بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَـٰنِ ٱلرَّحِيمِ
شروع کرتا ہوں الله کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے
الٓر‌ تِلۡكَ اٰيٰتُ الۡكِتٰبِ الۡحَكِيۡمِ
الرا یہ حکمت سے بھری کتاب کی آیتیں ہیں ۔
اَكَانَ لِلنَّاسِ عَجَبًا اَنۡ اَوۡحَيۡنَاۤ اِلٰى رَجُلٍ مِّنۡهُمۡ اَنۡ اَنۡذِرِ النَّاسَ وَبَشِّرِ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡۤا اَنَّ لَهُمۡ قَدَمَ صِدۡقٍ عِنۡدَ رَبِّهِمۡؔ‌ؕ قَالَ الۡكٰفِرُوۡنَ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ مُّبِيۡنٌ
کیا (مکہ کے ) لوگوں کو تعجب ہواکہ ہم نے وحی بھیجی ان ہی میں سے ایک مرد پر کہ ڈر سنادے (کافر) لوگوں کو اورمومنوں کو خوشخبری سنادےکہ ان کا مرتبہ ان کے رب کے پاس اونچا ہے کافر کہنے لگے یہ تو صریح جادوگرہے۔
اِنَّ رَبَّكُمُ اللّٰهُ الَّذِىۡ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ فِىۡ سِتَّةِ اَيَّامٍ ثُمَّ اسۡتَوٰى عَلَى الۡعَرۡشِ‌ يُدَبِّرُ الۡاَمۡرَ‌ؕ مَا مِنۡ شَفِيۡعٍ اِلَّا مِنۡۢ بَعۡدِ اِذۡنِهٖ‌ ؕ ذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمۡ فَاعۡبُدُوۡهُ‌ ؕ اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَ
تحقیق تمہار رب اللہ ہے جس نے آسمان اورزمین چھ دن (کی مقدار ) میں بنائے پھر عرش پر قائم ہوگیا وہی ہر کام کی تدبیر کرتا ہے اس کی اجازت کے بغیر کوئی سفارش نہیں کرتا یہی اللہ تمہارا پروردگار ہے پس تم اسی کی عبادت کرو کیا تمدھیان نہیں دیتے۔
اِلَيۡهِ مَرۡجِعُكُمۡ جَمِيۡعًا ‌ؕ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقًّا‌ ؕ اِنَّهٗ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ لِيَجۡزِىَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ بِالۡقِسۡطِ‌ؕ وَالَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا لَهُمۡ شَرَابٌ مِّنۡ حَمِيۡمٍ وَّعَذَابٌ اَلِيۡمٌۢ بِمَا كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ
اس کی طرف تم سب کو لوٹ کر جانا ہے اللہ نے سچا وعد ہ کیا ہے وہی پہلی بارپیدا کرتا ہے پھر دوبارہ پیدا کرے گا اس کو تاکہ ایمان والوں اور نیک کام کرنے والوں کو انصاف کے ساتھ بدلہ دے اورجو کافر ہیں اُن کے لئے کھولتا پانی اوردردناک عذاب ہے انکی کفر کی وجہ سے۔
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ الشَّمۡسَ ضِيَآءً وَّالۡقَمَرَ نُوۡرًا وَّقَدَّرَهٗ مَنَازِلَ لِتَعۡلَمُوۡا عَدَدَ السِّنِيۡنَ وَالۡحِسَابَ‌ؕ مَا خَلَقَ اللّٰهُ ذٰلِكَ اِلَّا بِالۡحَـقِّ‌ۚ يُفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّعۡلَمُوۡنَ
وہی تو ہے جس نے سورج کو چمکتا ہوا اورچاند کو نورانی بنایا اور اس کی منزلیں مقرر کیں تاکہ تم برسوں کی گنتی اورحساب معلوم کرسکو یہ سب کچھ اللہ نے مصلحت سے پیدا کیا ہے وہ اپنی نشانیوں کو تفصیل سے بیان کررہا ہے ان لوگوں کے لئے جو صاحبِ سمجھ ہیں ۔
اِنَّ فِى اخۡتِلَافِ الَّيۡلِ وَالنَّهَارِ وَمَا خَلَقَ اللّٰهُ فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّتَّقُوۡنَ
بلا شبہ رات اور دن کو یکے بعد دیگرے آجانے میں اور جو چیزیں اللہ نے آسمان اور زمین میں پیدا کیس ان سب میں دلائل ہیں ان لوگوں کے لئے جو ڈرتے ہیں ۔
اِنَّ الَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا وَرَضُوۡا بِالۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَاطۡمَاَنُّوۡا بِهَا وَالَّذِيۡنَ هُمۡ عَنۡ اٰيٰتِنَا غٰفِلُوۡنَۙ
جن لوگوں کو ہمارے دیدار کی توقع نہیں ہے اوروہ دنیا کی زندگی سے خوش اوراسی پر مطمئن ہوگئے ہیں اورجو لوگ ہماری آیتوں سےغافل ہوگئے ہیں ۔
اُولٰٓٮِٕكَ مَاۡوٰٮهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَ
ایسے لوگوں کا ٹھکانہ دوزخ ہے ان کے اعمال کی وجہ سے
اِنَّ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَ عَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ يَهۡدِيۡهِمۡ رَبُّهُمۡ بِاِيۡمَانِهِمۡ‌ۚ تَجۡرِىۡ مِنۡ تَحۡتِهِمُ الۡاَنۡهٰرُ فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ
جو لوگ ایمان لائے اورنیک عمل کئے ان کا پروردگار ان کو ان کے ایمان کے سبب انکو مقصد تک پہنچائے گا جن کے مسکنوں کے نیچے نہریں جاری ہوں گی نعمتوں کے باغوں میں ۔
دَعۡوٰٮهُمۡ فِيۡهَا سُبۡحٰنَكَ اللّٰهُمَّ وَ تَحِيَّـتُهُمۡ فِيۡهَا سَلٰمٌ‌ۚ وَاٰخِرُ دَعۡوٰٮهُمۡ اَنِ الۡحَمۡدُ لِلّٰهِ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
ان کی دعا ہوگی پاک ذات ہے تیری یا اللہ اوران کی ملاقات سلام (سے ہوگی ) اوران کا آخری قول یہ ہوگا سب تعریفیں اللہ کی جو تمام عالموں کا پالنہار ہے۔
وَلَوۡ يُعَجِّلُ اللّٰهُ لِلنَّاسِ الشَّرَّ اسۡتِعۡجَالَهُمۡ بِالۡخَيۡرِ لَـقُضِىَ اِلَيۡهِمۡ اَجَلُهُمۡ‌ؕ فَنَذَرُ الَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا فِىۡ طُغۡيَانِهِمۡ يَعۡمَهُوۡنَ
اگراللہ لوگوں کو برائی دینے میں جلدی کرتا (انکی طلب کے مطابق ) جس طرح کہ وہ خیر کی طلب میں جلدی کرتے ہیں تو انکی عمر کی مدت پوری ہوجاتی سوجن لوگوں کو ہمارے دیدار کی امید نہیں ہے ہم انکو چھوڑ دیتے ہیں کہ وہ اپنی سرکشی میں بھٹکتے رہیں ۔
وَاِذَا مَسَّ الۡاِنۡسَانَ الضُّرُّ دَعَانَا لِجَنۡۢبِهٖۤ اَوۡ قَاعِدًا اَوۡ قَآٮِٕمًا ۚ فَلَمَّا كَشَفۡنَا عَنۡهُ ضُرَّهٗ مَرَّ كَاَنۡ لَّمۡ يَدۡعُنَاۤ اِلٰى ضُرٍّ مَّسَّهٗ‌ؕ كَذٰلِكَ زُيِّنَ لِلۡمُسۡرِفِيۡنَ مَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ
اورجب انسان کو تکلیف پپہنچتی ہے تووہ ہمیں پکارتا ہے لیٹا ہوا بیٹھا ہوا اورکھڑا ہوا پھر جب ہم اس کی تکلیف کودورکردیتے ہیں تو اس طرح گذر جاتا ہے کہ گویا کسی تکلیف پر ہمیں کبھی پکارا ہی نہیں اسی طرح حد سے گذر جانے والوں کو ان کے اعمال خوشنما کردئے جاتے ہیں ۔
وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَا الۡـقُرُوۡنَ مِنۡ قَبۡلِكُمۡ لَمَّا ظَلَمُوۡا ‌ ۙ وَجَآءَتۡهُمۡ رُسُلُهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ وَمَا كَانُوۡا لِيُـؤۡمِنُوۡا ‌ ؕ كَذٰلِكَ نَجۡزِى الۡقَوۡمَ الۡمُجۡرِمِيۡنَ
اورتم سے پہلے ہم نے بہت سی امتوں کو ہلاک کردیا جبکہ انہوں نے ظلم کیا حالانکہ ان کے پاس ان کے پیغمبر روشن دلیلیں لائے تھے ۔ اوروہ ہرگز ایمان لانے والے نہیں تھے اسی طرح ہم گنہ گار وں کو بدلہ دیا کرتے ہیں ۔
ثُمَّ جَعَلۡنٰكُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ فِى الۡاَرۡضِ مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ لِنَـنۡظُرَ كَيۡفَ تَعۡمَلُوۡنَ
پھر ان کے بعد ہم نے ملک میں تم کو خلیفے بنائے تاکہ ہم دیکھیں کہ تم کیسے کام کرتے ہو۔
وَاِذَا تُتۡلٰى عَلَيۡهِمۡ اٰيَاتُنَا بَيِّنٰتٍ‌ ۙ قَالَ الَّذِيۡنَ لَا يَرۡجُوۡنَ لِقَآءَنَا ائۡتِ بِقُرۡاٰنٍ غَيۡرِ هٰذَاۤ اَوۡ بَدِّلۡهُ‌ ؕ قُلۡ مَا يَكُوۡنُ لِىۡۤ اَنۡ اُبَدِّلَهٗ مِنۡ تِلۡقَآئِ نَـفۡسِىۡ ۚ اِنۡ اَتَّبِعُ اِلَّا مَا يُوۡحٰۤى اِلَىَّ‌ ۚ اِنِّىۡۤ اَخَافُ اِنۡ عَصَيۡتُ رَبِّىۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ
اورجب ان کو ہماری واضح آیتیں پڑھ کر سنائی جاتی ہیں توجن لوگوں کو ہمارے دیدار کی توقع نہیں ہے وہ کہتے ہیں (یا تو) اس کے سوا دوسرا قرآن لے آ یا اس کو بدل ڈال ۔ کہدیجئے یہ میرا کام نہیں کہ اس کو اپنی طرف سے بدل ڈالوں میں اتباع کرتا ہوں اس وحی کی جو آئے میری طرف اگرمیں اپنے رب کی نافرمانی کروں تو بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں ۔
قُلْ لَّوۡ شَآءَ اللّٰهُ مَا تَلَوۡتُهٗ عَلَيۡكُمۡ وَلَاۤ اَدۡرٰٮكُمۡ بِهٖ ‌ۖ  فَقَدۡ لَبِثۡتُ فِيۡكُمۡ عُمُرًا مِّنۡ قَبۡلِهٖ ؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ
کہدیجئے اگراللہ چاہتا تومیں نہ یہ کتاب تم کو پڑھ کر سناتا اورنہ تم کو اس سے واقف کراتا میں تو اس سے پہلے ایک عمر تم میں رہ چکا ہوں پھر کیا تم نہیں سمجھتے
فَمَنۡ اَظۡلَمُ مِمَّنِ افۡتَـرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا اَوۡ كَذَّبَ بِاٰيٰتِهٖ ؕ اِنَّهٗ لَا يُفۡلِحُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
پھر اس سے بڑا ظالم اور کون ہوگا جو اللہ پر بہتان باندھےیا اس کی آیتوں کو جھٹلائے بے شک گنہ گار کبھی مراد کو نہیں پہنچتے۔
وَيَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَضُرُّهُمۡ وَلَا يَنۡفَعُهُمۡ وَيَقُوۡلُوۡنَ هٰٓؤُلَاۤءِ شُفَعَآؤُنَا عِنۡدَ اللّٰهِ‌ؕ قُلۡ اَتُـنَـبِّـــُٔوۡنَ اللّٰهَ بِمَا لَا يَعۡلَمُ فِى السَّمٰوٰتِ وَلَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ سُبۡحٰنَهٗ وَتَعٰلٰى عَمَّا يُشۡرِكُوۡنَ
اوریہ لوگ اللہ کے سواایسی چیزوں کی پوجا کرتے ہیں جوان کو نہ نقصان پہنچاسکتی ہیں اور نہ نفع اورکہتے ہیں یہ اللہ کے پاس ہماری سفارش کرنے والے ہیں کہدیجئے کیا تم اللہ کو وہ بتلاتے ہو جس کو و ہ نہ آسمانوں میں جانتا ہے اورنہ ز مین میں ۔ وہ پاک ہے اوربرتر ہے اس سے جسکو و ہ شریک کرتے ہیں ۔
وَمَا كَانَ النَّاسُ اِلَّاۤ اُمَّةً وَّاحِدَةً فَاخۡتَلَفُوۡا‌ ؕ وَلَوۡلَا كَلِمَةٌ سَبَقَتۡ مِنۡ رَّبِّكَ لَـقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ فِيۡمَا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
اورسب لوگ ایک ہی طریقے کے تھے پھر الگ الگ ہوگئے اگر پہلے ہی سے ایک بات تمہارے رب کی طرف سےمقررنہ ہوچکی ہوتی تو وہ جن باتوں میں اختلاف کرتے ہیں ان کا فیصلہ کردیا جاتا۔
‌وَيَقُوۡلُوۡنَ لَوۡلَاۤ اُنۡزِلَ عَلَيۡهِ اٰيَةٌ مِّنۡ رَّبِّهٖ‌ ۚ فَقُلۡ اِنَّمَا الۡغَيۡبُ لِلّٰهِ فَانْتَظِرُوۡا‌ ۚ اِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِيۡنَ
اورکہتے ہیں کہ کیوں اس پر اللہ کی جانب سے کوئی معجزہ نہیں اترتا کہدیجئے غیب کی بات اللہ ہی جانے پس انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں ۔
وَاِذَاۤ اَذَقۡنَا النَّاسَ رَحۡمَةً مِّنۡۢ بَعۡدِ ضَرَّآءَ مَسَّتۡهُمۡ اِذَا لَهُمۡ مَّكۡرٌ فِىۡۤ اٰيَاتِنَا‌ ؕ قُلِ اللّٰهُ اَسۡرَعُ مَكۡرًا‌ ؕ اِنَّ رُسُلَنَا يَكۡتُبُوۡنَ مَا تَمۡكُرُوۡنَ
اور جب ہم لوگوں کوتکلیف پہنچانے کے بعد رحمت کا مزہ چکھاتے ہیں تو وہ ہماری آیتوں میں حیلے کرنے لگتے ہیں کہدیجئے اللہ سب سے جلد حیلے بنا سکتا ہے تم جو حیلے بناتے ہو ہمارے فرشتے لکھ لیتے ہیں ۔
هُوَ الَّذِىۡ يُسَيِّرُكُمۡ فِى الۡبَرِّ وَالۡبَحۡرِ‌ؕ حَتّٰۤى اِذَا كُنۡتُمۡ فِى الۡفُلۡكِ ۚ وَ جَرَيۡنَ بِهِمۡ بِرِيۡحٍ طَيِّبَةٍ وَّفَرِحُوۡا بِهَا جَآءَتۡهَا رِيۡحٌ عَاصِفٌ وَّجَآءَهُمُ الۡمَوۡجُ مِنۡ كُلِّ مَكَانٍ وَّظَنُّوۡۤا اَنَّهُمۡ اُحِيۡطَ بِهِمۡ‌ ۙ دَعَوُا اللّٰهَ مُخۡلِصِيۡنَ لَـهُ الدِّيۡنَۙ  لَٮِٕنۡ اَنۡجَيۡتَـنَا مِنۡ هٰذِهٖ لَنَكُوۡنَنَّ مِنَ الشّٰكِرِيۡنَ
وہی توہے جو تم کو خشکی اورسمندر میں سیر کراتا ہےیہاں تک کہ جب تم کشتیوں میں بیٹھ جاتے ہو اوروہ کشتیاں پاکیزہ ہوا کے جھونکوں سے ان کو لیکر چلیں اوروہ اس سے خوش بھی ہوتے ہیں تواچانک ایک تیز ہوا کا جھونکا آتا ہے اورہر طرف موجیں امڈ کر آتی ہیں اوران کو یقین ہوجاتا ہے کہ وہ گِھر گئے تو اللہ کو خالص ہوکر پکارنے لگتے ہیں کہ اگر تو اس سے ہم کو بچالیا توہم تیرے شکر گذار ہوں گے۔
فَلَمَّاۤ اَنۡجٰٮهُمۡ اِذَا هُمۡ يَبۡغُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ بِغَيۡرِ الۡحَـقِّ‌ ؕ يٰۤـاَ يُّهَا النَّاسُ اِنَّمَا بَغۡيُكُمۡ عَلٰٓى اَنۡفُسِكُمۡ‌ۙ مَّتَاعَ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا‌ ثُمَّ اِلَـيۡنَا مَرۡجِعُكُمۡ فَنُنَبِّئُكُمۡ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ
پھر جب اللہ ان کو بچا لیتا ہے تو وہ اسی وقت ملک میں ناحق سرکشی کرنے لگتے ہیں اے لوگو تمہاری شرارت کا وبال تم پر ہی ہوگادنیوی زندگی کے فائدے اٹھالو پھر ہمارے پاس تم کو لوٹ کر آنا ہے پھر ہم تم کو تمہارےکرتوت بتلائیں گے۔
اِنَّمَا مَثَلُ الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا كَمَآءٍ اَنۡزَلۡنٰهُ مِنَ السَّمَآءِ فَاخۡتَلَطَ بِهٖ نَبَاتُ الۡاَرۡضِ مِمَّا يَاۡكُلُ النَّاسُ وَالۡاَنۡعَامُؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَخَذَتِ الۡاَرۡضُ زُخۡرُفَهَا وَازَّيَّنَتۡ وَظَنَّ اَهۡلُهَاۤ اَنَّهُمۡ قٰدِرُوۡنَ عَلَيۡهَاۤ ۙ اَتٰٮهَاۤ اَمۡرُنَا لَيۡلًا اَوۡ نَهَارًا فَجَعَلۡنٰهَا حَصِيۡدًا كَاَنۡ لَّمۡ تَغۡنَ بِالۡاَمۡسِ‌ ؕ كَذٰلِكَ نُـفَصِّلُ الۡاٰيٰتِ لِقَوۡمٍ يَّتَفَكَّرُوۡنَ
دنیاوی زندگی کی مثال اس بارش کی سی ہے جیسے ہم نے آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے پیداوار جس کو لوگ اورجانور کھاتے ہیں نکلی یہاں تک کہجب زمین نے اپنی رونق حاصل کرلی اورآراستہ ہوگئی اورزمین کے مالکوں نے سمجھ لیا کہ وہاس پر پوری قدرت رکھتے ہیں اچانک رات میں یا دن میں ہمارا حکم (عذاب ) پہنچا پھر ہم نے اس کو کاٹ کر ڈھیر بنادیا اسطرح کہ کل وہاں کچھ تھا ہی نہیں اسی طرح ہم نشانیوں کوکھول کر بیان کرتے ہیں ایسے لوگوں کے لئے جوغور کرتے ہیں
وَاللّٰهُ يَدۡعُوۡۤا اِلٰى دَارِ السَّلٰمِؕ وَيَهۡدِىۡ مَنۡ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسۡتَقِيۡمٍ
اوراللہ سلامتی کے گھر کی طرف بلاتا ہے اورجس کو چاہتا ہے سیدھا راستہ چلاتا ہے۔
لِلَّذِيۡنَ اَحۡسَنُوا الۡحُسۡنٰى وَزِيَادَةٌ ؕ وَلَا يَرۡهَقُ وُجُوۡهَهُمۡ قَتَرٌ وَّلَا ذِلَّـةٌ ‌ ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ الۡجَـنَّةِ‌ ۚ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
جن لوگوں نے نیکو کاری کی ان کے لئے بھلائی ہے اورمزید فضل اور ان کے ۔چہروں پرنہ سیاہی چڑھے گی اورنہ رسوائی یہی جنت والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے۔
وَالَّذِيۡنَ كَسَبُوا السَّيِّاٰتِ جَزَآءُ سَيِّئَةٍ ۢ بِمِثۡلِهَا ۙ وَتَرۡهَقُهُمۡ ذِلَّـةٌ  ؕ مَا لَهُمۡ مِّنَ اللّٰهِ مِنۡ عَاصِمٍ‌‌ ۚ كَاَنَّمَاۤ اُغۡشِيَتۡ وُجُوۡهُهُمۡ قِطَعًا مِّنَ الَّيۡلِ مُظۡلِمًا ‌ؕ اُولٰٓٮِٕكَ اَصۡحٰبُ النَّارِ‌ ؕ هُمۡ فِيۡهَا خٰلِدُوۡنَ
اورجن لوگوں نے برائیاں کمائیں برائی کا بدلہ ویسا ہی ملیگا اور انکو ذلّت ڈھانپ لے گی ان کو اللہ سے بچانے والا کوئی نہ ہوگا (ذلت کا عالم یہ ہوگا کہ ) گویا کہ اندھیری رات کے ٹکڑے ان کے چہروں پر چھا گئے ہوں یہ دوزخ والے ہیں وہ اسی میں ہمیشہ رہیں گے
وَيَوۡمَ نَحۡشُرُهُمۡ جَمِيۡعًا ثُمَّ نَقُوۡلُ لِلَّذِيۡنَ اَشۡرَكُوۡا مَكَانَكُمۡ اَنۡتُمۡ وَشُرَكَآؤُكُمۡ‌ۚ فَزَيَّلۡنَا بَيۡنَهُمۡ‌ وَقَالَ شُرَكَآؤُهُمۡ مَّا كُنۡتُمۡ اِيَّانَا تَعۡبُدُوۡنَ
اورجس دن ہم ا ن سب کو جمع کریں گے پھر ہم مشرکوں سے کہیں گے کہ تم اورتمہارے شرکاء اپنی اپنی جگہ کھڑے رہو پھر ہم ان میں پھوٹ ڈالدیں گے اور ان کے شریک کہیں گے تم ہماری بندگی تونہیں کرتے تھے۔
فَكَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيۡدًۢا بَيۡنَـنَا وَبَيۡنَكُمۡ اِنۡ كُنَّا عَنۡ عِبَادَتِكُمۡ لَغٰفِلِيۡنَ
سو اللہ ہمارے اورتمہارے درمیان گواہ کافی ہے ہم تو تمہاریبندگی سے بالکل بے خبر تھے۔
هُنَالِكَ تَبۡلُوۡا كُلُّ نَفۡسٍ مَّاۤ اَسۡلَفَتۡ‌ وَرُدُّوۡۤا اِلَى اللّٰهِ مَوۡلٰٮهُمُ الۡحَـقِّ‌ وَضَلَّ عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَفۡتَرُوۡنَ
وہاں ہر شخص اپنے آگے بھیجے ہوئے اعمال کو جانچ لے گا اوروہ سب اپنے سچے مالک کی طرف لوٹائے جائیں گے اورجو (معبود ) انہوں نے تراشے تھے وہ سب غائب ہوجائیں گے۔
قُلۡ مَنۡ يَّرۡزُقُكُمۡ مِّنَ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اَمَّنۡ يَّمۡلِكُ السَّمۡعَ وَالۡاَبۡصَارَ وَ مَنۡ يُّخۡرِجُ الۡحَـىَّ مِنَ الۡمَيِّتِ وَيُخۡرِجُ الۡمَيِّتَ مِنَ الۡحَـىِّ وَمَنۡ يُّدَبِّرُ الۡاَمۡرَ‌ؕ فَسَيَـقُوۡلُوۡنَ اللّٰهُ‌ۚ فَقُلۡ اَفَلَا تَتَّقُوۡنَ
پوچھئے کہ تم کو آسمان اوزمین سے کون روزی دیتا ہے یا تمہارے کانوں اورآنکھوں کا کون مالک ہے اور کون نکالتا ہے زندہ کو مردہ سے اورمردہ کوزندہ سے اورکون ہر کام کی تدبیر کرتا ہے جھٹ کہیں گے اللہ تب کہدیجئے پھر تم خدا سے ڈرتے کیوں نہیں ۔
فَذٰلِكُمُ اللّٰهُ رَبُّكُمُ الۡحَـقُّ ‌ ۚ فَمَاذَا بَعۡدَ الۡحَـقِّ اِلَّا الضَّلٰلُ‌‌ ۚ فَاَنّٰى تُصۡرَفُوۡنَ
یہی تو اللہ سچا رب ہے پھر حق ظاہر ہونے کے بعد گمراہی کے سوااورکیا ہے توتم کہاں پھرے جاتے ہو۔
كَذٰلِكَ حَقَّتۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ عَلَى الَّذِيۡنَ فَسَقُوۡۤا اَنَّهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَ
اسی طرح اللہ کا حکم ان نافرمانوں کے حق میں ثابت ہوکر رہا ۔ کہ یہ ایمان نہیں لائیں گے۔
قُلۡ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ مَّنۡ يَّبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ‌ ؕ قُلِ اللّٰهُ يَـبۡدَؤُا الۡخَـلۡقَ ثُمَّ يُعِيۡدُهٗ‌ؕ فَاَنّٰى تُؤۡفَكُوۡنَ
آپ پوچھئے بھلا تمہارے شریکوں میں ایسا کوئی ہے جو مخلوقات کو ابتداء پیدا کرے پھر اس کو دوبارہ زندہ کرے کہدیجئے کہ اللہ پہلی بار (بھی) پیدا کرتا ہے پھر دوسری مرتبہ وہی پیدا کرے گا سو تم کہاں پلٹے جاتے ہو۔
قُلۡ هَلۡ مِنۡ شُرَكَآٮِٕكُمۡ مَّنۡ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَـقِّ‌ؕ قُلِ اللّٰهُ يَهۡدِىۡ لِلۡحَقِّ‌ؕ اَفَمَنۡ يَّهۡدِىۡۤ اِلَى الۡحَقِّ اَحَقُّ اَنۡ يُّتَّبَعَ اَمَّنۡ لَّا يَهِدِّىۡۤ اِلَّاۤ اَنۡ يُّهۡدٰى‌ۚ فَمَا لَكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ
آپ پوچھئے بھلا تمہارے شریکوں میں کون ایسا ہے جو حق کے راستے پر چلائے آپ کہدیجئے کہ اللہ صحیح راستے پر چلاتا ہے پس بھلا جو حق کے راستے پر چلائے وہ اتباع کے زیادہ لائق ہے یا وہ کہ جب تک اسے راستہ نہ بتایا جائے وہ خود راستہ نہ پائے سوتم کو کیا ہوگیا ہے تم کیسا انصاف کرتے ہو۔
وَمَا يَتَّبِعُ اَكۡثَرُهُمۡ اِلَّا ظَنًّا ؕاِنَّ الظَّنَّ لَا يُغۡنِىۡ مِنَ الۡحَـقِّ شَيۡــًٔا‌ ؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلِيۡمٌۢ بِمَا يَفۡعَلُوۡنَ
اور ان میں کے اکثر لوگ تو محض گمان کی پیروی کرتے ہیں اورگمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں دیتا اللہ تمہارے سب اعمال سے واقف ہے۔
وَمَا كَانَ هٰذَا الۡقُرۡاٰنُ اَنۡ يُّفۡتَـرٰى مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلٰـكِنۡ تَصۡدِيۡقَ الَّذِىۡ بَيۡنَ يَدَيۡهِ وَتَفۡصِيۡلَ الۡكِتٰبِ لَا رَيۡبَ فِيۡهِ مِنۡ رَّبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ
اوریہ قرآن غیر اللہ کی طرف سے گھڑا ہوا تو نہیں ہے لیکن (یہ کلام اللہ ہے ) جو اس سے پہلے کی کتابوں کی تصدیق کرتا ہے اوران ہی کتابوں کی تفصیل ہے جس میں کوئی شک نہیں (کہ وہ ) رب العالمین کی طرف سے ہے ۔
اَمۡ يَقُوۡلُوۡنَ افۡتَـرٰٮهُ‌ ؕ قُلۡ فَاۡتُوۡا بِسُوۡرَةٍ مِّثۡلِهٖ وَادۡعُوۡا مَنِ اسۡتَطَعۡتُمۡ مِّنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
کیا یہ لوگ کہتے ہیں کہ پیغمبر نے اس کو گھڑلیا ہے کہدیجئے اگر تم سچے ہوتو تم بھی اس جیسی ایک سورت بنا لاؤ اوراللہ کے سوائے جسکو بلا سکتے ہو اس کو بلا لو (تمہاری مدد کے لئے )۔
بَلۡ كَذَّبُوۡا بِمَا لَمۡ يُحِيۡطُوۡا بِعِلۡمِهٖ وَلَمَّا يَاۡتِهِمۡ تَاۡوِيۡلُهٗ ‌ؕ كَذٰلِكَ كَذَّبَ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الظّٰلِمِيۡنَ
حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے اس کو جھٹلایا ہے جس کا احاطہ ان کا علم نہ کرسکا ۔ اور ابھی اس کی حقیقت ان پر کھلی نہیں ۔ اسی طرح ان سے پہلے کے لوگ بھی جھٹلا تے رہے ۔ سو دیکھو ظالموں کا انجام کیسا ہوا۔
وَ مِنۡهُمۡ مَّنۡ يُّؤۡمِنُ بِهٖ وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ لَّا يُؤۡمِنُ بِهٖ‌ؕ وَرَبُّكَ اَعۡلَمُ بِالۡمُفۡسِدِيۡنَ
ان میں سے بعض قرآن پر ایمان لاتے ہیں اوران میں سے بعض ایمان نہیں لاتے اور آپ کا رب شریروں کو خوب جانتا ہے ۔
وَاِنۡ كَذَّبُوۡكَ فَقُلْ لِّىۡ عَمَلِىۡ وَلَـكُمۡ عَمَلُكُمۡ‌ۚ اَنۡـتُمۡ بَرِيۡٓــُٔوۡنَ مِمَّاۤ اَعۡمَلُ وَاَنَا بَرِىۡٓءٌ مِّمَّا تَعۡمَلُوۡنَ
اوراگر یہ لوگ آپ کو جھٹلائیں توکہدیجئےکہ میرے لئے میرا عمل اورتمہارے لئے تمہارا عمل تم پر ذمہ نہیں میرے عمل کا اورمیرے ذمہ نہیں تمہارے اعمال کا۔
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّسۡتَمِعُوۡنَ اِلَيۡكَ‌ؕ اَفَاَنۡتَ تُسۡمِعُ الصُّمَّ وَلَوۡ كَانُوۡا لَا يَعۡقِلُوۡنَ
اوران میں بعض ایسے ہیں جو آپ کی طرف کان لگاکر سنتے ہیں کیا آپ بہروں کو سنائیں گے اگر چہ ا ن کو کچھ بھی سمجھ نہ ہو ۔
وَمِنۡهُمۡ مَّنۡ يَّنۡظُرُ اِلَيۡكَ‌ ؕ اَفَاَنۡتَ تَهۡدِى الۡعُمۡىَ وَ لَوۡ كَانُوۡا لَا يُبۡصِرُوۡنَ
اوران میں بعض (بظاہر ) آپ کی طرف نگاہ کرتے ہیں کیا آپ اندھوں کو راستہ دکھائیں گے اگر چہ وہ کچھ بھی بصیرت نہ رکھتے ہوں
اِنَّ اللّٰهَ لَا يَظۡلِمُ النَّاسَ شَيۡــًٔا وَّلٰـكِنَّ النَّاسَ اَنۡفُسَهُمۡ يَظۡلِمُوۡنَ
اللہ تو لوگوں پر کچھ ظلم نہیں کرتا لیکن لوگ اپنے آپ پر ظلم کرتے ہیں ۔
وَيَوۡمَ يَحۡشُرُهُمۡ كَاَنۡ لَّمۡ يَلۡبَثُوۡۤا اِلَّا سَاعَةً مِّنَ النَّهَارِ يَتَعَارَفُوۡنَ بَيۡنَهُمۡ‌ؕ قَدۡ خَسِرَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِلِقَآءِ اللّٰهِ وَمَا كَانُوۡا مُهۡتَدِيۡنَ
اورجس دن اللہ ان سب کو جمع کریگاتو (ان کو لگے گا ) کہ گویا کہ وہ دنیا میں دن بھر کی ایک گھڑی ہی رہے ہوں ۔ اورآپس میں ایک دوسرے کو پہچان بھی لیں گے جن لوگوں نے دیدار خدا کو جھٹلایا وہ گھاٹے میں رہے اورہدایت مآب نہیں ہوئے۔
وَاِمَّا نُرِيَـنَّكَ بَعۡضَ الَّذِىۡ نَعِدُهُمۡ اَوۡ نَـتَوَفَّيَنَّكَ فَاِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ ثُمَّ اللّٰهُ شَهِيۡدٌ عَلٰى مَا يَفۡعَلُوۡنَ
اورہم نے جس (عذاب ) کاوعدہ کیا ہےاگر اس میں سے کچھ آپ کو دکھلادیں یا ہم آپ کو وفات دے دیں تو ان کو ہماری طرف ہی لوٹنا ہے پھر اللہ تو ان کے اعمال کا شاہد ہے۔
وَلِكُلِّ اُمَّةٍ رَّسُوۡلٌ‌ ۚ فَاِذَا جَآءَ رَسُوۡلُهُمۡ قُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡقِسۡطِ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اورہر ایک امت کے لئے ایک پیغمبر ہے تو جب ان کا پیغمبر ان کے پاس آیا توان کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کردیا گیا ۔ اوران پر ظلم نہیں کیا گیا ۔
وَيَقُوۡلُوۡنَ مَتٰى هٰذَا الۡوَعۡدُ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ
اورکہتے ہیں کہ اگر تم سچے ہوتو (عذاب کا ) وعدہ کب آئے گا۔
قُلْ لَّاۤ اَمۡلِكُ لِنَفۡسِىۡ ضَرًّا وَّلَا نَفۡعًا اِلَّا مَا شَآءَ اللّٰهُؕ لِكُلِّ اُمَّةٍ اَجَلٌ‌ؕ اِذَا جَآءَ اَجَلُهُمۡ فَلَا يَسۡتَـاخِرُوۡنَ سَاعَةً‌ وَّلَا يَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
کہدیجئے میں اپنی ذات کے لئے کچھ نقصان کا اختیار رکھتا ہوں نہ نفع کا بجز اس اختیار کے جو اللہ کو میرے لئے منظور ہو ہر امت کے لئے ایک وقت مقرر ہے جب وہ وقت آجائے گا نہ ایک گھڑی پیچھے سرک سکیں گے اورنہ آگے جاسکیں گے۔
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ اِنۡ اَتٰٮكُمۡ عَذَابُهٗ بَيَاتًا اَوۡ نَهَارًا مَّاذَا يَسۡتَعۡجِلُ مِنۡهُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
کہدیجئے بھلا دیکھو تو اگراس کا عذاب تم پر راتوں رات یا دن میں آجائے تویہ گنہ گار اس سے پہلے کیا کرلیں گے۔
اَثُمَّ اِذَا مَا وَقَعَ اٰمَنۡتُمۡ بِهٖؕ اٰۤلْــٴٰـنَ وَقَدۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ
کیا پھر جب یہ عذاب واقع ہوگا تب تواس پر یقین کروگے ۔ اب قائل ہوئے ہو ۔ حالانکہ تم تو اسی کا تقاضا کرتے تھے
ثُمَّ قِيۡلَ لِلَّذِيۡنَ ظَلَمُوۡا ذُوۡقُوۡا عَذَابَ الۡخُـلۡدِ‌ۚ هَلۡ تُجۡزَوۡنَ اِلَّا بِمَا كُنۡتُمۡ تَكۡسِبُوۡنَ
پھر ظالموں سے کہا جائے گا ہمیشہ کا عذاب چکھو تم کو تو صرف تمہارے اعمال کا بدلہ مل رہا ہے۔
وَيَسۡتَنۡۢبِـُٔوۡنَكَ اَحَقٌّ هُوَ‌ ؕؔ قُلۡ اِىۡ وَرَبِّىۡۤ اِنَّهٗ لَحَقٌّ ؔ‌ؕ وَمَاۤ اَنۡتُمۡ بِمُعۡجِزِيۡنَ
اورآ پ سے دریافت کرتے ہیں کیا یہ سچ ہے۔ کہدیجئے کہ ہاں میرے رب کی قسم وہ سچ ہے اورتم اللہ کوعاجز کر نہیں سکتے۔
وَلَوۡ اَنَّ لِكُلِّ نَفۡسٍ ظَلَمَتۡ مَا فِى الۡاَرۡضِ لَافۡتَدَتۡ بِهٖ‌ؕ وَاَسَرُّوا النَّدَامَةَ لَمَّا رَاَوُا الۡعَذَابَ‌ۚ وَقُضِىَ بَيۡنَهُمۡ بِالۡقِسۡطِ‌ وَهُمۡ لَا يُظۡلَمُوۡنَ
اوراگر ہر گنہ گار شخص کے پاس روئے زمین کا سارا مال ہو البتہ وہ اپنے بدلے میں دے ڈالے گا اور جب وہ عذاب دیکھیں گے تواپنی پشیمانی چھپائیں گے اوران کے درمیان انصاف کے ساتھ فیصلہ کیا جائے گا اوران پر ظلم نہ ہوگا۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِؕ اَلَاۤ اِنَّ وَعۡدَ اللّٰهِ حَقٌّ وَّلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
آگاہ ہوجاؤ کہ آسمانوں اورزمین میں جوکچھ ہے وہ سب اللہ کا ہے ۔سن رکھو کہ اللہ کا وعدہ سچا ہے لیکن بہت لوگ نہیں جانتے
هُوَ يُحۡىٖ وَيُمِيۡتُ وَاِلَيۡهِ تُرۡجَعُوۡنَ
وہی زندہ کرتا ہے اورموت دیتا ہے اور اسی کی طرف تم لوٹ کر جاؤ گے۔
يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَتۡكُمۡ مَّوۡعِظَةٌ مِّنۡ رَّبِّكُمۡ وَشِفَآءٌ لِّمَا فِى الصُّدُوۡرِۙ  وَهُدًى وَّرَحۡمَةٌ لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اے لوگو تمہارے پاس تمہارے رب کی نصیحت آچکی ہے جو دلوں کے روگکی شفاء اور مومنین کیلئے ہدایت اوررحمت ہے
قُلۡ بِفَضۡلِ اللّٰهِ وَبِرَحۡمَتِهٖ فَبِذٰلِكَ فَلۡيَـفۡرَحُوۡا ؕ هُوَ خَيۡرٌ مِّمَّا يَجۡمَعُوۡنَ
کہدیجئے یہ سب اللہ کے فضل اور اس کی مہربانی سے ہے تولوگوں کو چاہئے کہ اس سے خوش ہوں ۔ یہ اس سے بہتر ہے جو وہ جمع کرتے ہیں
قُلۡ اَرَءَيۡتُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ لَـكُمۡ مِّنۡ رِّزۡقٍ فَجَعَلۡتُمۡ مِّنۡهُ حَرَامًا وَّحَلٰلًا ؕ قُلۡ آٰللّٰهُ اَذِنَ لَـكُمۡ‌ اَمۡ عَلَى اللّٰهِ تَفۡتَرُوۡنَ
کہدیجئےبھلا دیکھو تو اللہ نے جو رزق تمہارے لئے نازل فرمایا ہے تو تم نے اس میں سے کسی کو حرام اور کسی کو حلال ٹہرالیا ۔ کہدیجئےکیا اللہ نے تم کو اس کا حکم دیا ہے یا تم اللہ پر افترا کرتے ہو
وَمَا ظَنُّ الَّذِيۡنَ يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡكَذِبَ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَذُوۡ فَضۡلٍ عَلَى النَّاسِ وَلٰـكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَشۡكُرُوۡنَ
جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں ان کا کیا خیال ہے قیامت کے دن کے بارے میں بے شک اللہ لوگوں پر مہربان ہے لیکن اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔
وَمَا تَكُوۡنُ فِىۡ شَاۡنٍ وَّمَا تَتۡلُوۡا مِنۡهُ مِنۡ قُرۡاٰنٍ وَّلَا تَعۡمَلُوۡنَ مِنۡ عَمَلٍ اِلَّا كُنَّا عَلَيۡكُمۡ شُهُوۡدًا اِذۡ تُفِيۡضُوۡنَ فِيۡهِ‌ؕ وَمَا يَعۡزُبُ عَنۡ رَّبِّكَ مِنۡ مِّثۡقَالِ ذَرَّةٍ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا فِى السَّمَآءِ وَلَاۤ اَصۡغَرَ مِنۡ ذٰلِكَ وَلَاۤ اَكۡبَرَ اِلَّا فِىۡ كِتٰبٍ مُّبِيۡنٍ
اور آپ جس حال میں رہتے ہوں یا آپ کہیں سےقرآن پڑھتے ہوں اور تم جو بھی کام کرتے ہو تو جب اس میں مشغول ہوتے ہو توہم سامنے ہی موجود ہوتے ہیں اورتمہارے پروردگار سے ذرہ برابر بھی کوئی چیز پوشیدہ نہیں نہ زمین میں نہ آسمان میں نہ کوئی چیز اس سے چھوٹی اورنہ کوئی چیز اس سے بڑی مگر وہ کھلی ہوئی کتاب میں ہوتی ہے
اَلَاۤ اِنَّ اَوۡلِيَآءَ اللّٰهِ لَا خَوۡفٌ عَلَيۡهِمۡ وَلَا هُمۡ يَحۡزَنُوۡنَ ۖ ۚ
یاد رکھو کہ اللہ کے دوستوں کو نہ ڈر ہوگا اورنہ وہ غمگین ہوں گے۔
الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَكَانُوۡا يَتَّقُوۡنَؕ
جو لوگ ایمان لائے اور(اللہ سے) ڈرتے رہے ۔
لَهُمُ الۡبُشۡرٰى فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَفِى الۡاٰخِرَةِ‌ؕ لَا تَبۡدِيۡلَ لِـكَلِمٰتِ اللّٰهِ‌ؕ ذٰلِكَ هُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُؕ
ان کیلئے دنیا کی زندگی میں بھی خوشخبری ہے اورآخرت میں (بھی) اللہ کی باتیں بدلتی نہیں یہی تو بڑی کامیابی ہے
وَلَا يَحۡزُنۡكَ قَوۡلُهُمۡ‌ۘ اِنَّ الۡعِزَّةَ لِلّٰهِ جَمِيۡعًا‌ ؕ هُوَ السَّمِيۡعُ الۡعَلِيۡمُ
اوراے پیغمبر ان کی باتوں سے غمگین نہ ہو کیونکہ تمام تر غلبہ اللہ کے لئے ہے اوروہی سننے والا جاننے والا ہے۔
اَلَاۤ اِنَّ لِلّٰهِ مَنۡ فِى السَّمٰوٰتِ وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ وَمَا يَتَّبِعُ الَّذِيۡنَ يَدۡعُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ شُرَكَآءَ‌ ؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَاِنۡ هُمۡ اِلَّا يَخۡرُصُوۡنَ
سنو جتنی مخلوق آسمانوں اورزمین میں ہے وہ اللہ ہی کی ہے اوریہ جو اللہ کو چھوڑ کر دوسرے شریکوں کوپکارتے ہیں وہ کسی اورکی اتباع نہیں کرتے مگر صرف گمان کی اتباع کرتے ہیں اور محض اٹکلیں دوڑاتے ہیں ۔
هُوَ الَّذِىۡ جَعَلَ لَـكُمُ الَّيۡلَ لِتَسۡكُنُوۡا فِيۡهِ وَالنَّهَارَ مُبۡصِرًا‌ ؕ اِنَّ فِىۡ ذٰلِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـقَوۡمٍ يَّسۡمَعُوۡنَ
وہی تو ہے جس نے رات بنائی تاکہ تم اس میں آرام کرو ۔ اور دن کو روشن بنایا (تاکہ کام کرو ) بے شک اس میں نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لئے جو سنتے ہیں ۔
قَالُوۡا اتَّخَذَ اللّٰهُ وَلَدًا‌ سُبۡحٰنَهٗ‌ ؕ هُوَ الۡـغَنِىُّ‌ ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ ‌ؕ اِنۡ عِنۡدَكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍۢ بِهٰذَا ؕ اَتَقُوۡلُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ
کہتے ہیں کہ اللہ نے بیٹا بنالیا وہ پاک ہے و ہ بے نیاز ہے ۔ اسی کے لئے ہے وہ سب کچھ جو آسمانوں میں ہے اورجو کچھ زمین میں ہے تمہارے پاس (غلط قول ) کے بارے میں کوئی دلیل نہیں ہے ۔ کیوں جھوٹ بولتے ہواللہ پر جس کا تم کوعلم نہیں ہے۔
قُلۡ اِنَّ الَّذِيۡنَ يَفۡتَرُوۡنَ عَلَى اللّٰهِ الۡـكَذِبَ لَا يُفۡلِحُوۡنَؕ
کہدیجئے جو لوگ اللہ پر جھوٹ باندھتے ہیں وہ مراد کو نہیں پہنچیں گے۔
مَتَاعٌ فِى الدُّنۡيَا ثُمَّ اِلَيۡنَا مَرۡجِعُهُمۡ ثُمَّ نُذِيۡقُهُمُ الۡعَذَابَ الشَّدِيۡدَ بِمَا كَانُوۡا يَكۡفُرُوۡنَ
(ان کے لئے ) دنیا کا چند روزہ فائدہ ہے پھر ان کو ہماری طرف لوٹ کر آنا ہے پھر ہم ان کو ان کے کفر کے بدلے میں سخت عذاب کا مزہ چکھائیں گے۔
وَاتۡلُ عَلَيۡهِمۡ نَبَاَ نُوۡحٍ‌ۘ اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖ يٰقَوۡمِ اِنۡ كَانَ كَبُرَ عَلَيۡكُمۡ مَّقَامِىۡ وَتَذۡكِيۡرِىۡ بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَعَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلۡتُ فَاَجۡمِعُوۡۤا اَمۡرَكُمۡ وَشُرَكَآءَكُمۡ ثُمَّ لَا يَكُنۡ اَمۡرُكُمۡ عَلَيۡكُمۡ غُمَّةً ثُمَّ اقۡضُوۡۤا اِلَىَّ وَ لَا تُنۡظِرُوۡنِ
اور آپ ان لوگوں کو نوح کا قصہ سنائیے جب انہوں نے اپنی قوم سے کہا اے میری قوم اگر تم کومیرا تمہارے درمیان رہنا اوراللہ کی آیتوں سے میرا نصیحت کرنا تم پر بھاری ہورہا ہے تومیرا تواللہ ہی پر بھروسہ ہے تم اورتمہارے شرکاء سب مل کر (میرے خلاف ) جوکچھ کام کرنا چاہتے ہو کرلو ۔پھر دیکھو کہ تمہارے کام میں کچھ نقص نہ رہ جائے
فَاِنۡ تَوَلَّـيۡتُمۡ فَمَا سَاَلۡـتُكُمۡ مِّنۡ اَجۡرٍ‌ؕاِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلَى اللّٰهِ‌ۙ وَاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ
پھر وہ کام کر گذرو میرے ساتھ اورمجھے مہلت بھی نہ دو پھر اگر تم منھ پھیرو گے تو میں نے تو تم سے کچھ معاوضہ نہیں مانگا ۔ میرا معاوضہ تواللہ کے ذمہ ہے اورمجھے حکم ہوا ہے کہ میں فرمانبرداروں میں رہوں
فَكَذَّبُوۡهُ فَنَجَّيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ وَجَعَلۡنٰهُمۡ خَلٰٓٮِٕفَ وَاَغۡرَقۡنَا الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا‌ ۚ فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ
پھر (بھی )انہوں نے ان کو جھٹلایا توہم نے ان کو اورجو لوگ کشتی میں ان کے ساتھ تھے ۔ بچالیا اورا نکو ملک میں جانشین بنادیا اور جن لوگوں نے ہماری نشانیوں کو جھٹلایا ہم نے ان کو ڈبودیا سو دیکھو انجام ان کا جن کو ڈرایا گیا تھا۔
ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهٖ رُسُلًا اِلٰى قَوۡمِهِمۡ فَجَآءُوۡهُمۡ بِالۡبَيِّنٰتِ فَمَا كَانُوۡا لِيُؤۡمِنُوۡا بِمَا كَذَّبُوۡا بِهٖ مِنۡ قَبۡلُ‌ ؕ كَذٰلِكَ نَطۡبَعُ عَلٰى قُلُوۡبِ الۡمُعۡتَدِيۡنَ
پھر نوح کے بعد ہم نے بہت سے پیغمبر ‘ان کی قوموں کی طرف بھیجے پس وہ ان کے پاس واضح دلائل لیکر آئے اب وہ پھر ایسے تونہیں تھے کہ پہلے جس چیز کو جھٹلایا تھا اب اس پر ایمان لے آتے۔ اسی طرح ہم زیادتی کرنے والوں کے دلوں پر مہر لگادیتے ہیں
ثُمَّ بَعَثۡنَا مِنۡۢ بَعۡدِهِمۡ مُّوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ وَمَلَاِ۫ ٮِٕهٖ بِاٰيٰتِنَا فَاسۡتَكۡبَرُوۡا وَكَانُوۡا قَوۡمًا مُّجۡرِمِيۡنَ
پھر ان کے بعد ہم نے موسیٰ اور ھارون کو فرعون اوراسکے سرداروں کے پاس اپنی نشانیاں دے کر بھیجا تووہ تکبر کرنے لگے ۔ اوروہ گنہ گار تھے۔
فَلَمَّا جَآءَهُمُ الۡحَـقُّ مِنۡ عِنۡدِنَا قَالُوۡۤا اِنَّ هٰذَا لَسِحۡرٌ مُّبِيۡنٌ
توجب ان کے پاس ہماری جانب سے حق پہنچا توکہنے لگے یہ توصریح جادو ہے۔
قَالَ مُوۡسٰٓى اَتَقُوۡلُوۡنَ لِلۡحَقِّ لَمَّا جَآءَكُمۡ‌ ؕ اَسِحۡرٌ هٰذَا ؕ وَلَا يُفۡلِحُ السَّاحِرُوۡنَ
موسی ٰ نے کہاکیا تم حق کے بارے میں جب وہ تمہارے پاس آیا تویہ کہتے ہو کیا یہ جادو ہے حالانکہ جادو گر فلاح نہیں پاتے
قَالُـوۡۤا اَجِئۡتَـنَا لِتَلۡفِتَـنَا عَمَّا وَجَدۡنَا عَلَيۡهِ اٰبَآءَنَا وَتَكُوۡنَ لَكُمَا الۡكِبۡرِيَآءُ فِى الۡاَرۡضِؕ وَمَا نَحۡنُ لَـكُمَا بِمُؤۡمِنِيۡنَ
انہوں نے کہا کیا تم ہمارے پاس اسلئے آئے ہوکہ تم ہمکواس راہ سے ہٹادو جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایا ہے اورتم دونوں کو ملک میں سرداری مل جائے ہم تم کو ماننے والے نہیں ہیں
وَقَالَ فِرۡعَوۡنُ ائۡتُوۡنِىۡ بِكُلِّ سٰحِرٍ عَلِيۡمٍ
اور فرعون نے کہا سب ماہر جادوگروں کولے آؤ۔
فَلَمَّا جَآءَ السَّحَرَةُ قَالَ لَهُمۡ مُّوۡسٰۤى اَلۡقُوۡا مَاۤ اَنۡتُمۡ مُّلۡقُوۡنَ
پس جب جادوگر آئے ان سے موسیٰ نے کہا تم کوجوکچھ ڈالنا ہے (میدان میں ) ڈالو ۔
فَلَمَّاۤ اَلۡقَوۡا قَالَ مُوۡسٰى مَا جِئۡتُمۡ بِهِۙ السِّحۡرُ‌ؕ اِنَّ اللّٰهَ سَيُبۡطِلُهٗ ؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُصۡلِحُ عَمَلَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
پھر جب انہوں نے ڈالا موسیٰ نے کہا کہ جو تم لائے ہو سو وہ جادو ہے ۔ اللہ ابھی اس کو نابود کردے گا ۔ بے شکاللہ شریروں کے کام کو سنوارا نہیں کرتا ۔
وَيُحِقُّ اللّٰهُ الۡحَـقَّ بِكَلِمٰتِهٖ وَلَوۡ كَرِهَ الۡمُجۡرِمُوۡنَ
اوراپنے احکام سے حق کو حق کرتا ہے اگرچہگناہ گار وں کو ناگوار گذرے۔
فَمَاۤ اٰمَنَ لِمُوۡسٰٓى اِلَّا ذُرِّيَّةٌ مِّنۡ قَوۡمِهٖ عَلٰى خَوۡفٍ مِّنۡ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَا۟ ٮِٕهِمۡ اَنۡ يَّفۡتِنَهُمۡ‌ ؕ وَاِنَّ فِرۡعَوۡنَ لَعَالٍ فِى الۡاَرۡضِ‌ ۚ وَاِنَّهٗ لَمِنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ
مگر موسیٰ پر ان کی قوم کے چند نوجوان کے سوا کوئی ایمان نہیں لایا وہ بھی فرعون اوراس کے سرداروں سے ڈرتے ڈرتے کہ وہ کہیں ان کو پھنسا نہ دیں اور بے شک فرعون کا ملک میں دبدبہ تھا اور وہ حد سے بڑھا ہوا تھا
وَقَالَ مُوۡسٰى يٰقَوۡمِ اِنۡ كُنۡتُمۡ اٰمَنۡتُمۡ بِاللّٰهِ فَعَلَيۡهِ تَوَكَّلُوۡاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ مُّسۡلِمِيۡنَ
موسیٰ نے کہا اے میری قوم اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ کرو اگر تم فرمابردار ہو۔
فَقَالُوۡا عَلَى اللّٰهِ تَوَكَّلۡنَا‌ ۚ رَبَّنَا لَا تَجۡعَلۡنَا فِتۡنَةً لِّـلۡقَوۡمِ الظّٰلِمِيۡنَۙ
وہ بولےہم نے تواللہ پر ہی بھروسہ کیا اے ہمارے رب ہم کو ظالموں کا تختہ ٔ مشق ستم نہ بنا ۔
وَنَجِّنَا بِرَحۡمَتِكَ مِنَ الۡقَوۡمِ الۡكٰفِرِيۡنَ
اوراپنی رحمت سےہمیں کافروں کی قوم سے نجات دے
وَاَوۡحَيۡنَاۤ اِ لٰى مُوۡسٰى وَاَخِيۡهِ اَنۡ تَبَوَّاٰ لِقَوۡمِكُمَا بِمِصۡرَ بُيُوۡتًا وَّاجۡعَلُوۡا بُيُوۡتَكُمۡ قِبۡلَةً وَّاَقِيۡمُوا الصَّلٰوةَ‌ ؕ وَبَشِّرِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
اورہم نے موسیٰ اوراس کے بھائی کو وحی بھیجیکہ تم دونوں اپنے لوگوں کے لئے مصر میں گھر بناؤ اوراپنے گھروں کو نماز گاہ بناؤ اورنماز قائم کرو اورمومنوں کو خوشخبری سنادو
‌وَقَالَ مُوۡسٰى رَبَّنَاۤ اِنَّكَ اٰتَيۡتَ فِرۡعَوۡنَ وَمَلَاَهٗ زِيۡنَةً وَّاَمۡوَالًا فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا ۙ رَبَّنَا لِيُضِلُّوۡا عَنۡ سَبِيۡلِكَ‌ۚ رَبَّنَا اطۡمِسۡ عَلٰٓى اَمۡوَالِهِمۡ وَاشۡدُدۡ عَلٰى قُلُوۡبِهِمۡ فَلَا يُؤۡمِنُوۡا حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَ لِيۡمَ
اورموسی نے کہا اے ہمارے رب تو فرعون اوراس کے سرداروں کو دنیا کی زندگی کی زینت اوربہت سے مال دئے ہیں اے ہمارے رب تاکہ وہ ہم کو تیری راہ سے بہکادیں اے ہمارے رب توان کے مال برباد کردے اوران کے دل سخت کردے کہ وہ جب تک دردناک عذاب نہ دیکھ لیں ایمان نہ لائیں
قَالَ قَدۡ اُجِيۡبَتۡ دَّعۡوَتُكُمَا فَاسۡتَقِيۡمَا وَلَا تَتَّبِعٰٓنِّ سَبِيۡلَ الَّذِيۡنَ لَا يَعۡلَمُوۡنَ
اللہ نے کہا تمہاری دعا قبول ہوچکیسو تم دونوں ثابت قدم رہو اور ان کی راہ نہ چلنا جن کو علم نہیں ۔
وَجَاوَزۡنَا بِبَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ الۡبَحۡرَ فَاَتۡبـَعَهُمۡ فِرۡعَوۡنُ وَجُنُوۡدُهٗ بَغۡيًا وَّعَدۡوًا‌ ؕ حَتّٰۤى اِذَاۤ اَدۡرَكَهُ الۡغَرَقُ قَالَ اٰمَنۡتُ اَنَّهٗ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا الَّذِىۡۤ اٰمَنَتۡ بِهٖ بَنُوۡۤا اِسۡرَآءِيۡلَ وَ اَنَا مِنَ الۡمُسۡلِمِيۡنَ
اورہم نے بنی اسرائیل کودریا سے پار کرادیا توفرعون اوراسکے لشکر نے ظلم اورزیادتی کے ارادے سے ان کا پیچھا کیا یہاں تک کہ جب و ہ ڈوبنے لگا تو کہنے لگا میں نے یقین کرلیا کہ بجز اس کے جس پر بنی اسرائیل ایمان لائے کوئی معبود نہیں اورمیں فرمابرداروں میں ہوں ۔
آٰلۡــٰٔنَ وَقَدۡ عَصَيۡتَ قَبۡلُ وَكُنۡتَ مِنَ الۡمُفۡسِدِيۡنَ
(جواب دیا گیا ) اب یہ کہتا ہے حالانکہ توپہلے انکار کرتا رہا ۔ اورمفسد بنا رہا ۔
فَالۡيَوۡمَ نُـنَجِّيۡكَ بِبَدَنِكَ لِتَكُوۡنَ لِمَنۡ خَلۡفَكَ اٰيَةً  ؕ وَاِنَّ كَثِيۡرًا مِّنَ النَّاسِ عَنۡ اٰيٰتِنَا لَغٰفِلُوۡنَ
سو آج ہم تیرے بدن کو بچا لیتے ہیں تاکہ توبعد میں آنے والے لوگوں کے لئے نشان (عبرت ) ہو اوربے شک بہت سے لوگ ہماری نشانیوں سے غافل ہیں ۔
وَلَقَدۡ بَوَّاۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مُبَوَّاَ صِدۡقٍ وَّرَزَقۡنٰهُمۡ مِّنَ الطَّيِّبٰتِ‌ۚ فَمَا اخۡتَلَفُوۡا حَتّٰى جَآءَهُمُ الۡعِلۡمُ‌ؕ اِنَّ رَبَّكَ يَقۡضِىۡ بَيۡنَهُمۡ يَوۡمَ الۡقِيٰمَةِ فِيۡمَا كَانُوۡا فِيۡهِ يَخۡتَلِفُوۡنَ
اورہم نے بنی اسرائیل کو رہنے کے لئے جگہ دی اورپاک چیزیں کھانے کودیں پس ان میں اختلاف نہیں ہوا جب تک کہ ان کے پاس علم نہیں آگیا آپ کا پروردگار قیامت کے دن ان میں فیصلہ کرے گاجن باتوں میں وہ اختلاف کرتے رہے۔
فَاِنۡ كُنۡتَ فِىۡ شَكٍّ مِّمَّاۤ اَنۡزَلۡنَاۤ اِلَيۡكَ فَسۡــَٔلِ الَّذِيۡنَ يَقۡرَءُوۡنَ الۡكِتٰبَ مِنۡ قَبۡلِكَ‌ۚ لَقَدۡ جَآءَكَ الۡحَقُّ مِنۡ رَّبِّكَ فَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُمۡتَرِيۡنَۙ
سو اگر آپ شک میں ہیں اس وحی کے بارے میں جو ہم نے آپ کی طرف بھیجی تو ان سے پوچھئے جوآپ سے پہلے نازل کردہ کتابوں کو پڑھتے ہیں ۔آپ کے رب کی جانب سے آپ کے پاس حق بات آئی ہے پس ہرگزشک کرنے والوں میں نہ ہوجانا
وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الَّذِيۡنَ كَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِ اللّٰهِ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ
اورنہ ان لوگوں میں ہوجانا جنہوں نے اللہ کی آیتوں کو جھٹلایا ورنہ نقصان اٹھاؤ گے
اِنَّ الَّذِيۡنَ حَقَّتۡ عَلَيۡهِمۡ كَلِمَتُ رَبِّكَ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ
بے شک جن کے بارے میں آپ کے پروردگار کا حکم ثابت ہوچکا ہے وہ ایمان نہیں لائیں گے۔
وَلَوۡ جَآءَتۡهُمۡ كُلُّ اٰيَةٍ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَ لِيۡمَ
اگرچہ ان کے پاس ساری نشانیاں آجائیں جب تک کہ وہ درد ناک عذاب نہ دیکھ لیں ۔
فَلَوۡلَا كَانَتۡ قَرۡيَةٌ اٰمَنَتۡ فَنَفَعَهَاۤ اِيۡمَانُهَاۤ اِلَّا قَوۡمَ يُوۡنُسَ ۚؕ لَمَّاۤ اٰمَنُوۡا كَشَفۡنَا عَنۡهُمۡ عَذَابَ الۡخِزۡىِ فِى الۡحَيٰوةِ الدُّنۡيَا وَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍ
پس کوئی بستی ایسی نہ ہوئی کہ و ہ ایمان لائی تو اس کا ایمان لانا اس کو نفع بخش ہوا ہو سوائے یونس کی قوم کے کہ جب وہ ایمان لائے توہم نے دنیا کی زندگی سے ذلت کے عذاب کو دورکردیا اورایک مدت تک ان کو فائدہ پہنچایا۔
وَلَوۡ شَآءَ رَبُّكَ لَاٰمَنَ مَنۡ فِى الۡاَرۡضِ كُلُّهُمۡ جَمِيۡعًا‌ ؕ اَفَاَنۡتَ تُكۡرِهُ النَّاسَ حَتّٰى يَكُوۡنُوۡا مُؤۡمِنِيۡنَ
اوراگر آپ کا پروردگار چاہتا توروئے زمین پر جتنے ہیں وہ سب ایمان لے آتے کیا آپ لوگوں پر زبردستی کریں گےکہ وہ مومن ہوجائیں
وَمَا كَانَ لِنَفۡسٍ اَنۡ تُؤۡمِنَ اِلَّا بِاِذۡنِ اللّٰهِ‌ؕ وَيَجۡعَلُ الرِّجۡسَ عَلَى الَّذِيۡنَ لَا يَعۡقِلُوۡنَ
حالانکہ کسی شخص کواختیار نہیں کہ بجز اللہ کی اجازت کے ایمان لائے اوراللہ بے عقلوں پر (کفر کی ) گندگی ڈال دیتا ہے
قُلِ انْظُرُوۡا مَاذَا فِى السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ ‌ؕ وَمَا تُغۡنِى الۡاٰيٰتُ وَالنُّذُرُ عَنۡ قَوۡمٍ لَّا يُؤۡمِنُوۡنَ
کہدیجئے دیکھو توآسمانوں اورزمین میں کیا کیا ہے مگر جو لوگ ایمان نہیں لاتے نشانیاں اورڈرانے والے ان کے کچھ کام نہیں آتے
فَهَلۡ يَنۡتَظِرُوۡنَ اِلَّا مِثۡلَ اَيَّامِ الَّذِيۡنَ خَلَوۡا مِنۡ قَبۡلِهِمۡ‌ؕ قُلۡ فَانْتَظِرُوۡۤا اِنِّىۡ مَعَكُمۡ مِّنَ الۡمُنۡتَظِرِيۡنَ
سویہ لوگ انتظار کررہے ہیں ان لوگو ں کے سے واقعات کا جو ان سے پہلے گذر چکے ہیں ۔آپ کہدیجئے کہ اب تم انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کروں گا۔
ثُمَّ نُنَجِّىۡ رُسُلَنَا وَالَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا‌ كَذٰلِكَ‌ۚ حَقًّا عَلَيۡنَا نُـنۡجِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ
پھر ہم ہمارے پیغمبروں کواور ان کو جو ایمان لائے بچالیتے ہیں اسی طرح مومنوں کوبچانا ہمارا ذمہ ہے ۔
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ اِنۡ كُنۡتُمۡ فِىۡ شَكٍّ مِّنۡ دِيۡنِىۡ فَلَاۤ اَعۡبُدُ الَّذِيۡنَ تَعۡبُدُوۡنَ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ وَلٰـكِنۡ اَعۡبُدُ اللّٰهَ الَّذِىۡ يَتَوَفّٰٮكُمۡ‌ ۖۚ‌ وَاُمِرۡتُ اَنۡ اَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۙ
کہدیجئے اے لوگو اگر تم کومیرے دین میں کوئی شک ہو تومیں ان معبودوں کی عبادت نہیں کرتا جن کی تم اللہ کے سوا عبادت کرتے ہو بلکہ میں اس اللہ کی عبادت کرتا ہوں جو تمہاری روحیں قبض کرتا ہے اورمجھے حکم ہوا ہے کہ ایمان والوں میں رہوں ۔
وَاَنۡ اَقِمۡ وَجۡهَكَ لِلدِّيۡنِ حَنِيۡفًا‌ ۚ وَلَا تَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُشۡرِكِيۡنَ
اوریہ سب سے یکسو ہوکر دین (اسلام ) کی طرفمتوجہ ہونا اورمشرکوں میں نہ ہوجانا۔
وَلَا تَدۡعُ مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ مَا لَا يَنۡفَعُكَ وَ لَا يَضُرُّكَ‌ۚ فَاِنۡ فَعَلۡتَ فَاِنَّكَ اِذًا مِّنَ الظّٰلِمِيۡنَ
اوریہ کہ اللہ کے سوا ایسوں کونہ پکارنا جو آپ کو نہ نفع دے سکتے ہیں نہ نقصان ۔پھر اگر آپ ایسا کریں گے توآپ ظا لموں میں ہوجائیں گے
وَاِنۡ يَّمۡسَسۡكَ اللّٰهُ بِضُرٍّ فَلَا كَاشِفَ لَهٗۤ اِلَّا هُوَ ‌ۚ وَاِنۡ يُّرِدۡكَ بِخَيۡرٍ فَلَا رَآدَّ لِفَضۡلِهٖ‌ ؕ يُصِيۡبُ بِهٖ مَنۡ يَّشَآءُ مِنۡ عِبَادِهٖ‌ ؕ وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الرَّحِيۡمُ
اور اگر اللہ آپ کو کوئی تکلیف پہنچائے تو اس کے سوا کوئی اسکو ہٹانے والا نہیں ۔ اورآپ کے ساتھ وہ بھلائی کرنا چاہے تواسکے فضل کو پھیرنے والا کوئی نہیں وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہے اپنا فضل فرمائے اوروہ بخشنے والا مہربان ہے
قُلۡ يٰۤاَيُّهَا النَّاسُ قَدۡ جَآءَكُمُ الۡحَـقُّ مِنۡ رَّبِّكُمۡ‌ۚ فَمَنِ اهۡتَدٰى فَاِنَّمَا يَهۡتَدِىۡ لِنَفۡسِهٖ‌ۚ وَمَنۡ ضَلَّ فَاِنَّمَا يَضِلُّ عَلَيۡهَا‌ۚ وَمَاۤ اَنَا عَلَيۡكُمۡ بِوَكِيۡلٍؕ
کہدیجئے اے لوگو تمہارے رب کی جانب سے تمہارے پاس حق آچکا ہے اب جو کوئی راہ پر آئے تووہ راہ پاتا ہے اپنے بھلے کو اورجو گمراہ ہوتا ہے تو وہ گمراہ ہوتا ہے اپنے برے کو اورمیں تم پر داروغہ نہیں ہوں ۔
وَاتَّبِعۡ مَا يُوۡحٰۤى اِلَيۡكَ وَاصۡبِرۡ حَتّٰى يَحۡكُمَ اللّٰهُ‌‌ ۖۚ وَهُوَ خَيۡرُ الۡحٰكِمِيۡنَ
اورآپ اس حکم کی اتباع کیجئے جو آپ کو پہنچے اور صبر کیجئے یہاں تک کہ اللہ فیصلہ کردے اوروہ سب سے بہتر فیصلہ کرنے والا ہے ف ا
×
Preferred translation language Font size Bookmark