وَقِيۡلَ بُعۡدًا لِّـلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَ
اور حکم دیا گیا اے زمین اپنا پانی نگل جا اور اے آسمان تھم جا ۔ اور پانی خشک ہوگیا اور قصّہ ختم ہوگیا اورکشتی کوہ (جودی ) پر جا ٹہری اورکہہ دیا گیاظالموں پر لعنت ہے۔
وَنَادٰى نُوۡحٌ رَّبَّهٗ فَقَالَ رَبِّ اِنَّ ابۡنِىۡ مِنۡ اَهۡلِىۡ وَاِنَّ وَعۡدَكَ الۡحَـقُّ وَاَنۡتَ اَحۡكَمُ الۡحٰكِمِيۡنَ
اورنوح نے اپنے رب کو پکارا اورکہا اے میرے رب میرا بیٹا بھیمیرے گھر والوں میں ہے ۔ اور تیرا وعدہ سچا ہے اورتو سب سے بہتر حاکم ہے ۔
قَالَ يٰـنُوۡحُ اِنَّهٗ لَـيۡسَ مِنۡ اَهۡلِكَ ‌ۚاِنَّهٗ عَمَلٌ غَيۡرُ صَالِحٍ ‌‌ۖ فَلَا تَسۡــَٔــلۡنِ مَا لَـيۡسَ لَـكَ بِهٖ عِلۡمٌ‌ ؕ اِنِّىۡۤ اَعِظُكَ اَنۡ تَكُوۡنَ مِنَ الۡجٰهِلِيۡنَ
اللہ نے کہااے نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے۔ وہ توغیر صالح عمل ہے ۔پس مجھ سے ایسی چیز مت پوچھ جس کا تجھے علم نہیں ہے تجھ کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بن
قَالَ رَبِّ اِنِّىۡۤ اَعُوۡذُ بِكَ اَنۡ اَسۡــَٔلَكَ مَا لَـيۡسَ لِىۡ بِهٖ عِلۡمٌ‌ؕ وَاِلَّا تَغۡفِرۡ لِىۡ وَتَرۡحَمۡنِىۡۤ اَكُنۡ مِّنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
نوح نے کہا میں تیری پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال کروں جسکی حقیقت مجھے معلوم نہیں اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اورمجھ پر رحم نہیں کرے گا تومیں گھاٹے میں رہوں گا۔
قِيۡلَ يٰـنُوۡحُ اهۡبِطۡ بِسَلٰمٍ مِّنَّا وَبَرَكٰتٍ عَلَيۡكَ وَعَلٰٓى اُمَمٍ مِّمَّنۡ مَّعَكَ‌ؕ وَاُمَمٌ سَنُمَتِّعُهُمۡ ثُمَّ يَمَسُّهُمۡ مِّنَّا عَذَابٌ اَلِيۡمٌ
حکم ہوا اے نوح اترو ہماری طرف سے سلامتی اوربرکتوں کے ساتھ جوتم پر اور تمہارے ساتھ کی جماعتوں پر نازل ہوئیں اور دوسرے فرقے ہیں جنکو ہم دنیا کے فوائد سے بہرہ ور کریں گے پھر ان کو ہماری طرف سے دردناک عذاب پہنچے گا
تِلۡكَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡغَيۡبِ نُوۡحِيۡهَاۤ اِلَيۡكَ‌ۚ مَا كُنۡتَ تَعۡلَمُهَاۤ اَنۡتَ وَلَا قَوۡمُكَ مِنۡ قَبۡلِ هٰذَا‌ ‌ۛؕ فَاصۡبِرۡ‌ ‌ۛؕ اِنَّ الۡعَاقِبَةَ لِلۡمُتَّقِيۡنَ
یہ باتیں من جملہ غیب کی خبروں میں سے ہیں جوہم آپ کی طرف بھیجتے ہیں اس سے پہلے نہ آپ ہی جانتے تھے اور نہ آپ کی قوم ۔توصبر کیجئےبلاشبہ نیک انجامی تو متقیوں کے لئے ہے
وَاِلٰى عَادٍ اَخَاهُمۡ هُوۡدًا‌ ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ‌ ؕ اِنۡ اَنۡتُمۡ اِلَّا مُفۡتَرُوۡنَ
اورہم نے عاد کی طرف ان کے بھائی ہود کو بھیجا ۔کہا اے میری قوم اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔ تم (شرک کرکے ) جھوٹ کہتے ہو۔
يٰقَوۡمِ لَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ اَجۡرًا‌ ؕ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلَى الَّذِىۡ فَطَرَنِىۡ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
اے قوم میں تم سے (وعظ کا ) کچھ صلہ نہیں مانگتا میرا صلہ تواس کے ذمہ ہے جس نے مجھے پیدا کیا ۔کیا تم نہیں سمجھتے ہماری طرف سے درد ناک عذاب پہونچے گا
وَيٰقَوۡمِ اسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَيۡهِ يُرۡسِلِ السَّمَآءَ عَلَيۡكُمۡ مِّدۡرَارًا وَّيَزِدۡكُمۡ قُوَّةً اِلٰى قُوَّتِكُمۡ وَلَا تَتَوَلَّوۡا مُجۡرِمِيۡنَ
اے میری قوم اپنے رب سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو وہ تم پر آسمان سے موسلا دھار بارش برسائے گا ۔اور تم کواورقوت دے کر تمہاری قوت بڑھائے گا لیکن مجرم بن کر مت پھرو
قَالُوۡا يٰهُوۡدُ مَا جِئۡتَـنَا بِبَيِّنَةٍ وَّمَا نَحۡنُ بِتٰـرِكِىۡۤ اٰلِهَـتِنَا عَنۡ قَوۡلِكَ وَمَا نَحۡنُ لَـكَ بِمُؤۡمِنِيۡنَ
انہوں نے کہا اے ہود تم نے ہمارے سامنے کوئی روشن دلیل توپیش نہیں کی اورہم تمہارے کہنے سے اپنے معبودوں کو چھوڑنے والے نہیں ہیں اورہم تم پر ایمان لانے والے بھی نہیں ہیں ۔
اِنۡ نَّقُوۡلُ اِلَّا اعۡتَـرٰٮكَ بَعۡضُ اٰلِهَتِنَا بِسُوۡٓءٍ‌ ؕ قَالَ اِنِّىۡۤ اُشۡهِدُ اللّٰهَ وَاشۡهَدُوۡۤا اَنِّىۡ بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تُشۡرِكُوۡنَ ۙ
ہمارا کہنا تو یہی ہے کہ ہمارے کسی معبود نے تم کو آسیب میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا میں اللہ کو گواہ کرتا ہوں اورتم بھی گواہ رہو کہ میں بیزار ہوں ان سے جن کوتم شریک کرتے ہو اللہ کے سوا
مِنۡ دُوۡنِهٖ‌ فَكِيۡدُوۡنِىۡ جَمِيۡعًا ثُمَّ لَا تُنۡظِرُوۡنِ
پس تم سب مل کر میرے بارے میں جوتدبیر کرنی چاہتے ہو کرلو اور مجھے مہلت بھی نہ دو۔
اِنِّىۡ تَوَكَّلۡتُ عَلَى اللّٰهِ رَبِّىۡ وَرَبِّكُمۡ ‌ؕ مَا مِنۡ دَآبَّةٍ اِلَّا هُوَ اٰخِذٌ ۢ بِنَاصِيَتِهَا ؕ اِنَّ رَبِّىۡ عَلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
میں نے اللہ پر بھروسہ کیا ہے جو میرا اورتمہارا رب ہے زمین پر جو چلنے والے ہیں ان سب کی چوٹی اللہ نے پکڑ رکھی ہے یقیناً میرا رب صراط مستقیم پر ہے
فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَقَدۡ اَبۡلَغۡتُكُمۡ مَّاۤ اُرۡسِلۡتُ بِهٖۤ اِلَيۡكُمۡ‌ ؕ وَيَسۡتَخۡلِفُ رَبِّىۡ قَوۡمًا غَيۡرَكُمۡۚ وَلَا تَضُرُّوۡنَهٗ شَيۡـــًٔا‌ ؕ اِنَّ رَبِّىۡ عَلٰى كُلِّ شَىۡءٍ حَفِيۡظٌ
اگر تمروگردانی کروگے تو میں وہ پیغام تم کو پہنچا چکا ہوں جو میرے ہاتھ بھیجا تھا اورمیرا پروردگار تمہاری جگہ دوسرے لوگوں کو آباد کرے گا اورتم اس کو ذرہ برابر نقصان نہیں پہنچاسکتے ۔ تحقیق میرا رب ہر چیز پرنگہبان ہے
وَ لَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا هُوۡدًا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا ۚ وَ نَجَّيۡنٰهُمۡ مِّنۡ عَذَابٍ غَلِيۡظٍ
اور جب ہمارا حکم (عذاب) آپہنچا توہم نے ہود کو اورجو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا اور ہم نے انہیں سخت عذاب سے نجات دی
وَتِلۡكَ عَادٌ‌ جَحَدُوۡا بِاٰيٰتِ رَبِّهِمۡ وَعَصَوۡا رُسُلَهٗ وَاتَّبَعُوۡۤا اَمۡرَ كُلِّ جَبَّارٍ عَنِيۡدٍ
یہ قوم عاد تھی جنہوں نے اپنے رب کی نشانیوں کا انکار کیا اوراس کے پیغمبروں کی نافرمانی کی اور ہر متکبر اور ضدی کا کہا مانا ۔
وَاُتۡبِعُوۡا فِىۡ هٰذِهِ الدُّنۡيَا لَعۡنَةً وَّيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ اَلَاۤ اِنَّ عَادًا كَفَرُوۡا رَبَّهُمۡ‌ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّعَادٍ قَوۡمِ هُوۡدٍ
اوراس دنیا میں لعنت ان کے ساتھ رہی اور قیامت کے دن بھی (لگی رہے گی ) دیکھو عاد نے اپنے پروردگار سے کفر کیا۔ سن لو ہود کی قوم عاد پر پھٹکار رہی ۔
‌وَاِلٰى ثَمُوۡدَ اَخَاهُمۡ صٰلِحًا‌ۘ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ‌ ؕ هُوَ اَنۡشَاَكُمۡ مِّنَ الۡاَرۡضِ وَاسۡتَعۡمَرَكُمۡ فِيۡهَا فَاسۡتَغۡفِرُوۡهُ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَيۡهِ‌ ؕ اِنَّ رَبِّىۡ قَرِيۡبٌ مُّجِيۡبٌ
اورثمود کی طرف ان کے بھائی صالح کو بھیجا ۔کہا اے میری قوم عبادت کرو (اس ) اللہ کی جس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں ۔اس نے تم کو زمین سے پیدا کیا اور اس نے تم کو اس میں بسایا ۔ پس تم اس سے مغفرت مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو ۔بیشکمیرا رب نزدیک ہے (اور) دعا کا قبول کرنے والا ہے
قَالُوۡا يٰصٰلِحُ قَدۡ كُنۡتَ فِيۡنَا مَرۡجُوًّا قَبۡلَ هٰذَآ‌ اَتَـنۡهٰٮنَاۤ اَنۡ نَّـعۡبُدَ مَا يَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَا وَاِنَّنَا لَفِىۡ شَكٍّ مِّمَّا تَدۡعُوۡنَاۤ اِلَيۡهِ مُرِيۡبٍ
انہوں نے کہا اے صالح اس سے پہلے توہم کوتجھ سے امید تھی (لیکن افسوس) کہ توہم کوان کی پرستش سے منع کرتا ہے جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے چلے آئے ہیں اور توجس چیز کی طرف ہمیں بلاتا ہے اس نے ہم کو تردد آمیز شک میں ڈال دیا ہے
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كُنۡتُ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَاٰتٰٮنِىۡ مِنۡهُ رَحۡمَةً فَمَنۡ يَّـنۡصُرُنِىۡ مِنَ اللّٰهِ اِنۡ عَصَيۡتُهٗ‌ فَمَا تَزِيۡدُوۡنَنِىۡ غَيۡرَ تَخۡسِيۡرٍ
صالح نے کہا اے قوم بھلا دیکھو تو اگرمیں اپنے رب کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اوراس نے مجھے اپنی طرف سے رحمت (نبوت ) بخشی ہے تواگر میں اس کی نافرمانی کروں تو اس کے مقابلے میں میری کون مدد کرے گا ۔تم تو سراسر میرا نقصان کررہے ہو
وَيٰقَوۡمِ هٰذِهٖ نَاقَةُ اللّٰهِ لَـكُمۡ اٰيَةً فَذَرُوۡهَا تَاۡكُلۡ فِىۡۤ اَرۡضِ اللّٰهِ وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابٌ قَرِيۡبٌ
اور اے میری قومیہ اللہ کی اونٹنی تمہارے لئے ایک نشانی (معجزہ) ہے سو اس کو چھوڑدو اللہ کی زمین میں جہاں چاہے کھاتی پھرے اور اس کو کچھ تکلیف نہ دو ورنہ تمہیں جلد عذاب آپکڑے گا۔
فَعَقَرُوۡهَا فَقَالَ تَمَتَّعُوۡا فِىۡ دَارِكُمۡ ثَلٰثَةَ اَ يَّامٍ ‌ؕذٰلِكَ وَعۡدٌ غَيۡرُ مَكۡذُوۡبٍ
پھر انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے تب کہا تم اپنے گھروں میں (اور ) تین دن عیش کرلو یہ ایسا وعدہ ہے جو جھوٹا نہ ہوگا
فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا صٰلِحًـا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا وَمِنۡ خِزۡىِ يَوۡمِٮِٕذٍ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡقَوِىُّ الۡعَزِيۡزُ
پس جب ہمارا حکم (عذاب) آگیا تو ہم نے صالح ؑ کو اورجو لوگ ان کے ساتھ ایمان لائے تھے ان کو اپنی مہربانی سے بچالیا اوراس دن کی رسوائی سے (محفوظ رکھا ) بے شک تمہارا رب طاقت ور زبردست ہے
وَاَخَذَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوا الصَّيۡحَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دِيَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَۙ
اور ظالموں کوایک چنگھاڑ نے پکڑلیا۔تو وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
كَاَنۡ لَّمۡ يَغۡنَوۡا فِيۡهَا‌ ؕ اَلَاۤ اِنَّ ثَمُوۡدَا۟ كَفَرُوۡا رَبَّهُمۡ‌ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّـثَمُوۡدَ
جیسے کبھی وہاں بسے ہی نہ تھے سن لو کہ ثمودنے اپنے رب سے انکار کیا سن لو کہ ثمود پر پھٹکار ہے
وَلَقَدۡ جَآءَتۡ رُسُلُنَاۤ اِبۡرٰهِيۡمَ بِالۡبُشۡرٰى قَالُوۡا سَلٰمًا‌ ؕ قَالَ سَلٰمٌ‌ فَمَا لَبِثَ اَنۡ جَآءَ بِعِجۡلٍ حَنِيۡذٍ
اورہمارے فرشتےابراہیم کے پاس بشارت لے کر آئے اوربولے سلام (جواباً ) ابراہیم نے سلام کہا پھر دیر نہ گذری کہ ابراہیم ایک بھنا ہوا بچھڑا لائے
فَلَمَّا رَاٰۤ اَيۡدِيَهُمۡ لَا تَصِلُ اِلَيۡهِ نَـكِرَهُمۡ وَاَوۡجَسَ مِنۡهُمۡ خِيۡفَةً‌  ؕ قَالُوۡا لَا تَخَفۡ اِنَّاۤ اُرۡسِلۡنَاۤ اِلٰى قَوۡمِ لُوۡطٍ ؕ
جب دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھتے تو گھبراگئے اور ان کی طرف سے دل میں خوف محسوس کیا۔ وہ بولے ڈرئیے نہیں ہم قوم لوط کی طرف (بغرض عذاب) بھیجے گئے ہیں
وَامۡرَاَ تُهٗ قَآٮِٕمَةٌ فَضَحِكَتۡ فَبَشَّرۡنٰهَا بِاِسۡحٰقَ ۙ وَمِنۡ وَّرَآءِ اِسۡحٰقَ يَعۡقُوۡبَ
اور(ابراہیم کی) بیوی جوکھڑی ہوئی تھی ہنس پڑی ۔ تو ہم نے اسکو اسحاق اوراسحاق کے بعد یعقوب کی خوشخبری دی
قَالَتۡ يٰوَيۡلَتٰٓى ءَاَلِدُ وَاَنَا عَجُوۡزٌ وَّهٰذَا بَعۡلِىۡ شَيۡخًا ‌ؕ اِنَّ هٰذَا لَشَىۡءٌ عَجِيۡبٌ
اس نے کہا ہائے میری کم بختی کیا میں بچہ جنوں گی جبکہ میں بوڑھی ہوچکی ہوں اوریہ میرے شوہر (بھی) بوڑھے ہیں واقعی یہ تو عجیب بات ہے
قَالُوۡۤا اَتَعۡجَبِيۡنَ مِنۡ اَمۡرِ اللّٰهِ‌ رَحۡمَتُ اللّٰهِ وَبَرَكٰتُهٗ عَلَيۡكُمۡ اَهۡلَ الۡبَيۡتِ‌ؕ اِنَّهٗ حَمِيۡدٌ مَّجِيۡدٌ
وہ بولے کیا تم اللہ کے فیصلے پر تعجب کرتی ہو اے اہل بیت (ابراہیم ) تم پر اللہ کی رحمت اور اسکی برکتیں ہیں بے شک وہ سزاوار تعریف اور بزرگ ہے
فَلَمَّا ذَهَبَ عَنۡ اِبۡرٰهِيۡمَ الرَّوۡعُ وَجَآءَتۡهُ الۡبُشۡرٰى يُجَادِلُــنَا فِىۡ قَوۡمِ لُوۡطٍؕ
پھر جب ابراہیم سے خوف جاتا رہا اوران کو خوشخبری بھی مل گئی توہم سے قوم لوط کے بارے میں بحث شروع کردی۔
اِنَّ اِبۡرٰهِيۡمَ لَحَـلِيۡمٌ اَوَّاهٌ مُّنِيۡبٌ
تحقیق ابراہیم بڑے تحمل والے نرم دل اور رجوع لانے والے تھے
يٰۤـاِبۡرٰهِيۡمُ اَعۡرِضۡ عَنۡ هٰذَا ۚ اِنَّهٗ قَدۡ جَآءَ اَمۡرُ رَبِّكَ‌ ۚ وَاِنَّهُمۡ اٰتِيۡهِمۡ عَذَابٌ غَيۡرُ مَرۡدُوۡدٍ
(اے ابراہیم ) جانے دو اس بات کو۔ تمہارے رب کا حکم آچکا ہے اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو ٹلنے والانہیں ہے
وَلَمَّا جَآءَتۡ رُسُلُـنَا لُوۡطًا سِىۡٓءَ بِهِمۡ وَضَاقَ بِهِمۡ ذَرۡعًا وَّقَالَ هٰذَا يَوۡمٌ عَصِيۡبٌ
اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تووہ ان کے آنے سے غمگین اورتنگ دل ہوئے اور کہا آج کا دن بڑا سخت ہے
وَجَآءَهٗ قَوۡمُهٗ يُهۡرَعُوۡنَ اِلَيۡهِ ؕ وَمِنۡ قَبۡلُ كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ السَّيِّاٰتِ ‌ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ هٰٓؤُلَاۤءِ بَنٰتِىۡ هُنَّ اَطۡهَرُ لَـكُمۡ‌ ۚ فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَلَا تُخۡزُوۡنِ فِىۡ ضَيۡفِىۡ ؕ اَلَيۡسَ مِنۡكُمۡ رَجُلٌ رَّشِيۡدٌ
اوران کی قوم کے لوگ ان کے پاس دوڑتے ہوئے آئےاور یہ لوگ پہلے سے ہی بری حرکتیں کیا کرتے تھے لوط نے کہا اے قوم یہ میری بیٹیاں حاضرہیں جو تمہارے لئے پاک اور جائز ہیں سو اللہ سے ڈرو اورمیرے مہمانوں میں مجھ کو بے آبرو مت کرو کیا تم میں ایک بھی نیک چلن بھلا مانس نہیں ہے
قَالُوۡا لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَا لَـنَا فِىۡ بَنٰتِكَ مِنۡ حَقٍّ‌ ۚ وَاِنَّكَ لَـتَعۡلَمُ مَا نُرِيۡدُ
وہ بولے تم کو تومعلوم ہے کہ ہم کو تمہاری بیٹیوں سے کچھ غرض نہیں اور ہم کیا چاہتے ہیں وہ تم کو معلوم ہے۔
قَالَ لَوۡ اَنَّ لِىۡ بِكُمۡ قُوَّةً اَوۡ اٰوِىۡۤ اِلٰى رُكۡنٍ شَدِيۡدٍ
لوط نے کہا کاش میرا کچھ زور تم پر چلتا یا میں کسی مضبوط قلعہ میں پناہ پکڑ سکتا
قَالُوۡا يٰلُوۡطُ اِنَّا رُسُلُ رَبِّكَ لَنۡ يَّصِلُوۡۤا اِلَيۡكَ‌ فَاَسۡرِ بِاَهۡلِكَ بِقِطۡعٍ مِّنَ الَّيۡلِ وَلَا يَلۡتَفِتۡ مِنۡكُمۡ اَحَدٌ اِلَّا امۡرَاَتَكَ‌ؕ اِنَّهٗ مُصِيۡبُهَا مَاۤ اَصَابَهُمۡ‌ؕ اِنَّ مَوۡعِدَهُمُ الصُّبۡحُ‌ؕ اَلَيۡسَ الصُّبۡحُ بِقَرِيۡبٍ
مہمان بولے اے لوط ہم تمہارے رب کے فرشتے ہیں یہ ہرگز آپ تک نہیں پہنچ سکتے تو آپ رات کے کسی حصّے میں اپنے گھر والوں کولیکر چلے جائیے اورمڑکر نہ دیکھے تم میں سے کوئی بجز آپ کی بیوی کے کہ اس کو وہ آفت پہنچنے والی ہے جو اوروں پر آئے گی ان کے (عذاب کے ) وعدہ کا وقت صبح ہے کیا صبح قریب نہیں ہے ۔
فَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا جَعَلۡنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهَا حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ  مَّنۡضُوۡدٍۙ
پھر جب ہمارا حکم (عذاب) پہنچا ہم نے اس بستی کواوپر نیچے کر ڈالا اوراس پر کنکر کے پتھر برسائے
مُّسَوَّمَةً عِنۡدَ رَبِّكَ‌ؕ وَ مَا هِىَ مِنَ الظّٰلِمِيۡنَ بِبَعِيۡدٍ
جو تمہارے پروردگار کے ہاں سے نشان زدہتھے اوروہ بستی ان ظالموں سے کچھ دور بھی نہیں ہے
وَاِلٰى مَدۡيَنَ اَخَاهُمۡ شُعَيۡبًا‌ ؕ قَالَ يٰقَوۡمِ اعۡبُدُوا اللّٰهَ مَا لَـكُمۡ مِّنۡ اِلٰهٍ غَيۡرُهٗ ‌ؕ وَلَا تَـنۡقُصُوا الۡمِكۡيَالَ وَالۡمِيۡزَانَ‌ اِنِّىۡۤ اَرٰٮكُمۡ بِخَيۡرٍ وَّاِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ مُّحِيۡطٍ
اورمدین کی طرف ان کے بھائی شعیبکو بھیجا (انہوں نے) کہا اے میری قوم اللہ کی بندگی کرو اس کے سوا تمہارا کوئی معبود نہیں اورکمی نہ کرو ناپ اور تول میں ۔ میں تم کو خوشحال دیکھ رہا ہوں مجھے تمہارے بارے میں ایسے دن کے عذاب کا ڈر ہے جوتم کو گھیر لے گا
وَيٰقَوۡمِ اَوۡفُوا الۡمِكۡيَالَ وَالۡمِيۡزَانَ بِالۡقِسۡطِ‌ وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَ
اور اے میری قوم ماپ اور تول انصاف سے پورا کرو اور لوگوں کا ان کی چیزوں میں نقصان مت کرو اور ملک میں فساد مچاتےمت پھرو۔
بَقِيَّتُ اللّٰهِ خَيۡرٌ لَّـكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ  ۚ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِحَفِيۡظٍ
اللہ کا دیا ہوا جو بچ جائے وہی تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم ایمان والے ہو ۔ اور میں تم پر نگہبان تونہیں ہوں
قَالُوۡا يٰشُعَيۡبُ اَصَلٰوتُكَ تَاۡمُرُكَ اَنۡ نَّتۡرُكَ مَا يَعۡبُدُ اٰبَآؤُنَاۤ اَوۡ اَنۡ نَّـفۡعَلَ فِىۡۤ اَمۡوَالِنَا مَا نَشٰٓؤُا‌ ؕ اِنَّكَ لَاَنۡتَ الۡحَـلِيۡمُ الرَّشِيۡدُ
انہوں نے کہا اے شعیب کیا تمہاری نماز نے تم کو یہ سکھایا کہ ہم ان کو چھوڑ دیں جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے تھے یا اپنے مال میں جیسا چاہیں تصرف کرنا چھوڑدیں تم تو بڑے بردبار اور عقل مند ہو
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ كُنۡتُ عَلٰى بَيِّنَةٍ مِّنۡ رَّبِّىۡ وَرَزَقَنِىۡ مِنۡهُ رِزۡقًا حَسَنًا‌ ؕ وَمَاۤ اُرِيۡدُ اَنۡ اُخَالِفَكُمۡ اِلٰى مَاۤ اَنۡهٰٮكُمۡ عَنۡهُ‌ ؕ اِنۡ اُرِيۡدُ اِلَّا الۡاِصۡلَاحَ مَا اسۡتَطَعۡتُ‌ ؕ وَمَا تَوۡفِيۡقِىۡۤ اِلَّا بِاللّٰهِ‌ ؕ عَلَيۡهِ تَوَكَّلۡتُ وَاِلَيۡهِ اُنِيۡبُ
وہ بولے اے میری قوم دیکھو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے روشن دلیل پر ہوں اوراس نے مجھے اپنی جانب سے بہتر روزی عطا فرمائی ہے اور میں اس کا خلاف کرنا نہیں چاہتا جس سے تم کو منع کرتا ہوں میں تو صرف اصلاح چاہتا ہوں جہاں تک ہوسکے اورمجھے توفیق بھی اللہ سے ہے میں نے اسی پر بھروسہ کیا اور میں اسی کی طرف رجوع کرتا ہوں
وَيٰقَوۡمِ لَا يَجۡرِمَنَّكُمۡ شِقَاقِىۡۤ اَنۡ يُّصِيۡبَكُمۡ مِّثۡلُ مَاۤ اَصَابَ قَوۡمَ نُوۡحٍ اَوۡ قَوۡمَ هُوۡدٍ اَوۡ قَوۡمَ صٰلِحٍ‌ؕ وَمَا قَوۡمُ لُوۡطٍ مِّنۡكُمۡ بِبَعِيۡدٍ
اے میری قوم میری مخالفت تم کو وہ کام کرنے پر آمادہ نہ کرے جس کے سبب تم پر وہ مصیبت آئے جیسی کہ نوح کی قوم یا ہود کی قوم یا صالح کی قوم پر آئی تھی اور قوم لوط کا زمانہ تو تم سے دور نہیں
وَاسۡتَغۡفِرُوۡا رَبَّكُمۡ ثُمَّ تُوۡبُوۡۤا اِلَيۡهِ‌ؕ اِنَّ رَبِّىۡ رَحِيۡمٌ وَّدُوۡدٌ
اور اپنے پروردگار سے مغفرت مانگو اور اس کے آگے توبہ کرو۔ بیشک میرا رب مہربان محبت والا ہے ۔
قَالُوۡا يٰشُعَيۡبُ مَا نَفۡقَهُ كَثِيۡرًا مِّمَّا تَقُوۡلُ وَاِنَّا لَـنَرٰٮكَ فِيۡنَا ضَعِيۡفًا‌ ۚ وَلَوۡلَا رَهۡطُكَ لَرَجَمۡنٰكَ‌ وَمَاۤ اَنۡتَ عَلَيۡنَا بِعَزِيۡزٍ
وہ بولے اے شعیبتمہاری بہت سی باتیں ہم نہیں سمجھتے اور ہم تو دیکھ رہے ہیں کہ تم ہم میں کمزور ہیں اور اگر تمہارےبھائی بند نہ ہوتے توہم تم کو سنگسار کردیتے اور تم ہم پر کسی بھی جہت سے غالب نہیں ۔
قَالَ يٰقَوۡمِ اَرَهۡطِىۡۤ اَعَزُّ عَلَيۡكُمۡ مِّنَ اللّٰهِ ؕ وَ اتَّخَذۡتُمُوۡهُ وَرَآءَكُمۡ ظِهۡرِيًّا‌ ؕ اِنَّ رَبِّىۡ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ مُحِيۡطٌ
شعیب نے کہا اے قوم کیا میرے بھائی بندوں کا دباؤ تم پر اللہ سے زیادہ ہے اورتم نے اسکو پیچھے ڈال رکھا ہےمیرا رب توتمہارے سب اعمال کا احاطہ کئے ہوئے ہے۔
وَيٰقَوۡمِ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡ اِنِّىۡ عَامِلٌ‌ ؕ سَوۡفَ تَعۡلَمُوۡنَ ۙ مَنۡ يَّاۡتِيۡهِ عَذَابٌ يُّخۡزِيۡهِ وَمَنۡ هُوَ كَاذِبٌ‌ ؕ وَارۡتَقِبُوۡۤا اِنِّىۡ مَعَكُمۡ رَقِيۡبٌ
اور اے قوم تم اپنی جگہ کام کئے جاؤ میں (اپنی جگہ) کام کرتا ہوں عنقریب تم کو معلوم ہوجائے گا کہ کس پر رسوا کرنے والا عذاب آتا ہے اورکونجھوٹا ہے اور تم بھی تاک میں رہو۔ میں بھی تمہارے ساتھ تاک میں رہتا ہوں
وَلَمَّا جَآءَ اَمۡرُنَا نَجَّيۡنَا شُعَيۡبًا وَّالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مَعَهٗ بِرَحۡمَةٍ مِّنَّا ۚ وَاَخَذَتِ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوا الصَّيۡحَةُ فَاَصۡبَحُوۡا فِىۡ دِيَارِهِمۡ جٰثِمِيۡنَۙ
اورجب ہمارا حکم آپہنچا توہم نے شعیب کو اورجو لوگ ان کے ساتھ ایما ن والے تھے ان کو تواپنی مہربا نی سے بچالیا اورظالموں کو کڑک نے آپکڑا۔ پس وہ اپنے گھروں میں اوندھے پڑے رہ گئے
كَاَنۡ لَّمۡ يَغۡنَوۡا فِيۡهَا‌ ؕ اَلَا بُعۡدًا لِّمَدۡيَنَ كَمَا بَعِدَتۡ ثَمُوۡدُ
گویا ان گھروں میں کبھی وہ بسے ہی نہیں تھے سن لو مدین پر پھٹکار ہے جیسی پھٹکار ہوئی تھی ثمود پر ۔
وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا مُوۡسٰى بِاٰيٰتِنَا وَسُلۡطٰنٍ مُّبِيۡنٍۙ
اور ہم نے موسیٰ کو اپنے معجزے اورروشن دلیل دے
اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ ٮِٕهٖ فَاتَّبَعُوۡۤا اَمۡرَ فِرۡعَوۡنَ‌ۚ وَمَاۤ اَمۡرُ فِرۡعَوۡنَ بِرَشِيۡدٍ
کر فرعون اور اس کے سرداروں کی طرف بھیجا تھا ۔ پھر بھی وہ لوگ فرعون کے حکم پر چلے اورفرعون کا حکم کچھ صحیح نہیں تھا۔
يَقۡدُمُ قَوۡمَهٗ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فَاَوۡرَدَهُمُ النَّارَ‌ؕ وَبِئۡسَ الۡوِرۡدُ الۡمَوۡرُوۡدُ
وہ قیامت کے دن اپنی قوم کے آگے آگے چلے گا پھر پہنچائے گا دوزخ میں اور وہ اترنے کی بہت بری جگہ ہے جس میں وہ اتارے جائیں گے
وَاُتۡبِعُوۡا فِىۡ هٰذِهٖ لَـعۡنَةً وَّيَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ ؕ بِئۡسَ الرِّفۡدُ الۡمَرۡفُوۡدُ
اورا س جہا ں میں بھی لعنت انکے ساتھ ساتھ رہی اور قیامت کے دن برا انعام ہے جو ان کو دیا گیا ۔
ذٰلِكَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الۡـقُرٰى نَقُصُّهٗ عَلَيۡكَ‌ مِنۡهَا قَآٮِٕمٌ وَّحَصِيۡدٌ
یہ تھوڑے سے حالات تھے جن کو ہم نے آپ سے بیان کیاان میں سے بعض تو باقی ہیں اوربعض تہس نہس ہوگئیں ۔
وَمَا ظَلَمۡنٰهُمۡ وَلٰـكِنۡ ظَلَمُوۡۤا اَنۡفُسَهُمۡ‌ فَمَاۤ اَغۡنَتۡ عَنۡهُمۡ اٰلِهَتُهُمُ الَّتِىۡ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ شَىۡءٍ لَّمَّا جَآءَ اَمۡرُ رَبِّكَؕ ‌ وَمَا زَادُوۡهُمۡ غَيۡرَ تَتۡبِيۡبٍ
اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے پر ظلم کیا سو ان کے وہ معبود جن کو وہ اللہ کو چھوڑ کر پوجتے تھے ان کو کچھ فائدہ نہ دے سکے جب آپ کے رب کا حکم آیا تو تباہ کرنے کے سوا اورکچھ نہ کرسکے
وَكَذٰلِكَ اَخۡذُ رَبِّكَ اِذَاۤ اَخَذَ الۡقُرٰى وَهِىَ ظَالِمَةٌ‌ ؕ اِنَّ اَخۡذَهٗۤ اَلِيۡمٌ شَدِيۡدٌ
اورآپ کے رب کی پکڑ ایسی ہی ہوتی ہے جب وہ نافرمان بستیوں کو پکڑتا ہے بے شک اس کی پکڑ بڑی المناک اورسخت ہوتی ہے۔
اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيَةً لِّمَنۡ خَافَ عَذَابَ الۡاٰخِرَةِ‌ ؕ ذٰلِكَ يَوۡمٌ مَّجۡمُوۡعٌ  ۙ  لَّهُ النَّاسُ وَذٰلِكَ يَوۡمٌ مَّشۡهُوۡدٌ
ان واقعات میں اس شخص کے لئے عبرت ہے جو آخرت کے عذاب سے ڈرتا ہے یہ وہ دن ہے جس میں تمام لوگ جمع کئے جائیں گے اوروہ د ن اللہ کے آگے پیشی کا ہوگا ۔
وَمَا نُؤَخِّرُهٗۤ اِلَّا لِاَجَلٍ مَّعۡدُوۡدٍؕ
اور ہم اس کو صرف تھوڑی سی مدت کے لئے ملتوی کررہے ہیں
يَوۡمَ يَاۡتِ لَا تَكَلَّمُ نَفۡسٌ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ‌ۚ فَمِنۡهُمۡ شَقِىٌّ وَّسَعِيۡدٌ
جس وقت و ہ دن آئے گا کوئی شخص اللہ کی اجازت کے بغیر بول بھی نہیں سکے گا پھر ان میں سے بعض بدبخت ہوں گے اوربعض نیک بخت
فَاَمَّا الَّذِيۡنَ شَقُوۡا فَفِى النَّارِ لَهُمۡ فِيۡهَا زَفِيۡرٌ وَّشَهِيۡقٌ ۙ
توجو لوگ بد بخت ہیں وہ آگ میں ہیں اس میں ان کا چلانا اور دھاڑنا ہوگا
خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ‌ ؕ اِنَّ رَبَّكَ فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُ
اور جب تک آسمان اورزمین ہیں وہ اس میں ہمیشہ رہیں گے بجز ان لوگوں کے جن کو وہاں رکھنا اللہ کو منظور نہ ہو بے شک آپ کا رب جو چاہتا ہے کرتا ہے۔
وَاَمَّا الَّذِيۡنَ سُعِدُوۡا فَفِى الۡجَـنَّةِ خٰلِدِيۡنَ فِيۡهَا مَا دَامَتِ السَّمٰوٰتُ وَالۡاَرۡضُ اِلَّا مَا شَآءَ رَبُّكَ‌ ؕ عَطَآءً غَيۡرَ مَجۡذُوۡذٍ
اورجو نیک بخت ہیں وہ جنت میں ہمیشہ رہیں گے جب تک کہ آسمان اورزمین ہیں بجز ان کے جن کووہاں سے نکالنااللہ کو منظور ہے۔ غیر منقطع عطا ہوگی
فَلَا تَكُ فِىۡ مِرۡيَةٍ مِّمَّا يَعۡبُدُ هٰٓؤُلَاۤءِ ‌ؕ مَا يَعۡبُدُوۡنَ اِلَّا كَمَا يَعۡبُدُ اٰبَآؤُهُمۡ مِّنۡ قَبۡلُ‌ؕ وَاِنَّا لَمُوَفُّوۡهُمۡ نَصِيۡبَهُمۡ غَيۡرَ مَنۡقُوۡصٍ
تویہ لوگ جس کی پرستش کرتے ہیں اس کے بارے میں شبہ میں نہ رہئے۔ یہ اسی طرح ان کی پوجا کرتے ہیں جس طرح ان کے باپ دادا پوجتے چلے آئے ہیں اورہم ان کا حصہ (عذاب ) ان کو بلا نقصان دینے والے ہیں ۔
وَلَقَدۡ اٰتَيۡنَا مُوۡسَى الۡكِتٰبَ فَاخۡتُلِفَ فِيۡهِ‌ ؕ وَ لَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ‌ ؕ وَاِنَّهُمۡ لَفِىۡ شَكٍّ مِّنۡهُ مُرِيۡبٍ
اورہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اوراگر آپ کے پروردگار کی طرف سے پہلے سے ایک بات مقر ر نہ ہوچکی ہوتی توان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور وہ اس بارے میں تردد آمیز شک میں پڑے ہوئے ہیں ۔
وَاِنَّ كُلًّا لَّمَّا لَيُوَفِّيَنَّهُمۡ رَبُّكَ اَعۡمَالَهُمۡ‌ ؕ اِنَّهٗ بِمَا يَعۡمَلُوۡنَ خَبِيۡرٌ
اورآپ کا پروردگار ان سب کو یقیناً ان کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دے گا وہ بے شک ان کے اعمال سے باخبر ہے
فَاسۡتَقِمۡ كَمَاۤ اُمِرۡتَ وَمَنۡ تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطۡغَوۡا‌ ؕ اِنَّهٗ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ بَصِيۡرٌ
پس آپ کو جس طرح حکم دیا گیا ہے اس پر قائم رہئے ۔ اور وہ بھی جو آپکے ساتھ توبہ کرکے آپ کے ساتھ ہیں اور سرکشی نہ کرو وہ تمہارے اعمال دیکھ رہا ہے۔
وَلَا تَرۡكَنُوۡۤا اِلَى الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُۙ وَمَا لَـكُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مِنۡ اَوۡلِيَآءَ ثُمَّ لَا تُنۡصَرُوۡنَ
اور ان ظالموں کی طرف مائل نہ ہونا ورنہ تم کو دوزخ ملے گی اور اللہ کے سوا تمہارا کوئیدوست نہیں پھر تم کو کہیں سے مدد نہ ملے گی
وَاَقِمِ الصَّلٰوةَ طَرَفَىِ النَّهَارِ وَزُلَـفًا مِّنَ الَّيۡلِ‌ ؕ اِنَّ الۡحَسَنٰتِ يُذۡهِبۡنَ السَّيِّاٰتِ ‌ؕ ذٰلِكَ ذِكۡرٰى لِلذّٰكِرِيۡنَ ‌ۚ
اور آپ نماز کی پابندی کیجئے دن کے دونوں سروں پر اور رات کے کچھ حصوں میں بے شک نیکیاں برے کاموں کو مٹا دیتی ہیں یہ نصیحت ہے نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے
وَاصۡبِرۡ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيۡعُ اَجۡرَ الۡمُحۡسِنِيۡنَ
اور صبر کیجئے کیوں کہ اللہ نیکو کاروں کے اجر ضائع نہیں کرتا
فَلَوۡ لَا كَانَ مِنَ الۡقُرُوۡنِ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ اُولُوۡا بَقِيَّةٍ يَّـنۡهَوۡنَ عَنِ الۡفَسَادِ فِى الۡاَرۡضِ اِلَّا قَلِيۡلًا مِّمَّنۡ اَنۡجَيۡنَا مِنۡهُمۡ‌ ۚ وَاتَّبَعَ الَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا مَاۤ اُتۡرِفُوۡا فِيۡهِ وَكَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ
جوامتیں تم سے پہلے گذر چکی ہیں ا ن میں ایسے افراد کیوں نہ ہوئے جو ملک میں فساد مچانے سے (لوگوں کو ) روکتے۔ بجز چند لوگوں کے جن کو ان میں سے ہم نے بچالیا ۔ اورجو ظالم تھے وہ ان ہی راہوں میں ہیں جن میں عیش و آرام تھا اوروہ لوگ جرائم پیشہ ہی تھے
وَمَا كَانَ رَبُّكَ لِيُهۡلِكَ الۡقُرٰى بِظُلۡمٍ وَّاَهۡلُهَا مُصۡلِحُوۡنَ
اور آپ کا پرور دگار ایسا تونہیں کہ وہ بستیوں کو زبردستی تباہ کردے جبکہ وہاں کے باشندے نیک ہوں ۔
وَلَوۡ شَآءَ رَبُّكَ لَجَـعَلَ النَّاسَ اُمَّةً وَّاحِدَةً‌ وَّلَا يَزَالُوۡنَ مُخۡتَلِفِيۡنَۙ
اوراگر آپ کا پروردگار چاہتا تو تمام لوگوں کو ایک ہی طریقہ کاکردیتا ۔ اور وہ ہمیشہ اختلاف کرتے رہیں گے
اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ رَبُّكَ‌ ؕ وَلِذٰلِكَ خَلَقَهُمۡ‌ ؕ وَتَمَّتۡ كَلِمَةُ رَبِّكَ لَاَمۡلَـئَنَّ جَهَـنَّمَ مِنَ الۡجِنَّةِ وَالنَّاسِ اَجۡمَعِيۡنَ
بجز ان کے جن پر آپ کے رب نے رحم کیا اور اسی واسطے اللہ نے ان کو پیدا کیا اورآپ کے رب کی یہ بات پوری ہوگئی کہ میں دوزخ کو جنات اور انسانوں سے بھرودوں گا
وَكُلًّا نَّقُصُّ عَلَيۡكَ مِنۡ اَنۡۢبَآءِ الرُّسُلِ مَا نُثَبِّتُ بِهٖ فُؤَادَكَ‌ ۚ وَجَآءَكَ فِىۡ هٰذِهِ الۡحَـقُّ وَمَوۡعِظَةٌ وَّذِكۡرٰى لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ
پیغمبروں کے واقعات میں سے وہ سب چیزیں ہم بیان کرتے ہیں جن کے ذریعہ ہم آپ کے دل کو تقویت دیں اوران میں آپ کے پاس وہ مضمون آگیا جو حق ہے اور مومنوں کے لئے نصیحت اوریاد داشت ہے ۔
وَقُلْ لِّـلَّذِيۡنَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ اعۡمَلُوۡا عَلٰى مَكَانَتِكُمۡؕ اِنَّا عٰمِلُوۡنَۙ
کہدیجئے ان لوگوں سے جو ایمان نہیں لاتے کام کئے جاؤ اپنی جگہ پرہم بھی (اپنا ) کام کرتے ہیں
وَانْـتَظِرُوۡا‌ ۚ اِنَّا مُنۡتَظِرُوۡنَ
اورانتظار کرو ہم بھی منتظر ہیں
وَلِلّٰهِ غَيۡبُ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَاِلَيۡهِ يُرۡجَعُ الۡاَمۡرُ كُلُّهٗ فَاعۡبُدۡهُ وَتَوَكَّلۡ عَلَيۡهِ‌ؕ وَمَا رَبُّكَ بِغَافِلٍ عَمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
اور آسمانوں اور زمین کی مخفی باتوں کا علم اللہ ہی کو ہے اور سب کام اسی کی طرف لوٹتے ہیں سو اسی کی بندگی کیجئے اوراسی پر بھروسہکیجئے اورآپ کا رب تم جوکچھ کرتے ہو اس سے بے خبر نہیں ہے۔
×
Preferred translation language Font size Bookmark