بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
لِاِيۡلٰفِ قُرَيۡشٍۙ
قریش کے مانوس کرنے کے سبب۔
اٖلٰفِهِمۡ رِحۡلَةَ الشِّتَآءِ وَالصَّيۡفِ‌ۚ
یعنی ان کو جاڑے اورگرمی کے سفر سے مانوس کرنے کے سبب۔
فَلۡيَـعۡبُدُوۡا رَبَّ هٰذَا الۡبَيۡتِۙ
لوگوں کو چاہئے (بشکریہ نعمت) اس گھر کے مالک کی عبادت کریں۔
الَّذِىۡۤ اَطۡعَمَهُمۡ مِّنۡ جُوۡعٍ   ۙ وَّاٰمَنَهُمۡ مِّنۡ خَوۡفٍ
جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے ان کو امن دیا
×
Preferred translation language Font size Bookmark