بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يُكَذِّبُ بِالدِّيۡنِؕ
کیا آپؐ نے اس شخص کودیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے
فَذٰلِكَ الَّذِىۡ يَدُعُّ الۡيَتِيۡمَۙ
یہ وہی (بدبخت) ہے جویتیم کودھکے دیتا ہے
وَ لَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ
اورفقیر کوکھانا کھلانے کے لئے (لوگوں کو) ترغیب نہیں دیتا
فَوَيۡلٌ لِّلۡمُصَلِّيۡنَۙ
پس ایسے نمازیوں کی خرابی ہے
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَنۡ صَلَاتِهِمۡ سَاهُوۡنَۙ
جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں یا نماز میں سستی کرتے ہیں
الَّذِيۡنَ هُمۡ يُرَآءُوۡنَۙ
(ہرکام میں ) ریاکاری کرتے ہیں
وَيَمۡنَعُوۡنَ الۡمَاعُوۡنَ
اور برتنے کی چیزیں مستعار نہیں دیتے
×
Preferred translation language Font size Bookmark